Class 9 Urdu · Chapter 2 · Test 1
نعت اشعار کی تشریح
6 questions · 45 min · 12 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 6, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
اشعار کی تشریح... دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمھیں تو ہو ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمھیں تو ہو
Show model answerHide model answer
یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا پہلا شعر ہے۔ تمنا کا مطلب خواہش اور آرزو ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ یا رسول اللہ ﷺ! ہمارے دلوں میں سب سے بڑی خواہش آپ ﷺ کی ذات با برکت سے محبت ہے۔ آپ ﷺ کی محبت و اطاعت ہی سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ جب تک میری محبت تمھارے دل میں جان، مال، آبرو، اولاد اور والدین سے بڑھ کر نہ ہو تم مومن نہیں ہو سکتے۔ ہم جس دنیا میں بس رہے ہیں یعنی آباد ہیں وہ دنیا بھی آپ ﷺ کے دم قدم سے آباد ہے۔ رسالت مآب ﷺ سے محبت ہی اللہ تعالیٰ سے محبت ہے۔ اگر دل میں خلوص اور تابعداری نہ ہو تو وہ دل زندہ نہیں بلکہ مردہ ہے۔
Question 2 · 2 marks
اشعار کی تشریح... پھوٹا جو سینۂ شب تار الست سے اس نور اولیں کا اجالا تمھیں تو ہو
Show model answerHide model answer
یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا دوسرا شعر ہے۔ شب تار کا مطلب تاریک رات ہے اور نور اولیں کا مطلب پہلا نور ہے۔ الست قرآن کی وہ آیت ہے جس میں روز ازل اللہ تعالیٰ نے سب روحوں سے پوچھا تھا کہ کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں۔ شاعر عالم ارواح میں انسانوں کے اللہ کی الوہیت، ربوبیت اور توحید کے اقرار کا ذکر کرتا ہے۔ سب سے پہلا نور جو الست کی تاریکی سے پھوٹا آپ ﷺ اس نور کی پہلی کرن ہیں۔ حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ اس وقت بھی نبی تھے۔ اللہ نے پہلے ایک نور پیدا کیا پھر فرشتے اور روحیں ایک ہی روز پیدا کیں اور ان سے پوچھا کہ کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں۔ سب نے جواب دیا کہ ہاں کیوں نہیں آپ ہی ہمارے رب ہیں۔
Question 3 · 2 marks
اشعار کی تشریح... سب کچھ تمھارے واسطے پیدا کیا گیا سب غایتوں کی غایت اولیٰ تمھیں تو ہو
Show model answerHide model answer
یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا تیسرا شعر ہے۔ غایت کا مطلب مقصد ہے اور غایت اولیٰ سے مراد سب مقصدوں کا سب سے بڑا مقصد ہے۔ اس کائنات کی ہر شے اللہ نے اپنے محبوب نبی ﷺ کے لیے پیدا کی۔ اللہ کے نزدیک اس خوب صورت کائنات اور دنیا کی تخلیق کا مقصد آپ ﷺ کی ذات گرامی کی تخلیق تھا۔ شاعر کہتا ہے کہ دنیا کے بنانے کے ہر مقصد کا مقصود آپ ﷺ کی ہستی ہے۔ اگر آپ ﷺ کی ذات نہ ہوتی تو نہ اس دنیا کے رنگ ہوتے اور نہ گل و گلزار۔ آپ ﷺ کا وجود ہی کائنات کی وجہ تخلیق ہے۔
Question 4 · 2 marks
اشعار کی تشریح... جلتے ہیں جبریل کے پر جس مقام پر اس کی حقیقتوں کے شناسا تمھیں تو ہو
Show model answerHide model answer
یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا چوتھا شعر ہے۔ شناسا کا مطلب واقف ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ جب رسالت مآب ﷺ معراج پر تشریف لے گئے تو جس مقام پر حضرت جبریل کے پر بھی جلنے لگتے ہیں اس جگہ اور اس کی حقیقتوں سے آپ ﷺ واقف ہیں۔ جب ساتویں آسمان تک جبریل آپ ﷺ کو لے گئے اور سدرۃ المنتہیٰ کے مقام پر پہنچے تو کہنے لگے: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ میرا آخری مقام ہے۔ اس سے آگے جاؤں گا تو میرے پر جل جائیں گے۔ چناں چہ وہاں سے جناب رسالت مآب ﷺ تنہا ہی سفر پر روانہ ہوئے۔ یوں شاعر نے آپ ﷺ کے بلند مقام کو بیان کیا ہے۔
Question 5 · 2 marks
اشعار کی تشریح... گرتے ہوؤں کو تھام لیا جس کے ہاتھ نے اے تاج دار یثرب و بطحا تمھیں تو ہو
Show model answerHide model answer
یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا پانچواں شعر ہے۔ تھام لیا کا مطلب سہارا دیا ہے۔ تاج دار کا مطلب بادشاہ، یثرب مدینے کا پرانا نام اور بطحا مکہ کی وادی ہے۔ حضور ﷺ نے جہالت کی پستیوں میں گری ہوئی قوم کو سہارا دیا۔ آپ ﷺ نے یتیموں، بے کسوں اور بیواؤں کی مدد فرمائی۔ عرب کے جاہل معاشرے میں لڑکیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا مگر آپ ﷺ نے عورتوں کو عزت اور حقوق دلوائے۔ شاعر کہتا ہے کہ اے مکہ اور مدینہ کے تاج دار! اگر آپ ﷺ نہ ہوتے تو فقیروں اور یتیموں کو کون پوچھتا۔ آپ ﷺ نے آ کر اندھیرے مٹا دیے اور چاروں طرف روشنی کا نور پھیل گیا۔
More tests in نعت
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.