Class 9 Urdu · Chapter 4 · Test 4
اپنی مدد آپ پیراگراف کی تشریح
3 questions · 20 min · 30 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 3 of 3, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 10 marks
درج ذیل اقتباس کی تشریح لکھیں۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی دیں۔ یہ ایک نیچر کا قاعدہ ہے کہ جیسا مجموعہ قوم کی چال چلن کا ہوتا ہے یقینی اسی کے موافق اس کے قانون اور اسی کے مناسب حال گورنمنٹ ہوتی ہے۔ جس طرح کہ پانی خود اپنی پنسال میں آ جاتا ہے اسی طرح عمدہ رعایا پر عمدہ حکومت ہوتی ہے اور جاہل و خراب و تربیت یافتہ رعایا پر ویسی ہی اکھڑ حکومت کرنی پڑتی ہے۔
Show model answerHide model answer
سبق کا عنوان (1): اپنی مدد آپ مصنف کا نام (1): سر سید احمد خان خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): نیچر: فطرت۔ قاعدہ: طریقہ۔ چال چلن: کردار۔ موافق: مطابق۔ پنسال: ہموار سطح۔ عمدہ: اچھا۔ اکھڑ: سخت۔ تشریح (5): سیاق و سباق: سر سید احمد خان اپنی مدد آپ کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا کی معزز قوموں نے جس خوبی کی بنا پر عزت اور ترقی پائی وہ اپنی مدد آپ کرنا ہے۔ اگر اقوام اپنی مدد آپ نہیں کرتیں تو اللہ تعالیٰ بھی ان کی مدد نہیں کرتا۔ لیکن جو اقوام اپنی مدد آپ کے اصولوں پر کار بند ہو کر محنت کرتی ہیں انھیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے روک نہیں سکتی۔ وہ قوم دنیا کے لیے ایک کامیاب اور معزز قوم بن کر ابھرتی ہے۔ کیوں کہ قومی ترقی کی بنیاد شخصی محنت، شخصی عزت اور شخصی ایمان داری پر منحصر ہوتی ہے اور دوسروں کی مدد پر انحصار کرنا بدترین غلامی ہے۔ تشریح: سر سید احمد خان کسی قوم کی ترقی اور زوال کی اصل وجہ بتاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ قانون قدرت ہے کہ کسی قوم کے افراد کا جو طرز عمل ہوگا اسی کے مطابق اس ملک میں قوانین بنائے جائیں گے اور اسی کے مطابق رعایا اور اس کی حکومت ہوگی۔ یعنی جیسی رعایا اور اس کا چال چلن ہوگا ویسے ہی وہاں کے قوانین اور حکمران ہوں گے۔ سر سید احمد خان اس کی وضاحت ایک مثال سے کرتے ہیں کہ جس طرح پانی خود اپنی ڈھلان میں آتا ہے اسی طرح اگر عوام اچھے، مہذب اور اعلیٰ اخلاق کے مالک ہوں گے تو وہاں کی حکومت بھی اچھی اور مہذب ہوگی۔ سر سید احمد خان کے مطابق کسی قوم کی ترقی کا راز اس کے افراد کی محنت، سچائی، دیانت داری اور بہادری میں پوشیدہ ہے۔ ایسی اقوام دن دگنی رات چوگنی ترقی کرتی ہیں۔ لیکن اگر عوام جاہل، بد اخلاق اور غیر مہذب ہوں گے، سستی، خود غرضی اور بے عزتی جیسی برائیوں کا شکار ہوں گے تو ان پر ویسی ہی خود غرض، خراب اور جاہل حکومت مسلط ہوگی۔ ایسی قوم کی خرابی، بے عزتی، غلامی، بد اخلاقی اور ناکامی کا بالکل خیال نہ ہوگا۔
Question 2 · 10 marks
درج ذیل اقتباس کی تشریح لکھیں۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی دیں۔ قومی ترقی کا مجموعہ ہے شخصی محنت، شخصی عزت، شخصی ایمان داری اور شخصی ہمدردی کا۔ اسی طرح قومی تنزلی مجموعہ ہے شخصی سستی، شخصی بے عزتی، شخصی بے ایمانی، شخصی خود غرضی اور شخصی برائیوں کا۔ ناتہذیبی و بدچلنی جو اخلاقی و تمدنی یا باہمی معاشرت کی بدیوں میں شمار ہوتی ہے درحقیقت وہ خود اسی شخص کی آوارہ زندگی کا نتیجہ ہے۔ اگر ہم چاہیں کہ بیرونی کوشش سے ان برائیوں کو جڑ سے اُکھاڑ ڈالیں اور نیست و نابود کر دیں تو یہ برائیاں کسی اور صورت میں اس سے بھی زیادہ زور و شور سے پیدا ہو جائیں گی۔ جب تک شخصی زندگی اور شخصی چال چلن کی حالتوں کو ترقی نہ دی جاوے۔
