Class 9 Urdu · Chapter 2 · Test 2
نعت خلاصہ اور مرکزی خیال
2 questions · 15 min · 10 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 2 of 2, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
نعت کا خلاصہ لکھیں۔
Show model answerHide model answer
شاعر رسول اللہ ﷺ سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ ہمارے دل کی سب سے بڑی تمنا آپ ﷺ کی محبت ہے اور اسی سے دل زندہ ہے۔ سب سے پہلا نور جو عالم ارواح میں الست کی تاریکی سے پھوٹا آپ ﷺ ہی کا نور تھا۔ اللہ تعالیٰ نے کائنات کی ہر شے آپ ﷺ کے لیے پیدا کی اور آپ ﷺ ہی سب غایتوں کی غایت اولیٰ ہیں۔ معراج میں جہاں جبریل کے پر جلتے ہیں وہاں سے آپ ﷺ تنہا آگے گئے۔ آپ ﷺ نے گرے ہوؤں، یتیموں اور بے کسوں کو سہارا دیا۔ آپ ﷺ ہی دونوں جہانوں کے لیے رحمت ہیں اور آپ ﷺ کی کوئی نظیر نہیں۔
Question 2 · 5 marks
شامل کتاب “نعت” کا مرکزی خیال لکھیں۔
Show model answerHide model answer
اس نعت کا مرکزی خیال یہ ہے کہ حضور ﷺ اس کائنات کا نور اولیں ہیں اور جہانوں کی تخلیق کی وجہ ہیں۔ آپ ﷺ نے سوئی ہوئی قوم کو جگایا اور بے کسوں، یتیموں اور گرے ہوؤں کو سہارا دیا۔ آپ ﷺ کی ذات بے مثال اور بے نظیر ہے اور آپ ﷺ ہی صرف اور صرف رحمۃ للعالمین ہیں۔ مسلمان کے دل کی سب سے بڑی تمنا آپ ﷺ کی محبت ہے اور اسی محبت اور اطاعت سے دل زندہ رہتا ہے اور آپ ﷺ کا وجود دونوں جہانوں کے لیے رحمت ہے۔
More tests in نعت
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.