long

Long questions

7 questions · 35 min · 17 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 7, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    خواجہ حیدر علی آتش کا تعارف لکھیں۔

    Show model answer

    خواجہ حیدر علی آتش (۱۷۷۸ء۔۱۸۴۷ء): خواجہ حیدر علی، جو آتش تخلص کرتے تھے، کا تعلق دلی کے ایک معزز خاندان سے تھا۔ ان کے والد نواب شجاع الدولہ کے عہد حکومت میں ترک سکونت کر کے فیض آباد چلے گئے۔ اس زمانے میں اودھ کا دار الحکومت فیض آباد تھا، لکھنؤ بعد میں ہوا۔ صغر سنی میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا تو انھوں نے روایتی تعلیم کو خیر آباد کہہ دیا اور مزاج میں بانک پن آ گیا۔ ذریعۂ معاش کی ضرورت محسوس ہوئی تو ایک نواب کی ملازمت اختیار کر لی اور انھی کے ساتھ فیض آباد سے لکھنؤ آ گئے۔ یہ وہ زمانہ ہے جب شعر و شاعری کا بہت چرچا تھا خصوصاً لکھنؤ میں بڑی گرم بازاری تھی۔ یہ بھی اسی رنگ میں رنگے گئے۔ شعر و شاعری میں نام پیدا کرنے کا شوق ہوا تو مصحفی کے شاگرد ہو گئے اور چند ماہ کی محنت سے ایسی مشق بہم پہنچائی کہ خود صاحب طرز شاعر بن گئے اور دور و نزدیک ان کا شہرہ ہو گیا۔ خواجہ حیدر علی آتش نے اپنی ساری عمر وضع داری میں بسر کی۔ ان کی زندگی بڑی سادہ تھی مگر زندگی گزارنے کا ایک خاص قرینہ اور ڈھب تھا۔ وہ آزاد مزاج اور لاابالی تھے۔ ہمیشہ سپاہیانہ وضع قطع میں رہتے تھے اور بانک پن کے ساتھ میان میں تلوار باندھے رکھتے تھے، یہاں تک کہ مشاعروں میں بھی تلوار باندھ کر جاتے تھے۔ کبھی کسی نواب یا امیر کی خوشامد نہیں کی البتہ ان کے شاگرد، جن کی تعداد کافی تھی، کبھی کبھی ان کے ساتھ سلوک (رقمی مدد) کرتے تھے۔ یہ وہ زمانہ ہے جب شعر و شاعری کے حوالے سے لکھنؤ دو طبقوں میں بٹا ہوا تھا: ایک طبقہ جانب داران ناسخ کا اور دوسرا طبقہ جانب داران آتش کا۔ ان کے آپس میں مقابلے ہوتے رہتے تھے جن سے اردو شاعری کو یہ فائدہ پہنچا کہ دونوں استادان فن مقابلے کے خیال سے طبیعت پر زور دے کر شعر کہتے تھے اور ان کی لطیف پیرائے میں نوک جھوک بھی ہوتی رہتی تھی مگر تہذیب کے دائرے سے کبھی باہر نہ نکلتے تھے، جیسے کہ آتش کی شامل کتاب معروف غزل کے مقطع کا اشارہ بھی امام بخش ناسخ کی جانب ہے: یوں مدعی حسد سے نہ دے داد تو نہ دے آتش غزل یہ تو نے کبھی عاشقانہ کی

  2. Question 2 · 2 marks

    سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا افسانہ کیا کہتی ہے تجھ کو خلق خدا غائبانہ کیا

