جادو، فال اور توہم پرستی

Short questions

14 questions · 30 min · 28 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 14, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    توہم پرستی کی تین مختلف صورتیں بیان کریں۔

    Show model answer

    1)بدشگونی، یعنی کسی چیز، دن یا مہینے کو برا سمجھنا۔

    2)فال وغیرہ کے ذریعے سے قسمت کا حال جاننے کی کوشش کرنا۔

    3)کسی انسان، جانور، دن یا مہینے کو منحوس سمجھنا (جیسے لوگ صفر کے مہینے کو منحوس سمجھتے ہیں)۔

  2. Question 2 · 2 marks

    نبی کریم ﷺ کون سی دعا پڑھ کر حضراتِ حسنین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہما پر دم کیا کرتے تھے؟

    Show model answer

    آپ ﷺ یہ دعا پڑھ کر دم فرماتے تھے: اُعِيْذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ۔ ترجمہ: میں تم دونوں کے لیے اللہ کے مکمل اور پورے کلمات کے ساتھ ہر شیطان، ہلاک کرنے والی ہر چیز اور نظرِ بد سے پناہ مانگتا ہوں۔ (جامع ترمذی: 2060)

  3. Question 3 · 2 marks

    حدیثِ نبوی ﷺ میں جادو کا کیا علاج بیان کیا گیا ہے؟

    Show model answer

    نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیں اسے اس دن نہ زہر نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ جادو۔ (صحیح بخاری: 5769) نیز جادو سے محفوظ رہنے کے لیے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھنے کی تعلیم دی گئی ہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    توہم پرستی کے کوئی سے چار معاشرتی نقصانات تحریر کریں۔

    Show model answer

    1)ایسے لوگ مسائل کی اصل جڑ تک پہنچنے کے بجائے غیر ضروری کاموں اور باتوں میں الجھے رہتے ہیں۔

    2)ایسے لوگ شاید وقتی فائدہ تو اٹھا لیں لیکن بڑی بڑی کامیابیوں سے محروم رہتے ہیں۔

    3)توہم پرست لوگ اپنی جہالت کی وجہ سے بعض اوقات معاشرے میں مذاق بن جاتے ہیں۔

    4)توہم پرستی اور خرافات کے شکار لوگ معاشرتی تعلقات میں توازن سے محروم رہتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے بدگمان رہتے ہیں۔ (نیز جادو ٹونے والے اپنے مال، ایمان، جان اور صحت کا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔)

  5. Question 5 · 2 marks

    توہم پرستی اور بدشگونی کا معنی بیان کریں۔

    Show model answer

    توہم پرستی کا معنی بغیر کسی شرعی یا عقلی دلیل کے کسی نظریے یا خیال کو اپنا لینا ہے۔ بدشگونی توہم پرستی کی ایک صورت ہے اور اس سے مراد کسی چیز، دن یا مہینے کو منحوس سمجھنا ہے۔

More tests in اخلاق و آداب

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account