اقتباس کی تشریح

Long questions

5 questions · 25 min · 50 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 5, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 10 marks

    درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔ نام دیو، مقبرہ رابعہ دورانی اور اورنگ آباد (دکن) کے باغ میں مالی تھا۔ ذات کا ڈھیر جو بہت نیچ قوم خیال کی جاتی ہے۔ قوموں کا امتیاز مصنوعی ہے اور رفتہ رفتہ نسلی ہوگیا ہے۔ سچائی، نیکی، حسن کسی کی میراث نہیں۔ یہ خوبیاں نیچی ذات والوں میں بھی ایسی ہی ہوتی ہیں جیسی اونچی ذات والوں میں۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان: نام دیو۔مالی مصنف کا نام: مولوی عبدالحق ماخذ: چند ہم عصر خط کشیدہ الفاظ کے معانی: مقبرہ: مزار، قبر مالی: باغ کی نگہبانی کرنے والا ڈھیر: ہندوؤں کی ایک کم تر ذات نیچ: کم تر، کم حیثیت امتیاز: فرق، تمیز مصنوعی: بناوٹی، جعلی نسلی: خاندانی میراث: ورثہ، ترکہ تشریح: دکن کے شہر اورنگ آباد میں مغلیہ خاندان کے عظیم بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کی ملکہ رابعہ دورانی کے مزار کے اردگرد ایک باغ تھا۔ مصنف بتاتے ہیں کہ یہ باغ میری نگرانی میں تھا جس کی دیکھ بھال کے لیے ایک مالی نام دیو رکھا ہوا تھا۔ وہ ذات کا ڈھیر تھا۔ ہندوؤں میں یہ قوم انتہائی نیچ اور کمتر سمجھی جاتی ہے۔ دراصل قوموں کا اعلیٰ اور ادنیٰ ہونا مصنوعی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ فرق پکا ہوگیا۔ سچائی، بھلائی اور خوب صورتی جیسی صفات کسی کو وراثت میں نہیں ملتیں بلکہ یہ خوبیاں اللہ تعالیٰ کی عنایت ہوتی ہیں۔ یہ خوبیاں نیچ ذات والوں کو بھی اتنی ہی عطا ہوتی ہیں جتنی کہ اعلیٰ ذات کے افراد کو۔ اللہ کی عطا کردہ خوبیوں کو استعمال کرنے والا ہی نہ صرف اللہ تعالیٰ کے ہاں بلکہ دنیا والوں میں بھی باعزت ہوتا ہے۔ اس کی مثال خود نام دیو ہے جو ڈھیر ذات کا ہونے کے باوجود اپنی خوبیوں کی وجہ سے قابلِ قدر ٹھہرا۔