    Show model answer

    غزل: سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا افسانہ کیا — شاعر: خواجہ حیدر علی آتش یہ شعر حقیقت کا رنگ لیے ہوئے ہے کہ حیدر علی آتش اس میں اصلیت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تمھیں اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ لوگ تمھارے سامنے تمھاری تعریفیں کرتے ہیں تو اصل میں وہ سچ ہی کہتے ہوں گے۔ کیا تم نے کبھی غور کیا ہے کہ وہی لوگ جو منھ پر تعریف کرتے ہیں وہ تمھاری عدم موجودگی میں کیا کہتے ہیں۔ تمھارے بارے میں کیا فسانے سناتے ہیں وہ۔ منھ پر تو ہر کوئی تعریفی کلمات ہی کہتا ہے مگر سیرت و کردار کی اصل حقیقت لوگ پیٹھ پیچھے بیان کرتے ہیں۔ کبھی تو غور کرو کہ جب محفل میں تم موجود نہیں ہوتے تو لوگ تمھارے بارے میں کیا کچھ کہتے ہیں۔ اگر اس بات کی حقیقت تمھیں معلوم ہو جائے تو تم اپنی خامیوں سے واقف ہو کر انھیں سدھار سکتے ہو۔ خلق خدا کی پیٹھ پیچھے کہی گئی باتوں کو سمجھنے کی کوشش کرو یعنی جو باتیں لوگ غیر موجودگی میں کرتے ہیں دراصل وہی سچی ہوتی ہیں۔

  3. Question 3 · 2 marks

    زیر زمیں سے آتا ہے جو گل سو زر بکف قاروں نے راستے میں لٹایا خزانہ کیا

    Show model answer

    غزل: سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا افسانہ کیا — شاعر: خواجہ حیدر علی آتش مفہوم: زمین میں سے جو پھول بھی اُگتا ہے وہ لازماً زر گل لیے ہوتا ہے۔ کہیں اس کی وجہ قارون کا خزانہ تو نہیں؟ تشریح: زیر تشریح شعر کے پس منظر میں «گنج قارون» یا «قارون کا خزانہ» ایک معروف تلمیح ہے۔ روایت ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک انتہائی مال دار مگر بخیل شخص تھا۔ جس کے ہاتھ کہیں سے پارس پتھر لگ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے اس کے پاس اتنا سونا اکٹھا ہو گیا تھا کہ اس کے خزانوں کی چابیاں ستر اونٹوں پر لادی جاتی تھیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس سے کہا کہ تم زکوٰۃ دو مگر اس نے انکار کیا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بددعا سے اپنے سونے کے خزانوں سمیت زمین میں دھنس گیا۔ شاعر (آتش) نے اس تلمیح سے فائدہ اٹھایا ہے کہ قارون کے سونے کے خزانے نے زیر زمین جا کر بھی اس سے چھین نہیں لیا اور وہ زر گل کی صورت میں زمین سے باہر آ رہا ہے اور ہر پھول اپنی ہتھیلی میں زر گل (زردانے) لیے ہوئے زمین سے باہر نکلتا ہے۔ اس انوکھے خیال کو مرزا غالب نے یوں بیان کیا ہے: سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں شاعر کے کہنے کا مفہوم یہ ہے کہ کچھ بڑے ہی حسین و جمیل لوگ تھے، جو زیر زمین چلے گئے مگر وہاں بھی ان کے حسن نے چین نہیں لیا اور ان کا حسن لالہ و گل کی صورت میں زمین سے باہر آ رہا ہے۔ آتش کے کہنے کا مفہوم یہ ہے کہ ہر پھول زر گل لیے ہوتا ہے تو اس کی وجہ قارون کا سونے کا خزانہ ہے۔ اس صورت حال کو شعری اصطلاح میں صنعت حسن تعلیل کا نام دیا جاتا ہے۔ یعنی شاعر نے زمین سے اپنی تھیلی میں زر گل لیے پھولوں کے اگنے کی جو وجہ بیان کی ہے وہ اصل وجہ نہیں مگر شاعر نے کیا خوب صورت وجہ بیان کی ہے، جس پر یقین کرنے کو جی چاہتا ہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    اڑتا ہے شوق راحت منزل سے اسپ عمر مہمیز کہتے ہیں کسے اور تازیانہ کیا

