Class 9 Urdu · Chapter 13
جاوید کے نام: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
علامہ اقبال کے والد اور والدہ کا نام کیا تھا؟
Answer
علامہ اقبالؒ کے والد کا نام شیخ نور محمد اور والدہ محترمہ کا نام امام بی بی تھا۔
Q2 · 2 marks
علامہ اقبال کے والدین کس طرح کی شخصیات تھیں؟
Answer
علامہ اقبالؒ کے والد بہت پرہیز گار اور عبادت گزار انسان تھے۔ والدہ محترمہ امام بی بی بھی بہت خلیق اور نیک سیرت خاتون تھیں جو عبادت و ریاضت میں اپنا وقت گزارتی تھیں۔
Q3 · 2 marks
کیا علامہ اقبال کا مقام و مرتبہ ان کی اپنی محنت کا نتیجہ تھا؟
Answer
نہیں! علامہ اقبالؒ کے نزدیک وہ اپنے مقام و مرتبے کو ہمیشہ اپنے والدین کے فیض کا ثمر سمجھتے تھے۔
Q4 · 2 marks
علامہ اقبال نے ایف اے اور بی اے کہاں سے کیا؟
Answer
علامہ اقبالؒ نے مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے کیا۔
Q5 · 2 marks
گورنمنٹ کالج لاہور میں علامہ اقبال نے فلسفہ کس استاد سے پڑھا؟
Answer
گورنمنٹ کالج لاہور میں علامہ اقبالؒ نے فلسفہ پروفیسر تھامس آرنلڈ سے پڑھا۔
Q6 · 2 marks
پروفیسر آرنلڈ علامہ اقبال کے بارے میں کیا کہا کرتے تھے؟
Answer
وہ فرماتے تھے کہ «اقبال جیسا شاگرد استاد کو محقق اور محقق تر بنا دیتا ہے۔»
Q7 · 2 marks
علامہ اقبال نے لندن اور جرمنی سے کون سی ڈگریاں حاصل کیں؟
Answer
لندن سے علامہ اقبالؒ نے بارایٹ لا اور جرمنی سے فلسفے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
Q8 · 2 marks
«جاوید کے نام» نظم انھوں نے کس سے مخاطب ہو کر کہی؟
Answer
یہ نظم انھوں نے اپنے بیٹے جاوید اقبال کو مخاطب کر کے کہی مگر اس میں چھپا پیغام دراصل ہر مسلمان نوجوان کے لیے ہے، وہ دنیا کے جس بھی خطے میں ہو۔
Q9 · 2 marks
دیارِ عشق سے کیا مراد ہے؟
Answer
دیارِ عشق کے لفظی معنی عشق کی سرزمین ہیں۔ اس سے مراد کائنات ہے۔ اقبالؒ کا پیغام چوں کہ مسلمان نوجوانوں کو ہے، وہ انھیں مخاطب کر کے کہتے ہیں کہ اے نوجوانو! تم عشقِ الٰہی کی دنیا میں اپنا مقام اور مرتبہ پیدا کرو۔
Q10 · 2 marks
«نیا زمانہ اور نئے صبح و شام» کا کیا مطلب ہے؟
Answer
علامہ اقبالؒ کے نزدیک فرسودہ روایات کو ترک کر کے نئی دنیا پیدا کرنے کا مطلب ہے کہ جس طرح حضورِ اکرم ﷺ کے آنے کے بعد جہالت کا اندھیرا مٹا دیا اور نئے صبح و شام پیدا کیے، اسی طرح آج کا نوجوان بھی آپ ﷺ کے راستے پر چل کر انقلاب برپا کر سکتا ہے۔
Q11 · 2 marks
شیشہ گرانِ فرنگ کے احسان سے کیا مراد ہے؟
Answer
شیشہ گرانِ فرنگ سے اقبالؒ نے شیشے بنانے والے انگریز قوم کو کہا ہے۔ دراصل علامہ کہتے ہیں کہ یورپی تہذیب کا احسان مت اٹھاؤ۔
Q12 · 2 marks
سفالِ ہند سے علامہ اقبال کی کیا مراد ہے؟
Answer
سفالِ ہند کے لفظی معنی ہندوستان کی مٹی سے بنے ہوئے برتن ہیں۔ لیکن یہاں اقبالؒ کی مراد ہے کہ اپنی مشرقی تہذیب و روایات کو اپنانا از حد ضروری ہے۔