  2. Question 2 · 10 marks

    درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔ میں نے اپنے بنگلے کے سامنے چمن بنانے کا کام نام دیو کو سپرد کیا تھا۔ میں اندر کمرے میں کام کر رہا ہوتا تھا۔ میری میز کے سامنے بڑی سی کھڑکی تھی۔ اس میں سے چمن صاف نظر آتا تھا۔ لکھتے لکھتے کبھی نظر اٹھا کر دیکھتا تو ہمہ تن اپنے کام میں مصروف پاتا۔ بعض دفعہ اس کی حرکتیں دیکھ کر بہت تعجب ہوتا، مثلاً کیا دیکھتا ہوں کہ نام دیو ایک پودے کے سامنے بیٹھا تھانولا صاف کر رہا ہے۔ تھانولا صاف کرکے حوض سے پانی لیا اور آہستہ آہستہ ڈالنا شروع کیا۔ پانی ڈال کر ڈول درست کیا اور ہر رخ سے پودے کو مڑ مڑ کر دیکھا۔ پھر الٹے پاؤں پیچھے ہٹ کر اسے دیکھنے لگا۔ دیکھتا جاتا تھا اور مسکراتا اور خوش ہوتا تھا۔ یہ دیکھ کر مجھے حیرت بھی ہوئی اور خوشی بھی۔ کام اسی وقت کام ہوتا ہے، جب اس میں لذت آنے لگے۔ بے مزہ کام نہیں، بیگار ہے۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان: نام دیو۔مالی مصنف کا نام: مولوی عبدالحق ماخذ: چند ہم عصر خط کشیدہ الفاظ کے معانی: چمن: باغ سپرد کرنا: حوالے کرنا ہمہ تن: پوری توجہ سے حرکتیں: عادتیں تعجب: حیرانی تھانولا: پودے کے گرد بنا ہوا کم گہرا گڑھا حوض: تالاب ڈول درست کرنا: پودے کے گرد بنے ہوئے کنارے درست کرنا الٹے پاؤں: پیچھے ہٹ کر حیرت: حیرانی لذت: لطف، مزا بیگار: بلا مزدوری، بغیر اجرت کے کام کرنا تشریح: مصنف لکھتے ہیں کہ ریاست حیدر آباد دکن کے شہر اورنگ آباد میں مغلیہ خاندان کے بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کی ملکہ رابعہ دورانی کا مزار تھا۔ اس مزار کے اردگرد ایک باغ تھا۔ اس باغ کی دیکھ بھال اور حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی طرف سے مجھے سونپ دی گئی۔ باغ کی دیکھ بھال کے لیے وہاں ایک مالی نام دیو رکھا ہوا تھا۔ نام دیو بہت محنتی تھا۔ میں جس کمرے میں کام کرتا تھا اس کی کھڑکی کے قریب میری کرسی اور لکھنے پڑھنے والی میز تھی۔ میں اپنے لکھنے پڑھنے کے کام میں مصروف رہتا تھا اور جب کبھی لکھتے لکھتے کھڑکی سے باہر پھولوں کی کیاری کی طرف دیکھتا تو مجھے نام دیو مالی اپنے کام میں مصروف نظر آتا تھا۔ اس کی کچھ عادتیں دیکھ کر میں حیران ہوتا تھا۔ ایک بار میں نے مطالعے کے دوران کھڑکی سے باہر دیکھا کہ نام دیو مالی ایک پودے کے سامنے بیٹھا اس کا گرد و غبار صاف کر رہا ہے۔ اس کے بعد اس نے حوض سے پانی لیا اور آہستہ آہستہ پودوں کو پانی دینا شروع کردیا۔ پانی ڈالنے کے بعد کنارے درست کیے اور پودے کا بغور جائزہ لیا۔ پھر الٹے پاؤں پیچھے ہٹ کر اسے دیکھتا اور خوش ہو رہا تھا۔ یہ منظر دیکھ کر میں حیران بھی ہوا اور خوش بھی۔ میں سوچنے لگا کہ جس کام کے کرنے میں لطف آنے لگے وہ مشکل اور بوجھل نہیں لگتا بلکہ اس میں آسانی اور خوشی محسوس ہوتی ہے اور انسان ساری کوفت اور تھکن بھول جاتا ہے۔ مصنف کا نکتہ یہی ہے کہ جو کام شوق سے کیا جائے وہی اصل کام ہے، ورنہ وہ بیگار ہے۔ نام دیو کا پودوں کو دیکھ کر خوش ہونا اس کی بہترین مثال ہے۔

