Class 10 Pakistan Studies · Chapter 5 · Test 6
تفصیلی سوالات
10 questions · 50 min · 80 marks
Want to try first? Take the free Pakistan Studies test: نظریہ کی تعریف، ماخذ اور نظریہ پاکستان کا مفہوم
Sample questions with answers
The first 5 of 10, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
پاکستان کا محلِ وقوع اور اس کی اہمیت تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
محلِ وقوع: پاکستان جنوبی ایشیا کا ایک اہم ملک ہے جس کا کل رقبہ 796,096 مربع کلومیٹر ہے۔ قریباً 58 فیصد رقبہ پہاڑوں اور سطوحِ مرتفع پر جب کہ 42 فیصد میدانوں اور ریگستانوں پر پھیلا ہوا ہے۔ جنوب میں بحیرۂ عرب کے ساحلوں اور دریائے سندھ کے ڈیلٹائی میدان سے شمال کے بلند و بالا پہاڑی سلسلوں تک پھیلا ہوا ہے۔ جغرافیائی لحاظ سے 23.5 سے 37 درجے عرض بلد شمالی اور 61 سے 77 درجے طول بلد مشرقی کے درمیان واقع ہے۔ شمال مشرق میں چین، مغرب میں افغانستان اور ایران، مشرق میں بھارت اور جنوب میں بحیرۂ عرب ہے۔ اہمیت:
1)شمال مشرق میں دنیا کی بڑی معاشی طاقت چین واقع ہے اور CPEC کی بدولت تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔
2)شمال مغرب میں افغانستان اور جنوب مغرب میں برادر اسلامی ملک ایران ہے۔
3)مشرق میں بھارت ہے جس کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے۔
4)جنوب میں بحیرۂ عرب کے ساتھ 1058 کلومیٹر لمبا ساحل ہے جہاں کراچی، گوادر اور بن قاسم جیسی بندرگاہوں سے خلیجی ممالک اور دیگر دنیا کے ساتھ بحری راستوں سے تجارت ہوتی ہے۔
5)افغانستان کی تمام تر تجارت اور گرم پانیوں تک رسائی کا انحصار پاکستان پر ہے۔
Question 2 · 8 marks
پاکستان کے پہاڑی سلسلوں کا حال بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
پاکستان میں دنیا کے بلند پہاڑی سلسلے پائے جاتے ہیں۔ تقسیم:
(i)شمالی پہاڑی سلسلے، (ii) شمال مغربی پہاڑی سلسلہ، (iii) مغربی پہاڑی سلسلے۔
(i)شمالی پہاڑی سلسلے: کوہ قراقرم: پاکستان کے شمال میں ہے، دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے-ٹو (8611 میٹر) اسی میں ہے، اوسط بلندی قریباً 7000 میٹر، درۂ خنجراب اور شندور، وادیٔ ہنزہ اور گلگت۔ کوہ ہمالیہ: کوہ قراقرم کے جنوب میں شرقاً غرباً، پاکستان میں 1000 سے 6500 میٹر بلند، نانگا پربت (قریباً 8126 میٹر)۔
(ii)شمال مغربی پہاڑی سلسلہ: کوہ ہندوکش: شمال مغرب میں شمالاً جنوباً، پامیر سے دریائے کابل تک، بلند ترین چوٹی ترچ میر (قریباً 7690 میٹر)، چترال، سوات اور دیر کی وادیاں۔
(iii)مغربی پہاڑی سلسلے: کوہ سفید: دریائے کابل کے جنوب میں، اوسط بلندی 3600 میٹر، درۂ خیبر (53 کلومیٹر)۔ وزیرستان کی پہاڑیاں: کوہ سفید کے جنوب میں، درّے کرم، ٹوچی اور گومل۔ کوہ سلیمان: قریباً وسط میں، تختِ سلیمان (3379 میٹر)، دریائے بولان اور درۂ بولان، جنوب میں بگٹی اور مری کی پہاڑیاں۔ کیرتھر کی پہاڑیاں: سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر، زیادہ سے زیادہ بلندی 2150 میٹر، دریائے حب اور لیاری۔ کوہ نمک: سطحِ مرتفع پوٹھوار کے جنوب میں، اوسط بلندی 700 میٹر، سکیسر پر 1500 میٹر۔
Question 3 · 8 marks
پاکستان کی آب و ہوا کے خطے اور انسانی زندگی پر ان کے اثرات کی تفصیل سے وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
تعریف: کسی ملک یا علاقے کی لمبے عرصے کی موسمی کیفیات کا مطالعہ آب و ہوا کہلاتا ہے۔ خطے:
1)نیم حاری بری بلند آب و ہوا: شمال مشرقی اور شمال مغربی پہاڑی سلسلے۔ سرما سرد ترین، برف باری، موسمِ گرما ٹھنڈا اور بہار میں بارشیں۔ مری اور ہزارہ میں قریباً سارا سال بارشیں۔
2)نیم حاری بری سطحِ مرتفع: زیادہ تر بلوچستان۔ وسط مئی سے ستمبر تک گرم اور گرد آلود ہوائیں، سبی اور جیکب آباد گرم، جنوری و فروری میں کچھ بارشیں۔
3)نیم حاری بری میدانی: بالائی سندھ (پنجاب) اور زیریں میدان (سندھ)۔ گرمیوں میں زیادہ درجۂ حرارت اور گرمیوں کے آخر میں مون سون ہواؤں سے شمالی پنجاب میں زیادہ بارشیں۔ تھل اور جنوب مشرقی علاقے خشک ترین۔