    Show model answer

    غزل: سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا افسانہ کیا — شاعر: خواجہ حیدر علی آتش اس شعر میں شاعر حیدر علی آتش نے انسان کی عمر کو ایک برق رفتار گھوڑے کی مثال کے طور پر بیان کیا ہے۔ عمر کے گھوڑے اور وقت کو نہایت خوب صورت مثال بنا کر پیش کیا ہے کہ جیسے گھوڑے کو دوڑانے کے لیے اس پر سوار شخص مختلف حربے آزماتا ہے۔ اس کی رفتار تیز کرنے کے لیے کبھی چابک کبھی چھانٹا مارتا ہے۔ کبھی وہ اسے تیز دوڑانے کے لیے ایڑ لگاتا ہے اور نہایت سرعت سے اپنی منزل کو پانے کی دھن میں چلا جاتا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ عمر کا گھوڑا ایسا عجیب گھوڑا ہے جسے نہ تو ایڑ لگانی پڑتی ہے اور نہ ہی چھانٹے مار کر دوڑانا پڑتا ہے۔ یہ خود بخود ہی تیز رفتاری سے یوں بھاگتا ہے جیسے ہوا میں اڑ رہا ہو۔ دراصل شاعر یہ بتانا چاہ رہا ہے کہ عمر کا گھوڑا بہت تیز رفتار ہے اور پلک جھپکتے میں عمر گزر جاتی ہے۔ لہٰذا جو بھی دن ملے اسے غنیمت سمجھ کر اچھے کاموں کو کرنے کی بھر پور کوشش کرو۔ ہم عمر کے گھوڑے کو روک نہیں سکتے مگر ہم اپنے وقت میں سے بہترین اور اچھے کام تو کر سکتے ہیں۔ یاد رکھو ہر گزرتا دن اور ماہ و سال ہمیں ہماری آخری منزل موت کے قریب کر جاتا ہے۔ بس اچھے کام کرتے جاؤ تاکہ زاد راہ بن سکے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    طبل و علم ہے پاس نہ اپنے نہ ملک و مال ہم سے خلاف ہو کے کرے گا زمانہ کیا

    Show model answer

    غزل: سن تو سہی جہاں میں ہے تیرا افسانہ کیا — شاعر: خواجہ حیدر علی آتش اس شعر میں آتش اپنی درویشانہ فطرت کا ذکر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ نہ تو میرے پاس کوئی شان و شوکت کا عہدہ ہے اور نہ ہی کوئی دولت کے انبار۔ زمانہ میرے خلاف ہو کر کیا کرے گا؟ یہاں پھر پرانے دور کی مثال دی گئی ہے یعنی طبل ڈھول یا نقارے کو کہتے ہیں اور علم جھنڈے کو۔ پرانے زمانے میں بادشاہ اپنے قافلوں کے ساتھ ڈھول اور اپنے جھنڈے لے کر چلا کرتے تھے۔ جنگ سے پہلے طبل بجائے جاتے تھے اور جھنڈوں کو اونچا اٹھانا جیت کی نشانی سمجھا جاتا تھا۔ شاعر چوں کہ سادہ زندگی گزارنے کے عادی ہیں تو کہتے ہیں کہ درویش منش آدمی کے پاس چوری ہونے کے لیے کوئی خزانہ نہیں ہوتا نہ ہی دولت کی فراوانی سے لوگوں کو حسد ہوتا ہے۔ لہٰذا سادہ زندگی اختیار کرنی چاہیے۔ دولت اور اقتدار کی ہوس میں پڑ کر انسان اپنا دلی سکون بھی کھو دیتا ہے اور ہر وقت چوری کا دھڑکا بھی لگا رہتا ہے۔

More tests in سن تو سہی جہاں میں ہے تیر افسانہ کیا

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account