Class 10 Pakistan Studies · Chapter 4 · Test 5
مختصر سوالات (حصہ دوم)
25 questions · 50 min · 56 marks
Want to try first? Take the free Pakistan Studies test: نظریہ کی تعریف، ماخذ اور نظریہ پاکستان کا مفہوم
Sample questions with answers
The first 5 of 25, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
وسطی ایشیا کی مسلم ریاستوں کے نام لکھیں۔
Show model answerHide model answer
1991ء میں سابق سوویت یونین (روس) کی شکست و ریخت کے بعد وسطی ایشیا کی مسلم ممالک قازقستان (Kazakhstan)، کرغزستان (Kyrgyzstan)، تاجکستان (Tajikistan)، ترکمانستان (Turkmenistan) اور ازبکستان (Uzbekistan) وغیرہ وجود میں آئے۔
Question 2 · 3 marks
مسئلۂ فلسطین سے کیا مراد ہے؟
Show model answerHide model answer
1948ء میں مغربی ممالک کے ایما پر فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے نام سے ایک ریاست قائم ہوئی۔ اسرائیل نے اپنے علاقے پھیلانا شروع کر دیے۔ کئی مرتبہ اسرائیل اور عربوں کے درمیان باقاعدہ جنگ ہوئی مگر عربوں کے درمیان اتحاد کی کمی اور دیگر وجوہات کی بنا پر عرب ممالک کامیاب نہ ہو سکے۔ یوں بیروشلم سمیت اہم علاقے اسرائیل کے کنٹرول میں چلے گئے اور فلسطین کا مسئلہ ایک سنگین صورت اختیار کر گیا۔
Question 3 · 2 marks
سارک ممالک کے نام لکھیں۔
Show model answerHide model answer
پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ، بھوٹان اور افغانستان۔
Question 4 · 4 marks
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پر چار سطریں تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
چین پاکستان اقتصادی راہداری بہت بڑا تجارتی منصوبہ ہے جس کا مقصد جنوب مغربی پاکستان سے چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ تک گوادر بندرگاہ، ریلوے اور موٹر وے کے ذریعے تیل اور گیس کی کم وقت میں ترسیل ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان اور پورے خطے کے ممالک کی معیشت کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ مختلف خطوں کو باہمی طور پر منسلک کر کے ترقی اور خوش حالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستان کی معیشت پر اس کے مثبت اثرات کی توقع کی جا رہی ہے۔
Question 5 · 2 marks
ویٹو سے کیا مراد ہے؟
Show model answerHide model answer
دنیا کی پانچ بڑی طاقتوں امریکا، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ میں پیش کردہ کسی قرارداد یا بل کو مسترد کر سکتے ہیں، اسے ویٹو (Veto) کہا جاتا ہے۔
More tests in پاکستان اور عالمی امور
- جغرافیائی اہمیت، خارجہ پالیسی کے مقاصد اور قریبی ہمسایہ ممالک
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- مسئلہ کشمیر، وسطی ایشیا، او آئی سی، مسلم ممالک اور سارک
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- اقوامِ متحدہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری اور سارک
MCQs · 29 questions · 25 min · 29 marks
- مختصر سوالات (حصہ اول)
Short questions · 25 questions · 50 min · 52 marks
- تفصیلی سوالات
Long questions · 10 questions · 50 min · 80 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.