4)حاری ساحلی: سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی۔ درجۂ حرارت میں بہت کم فرق، سمندری ہوائیں، سالانہ اوسط قریباً 32 ڈگری، مئی اور جون گرم ترین۔ انسانی زندگی پر اثرات: آب و ہوا ہمارے لباس، خوراک، پیشوں، صحت اور طرزِ تعمیر پر اثر انداز ہوتی ہے۔ بلند پہاڑی علاقوں کے لوگ بھاری اور گرم لباس پہنتے، چائے، کافی، گوشت اور مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے اور چھوٹے مکانات بناتے ہیں۔ گرم میدانی علاقوں کے لوگ باریک لباس پہنتے، ٹھنڈے مشروبات پیتے اور کھلے ہوادار مکانات بناتے ہیں۔ علاقے میں کاشت کی جانے والی فصلوں کا انحصار بھی وہاں کی آب و ہوا پر ہوتا ہے۔
Question 4 · 8 marks
پاکستان کے ماحولیاتی تناظر میں آج ہمیں جن ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے، ان میں سے سیم و تھور اور جنگلات کی کٹائی کی وضاحت کریں۔
Show model answerHide model answer
سیم و تھور: پاکستان زرعی ملک ہے اور زراعت کا زیادہ انحصار نہری آب پاشی پر ہے۔ نہری نظام سے زراعت ترقی کر رہی ہے مگر آب پاشی کی زیادتی سے زیرِ زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جب پانی کی سطح 5.1 میٹر تک رہ جاتی ہے تو زمین میں موجود نمکیات پانی کے ساتھ سطح پر آ کر بخارات بننے کے بعد رہ جاتے ہیں اور زمین کاشت کے قابل نہیں رہتی۔ اسے تھور کہتے ہیں۔ نمکیات کی یہ حالت کلر کہلاتی ہے۔
حل
کلر گھاس، پختہ کھالوں اور نہروں سے پانی کا ضیاع روکنا، سفیدہ اور پاپلر جیسے درخت لگانا۔ جنگلات کا کٹاؤ: کسی ملک کے رقبے کا 25 فیصد جنگلات پر مشتمل ہونا چاہیے جب کہ پاکستان میں صرف پانچ فی صد ہے۔ موجودہ جنگلات کو بھی کاٹا جا رہا ہے۔ اس سے معیشت اور ماحول کو نقصان پہنچ رہا ہے اور جنگلی حیات کی قدرتی قیام گاہیں ختم ہو رہی ہیں اور ان کی کئی اقسام ختم ہو رہی ہیں
حل
موجودہ درختوں کی حفاظت اور مزید جنگلات لگانا (Reforestation)
Question 5 · 8 marks
پاکستان میں پانی، زمین، نباتات اور جنگلی حیات کے بچاؤ میں حائل مشکلات کا حال بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: پانی، زمین، نباتات اور جنگلی حیات کے ضائع ہونے سے بچانے میں متعدد مشکلات حائل ہیں۔
1)پانی: وسائل کی کمی اور مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں لگائے جاتے جس سے دریائی اور سمندری پانی آلودہ ہو رہا ہے۔ آب پاشی کے پانی کی کمی کی ایک وجہ نہروں کا کچا ہونا ہے جس سے پانی ضائع ہوتا ہے۔ وسائل کی کمی کی بنا پر دریاؤں پر ڈیم نہیں بنائے جاتے جس کی وجہ سے بہت سا پانی ہر سال سمندر میں چلا جاتا ہے۔ آب پاشی کے پرانے اور روایتی طریقوں سے پانی ضائع ہو رہا ہے، کاشت کاروں کی تربیت کی جانی چاہیے۔
2)زمین: سیم و تھور کا خاتمہ ضروری ہے، ٹیوب ویل لگائے جا سکتے ہیں۔ جنگلات کو کاٹ کر رہائشی سکیمیں، فیکٹریاں، موٹرویز اور ہائی ویز بنائی جا رہی ہیں جس سے زراعت کے لیے زمین مسلسل کم ہو رہی ہے۔ ان انسانی سرگرمیوں کو محدود کر کے زمین کو بچایا جا سکتا ہے۔
3)نباتات: درخت نہ صرف جانوروں اور پرندوں کا اہم مسکن ہیں بلکہ سیلاب اور طوفانوں کے اثرات کو بھی کم کرتے ہیں۔ انسان نے رہائش، ایندھن اور سڑکیں بنانے کے لیے ان کو کاٹنا شروع کر دیا ہے۔ درختوں کے تحفظ کے لیے موجودہ قوانین کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
4)جنگلی حیات: سب سے اہم مسئلہ غیر قانونی شکار ہے جسے روکنا چاہیے۔ گلہ بانی سے چراگاہیں کم ہو رہی ہیں۔ عوام کا اس مسئلے سے آگاہ نہ ہونا بھی ایک مسئلہ ہے۔ عوام میں آگاہی پروگرام کے ذریعے سوچ بچار بڑھائی جا سکتی ہے۔ شکار کرنے والوں کو ترغیب دی جا سکتی ہے کہ وہ جنگلی حیات کے شکار یا ان کی تجارت کے بجائے آمدنی کے دیگر ذرائع تلاش کریں۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی انسانی آبادی بھی جنگلی حیات کو متاثر کرتی ہے۔
More tests in زمین اور ماحول
- پاکستان کا محلِ وقوع، پہاڑی سلسلے اور آب و ہوا
MCQs · 30 questions · 25 min · 30 marks
- میدان، سطوحِ مرتفع، گلیشیئرز
MCQs · 29 questions · 25 min · 29 marks
- مکمل باب — قدرتی خطے، ماحولیاتی مسائل اور ان کا حل
MCQs · 29 questions · 25 min · 29 marks
- مختصر سوالات (حصہ اول)
Short questions · 25 questions · 50 min · 50 marks
- مختصر سوالات (حصہ دوم)
Short questions · 24 questions · 50 min · 48 marks
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.