مختصر سوالات (حصہ اول)

Short questions

24 questions · 50 min · 48 marks

Want to try first? Take the free Pakistan Studies test: نظریہ کی تعریف، ماخذ اور نظریہ پاکستان کا مفہوم

Sample questions with answers

The first 5 of 24, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    برصغیر میں جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کی آمد کب ہوئی؟

    Show model answer

    برصغیر میں مسلمانوں کی آمد 712ء میں محمد بن قاسم کی فتح سندھ سے شروع ہوئی۔

  2. Question 2 · 2 marks

    میثاق لکھنؤ میں مسلمانوں کو کیا فوائد حاصل ہوئے؟

    Show model answer

    میثاق لکھنؤ میں پہلی بار کانگریس نے مسلمانوں کو الگ قوم تسلیم کیا اور جداگانہ انتخابات کا مطالبہ مان لیا۔ اس کی بدولت قائداعظم کو «ہندو مسلم اتحاد کا سفیر» کہا گیا۔

  3. Question 3 · 2 marks

    تحریک علی گڑھ کا بنیادی مقصد تحریر کریں۔

    Show model answer

    اس کے مقاصد یہ تھے: حکومت اور مسلمانوں کے درمیان اعتماد بحال کرنا، مسلمانوں کو جدید علوم اور انگریزی زبان کی طرف راغب کرنا، اور انہیں آگاہ کرنا کہ پہلے تعلیم حاصل کریں پھر سیاست میں حصہ لیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    تحریک ہجرت کا کیا نتیجہ نکلا؟

    Show model answer

    ہزاروں مسلمان خاندان جائیدادیں بیچ کر افغانستان چلے گئے مگر افغانستان نے داخلے کی اجازت نہ دی اور انہیں واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ لٹے پٹے مسلمان واپس آئے تو ان کے لیے بربادی کے سوا کچھ نہ تھا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    مسلم لیگ کے قیام کے پس منظر میں کیا محرکات شامل تھے؟

    Show model answer

    تقسیم بنگال کا ردعمل، انگریزوں کا مسلمانوں کے ساتھ عمومی رویہ، مسلمانوں کا احساس محرومی اور حکومت کی طرف سے انہیں نظر انداز کرنا۔ شملہ وفد کے بعد مسلمانوں نے شدت سے ایک سیاسی جماعت کی ضرورت محسوس کی۔

More tests in تحریکِ پاکستان

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account