Q13 · 2 marks
شاخِ تاک کس کو کہتے ہیں؟
Answer
انگور کی بیل کی وہ شاخ جس پر رسیلے انگوروں کے گچھے ہوں اسے شاخِ تاک کہتے ہیں۔
Q14 · 2 marks
مےِ لالہ فام کسے کہتے ہیں؟
Answer
مےِ لالہ فام اس خالص سرخ شراب کو کہتے ہیں جو رسیلے انگوروں کو کشید کر کے بنائی جاتی ہے۔
Q15 · 2 marks
امیری اور فقیری میں کیا فرق ہے؟
Answer
دولت مندی، بادشاہی اور اقتدار کی طاقت کو اور اختیار کی قوت کو امیری کہتے ہیں۔ جب کہ فقیر کا لفظی مطلب ہے درویش، غریبی، مفلسی، ناداری وغیرہ۔ اس میں اقبالؒ نفس کشی اور قناعت کو فقیری کہتے ہیں۔
Q16 · 2 marks
اس نظم میں لالہ و گل سے کیا مراد ہے؟
Answer
اس نظم میں لالہ و گل سے مراد اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ خوب صورت فطرت ہے۔ لالہ و گل فارسی زبان کا لفظ ہے، یہ گہرے سرخ رنگ کا پھول ہے۔ گل کا مطلب قدرت کے بے شمار رنگا رنگ پھول ہیں۔
Q17 · 2 marks
اقبال نے غریبی میں کیسے نام پیدا کرنے کو کہا؟
Answer
اقبالؒ نے کہا کہ اپنی خودی کو کبھی بھی قیمت پر نہ بیچنا۔ اپنی عزت کو قائم رکھو خواہ تمھیں مفلسی میں ہی کیوں نہ رہنا پڑے اور اپنے نفس کو مارنا پڑے۔
Q18 · 2 marks
علامہ اقبال کے مجموعے بانگِ درا میں کس کے لیے نظمیں لکھیں؟
Answer
بانگِ درا میں علامہ اقبالؒ نے بچوں کے لیے نظمیں لکھیں۔
Q19 · 2 marks
«جاوید کے نام» نظم علامہ اقبال کے کس مجموعے میں شامل ہے؟
Answer
یہ نظم علامہ اقبالؒ کے مجموعے «بالِ جبریل» میں شامل ہے۔
Q20 · 2 marks
اس نظم میں دلِ فطرت شناس کس کو کہا گیا ہے؟
Answer
علامہ اقبالؒ نے دلِ فطرت شناس ایک ایسے نرم گداز دل کو کہا ہے جس میں محبت کا جذبہ موجزن ہو اور وہ فطرت کی خاموشیاں بھی سمجھ سکے۔
Q21 · 2 marks
علامہ اقبال نے مغربی تہذیب پر کس طرح تنقید کی ہے؟
Answer
علامہ اقبالؒ نے مغربی تہذیب کو کھوکھلا اور دکھاوے پر مبنی کہا ہے۔ اقبالؒ اسلام اور رسول ﷺ کے عاشق ہیں۔ ان کے خیال میں مغرب عارضی چمک دمک رکھتا ہے۔
Q22 · 2 marks
علامہ اقبال نے اپنے بیٹے کو کس طریق کی تاکید کی؟
Answer
علامہ اقبالؒ نے اپنے بیٹے جاوید اقبال کو فقیری کے طریق کو اپنانے کی تاکید کی۔
Q23 · 2 marks
«نئے صبح و شام» پیدا کرنے سے علامہ اقبال کی کیا مراد ہے؟
Answer
«نئے صبح و شام» پیدا کرنے سے علامہ اقبالؒ کی مراد ہے کہ جب انسان خود کو پہچان لے گا تو پھر اللہ کے پیغام کو بھی جان لے گا۔ تب مسلمانوں میں ایسی قوت پیدا ہو جائے گی کہ وہ دنیا میں نئے زمانے اور نئی صبحیں پیدا کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
Q24 · 2 marks
سفالِ ہند سے مینا و جام پیدا کرنے سے علامہ اقبال کیا مفہوم بیان کرتے ہیں؟
Answer
