Class 9 Urdu · Chapter 5 · Test 3
خلاصہ اور مرکزی خیال
2 questions · 20 min · 10 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 2 of 2, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
سبق “کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ” کا خلاصہ تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
خلاصہ کلیم نصوح کا بڑا بیٹا ہے، جس میں بہت سی برائیاں موجود ہیں۔ کلیم دہلی کے ایک نامور رئیس کا بیٹا ہے۔ گھر کے لاڈ پیار اور بری صحبت نے اس میں بہت سی بُرائیاں پیدا کر دیں۔ اسے شعر و شاعری اور کھیل تماشوں کا شوق ہے۔ کام کاج کی ذمہ داریوں سے وہ جی چراتا ہے۔ اس کے باپ کی دولت کی وجہ سے خود غرض لوگ اس کے دوست بن گئے۔ نصوح کی شدید خواہش تھی کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت بہترین دینی احکام کے مطابق کرے لیکن کلیم اپنے بُرے طور طریقوں کو چھوڑنے پر ہرگز تیار نہیں ہوتا۔ کئی مرتبہ باپ نے بڑے بیٹے کو سمجھانے کی کوشش کی مگر بے سود۔ ایک دن باپ نے کلیم کو اپنے پاس نصیحت کے لیے بلایا تو اس نے نافرمانی کی۔ تب ماں نے زیادہ اصرار کیا تو وہ آنکھیں دکھا کر بگڑ کر گھر سے نکل کھڑا ہوا۔ گھر سے وہ سیدھا اپنے ایک دوست مرزا ظاہر دار بیگ کے گھر ہو لیا۔ یوں تو مرزا ظاہر دار بیگ غریب آدمی تھا مگر اپنے آپ کو بہت امیر ظاہر کیا کرتا تھا۔ ہر وقت رئیس زادوں کی طرح بنا ٹھنا رہتا تھا۔ کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ گہرے دوست تھے۔ اس نے اپنے گہرے دوست کلیم کو بتا رکھا تھا کہ وہ بے حد امیر ہے اور اس کے بہت سارے دیوان خانے اور محل سرائیں ہیں۔ کلیم اسی خیال کو ذہن میں لیے جمعدار صاحب کی محل سرا میں پہنچا۔ لونڈی نے بتایا کہ مرزا تو اپلوں کی ٹال کے برابر ایک کچے مکان میں رہتا ہے۔ لہٰذا اسے یوں معلوم پڑتا ہے کہ وہ کوئی رئیس زادہ نہیں بلکہ ایک کنگال شخص ہے۔ مرزا ننگ دھڑنگ گھر سے باہر آیا اور کلیم کو دیکھ کر شرمندہ ہو گیا۔ کلیم نے بتایا کہ وہ وہیں اس کے پاس رات ٹھہرے گا۔ مرزا اس کو ایک پرانی چھوٹی سی مسجد میں ٹھہرانے لے گیا۔ مسجد ضرار کی طرح ویران اور وحشت ناک۔ کلیم حیرت زدہ رہ گیا کہ مرزا کی عمارت کہاں گئی۔ کلیم نے باپ کی طلب، بھائی کی التجا، ماں کا اصرار اور اپنے انکار کا ماجرا سنایا۔ مرزا نے بتایا کہ جمعدار مرحوم نے مجھے اپنا جانشین مقرر کیا مگر لوگوں نے رخنہ ڈالا۔ اب آپ آرام فرمائیے، میں گھر سے بچھونا بھجواتا ہوں۔ کلیم نے کہا پہلے ایک چراغ تو بھجوا دیں کہ تاریکی ہے۔ مرزا نے کہا ابھی چاند نکلنے والا ہے، روشنی ہو جائے گی۔ کلیم چوں کہ بھوکا تھا، آخر اس نے خود ہی بے غیرت بن کر کھانے کا تقاضا کیا۔ مرزا نے کہا کہ اب تو سب دکانیں بند ہو گئیں اور گھر میں کچھ نہیں۔ چلو میں چھدامی بھڑ بھونجے سے گرم گرم چنے بھنوا لاتا ہوں۔ دھیلے کے چنے لا کر مرزا چنوں کی خوب تعریفیں کرنے لگا۔ کلیم چوں کہ بھوکا تھا، چنے اسے پہلے کبھی نہ دیکھے ہوئے مزے دار معلوم ہوئے۔ مرزا نے گھر جا کر ایک میلی سی دری اور گندا تکیہ بھیج دیا۔ اگلی صبح دن چڑھے جاگا تو کیا دیکھتا ہے کہ مسجد کے فرش پر پڑا ہے اور کوئی عیار اس کی ٹوپی، جوتی، رومال، چھڑی، تکیہ، دری سب لے کر چمپت ہوا۔ مسجد ویران تھی اور پانی تک نہ تھا۔ کلیم صبر سے بیٹھا مرزا کا انتظار کرتا رہا مگر مرزا اس کو نہ آنا تھا نہ آیا۔ دوپہر کو کوئی لڑکا کھیلتا ہوا آ نکلا، کلیم نے پکارا تو خوف زدہ ہو کر بھاگ نکلا۔ ناچار کلیم نے وہ دن فاقے سے گزارا۔ رات ہوئی تو کلیم مرزا کے مکان پر گیا، پتا چلا کہ وہ سویرے ہی قطب صاحب چلا گیا ہے۔ کلیم نے سوچا کہ منہ ہاتھ دھونے کو پانی مانگ لوں اور مرزا کی پرانی جوتی اور ٹوپی مانگ لوں تو کہا کہ مرزا ظاہر دار بیگ میرا دوست ہے، اسی کی وجہ سے میں نے رات مسجد میں کاٹی۔ گھر سے آواز آئی: مرزا زبردست بیگ! دیکھنا یہ مردوا کہیں چل نہ دے، دوڑ کر تکیہ اور دری تو اس سے لے لو۔ یہ سن کر کلیم تیزی سے بھاگا تو زبردست بیگ نے فوراً پیچھا کرتے ہوئے گلی کی نکڑ پر “چور چور” کہہ کر پکڑ لیا اور کوتوالی لے گیا۔ کلیم نے اپنا حسب نسب بتایا تو کوتوال نے کہا کہ نصوح کا بڑا بیٹا کلیم تو شاعر ہے اور اس کی شاعری کی دھوم ہے، تمھاری یہ حیثیت کہ ننگے سر، ننگے پاؤں! کلیم نے کہا کہ میں ہی وہ بدنصیب ہوں، کل شب مسجد اور مرزا کی شان میں جو کہا سنا۔ کلام سن کر کوتوال نے اتنی رعایت دی کہ دو سپاہی کلیم کے ہمراہ بھیجے کہ نصوح اگر اسے اپنا بیٹا بتائیں تو چھوڑ دینا ورنہ واپس حوالات میں رکھنا۔ سپاہی نے جب نصوح کے پاس جا کر کلیم کے متعلق پوچھا تو اس نے آنکھیں نیچی کر کے کہا کہ جب حضرت نوح علیہ السلام نے اپنے بیٹے کو ڈوبتے دم تک بیٹا ہی کہا تھا تو میں اس کے فرزند ہونے سے کیسے انکار کر سکتا ہوں۔
Question 2 · 5 marks
سبق “کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ” کا مرکزی خیال تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
مرکزی خیال “توبۃ النصوح” ڈپٹی نذیر احمد کا ایک معاشرتی ناول ہے۔ اس ناول سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک باپ کی ناراضگی اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے مترادف ہے۔ بچوں کو اپنے والدین کا حکم ماننا چاہیے۔ اگر وہ نافرمانی کریں گے تو اذیت و رسوائی کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں کریں گے۔ کلیم شاعری کے میدان میں بلند مقام رکھتا ہے لیکن معمولی سی بات پر باپ سے ناراض ہو کر گھر سے نکل جاتا ہے اور اس کا قریبی دوست مرزا ظاہر دار بیگ بھی اس کی کوئی مدد نہیں کرتا اور وہ رسوا ہو کر گھر کو لوٹتا ہے۔
More tests in کلیم اور مرزا ظاہر دار بیگ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.