Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 10 · Test 3
تفصیلی سوالات
8 questions · 35 min · 52 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 8, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 10 marks
سورۃ الروم پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۃ الروم کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ الروم مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ساٹھ (60) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ الروم کی دوسری آیت میں روم کے مغلوب ہونے اور تیسری آیت میں ان کے پھر سے غالب آنے کی خبر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ الروم رکھا گیا ہے۔ سورۃ البقرہ سے مشابہت: سورۃ البقرہ کی طرح سورۃ الروم کا آغاز بھی حروف مقطعات میں سے ''الٓمٓ'' سے ہوتا ہے۔ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام: سورۃ الروم کی ابتدا میں اللہ تعالیٰ نے دو پیشین گوئیاں فرمائیں جو چند ہی سالوں میں پوری ہو گئیں اور اس بات کی دلیل بنیں کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام ہے۔ پہلی پیشین گوئی: پہلی پیشین گوئی رومیوں کے دوبارہ غالب آنے کی تھی، جنھیں ایرانیوں نے ایک بڑی شکست دی تھی۔ رومی اہل کتاب مسیحی تھے اور مسلمانوں کو ان رومیوں سے ہمدردی تھی، جب کہ ایرانی آتش پرست تھے یعنی وہ آگ کی پوجا کرتے تھے۔ مشرکین مکہ ایرانیوں سے ہمدردی رکھتے تھے۔ ظاہری حالات بتا رہے تھے کہ ایرانیوں کا رومیوں سے شکست کھانا ناممکن ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے رومیوں کو ایرانیوں پر فتح عطا فرمائی۔ دوسری پیشین گوئی: دوسری پیشین گوئی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمائی کہ رومیوں کی فتح کا دن مسلمانوں کے لیے بھی خوشی کا دن ہوگا۔ کچھ سالوں بعد غزوۂ بدر کی فتح نے اس پیشین گوئی کو پورا کر دکھایا۔ کیوں کہ جس دن رومیوں کو فتح ہوئی اسی دن مسلمانوں کو میدان بدر میں فتح حاصل ہوئی۔ خلاصہ: سورۃ الروم کا خلاصہ ''اسلام کی صداقت کا بیان اور انسانوں کی کردار سازی'' ہے۔ مضامین۔ سورۃ الروم کا آغاز/قرآن مجید کی صداقت: سورۃ الروم کا آغاز اس پیشین گوئی سے ہوتا ہے جو ایک معجزہ ثابت ہوئی اور قرآن مجید کی صداقت کی دلیل بنی۔ اس پیشین گوئی کا پورا ہونا مسلمانوں کے لیے بہت خوشی اور حوصلہ افزائی کی بات تھی۔ اسلامی عقائد کے دلائل: سورۃ الروم میں قیامت اور توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ سورۃ الروم میں شرک کی مذمت: شرک کی مذمت کی گئی ہے۔ حقوق العباد اور دین فطرت: اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ انسانی زندگی کے مختلف مراحل اور اسلام کے دین فطرت ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں نافرمانوں کی ہٹ دھرمی اور ان کے برے انجام کا ذکر کیا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ کائنات پر غور و فکر: فنا ہو جانے والی کائنات پر غور و فکر انسان کو آخرت کا یقین دلاتا ہے (سورۃ الروم:4-5)۔ نافرمان قوموں کا ذکر: قرآن مجید میں پچھلی نافرمان قوموں کا ذکر ہمیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے (سورۃ الروم:9-10)۔ آخرت کی دلیل: جو اللہ تعالیٰ بارش برسا کر مردہ زمین کو زندہ کر سکتا ہے وہی اللہ تعالیٰ مردہ انسان کو بھی زندہ کر سکتا ہے (سورۃ الروم:19-25-50)۔ میاں بیوی کا باہمی رشتہ: میاں بیوی کا رشتہ باہمی محبت اور ایک دوسرے سے راحت پانے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:21)۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ: رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کرنا اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:38)۔ سود اور زکوٰۃ: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سود سے مال گھٹتا ہے اور زکوٰۃ سے مال بڑھتا ہے (سورۃ الروم:39)۔ بُرے اعمال کا نتیجہ: خشکی اور تری میں فساد برپا ہونا انسانوں کے برے اعمال کا نتیجہ ہے (سورۃ الروم:41)۔