یہاں علامہ اقبالؒ نے مینا و جام کو استعارے کے طور پر استعمال کیا ہے۔ وہ مشرق و مغرب کے فلسفے اور تہذیب کی بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر تم نے شراب کے جام کا مزہ اٹھانا ہی ہے تو مشرق کی مٹی سے بنے ہوئے پیالوں میں پیو، یعنی پوشیدہ پیغام دراصل اپنے وطن اور اپنی تہذیب کے اصولوں پر چلو اور دنیا میں نام پیدا کرو۔
Q25 · 2 marks
شاخِ تاک کیا ہے اور اس شعر سے علامہ اقبال کیا پیدا کرنا چاہتے ہیں؟
Answer
شاخِ تاک انگور کی وہ شاخ ہے جو انگوروں کے خوشوں سے لدی ہوتی ہے جس کے رس کو کشید کر کے سرخ شراب تیار کی جاتی ہے۔ اس شاخِ تاک کو علامہ نے استعارے کے طور پر استعمال کیا ہے کہ وہ انگور کی شاخ ہیں اور ان کی شاعری اس پر لگا ہوا پھل۔ یعنی انھوں نے اپنی شاعری میں جو اسرار و رموز بیان کیے ہیں انھیں سمجھ کر اپنے اندر مذہبی، ملی، سیاسی اور جمہوری شعور پیدا کرو۔
Q26 · 2 marks
سکونِ لالہ و گل سے کلام پیدا کرنے سے علامہ اقبال کی کیا مراد ہے؟
Answer
سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جب انسان کو اللہ فطرت شناس دل عطا کرتا ہے تو وہ فطرت کے پاس تنہائی میں بیٹھ کر غور و فکر کرے تو اسے پودوں اور پھولوں کی خاموشی بھی سنائی دیتی ہے کہ بے زبان ہو کر بھی وہ ہمہ وقت اپنے خالق کی عظمت و بڑائی کے گیت گاتے ہیں۔
Q27 · 2 marks
علامہ اقبال نے اپنے طریق کو فقیری کیوں کہا ہے؟
Answer
علامہ اقبالؒ نے اپنے طریق کو فقیری اس لیے کہا ہے کہ وہ دیکھتے ہیں کہ لوگ جھوٹی عزت و شہرت پانے کے لیے اپنی خودی کو داؤ پر لگا دیتے ہیں اور بک جاتے ہیں۔ علامہ کہتے ہیں کہ انسان کو اگر اللہ پر بھروسا ہو تو اپنی غریبی میں بھی رہ کر وہ مقام حاصل کر لیتا ہے جس کے لیے لوگ غلط راستہ اپناتے ہیں۔ جھوٹ پر مبنی طاقت اور اقتدار تو ایک نہ ایک دن ڈھ ہی جاتا ہے۔
Q28 · 2 marks
اعراب لگا کر درست تلفظ واضح کریں: صبح و شام، دلِ فطرت شناس، شاخِ تاک، سفالِ ہند، مینا و جام، شیشہ گرانِ فرنگ
Answer
صُبح و شام، دِلِ فِطرَت شناس، شاخِ تاک، سِفالِ ہِند، مِینا و جام، شیشہ گرانِ فِرَنگ
Q29 · 2 marks
ان ہدایات کی روشنی میں دوست کے نام گرمیوں کی چھٹیاں اپنے یہاں گزارنے کی دعوت کے حوالے سے ایک خط لکھیں۔ (ہدایات: خط کے آغاز میں پیشانی پر تسمیہ لکھیں۔ دوست کو سامنے بیٹھا سمجھ کر اس کے بڑے چھوٹے ہونے کا لحاظ رکھتے ہوئے بات کریں۔ الفاظ کی بچت کرتے ہوئے مختصر طور پر اور صرف مطلب کی باتیں لکھیں۔ خط میں مقامِ روانگی، تاریخ، القاب و آداب اور نفسِ مضمون ملحوظ رکھیں۔)
Answer
اسلام آباد 25 فروری 2025 میرے پیارے دوست! السلام علیکم! مزاج بخیر۔ ہماری گرمیوں کی چھٹیاں جون کے پہلے ہفتے سے شروع ہو رہی ہیں۔ تم نے تو وعدہ کیا تھا کہ اس مرتبہ چھٹیاں میرے پاس اسلام آباد میں گزارو گے۔ ہم خوب سیر و تفریح کریں گے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی جائیں گے اور دو چار دن مری کی سیر بھی کریں گے۔ میں تمھارے آنے کا شدت سے انتظار کروں گا۔ اور ہاں! مجھے انکار نہیں سننا۔ تمھارا دوست عمران بابر
