خلاصہ، مرکزی خیال اور مصنف کا تعارف

Long questions

24 questions · 25 min · 98 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 24, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ چھٹی کے وقت دفتروں سے کلرکوں کی ٹولیاں نکلنا شروع ہوئیں۔ ان میں ٹائپسٹ، ریکارڈ کیپر، ڈسپیچر، اکاؤنٹنٹ، ہیڈ کلرک، سپرنٹنڈنٹ غرض ادنیٰ اعلیٰ ہر درجہ اور حیثیت کے کلرک شامل تھے۔ ان کی وضع قطع بھی ایک دوسرے سے جدا تھی۔ سائیکل سوار آدھی آستینوں کی قمیص، خاکی زین کے نیکر اور چپل پہنے، سر پر چھجے دار ٹوپ باندھے، رنگ دار چشمہ لگائے، بڑی بڑی توندوں والے بابو چھاتا کھولے، منہ میں بیڑی، بغلوں میں فائلوں کے گٹھے دبائے۔ ان فائلوں کو وہ قریب قریب ہر روز اس امید میں ساتھ لے جاتے کہ جو گتھیاں وہ دفتر کے غل غپاڑے میں نہیں سلجھا سکے ممکن ہے گھر کی یکسوئی میں ان کا کوئی حل سوجھ جائے مگر گھر پہنچتے ہی وہ گرہستی کے کاموں میں ایسے الجھ جاتے کہ انہیں دیکھنے تک کا موقع نہ ملتا اور اگلے روز انہیں یہ مفت کا بوجھ جوں کا توں واپس لے آنا پڑتا۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان: کتبہ مصنف کا نام: غلام عباس خط کشیدہ الفاظ کے معانی: ٹولیاں: گروہ۔ وضع قطع: ظاہری لباس۔ خاکی زین: پتلون کا موٹا کپڑا۔ بیڑی: پتلا سگریٹ۔ گتھیاں: مسئلے۔ غل غپاڑے: شور شرابا۔ تشریح: اس پیراگراف میں مصنف نے چھٹی کے وقت دفتروں سے نکلنے والے کلرکوں کا نقشہ کھینچا ہے۔ ان میں ٹائپسٹ سے لے کر سپرنٹنڈنٹ تک ہر عہدے کے لوگ تھے اور ان کے لباس اور انداز ایک دوسرے سے مختلف تھے۔ کوئی سائیکل پر تھا کوئی پیدل چھاتا کھولے منہ میں بیڑی دبائے چل رہا تھا۔ سب کی بغلوں میں فائلوں کے گٹھے تھے جو وہ اس امید پر گھر لے جاتے کہ دفتر میں جو کام شور شرابے کی وجہ سے نہ ہو سکا وہ گھر کے سکون میں نمٹا لیں گے۔ مگر گھر پہنچتے ہی بیوی بچوں اور گھریلو کاموں میں الجھ جاتے اور فائلیں کھول بھی نہ پاتے۔ اگلے دن وہی فائلیں بغیر دیکھے واپس لے آتے۔ مصنف یہ بتانا چاہتا ہے کہ کلرک دفتر اور گھر کی ذمہ داریوں کے درمیان پس رہے ہوتے ہیں۔ جیسے ہمارے ہاں بہت سے لوگ دفتر کا کام گھر لے جاتے ہیں مگر وقت نہ ملنے پر وہ کام ادھورا ہی رہتا ہے۔

  2. Question 2 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ شروع شروع میں جب وہ ملازم ہوا تھا تو اس کا کام کرنے کا جوش اور ترقی کا ولولہ انتہا کو پہنچا ہوا تھا۔ مگر دو سال کی سعی لاحاصل کے بعد رفتہ رفتہ اس کا یہ جوش ٹھنڈا پڑ گیا اور مزاج میں سکون آ چلا۔ مگر سنگ مرمر کے ٹکڑے نے پھر اس کے خیالوں میں ہلچل ڈال دی۔ مستقبل کے متعلق طرح طرح کے خوش آیند خیالات ہر روز اس کے دماغ میں چکر لگانے لگے۔ اٹھتے بیٹھتے، سوتے جاگتے، دفتر جاتے آتے، کوٹھیوں کے باہر لوگوں کے نام دیکھ کر۔ یہاں تک کہ جب مہینہ ختم ہوا اور اسے تنخواہ ملی تو اس نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ سنگ مرمر کے ٹکڑے کو شہر کے ایک مشہور سنگ تراش کے پاس لے گیا جس نے بہت چابک دستی سے اس پر اس کا نام کندہ کر کے کونوں میں چھوٹی چھوٹی خوش نما بیلیں بنا دیں۔ سنگ مرمر کے ٹکڑے پر اپنا نام کھدا ہوا دیکھ کر اسے ایک عجیب سی خوشی ہوئی۔ زندگی میں شاید یہ پہلا موقع تھا کہ اس نے اپنا نام اس قدر جلی حروف میں لکھا ہوا دیکھا تھا۔

    Show model answer

    سبق کا عنوان: کتبہ مصنف کا نام: غلام عباس خط کشیدہ الفاظ کے معانی: ولولہ: جوش اور امنگ۔ سعی لاحاصل: فضول کوشش۔ جلی حروف: موٹے اور نمایاں حروف۔ تشریح: جب شریف حسین نیا نیا نوکری پر لگا تو اس کے کام کرنے کے جوش اور ترقی کے خواب نے اس کے خون میں دوڑ رکھی تھی۔ مگر جب محنت اور دیانت داری کے باوجود اسے کوئی صلہ نہ ملا تو آہستہ آہستہ اس کا جذبہ ٹھنڈا پڑ گیا اور مزاج میں ٹھہراؤ آ گیا۔ سنگ مرمر کا ٹکڑا ملا تو اس کے دل میں پھر مستقبل کے خواب جاگ اٹھے۔ وہ اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے اپنے مکان کے خواب دیکھتا اور کوٹھیوں کے باہر نام دیکھ کر اسے اپنا نام کھدوانے کا خیال آتا۔ تنخواہ ملتے ہی اس نے سنگ تراش سے نام کندہ کروا لیا۔ مصنف یہ بتاتا ہے کہ انسان مایوسی کے بعد بھی خواب دیکھنا نہیں چھوڑتا۔ زندگی میں ہم بھی چھوٹی سی کامیابی پر بہت خوش ہو جاتے ہیں جیسے شریف حسین اپنا نام پتھر پر دیکھ کر خوش ہوا۔

  3. Question 3 · 2 marks

    «آنکس» کے معانی لکھیں اور اسے اپنے جملے میں استعمال کریں۔

    Show model answer

    معانی: کاہلی، سستی۔ جملہ: ثریا جبیں آنکس کی ماری ہلتی تک نہ تھی۔

  4. Question 4 · 2 marks

    «ترمیم» کے معانی لکھیں اور اسے اپنے جملے میں استعمال کریں۔

    Show model answer

    معانی: تبدیلی یا اصلاح۔ جملہ: میرے استاد جی نے میری غزل میں بہترین ترمیم کی۔

  5. Question 5 · 2 marks

    «خس و خاشاک» کے معانی لکھیں اور اسے اپنے جملے میں استعمال کریں۔

    Show model answer

    معانی: گھاس پھونس، تنکے۔ جملہ: خوف ناک طوفان میں کئی مکان خس و خاشاک کی طرح بہہ گئے۔

More tests in کتبہ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account