Class 9 Urdu · Chapter 4 · Test 3
اپنی مدد آپ خلاصہ اور مرکزی خیال
2 questions · 20 min · 10 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 2 of 2, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
مرکزی خیال یا خلاصہ لکھنے کے اصولوں کی روشنی میں سبق “اپنی مدد آپ” کا خلاصہ لکھیں۔
Show model answerHide model answer
اپنی مدد آپ ایک عمدہ مقولہ ہے۔ اس میں قوموں اور نسلوں کا تجربہ جمع ہے۔ ایک شخص میں اپنی مدد آپ کا جذبہ سچی ترقی کی بنیاد ہے۔ جب کہ بہت سے اشخاص میں یہ جذبہ قومی مضبوطی اور ترقی کی جڑ ہے۔ جب کسی شخص کے لیے کوئی دوسرا کچھ کرتا ہے تو اس میں یہ جذبہ فقدان ہو جاتا ہے۔ اگر گروہ میں یہ جذبہ ختم ہو تو منزل کے ساتھ ساتھ اس میں سے غیرت اور عزت بھی جاتی رہتی ہے۔ اگر کوئی قوم اپنی مدد آپ کے حصول کو ترک کر دے تو وہ دنیا میں ذلیل اور بے عزت ہو جاتی ہے۔ قانون فطرت ہے کہ جیسی قوم ہو اس طرح کے قوانین ہوتے ہیں اور ویسی ہی ان کی حکومت ہوتی ہے۔ کسی ملک کی خوبی اور عمدگی کا انحصار وہاں کی حکومت کی بجائے رعایا کے اخلاق و عادات پر ہوتا ہے۔ کیوں کہ قوم شخصی حالتوں کے مجموعے کا نام ہے۔ قومی ترقی شخصی محنت، شخصی عزت، شخصی ایمان داری اور شخصی ہمدردی کا مجموعہ ہے۔ اسی طرح قومی تنزلی شخصی سستی، شخصی بے عزتی، شخصی بے ایمانی، خود غرضی اور شخصی برائیوں کا مجموعہ ہے۔ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کسی بیرونی کوشش کی بجائے شخصی جماعتوں کی ترقی سے ممکن ہے۔ اے ہم وطنو! قوم کو ترقی دو تا کہ معزز بن سکو۔ وہ شخص غلام نہیں ہے جس کا آقا ظالم ہو یا حاکم جابر ہو بلکہ حقیقی غلام وہ ہے جو خود غرضی اور جہالت کی غلامی میں مبتلا ہو کر قومی ہمدردی سے عاری ہو۔ لوگوں کا خیال ہے کہ کوئی فقیر ملے جو ان کی قوم کی اصلاح کرے۔ حکومت ہمارے مسائل حل کرے۔ گویا ہر چیز ہمارے لیے کی جائے اور ہم کچھ نہ کریں۔ یہ خیال انسانی بدنیتی کی تعلیم دیتا ہے اور اسی کا نام ذلت ہے۔ ایک نسل دوسری نسل کی محنت پر عمارت بناتی ہے اور اسے اعلیٰ درجے تک پہنچاتی ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ اس کی حفاظت کریں۔ اس کو ترقی دیں اور آئندہ نسلوں کے لیے بہتر حالت میں چھوڑیں۔ ایک مسکین شخص جو اپنے ساتھیوں کی محنت، ایمان داری اور پرہیز گاری کی نظیر دکھاتا ہے اس کا اثر دوسروں میں جاتا ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے نظیر بن جاتا ہے۔ گویا شخصی چال چلن عمدہ ہتھیار ہے۔ یہ تعلیم انسان کو انسان بناتی ہے اور اپنی عاقبت سنوارنے کا درس دیتی ہے۔ یہ تعلیم کسی کتاب یا کسی درس گاہ سے نہیں ملتی۔ عمدہ چال چلن اور عمل صالح ہی انسان کو معزز اور قابل ادب بناتے ہیں۔
Question 2 · 5 marks
سبق “اپنی مدد آپ” کا مرکزی خیال لکھیں۔
Show model answerHide model answer
دنیا میں موجود ہر شخص کامیاب ہونا چاہتا ہے لیکن کامیاب وہی ہے جو اپنی مدد آپ کا جذبہ رکھتا ہے۔ جس میں اکیلے چلنے کا حوصلہ ہو اور جو کسی سہارے کا محتاج نہ ہو۔ وہ لوگ جو زندگی کے کسی بھی شعبے میں دوسروں پر انحصار کرتے ہیں ہمیشہ ناکامی کا منہ ہی دیکھتے ہیں۔ یاد رکھیں بہادر اور جرأت مند لوگ اپنے زور بازو اور اللہ تعالیٰ پر توکل کے ساتھ تنہا چلنا شروع کرتے ہیں لیکن تھوڑی دیر بعد ان کے پیچھے لشکر ہوتے ہیں اور تاریخ ایسے ہزار ہا واقعات کے ساتھ بھری پڑی ہے۔
More tests in اپنی مدد آپ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.