Q30 · 2 marks
کالم (الف) میں دیے گئے الفاظ کو کالم (ب) کے متعلقہ الفاظ سے ملائیں۔ کالم (الف): دل، سکوت، شیشہ گراں، سفال، شاخ، مے، فقیری۔ کالم (ب): فطرت شناس، لالہ و گل، فرنگ، ہند، تاک، لالہ فام، غریبی۔
Answer
دل — فطرت شناس؛ سکوت — لالہ و گل؛ شیشہ گراں — فرنگ؛ سفال — ہند؛ شاخ — تاک؛ مے — لالہ فام؛ فقیری — غریبی۔
Q31 · 2 marks
نظم «جاوید کے نام» کس موقع پر لکھی گئی؟
Answer
دوسری گول میز کانفرنس کے زمانے میں علامہ اقبالؒ شرکت کے لیے لندن گئے ہوئے تھے۔ جاوید اقبال ان دنوں کم سن تھے۔ انھوں نے علامہ اقبالؒ کو پہلا خط لکھا جس میں گراموفون لانے کی فرمائش کی۔ اقبالؒ بیٹے کے لیے گراموفون تو نہ لا سکے البتہ ان کے لیے یہ نظم لکھی جس میں تمام عالمِ اسلام کے نوجوانوں کے لیے خودی کا پیغام ہے۔
Q32 · 2 marks
پروفیسر تھامس آرنلڈ کون تھے؟
Answer
پروفیسر تھامس آرنلڈ ایک نام ور فلسفہ دان تھے جنھیں گورنمنٹ کالج لاہور میں فلسفہ پڑھانے کے لیے بلایا گیا۔ انھوں نے اقبالؒ کا فلسفے سے فطری میلان دیکھ کر اس قدرتی جوہر کی بھی قدر کی اور اقبالؒ کی تعریف اپنے احباب میں کیا کرتے تھے۔
Q33 · 2 marks
علامہ اقبال نے یورپ میں کتنا عرصہ قیام کیا؟
Answer
علامہ اقبالؒ ۱۹۰۵ء سے ۱۹۰۸ء تک یورپ میں مقیم رہے جہاں انھوں نے لندن سے بارایٹ لا اور جرمنی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
Q34 · 2 marks
علامہ اقبال وطن واپس آ کر کیا کام کرتے رہے؟
Answer
وطن واپس آ کر علامہ اقبالؒ لاہور ہائی کورٹ میں وکالت بھی کرتے تھے مگر آپ کا اصل میدان شاعری تھا۔
Q35 · 2 marks
انجمنِ حمایتِ اسلام کے جلسوں میں علامہ اقبال کا کیا مقام تھا؟
Answer
انجمنِ حمایتِ اسلام کے جلسوں میں علامہ اقبالؒ کے نام سے رونق آ جاتی تھی۔
Q36 · 2 marks
علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کے لیے کیا کام کیا؟
Answer
علامہ اقبالؒ مسلمانوں کے زوال پر بے چین رہتے اور انھیں عروج پر دیکھنے کے آرزو مند تھے۔ انھوں نے اپنی شاعری کے ذریعے خوابِ غفلت میں سوئے ہوئے مسلمانوں کو بیدار کیا اور مردِ مومن اور شاہین جیسی اصطلاحات و علامات کے ذریعے مسلمان نوجوانوں میں نئی روح پھونکنے کی کوشش کی۔
Q37 · 2 marks
علامہ اقبال نے تصورِ پاکستان کے سلسلے میں کیا کردار ادا کیا؟
Answer
علامہ اقبالؒ نے نہ صرف تصورِ پاکستان پیش کیا بلکہ اس سلسلے میں قائدِاعظمؒ کو بہت مفید عملی مشورے بھی دیے۔
Q38 · 2 marks
علامہ اقبال کے اردو شعری مجموعوں کے نام لکھیں۔
Answer
بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز (نصف حصہ) ان کے اردو شعری مجموعوں کے نام ہیں جو «کلیاتِ اقبال» کی صورت میں بھی شائع ہو چکے ہیں۔