  3. Question 3 · 10 marks

    درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔ ڈاکٹر صاحب آدمی کے بڑے قدردان تھے۔ اسے مقبرے سے شاہی باغ میں لے گئے۔ شاہی باغ آخر شاہی باغ تھا۔ کئی کئی نگران کار اور بیسیوں مالی بھی کیسے کیسے! جاپانی، ایرانی اور شامی! ان کے بڑے ٹھاٹھ تھے۔ یہ ڈاکٹر صاحب کی اچھ تھی۔ وہ شاہی باغ کو حقیقت میں شاہی باغ بنانا چاہتے تھے۔ اس شاہی باغ میں بھی نام دیو کا وہی رنگ تھا۔ اس نے نہ فن باغ بانی کی کہیں تعلیم پائی تھی اور نہ اس کے پاس کوئی سند یا ڈپلومہ تھا، البتہ کام کی دھن تھی، سچا لگاؤ تھا اور اسی کی جیت تھی۔ شاہی باغ میں بھی اسی کا مہاکاج رہا۔ دوسرے مالی لڑتے جھگڑتے، سندھی شراب پیتے، یہ نہ کسی سے لڑتا جھگڑتا، نہ سندھی شراب پیتا۔ یہاں تک کہ کبھی بیڑی بھی نہ پی۔ بس یہ تھا اور اس کا کام۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان: نام دیو۔مالی مصنف کا نام: مولوی عبدالحق ماخذ: چند ہم عصر خط کشیدہ الفاظ کے معانی: قدردان: قدر کرنے والے مقبرہ: مزار، قبر نگران کار: دیکھ بھال کرنے والے بیسیوں: بہت سے ٹھاٹھ: رعب، شان و شوکت اچھ: انوکھی بات فن باغ بانی: باغ لگانے کا فن سند: ڈگری ڈپلومہ: سرٹیفکیٹ دھن: لگن سچا لگاؤ: سچی محبت مہاکاج: عمدہ کام، بڑا کام سندھی شراب: کھجور کے رس سے تیار کی جانے والی شراب بیڑی پینا: سگریٹ پینا تشریح: ڈاکٹر صاحب کو اللہ تعالیٰ نے انسان کو پہچاننے اور پرکھنے کی صلاحیت عطا کی تھی۔ وہ آدمی کو دیکھ کر اس کی خوبیوں کو جانچ لیتے تھے۔ اپنی پہلی ملاقات میں ہی انھوں نے نام دیو مالی کی صلاحیتوں کو پرکھ لیا اور اسے مقبرے سے شاہی باغ میں لے گئے۔ شاہی باغ مغلیہ خاندان کے اعلیٰ ذوق کا نمونہ تھا۔ اس کی دیکھ بھال کے لیے دنیا کے مختلف ممالک سے مالی بلائے گئے۔ کسی کا تعلق جاپان سے تھا، کوئی ایران سے اور کوئی شام سے تھا۔ ان کی بڑی شان و شوکت تھی مگر یہ ڈاکٹر صاحب کی اعلیٰ بصیرت اور مردم شناسی تھی کہ انھوں نے شاہی باغ کو شاہی باغ بنانے کے لیے نام دیو مالی کا انتخاب کیا۔ انھیں پورا یقین تھا کہ صرف نام دیو مالی ہی اس باغ کو بے مثل شاہی باغ بنا سکتا ہے۔ اس نے اپنی محنت کے سبب شاہی باغ کو اس کی شاہانہ شان و شوکت عطا کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑی۔ اس نے کسی ادارے سے باقاعدہ تعلیم اور تربیت حاصل نہیں کی تھی اور نہ ہی اس کے پاس کسی ادارے کی سند یا سرٹیفکیٹ تھا۔ البتہ خلوصِ نیت، محنت اور اپنے کام سے سچی لگن جیسی صفات کی بنا پر وہ دوسرے مالیوں پر فوقیت لے گیا۔ شاہی باغ میں اس کا کام دوسرے مالیوں سے زیادہ اچھا ہوتا تھا۔ دوسرے مالی ایک دوسرے سے خوب لڑتے جھگڑتے تھے، الزام تراشی کرتے تھے اور کھجور کے رس کی بنی ہوئی شراب پیتے تھے مگر نام دیو نہ کسی سے لڑتا جھگڑتا اور نہ ہی کبھی کھجور کے رس کی بنی ہوئی شراب پیتا بلکہ وہ تو بیڑی تک نہیں پیتا تھا۔ وہ دن رات اپنے کام میں مگن رہتا تھا اور اپنے کام سے اسے اطمینان اور سکون ملتا تھا۔

  4. Question 4 · 10 marks

    درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔ وہ اپنے ایک ایک پودے کے پاس بیٹھتا، ان کو پیار کرتا، جھک جھک کے دیکھتا اور ایسا معلوم ہوتا گویا ان سے چپکے چپکے باتیں کر رہا ہے۔ جیسے جیسے وہ بڑھتے، پھلتے، پھولتے، اس کا دل بھی بڑھتا اور خوشی کی لہر اس کے چہرے پر دوڑ جاتی۔ کبھی کسی پودے کو اتفاق سے کیڑا لگ جاتا یا کوئی اور روگ پیدا ہو جاتا تو اسے بڑا فکر ہوتا۔ باغ کے داروغہ یا مجھ سے کہہ کر بازار سے دوائیں منگاتا۔ دن بھر اسی میں لگا رہتا اور پودے کی ایسی سیوا کرتا جیسے کوئی ہمدرد اور نیک دل ڈاکٹر اپنے عزیز بیمار کی کرتا ہے۔ ہزار جتن کرتا اور اسے بچا لیتا اور جب تک وہ تن درست نہ ہو جاتا اسے چین نہ آتا۔ اس کے لگائے ہوئے پودے ہمیشہ پروان چڑھے اور کبھی کوئی چیز ضائع نہ ہوا۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان: نام دیو۔مالی مصنف کا نام: مولوی عبدالحق ماخذ: چند ہم عصر خط کشیدہ الفاظ کے معانی: روگ: مرض، بیماری فکر: پریشانی داروغہ: نگہبان، محافظ سیوا: خدمت جتن: کوشش پروان چڑھنا: پھلنا پھولنا، بڑھنا تشریح: نام دیو مالی اپنے ہر پودے کے پاس بیٹھتا اور پیار سے ان کو دیکھتا۔ دیکھنے والے کو یوں لگتا کہ جیسے وہ ان سے اپنے دل کی باتیں کر رہا ہو۔ اس کی دیکھ بھال کی وجہ سے پودے جیسے جیسے بڑھتے، مالی کا دل خوشی سے باغ باغ ہو جاتا اور اس کے چہرے پر خوشی سے مسکراہٹ کھل جاتی۔ اگر کبھی پودے کو کیڑا لگ جاتا یا اور کوئی بیماری لگ جاتی تو نام دیو بہت فکر مند ہو جاتا۔ وہ بازار سے پودوں کی دوائیں، سپرے وغیرہ لاتا۔ پورا دن ان بیمار پودوں کی ایسی خدمت کرتا جیسے کوئی ہمدرد اور نیک دل ڈاکٹر اپنے کسی پیارے کی خدمت کرتا ہو۔ جب تک پودا ٹھیک نہ ہوتا اسے سکون نہ آتا۔ اس کے لگائے ہوئے سب پودے ہمیشہ پھلتے پھولتے رہتے۔ مصنف کا نکتہ یہ ہے کہ سچی محبت اور خدمت سے کیا گیا کام ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے۔ نام دیو کے پودوں کا کبھی ضائع نہ ہونا اس کی مثال ہے۔

