مختصر سوالات

Short questions

30 questions · 50 min · 60 marks

Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 30, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    شریف حسین اپنے دفتر میں کس حیثیت سے ملازم تھا؟

    Show model answer

    شریف حسین اپنے دفتر میں درجہ دوم کے کلرک کی حیثیت سے ملازم تھا۔

  2. Question 2 · 2 marks

    کلرکوں کی ٹولیوں میں کس طرح کے لوگ شامل تھے؟

    Show model answer

    کلرکوں کی ٹولیوں میں ٹائپسٹ، ریکارڈ کیپر، ڈسپیچر، اکاؤنٹنٹ، ہیڈ کلرک، سپرنٹنڈنٹ غرض ادنیٰ اعلیٰ ہر درجہ اور حیثیت کے کلرک شامل تھے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    شریف حسین نے سنگ مرمر کے نفیس ٹکڑے کا کیا استعمال سوچا تھا؟

    Show model answer

    شریف حسین نے سنگ مرمر کے نفیس ٹکڑے کا ایک مصرف یہ سوچا کہ جب وہ ترقی کر کے ہیڈ کلرک بن جائے گا تو کوئی چھوٹا سا اپنا مکان لے گا اور اس کے دروازے کے باہر اس مرمر کے ٹکڑے پر اپنا نام کندہ کرائے گا۔

  4. Question 4 · 2 marks

    شریف حسین کی موت کن حالات میں ہوئی؟

    Show model answer

    شریف حسین ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد جاڑے کی ایک رات کسی کام سے بستر سے اُٹھا۔ گرم گرم لحاف سے نکلا تھا۔ پچھلے پہر کی سرد اور تند ہوا تیر کی طرح اس کے سینے میں لگی اور اسے نمونیا ہو گیا۔ بیٹوں نے بہت علاج کروائے مگر افاقہ نہ ہوا۔ کوئی چار دن بستر پر پڑے رہنے کے بعد وہ مر گیا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    شریف حسین کی موت کے بعد اس کا بڑا بیٹا سنگ مرمر کے ٹکڑے کو کس مصرف میں لایا؟

    Show model answer

    شریف حسین کی موت کے بعد ایک دن اس کے بڑے بیٹے کو باپ کے پرانے سامان میں سے ایک کتبہ ملا۔ کتبے پر باپ کا نام دیکھ کر اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اس کی خطاطی اور نقش و نگار بہترین تھے۔ اس نے کتبے کی عبارت میں تھوڑی سی ترمیم کروا کر اسی شام اسے باپ کی قبر پر نصب کر دیا۔

More tests in کتبہ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account