Q39 · 2 marks
نظم «جاوید کے نام» کے قوافی اور ردیف لکھیں۔
Answer
نظم کی ردیف «پیدا کر» ہے۔ نظم کے قوافی مقام، شام، کلام، جام، فام اور نام ہیں۔
Q40 · 2 marks
علامہ اقبال نے اپنی شاعری کو انگور کی بیل سے کیوں تشبیہ دی ہے؟
Answer
علامہ اقبالؒ نے اپنے آپ کو انگور کی بیل سے تشبیہ اس لیے دی کہ جس طرح انگور کی شاخ پر لگا ہوا پھل رس سے بھرا ہوتا ہے جس سے مدہوش کر دینے والی سرخ شراب بنتی ہے، اسی طرح ان کی شاعری میں پوشیدہ پیغام کو کشید کر کے اپنے اندر ملی، مذہبی اور سیاسی شعور پیدا کیا جا سکتا ہے۔
Q41 · 2 marks
علامہ اقبال شیشہ گرانِ فرنگ کے احسان نہ اٹھانے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟
Answer
علامہ اقبالؒ کہتے ہیں کہ یورپ کی تہذیب سونے کی طرح چمک دار ضرور ہے مگر پائیدار نہیں، اس لیے اسے اختیار کرنے سے گریز کرو۔ تم نوجوانو! اپنی تہذیب اور اپنے اسلاف کی روایات کے امانت دار ہو، لہٰذا اپنے ہی وطن کی مٹی سے پیالہ و صراحی بناؤ، یعنی اپنے علم، روایات اور تہذیب سے اپنی روشنی حاصل کرو۔
Long questions with answers
Q1 · 5 marks
علامہ محمد اقبالؒ کا تعارف لکھیں۔
Answer
علامہ محمد اقبالؒ (۱۸۷۷ء – ۱۹۳۸ء) سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد شیخ نور محمد پرہیز گار اور عبادت گزار تھے اور والدہ امام بی بی بھی نیک سیرت اور خلیق خاتون تھیں۔ ابتدائی تعلیم سید میر حسن سے حاصل کی۔ ایف اے مرے کالج سیالکوٹ سے اور بی اے اور ایم اے (فلسفہ) گورنمنٹ کالج لاہور سے کیا جہاں پروفیسر تھامس آرنلڈ ان کے استاد تھے۔ ۱۹۰۵ء سے ۱۹۰۸ء تک یورپ میں رہے جہاں لندن سے بارایٹ لا اور جرمنی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ وطن واپس آ کر لاہور ہائی کورٹ میں وکالت کی مگر اصل میدان شاعری تھا۔ انجمنِ حمایتِ اسلام کے جلسوں میں نظمیں پڑھتے تھے۔ انھوں نے اپنی شاعری سے سوئے ہوئے مسلمانوں کو جگایا، تصورِ پاکستان پیش کیا اور قائدِاعظمؒ کو مفید مشورے دیے۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز ان کے اردو شعری مجموعے ہیں۔
Q2 · 5 marks
نظم «جاوید کے نام» کا خلاصہ لکھیں۔
Answer
نظم «جاوید کے نام» میں علامہ اقبالؒ نے بظاہر اپنے بیٹے جاوید اقبال کو مخاطب کیا ہے مگر اصل پیغام عالمِ اسلام کے تمام مسلمان نوجوانوں کے لیے ہے۔ وہ نوجوانوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ عشقِ الٰہی کی دنیا میں اپنا مقام پیدا کرو اور نیا زمانہ اور نئے صبح و شام پیدا کرو۔ وہ کہتے ہیں کہ دلِ فطرت شناس حاصل کرو تاکہ فطرت کے رازوں کو سمجھ سکو۔ یورپ کی ناپائیدار تہذیب سے متاثر ہونے کے بجائے اپنے مشرق کے علم و فلسفے پر بھروسا کرو اور شیشہ گرانِ فرنگ کے احسان نہ اٹھاؤ۔ علامہ خود کو انگور کی شاخ بتاتے ہیں جس پر پھل کے خوشے لٹکتے ہیں، یعنی ان کی شاعری رس سے بھری ہوئی ہے۔ آخر میں وہ کہتے ہیں کہ خودی کو کسی بھی قیمت پر نہ بیچو بلکہ اپنی غریبی میں رہ کر نام کماؤ، کیوں کہ غلط راستے سے ملنے والا نام، عزت اور شہرت ایک نہ ایک دن مٹی میں مل جاتی ہے۔
