حمد کا خلاصہ اور مرکزی خیال

Long questions

2 questions · 15 min · 10 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 2 of 2, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    حمد کا خلاصہ لکھیں۔

    Show model answer

    اے خدا! زمین و آسمان بلکہ ان سے آگے بھی جتنی دنیائیں ہیں سب میں تیری ہی جھلک ہے مگر تو سب سے جدا ہے۔ ہر صبح ایک نئے رنگ سے طلوع ہوتی ہے اور پتھر کے سینے سے سبزہ اور پھول پھوٹتے ہیں۔ جس نے تیری جستجو کی اس نے تجھے پا لیا۔ ہر ستارے میں ایک جہان آباد ہے اور چاند سورج تیری روشنی کے نشان ہیں۔ تو نے پتھروں کو بھی زبان دی ہے اور آدمی اور جانور سب تیری حمد و ثنا کر رہے ہیں۔ آخر میں شاعر عرض کرتا ہے کہ تو نے مجھے آدمیت کا منصب اور خلافت دی ہے اب شوق سجدہ بھی دے کہ میرا سر تیری دہلیز پر جھکا رہے۔

  2. Question 2 · 5 marks

    شامل کتاب “حمد” کا مرکزی خیال لکھیں۔

    Show model answer

    شاعر مظفر وارثی اللہ تعالیٰ سے مخاطب ہو کر کہتے ہیں کہ اے خدا! چاہے زمین ہو یا آسمان تو ہر جگہ اور ہر لمحہ موجود ہے۔ چاند ستاروں سے بھی آگے بہت سے جہان ہیں جہاں تیرا ہی حکم چلتا ہے۔ جو شخص خلوص دل سے تجھے ڈھونڈتا ہے وہ تجھے پا لیتا ہے۔ اس کائنات کی ہر شے اپنی زبان حال سے تیری حمد و ثنا کر رہی ہے۔ میری التجا ہے کہ جس نے مجھے انسان بنا کر اپنی خلافت عطا کی ہے وہی مجھے شوق سجدہ بھی عطا کرے اور میرا سر اپنی چوکھٹ پر جھکا رکھے۔

More tests in حمد

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account