تکبر، حسد، جھوٹ، غیبت اور بہتان

Short questions

18 questions · 35 min · 36 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 18, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    تکبر کے کوئی سے دو نقصانات بیان کریں۔

    Show model answer

    1)تکبر کی وجہ سے انسان نہ صرف جھوٹ، غیبت اور خود پسندی جیسی اخلاقی برائیوں کا شکار ہو جاتا ہے۔

    2)وہ اطمینانِ قلب جیسی عظیم نعمت سے محروم ہو جاتا ہے۔ (نیز متکبر شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا۔)

  2. Question 2 · 2 marks

    تکبر کی تعریف کریں۔

    Show model answer

    تکبر حق کی مخالفت اور دوسرے لوگوں کو حقیر جاننے کا نام ہے۔ یہ انسان کی باطنی بیماریوں میں بہت بری اور بڑی بیماری ہے۔ اس میں مبتلا شخص کو متکبر اور مغرور کہا جاتا ہے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    تکبر کی تین مختلف صورتیں تحریر کریں۔

    Show model answer

    1)اللہ تعالیٰ کے ساتھ خود کو شریک ٹھہرانا، جیسے فرعون اور نمرود نے رب ہونے کا دعویٰ کیا۔

    2)انبیائے کرام علیہم السلام کے مقابلے میں خود کو بڑا سمجھنا اور ان کی اطاعت و پیروی نہ کرنا، جیسے بعض اہلِ مکہ نے نبی کریم ﷺ کی نبوت کا انکار کیا۔

    3)دوسرے انسانوں سے اپنی ذات کو افضل قرار دینا اور انسانی مساوات کے تصور کو قبول نہ کرنا۔

  4. Question 4 · 2 marks

    تکبر کے اسباب لکھیں۔

    Show model answer

    انسان کثرتِ علم، عبادت و ریاضت، مال و دولت، حسب و نسب، عہدہ و منصب، کامیابی و کامرانی، حسن و جمال اور طاقت و قوت کی وجہ سے تکبر میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ تکبر کرنے والا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا۔

  5. Question 5 · 2 marks

    رشک اور حسد میں فرق واضح کریں۔

    Show model answer

    حسد یہ ہے کہ انسان دوسرے کی نعمت پر خوش نہ ہو اور چاہے کہ وہ نعمت اس سے چھن جائے۔ رشک یہ ہے کہ انسان یہ سوچے کہ جو نعمت دوسرے کے پاس ہے کاش میرے پاس بھی ہوتی۔ حسد حرام اور گناہ ہے جب کہ رشک حرام نہیں بلکہ جائز ہے۔

More tests in اخلاق و آداب

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account