Q3 · 5 marks
نظم «جاوید کے نام» کا مرکزی خیال لکھیں۔
Answer
اس نظم کا مرکزی خیال یہ ہے کہ عشقِ الٰہی میں ڈوب کر انسان دنیا کی بے ثباتی کا راز پا لیتا ہے اور اس کے اندر وہ صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ لالہ و گل کی خاموش زبان بھی سمجھنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ شاعر مسلمان نوجوانوں کو اپنی مشرقی تہذیب اور اپنے اسلاف کی علمی روایات پر انحصار کی تلقین کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ مغرب کی چمک دمک سے متاثر ہونے کے بجائے اپنی خودی کی حفاظت کرتے ہوئے غریبی میں بھی اپنا نام اور مقام پیدا کرو۔
Q4 · 2 marks
دیارِ عشق میں اپنا مقام پیدا کر نیا زمانہ، نئے صبح و شام پیدا کر
Answer
یہ شعر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم «جاوید کے نام» سے لیا گیا ہے۔ علامہ اقبالؒ جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے دراصل سب نوجوانوں سے کہتے ہیں کہ دیارِ عشق یعنی عشق کی دنیا میں، یعنی خدا کے عشق میں کھو کر اپنا مقام پیدا کرو۔ جب انسان خدا سے محبت کی انتہا کو پہنچ جائے تو وہ اس راز کو پا لیتا ہے جس سے اسے معلوم ہو جاتا ہے کہ اسے دنیا میں کس مقصد کے لیے بھیجا گیا ہے۔ علامہ کہتے ہیں کہ جب نوجوان اللہ کے احکامات کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے زمانے میں نئی تبدیلیاں لائیں گے تو نیا زمانہ اور نئے صبح و شام، یعنی نئے دن رات، پیدا ہوں گے۔ «صبح و شام» کے معنی دن رات ہیں۔ اس وقت تم نئی شان اور نئی شمعیں پیدا کر کے باطل کا دھارا حق کی طرف موڑ دو گے۔ لہٰذا اپنے آپ کو پہچاننا بہت ضروری ہے۔
Q5 · 2 marks
خدا اگر دلِ فطرت شناس دے تجھ کو سکوتِ لالہ و گل سے کلام پیدا کر
Answer
یہ شعر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم «جاوید کے نام» سے لیا گیا ہے۔ اس شعر میں علامہ اقبالؒ کہتے ہیں کہ اگر خدا تجھے فطرت شناس دل، یعنی قدرت کو پہچاننے والا حساس دل، عطا کرے تو اس کے سب راز تیری سمجھ میں آ جائیں گے۔ «سکوت» کے معنی خاموشی اور «لالہ و گل» سے مراد اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی خوب صورت فطرت ہے۔ علامہ کہتے ہیں کہ اگر تم فطرت کے پاس بیٹھ کر کچھ دیر خاموشی سے غور کرو تو لالہ و گل کی خاموشی بھی تجھ سے باتیں کرتی ہوئی سنائی دے گی۔ پودے اور پھول بولتے نہیں مگر وہ ہر وقت اپنے رب کی تسبیح میں مصروف ہیں۔ جب تم فطرت کے راز جان کر اپنے رب کے نائب ہونے کا راز پا لو گے تو دنیا کا دھارا موڑنے کے قابل ہو جاؤ گے۔