Show model answerHide model answer
سبق کا عنوان (1): اپنی مدد آپ مصنف کا نام (1): سر سید احمد خان خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): معاشرت: طرز رہن سہن۔ بدیوں: برائیوں۔ بیرونی: باہری۔ نیست و نابود کرنا: تباہ و برباد کرنا۔ چال چلن: کردار۔ تشریح (5): سیاق و سباق: سر سید احمد خان اپنی مدد آپ کرنے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا کی معزز قوموں نے جس خوبی کی بنا پر عزت اور ترقی پائی وہ اپنی مدد آپ کرنا ہے۔ اگر اقوام اپنی مدد آپ نہیں کرتیں تو اللہ تعالیٰ بھی ان کی مدد نہیں کرتا۔ لیکن جو اقوام اپنی مدد آپ کے اصولوں پر کار بند ہو کر محنت کرتی ہیں انھیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے روک نہیں سکتی۔ وہ قوم دنیا کے لیے ایک کامیاب اور معزز قوم بن کر ابھرتی ہے۔ کیوں کہ قومی ترقی کی بنیاد شخصی محنت، شخصی عزت اور شخصی ایمان داری پر منحصر ہوتی ہے اور دوسروں کی مدد پر انحصار کرنا بدترین غلامی ہے۔ تشریح: سر سید احمد خان بڑے مدلل انداز میں قومی ترقی اور قومی تنزلی کو بیان کرتے ہیں۔ جس قوم کے افراد اپنی مدد آپ کے اصول پر کار بند ہوں انھیں ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا اور وہ قوم کبھی ناکام نہیں ہوتی۔ اس لیے قومی ترقی کی اصل بنیاد افراد کی ذاتی محنت، عزت، ایمان داری اور ہمدردی پر منحصر ہوتی ہے۔ اسی طرح قومی تنزلی، ناکامی اور غلامی کا اصل سبب اس کے افراد کی ذاتی پستی، بے غیرتی اور خود غرضی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر اقوام کی طرح ان کی کوئی قدر و منزلت نہیں ہوتی اور اگر بیرونی کوششوں سے ان برائیوں کا خاتمہ کرنا چاہیں تو یہ برائیاں کسی اور صورت میں معاشرے میں پھیل جاتی ہیں۔ اس لیے بیرونی مدد کی بجائے ہمیں اپنے شخصی چال چلن کو بہتر بنا کے ان برائیوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔
Question 3 · 10 marks
درج ذیل اقتباس کی تشریح لکھیں۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی دیں۔ بڑا سچا مسئلہ اور نہایت مضبوط، جس سے دنیا کی معزز قوموں نے عزت پائی وہ اپنی مدد آپ کرنا ہے۔ جس وقت لوگ اس کو اچھی طرح سے سمجھیں گے اور کام میں لاویں گے تو پھر خضر کو ڈھونڈنا بھول جاویں گے۔ اوروں پر بھروسے اور اپنی مدد آپ یہ دونوں اصول ایک دوسرے کے بالکل مخالف ہیں۔ پچھلا انسان کی بدیوں کو برباد کرتا ہے اور پہلا خود انسان کو۔
Show model answerHide model answer
سبق کا عنوان (1): اپنی مدد آپ مصنف کا نام (1): سر سید احمد خان خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): معزز: باوقار۔ خضر: راہ نما۔ مخالف: الٹ۔ تشریح (5): سر سید احمد خان اپنی مدد آپ کے مقولے پر زور دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایک حقیقت پر مبنی مسئلہ ہے۔ غور کیا جائے تو دنیا کی عزت دار اور ترقی یافتہ قوموں نے عزت صرف اور صرف اپنی مدد آپ کے اصول پر عمل کر کے حاصل کی۔ ہماری قوم بھی جب اس مقولے کی اہمیت کو سمجھے گی اور عمل شروع کرے گی تو پھر کسی خضر کا انتظار نہیں کرے گی۔ اپنی مدد آپ کرنا اور دوسروں پر انحصار کرنا دو متضاد چیزیں ہیں۔ دوسروں پر بھروسہ کرنے والا اپنے آپ کو برباد کر لیتا ہے اور اپنی مدد آپ کرنے والا ترقی کی راہ پر چلتا ہے۔
More tests in اپنی مدد آپ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.