  5. Question 5 · 10 marks

    درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے مصنف کا نام اور سبق کا عنوان بھی لکھیے۔ ایک سال بارش بہت کم ہوئی۔ کنوؤں اور باؤلیوں میں پانی برائے نام رہ گیا۔ باغ پر آفت ٹوٹ پڑی۔ بہت سے پودے اور پیڑ تلف ہوگئے۔ جو چند رہ گئے تھے وہ ایسے نڈھال اور مرجھائے ہوئے تھے جیسے دق کے بیمار۔ لیکن نام دیو کا چمن ہرا بھرا تھا۔ وہ دُور دُور سے ایک گھڑا پانی کا سر پر اٹھا کے لاتا اور پودوں کو سینچتا۔ یہ وہ وقت تھا کہ قحط نے لوگوں کے اوسان خطا کر رکھے تھے اور انھیں پینے کو پانی مشکل سے میسر آتا تھا۔ مگر یہ خدا کا بندہ کہیں نہ کہیں سے لے ہی آتا اور اپنے پودوں کی پیاس بجھاتا۔ جب پانی کی قلت اور بڑھی تو اس نے راتوں کو بھی پانی ڈھونڈ ڈھونڈ کے لانا شروع کیا۔ پانی کیا تھا، یوں سمجھیے کہ آدھا پانی اور آدھی کیچڑ ہوتی تھی لیکن یہی گدلا پانی پودوں کے حق میں آب حیات تھا۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان: نام دیو۔مالی مصنف کا نام: مولوی عبدالحق ماخذ: چند ہم عصر خط کشیدہ الفاظ کے معانی: باؤلی: ایسا کنواں جس میں سیڑھیاں اترتی ہوں برائے نام: بہت کم آفت ٹوٹ پڑنا: مصیبت آنا تلف ہونا: ضائع ہونا نڈھال: کمزور مرجھائے ہوئے: کملائے ہوئے دق: تپ دق، ٹی بی قحط: کال، خشک سالی میسر آنا: ملنا قلت: کمی گدلا: مٹی والا، گندا آب حیات: ایسا پانی جسے پی کر ہمیشہ کی زندگی مل جائے تشریح: ایک سال بارش بالکل نہ ہونے کے برابر ہوئی۔ سب تالابوں، کنوؤں اور باؤلیوں میں پانی نام کو بھی نہ رہا۔ باغ تو جیسے اجڑ کر رہ گیا۔ بہت سے پودے اور درخت سوکھ گئے۔ جو پودے سوکھنے سے بچ گئے وہ اس قدر کمزور ہوگئے کہ جیسے دق کے مریض ہوں۔ لیکن صرف وہ باغ جہاں نام دیو کام کرتا تھا ہرا بھرا تھا۔ اس نے قحط کے دنوں میں بھی اپنے پودوں کو پیاسا نہ رہنے دیا۔ وہ دُور دُور سے چل کر گھڑے بھر بھر کے پانی لاتا اور پودوں کو پانی دیتا۔ جب پانی کی مزید کمی ہوئی تو وہ راتوں کو اٹھ کر پانی لاتا۔ وہ پانی بھی کیچڑ کی طرح گدلا تھا، بس نام ہی کا پانی تھا، مگر اللہ کی قدرت کہ یہی پانی پودوں کے لیے زندگی بن گیا۔ مصنف کا نکتہ یہ ہے کہ سچی لگن رکھنے والا انسان مشکل ترین حالات میں بھی اپنا فرض نہیں چھوڑتا۔ اس کی مثال خود نام دیو ہے۔

More tests in نام دیو مالی

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account