Q6 · 2 marks
اٹھا نہ شیشہ گرانِ فرنگ کے احساں سفالِ ہند سے مینا و جام پیدا کر
Answer
یہ شعر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم «جاوید کے نام» سے لیا گیا ہے۔ اے میرے بیٹے! یہاں پھر علامہ پورے عالمِ نوجوانان سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یورپ کی تہذیب کے شیشہ گروں، یعنی دانش وروں، سے سبق نہ لو۔ «شیشہ گرانِ فرنگ» سے مراد شیشے بنانے والی انگریز قوم ہے۔ ان کے احسان کا بوجھ اپنے کندھوں پر نہ ڈالو کیوں کہ اپنی تہذیب اور اپنے اسلاف کے علم کی پاس داری بھی تمھاری ذمہ داری ہے۔ «سفالِ ہند» کے معنی ہندوستان کی مٹی سے بنے ہوئے برتن ہیں اور «مینا و جام» سے مراد صراحی و پیالہ، یعنی تہذیب و تمدن ہے۔ یعنی اپنے وطن کی مٹی سے پیالہ و صراحی بناؤ، اپنے علم، روایات اور تہذیب سے رستہ حاصل کرو۔
Q7 · 2 marks
میں شاخِ تاک ہوں، میری غزل ہے میرا ثمر مرے ثمر سے مےِ لالہ فام پیدا کر
Answer
یہ شعر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم «جاوید کے نام» سے لیا گیا ہے۔ اس شعر میں علامہ اپنے آپ کو انگور کی بیل سے تشبیہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جس طرح انگور کی شاخ پر لگے ہوئے پھل سے مدہوش کر دینے والی خالص سرخ شراب تیار کی جاتی ہے، اسی طرح میں شاخِ تاک ہوں اور اس پر لگا ہوا پھل میری شاعری ہے۔ «شاخِ تاک» انگور کی بیل کی ٹہنی اور «مےِ لالہ فام» خالص سرخ شراب کو کہتے ہیں۔ میری شاعری میں پوشیدہ پیغام کو کشید کر کے اپنے لیے ایسی سرخ شراب پیدا کر لو جو تجھے تیرے آبا و اجداد کی میراث سے آشنا کر دے۔ اگر تم اس فلسفے سے فائدہ اٹھاؤ گے تو مذہبی، سیاسی اور جمہوری شعور حاصل کر کے حق کی راہ پر چلنے کے پابند ہو جاؤ گے۔
Q8 · 2 marks
مرا طریق امیری نہیں، فقیری ہے خودی نہ بیچ، غریبی میں نام پیدا کر
Answer
یہ شعر علامہ محمد اقبالؒ کی نظم «جاوید کے نام» سے لیا گیا ہے۔ اس شعر میں علامہ اپنے اسلاف کی شناخت اور علم پر فخریہ انداز میں کہتے ہیں کہ میرا طریق امیری نہیں فقیری ہے۔ «طریق» کے معنی طرزِ عمل ہیں۔ «امیری» بادشاہی اور اقتدار کو اور «فقیری» نفس کشی اور قناعت کو کہتے ہیں۔ علامہ اپنے بیٹے سے مخاطب ہیں کہ اگر انسان اپنی غریبی میں رہتے ہوئے سادگی کو زندگی کا مقصد بنائے تو اس میں بھی اپنا مقام بنا سکتا ہے۔ اکثر لوگ شہرت اور نام بنانے کے لیے غلط راستے اختیار کر لیتے ہیں اور اپنی خودی تک بیچ دیتے ہیں۔ اقبالؒ نصیحت کرتے ہیں کہ سچائی اور ایمان داری کا راستہ اختیار کرو تو غریبی میں بھی نام پیدا کر سکتے ہو۔ محنت کا جذبہ دوسروں کی بلیک میلنگ سے بچ کر اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا نام ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.