Class 9 Urdu · Chapter 18 · Test 3
long
9 questions · 30 min · 21 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 5 marks
ناصر کاظمی کا تعارف لکھیں۔
Show model answerHide model answer
ناصر کاظمی (۱۹۲۵ء۔۱۹۷۲ء): سید ناصر رضا کاظمی المعروف بہ ناصر کاظمی کی جائے ولادت انبالہ (مشرقی پنجاب، انڈیا) ہے۔ ان کے والد گرامی سید محمد سلطان کاظمی رائل انڈین آرمی میں صوبے دار میجر کے عہدے پر فائز تھے۔ والدہ کا تعلق علم و کتاب سے تھا اور وہ انبالہ کے مشن گرلز ہائی سکول میں ٹیچر تھیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ناصر کاظمی نے پرائمری تک کی تعلیم اپنی والدہ کے سکول سے اور میٹرک مسلم ہائی سکول انبالہ سے کیا اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے لاہور آ گئے اور اسلامیہ کالج ریلوے روڈ میں داخلہ لے لیا، جہاں سے ایف اے پاس کیا۔ اس کے بعد بی اے کرنے کے لیے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ لیا مگر ناسازگار حالات کی وجہ سے بی اے کیے بغیر ہی تعلیم ترک کر دی۔ ناصر کاظمی قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہم راہ انبالہ سے ہجرت کر کے کرشن نگر لاہور میں آ گئے اور جب ان کے والدین کا سایہ سر سے جلدی اٹھ گیا تو انھوں نے ملازمت کرنے کی ٹھانی۔ ملازمت کے سلسلے میں پہلے تقریباً دو سال تک مجلہ «اوراق نو» کے مدیر رہے، پھر پانچ سال تک ماہنامہ «ہمایوں» کے مدیر کے فرائض انجام دیے اور بعد ازاں ایک سال تک ماہنامہ «خیال» کے مدیر و ناشر رہے۔ ازاں بعد ۱۹۶۴ء میں بطور سٹاف آرٹسٹ ریڈیو پاکستان لاہور کے ساتھ منسلک ہوئے اور یہ وابستگی تا دم واپسیں رہی۔ ناصر کاظمی کی شاعری کا آغاز زمانۂ طالب علمی سے ہی ہو چکا تھا۔ ان کی پہلی غزل ۱۹۴۵ء میں شائع ہوئی اور پھر وہ تواتر کے ساتھ رسائل و جرائد میں چھپتے رہے۔ ناصر کاظمی کی شاعری میں میر کی سی اداسی نظر آتی ہے۔ شہر، رات، سفر وغیرہ ان کے خاص موضوعات ہیں۔ انھوں نے روایت سے بغاوت کیے بغیر غزل میں نئی راہیں تلاش کیں۔ اردو شاعری میں ناصر کاظمی کا کمال یہ ہے کہ جو کچھ وہ اپنے گرد و پیش میں دیکھتے ہیں، وہیں سے علامتیں اور استعارے اخذ کرتے ہیں اور یہ ان کی انفرادیت ہے جسے انھوں نے بڑی سادگی اور درد مندی سے بیان کر دیا ہے۔ ان کی شاعری کے مجموعوں میں: «برگ نے، سر کی چھایا، نشاط خواب، دیوان اور پہلی بارش» شامل ہیں جب کہ ان کا تمام کلام «کلیات ناصر کاظمی» کی صورت میں شائع ہو چکا ہے۔
Question 2 · 2 marks
غم ہے یا خوشی ہے تو میری زندگی ہے تو
Show model answerHide model answer
غزل: غم ہے یا خوشی ہے تو — شاعر: ناصر کاظمی ناصر کاظمی چھوٹی بحر میں شاعری کرتے ہیں۔ ان کی شاعری میں اداسی، تنہائی، ہجر اور محرومیوں کی داستانیں ملتی ہیں۔ اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ اے میرے محبوب! مجھے نہیں معلوم کہ تم غم ہو یا خوشی ہو لیکن میری زندگی تم ہو۔ شاعر کہتا ہے کہ میری زندگی میں شامل ہر خوشی اور غم تمھاری ذات سے ہی جڑا ہوا ہے۔ اگر تم خوش ہو تو میں بھی خوش ہوتا ہوں۔ اگر تم دکھی ہو جاؤ تو میں بھی دکھی ہو جاتا ہوں۔ میری زندگی میں جتنی بھی رونقیں ہیں سب تمھاری وجہ سے ہیں اور اگر کوئی غم ہے تو وہ بھی تمھاری ہی بدولت ہے۔ شاعر محبوب کو زندگی قرار دیتا ہے۔
Question 3 · 2 marks
آفتوں کے دور میں چین کی گھڑی ہے تو
Show model answerHide model answer
غزل: غم ہے یا خوشی ہے تو — شاعر: ناصر کاظمی اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ ہر مشکل اور آفت یعنی مصیبت کے دور میں جب بھی میں تمھارے بارے میں سوچتا ہوں تو تم میرے لیے باعث سکون بن جاتے ہو۔ شاعر کہتا ہے کہ جب بھی مشکل یا پریشانی میں ہوتا ہوں تو اپنا حال دل اس کے گوش گزار کرتا ہوں تو میری پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں۔ شاعر کہتے ہیں کہ میرے محبوب کا ساتھ میرے لیے سکون و مسرت کا باعث ہے۔ اس کی قربت میں دنیا کے سب حالات میرے لیے خوشی میں بدل جاتے ہیں۔
Question 4 · 2 marks
میری رات کا چراغ میری نیند بھی ہے تو
Show model answerHide model answer
غزل: غم ہے یا خوشی ہے تو — شاعر: ناصر کاظمی اس شعر میں شاعر اپنے دل کی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ میری سیاہ راتوں کا چراغ یعنی روشنی بھی تم ہی ہو۔ تمھیں یاد کرتے ہوئے جب تمھارے تصور میں کھو جاتا ہوں تب مجھے نیند آتی ہے۔ اے محبوب! تم میری زندگی کے ہر پہلو میں موجود ہو۔ خوشی، غمی، اندھیرے سے لے کر اجالے تک، نیند سے لے کر بیدار ہونے تک۔ بے چینی و بے قراری سے لے کر خوشی اور راحت تک بس تم ہی میری امیدوں کا محور و مرکز ہو۔
Question 5 · 2 marks
میں خزاں کی شام ہوں رُت بہار کی ہے تو
Show model answerHide model answer
غزل: غم ہے یا خوشی ہے تو — شاعر: ناصر کاظمی شام کو ایک عجیب سی تنہائی اور یاسیت فضا میں بس جاتی ہے۔ خزاں کے موسم میں جنگلوں اور باغوں میں درختوں کے پتے شاخوں سے جھڑ جاتے ہیں۔ درخت خالی خالی سوکھی ٹہنیوں کی وجہ سے بے رنگ نظر آتے ہیں۔ شام کی خاموشی اور تنہائی اس منظر کو اور اداس کر دیتی ہے۔ کچھ ایسا ہی حال اس شعر میں ناصر کاظمی نے اپنا بیان کیا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ اے محبوب! میری حالت بھی اس موسم خزاں کی اداس شام جیسی ہو جاتی ہے۔ جب کہ تمھیں دیکھ کر میرا دل کھل اٹھتا ہے اور تم بالکل بہار کی رُت کی طرح ہو۔ جیسے بہار میں ہر طرف پھول کھلتے ہیں اس طرح تم کو دیکھ کر میرے اندر بھی زندگی کی بہار کا موسم پیدا ہو جاتا ہے۔
More tests in غم ہے یا خوشی ہے تو
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.