Question 2 · 5 marks
سورۃ الروم کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، سورۃ البقرہ سے مشابہت اور قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام)
Show model answerHide model answer
مکی/مدنی: سورۃ الروم مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ساٹھ (60) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ الروم کی دوسری آیت میں روم کے مغلوب ہونے اور تیسری آیت میں ان کے پھر سے غالب آنے کی خبر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ الروم رکھا گیا ہے۔ سورۃ البقرہ سے مشابہت: سورۃ البقرہ کی طرح سورۃ الروم کا آغاز بھی حروف مقطعات میں سے ''الٓمٓ'' سے ہوتا ہے۔ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام: سورۃ الروم کی ابتدا میں اللہ تعالیٰ نے دو پیشین گوئیاں فرمائیں جو چند ہی سالوں میں پوری ہو گئیں اور اس بات کی دلیل بنیں کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ کا سچا کلام ہے۔
Question 3 · 8 marks
سورۃ الروم کی پہلی اور دوسری پیشین گوئی تفصیل سے بیان کیجیے۔
Show model answerHide model answer
پہلی پیشین گوئی: پہلی پیشین گوئی رومیوں کے دوبارہ غالب آنے کی تھی، جنھیں ایرانیوں نے ایک بڑی شکست دی تھی۔ رومی اہل کتاب مسیحی تھے اور مسلمانوں کو ان رومیوں سے ہمدردی تھی، جب کہ ایرانی آتش پرست تھے یعنی وہ آگ کی پوجا کرتے تھے۔ مشرکین مکہ ایرانیوں سے ہمدردی رکھتے تھے۔ ظاہری حالات بتا رہے تھے کہ ایرانیوں کا رومیوں سے شکست کھانا ناممکن ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت سے رومیوں کو ایرانیوں پر فتح عطا فرمائی۔ دوسری پیشین گوئی: دوسری پیشین گوئی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمائی کہ رومیوں کی فتح کا دن مسلمانوں کے لیے بھی خوشی کا دن ہوگا۔ کچھ سالوں بعد غزوۂ بدر کی فتح نے اس پیشین گوئی کو پورا کر دکھایا۔ کیوں کہ جس دن رومیوں کو فتح ہوئی اسی دن مسلمانوں کو میدان بدر میں فتح حاصل ہوئی۔
Question 4 · 6 marks
سورۃ الروم کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
سورۃ الروم کا آغاز/قرآن مجید کی صداقت: سورۃ الروم کا آغاز اس پیشین گوئی سے ہوتا ہے جو ایک معجزہ ثابت ہوئی اور قرآن مجید کی صداقت کی دلیل بنی۔ اس پیشین گوئی کا پورا ہونا مسلمانوں کے لیے بہت خوشی اور حوصلہ افزائی کی بات تھی۔ اسلامی عقائد کے دلائل: سورۃ الروم میں قیامت اور توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ سورۃ الروم میں شرک کی مذمت: شرک کی مذمت کی گئی ہے۔ حقوق العباد اور دین فطرت: اللہ تعالیٰ اور بندوں کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ انسانی زندگی کے مختلف مراحل اور اسلام کے دین فطرت ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں نافرمانوں کی ہٹ دھرمی اور ان کے برے انجام کا ذکر کیا گیا ہے۔
Question 5 · 8 marks
سورۃ الروم کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، تفصیل سے لکھیے۔
Show model answerHide model answer
کائنات پر غور و فکر: فنا ہو جانے والی کائنات پر غور و فکر انسان کو آخرت کا یقین دلاتا ہے (سورۃ الروم:4-5)۔ نافرمان قوموں کا ذکر: قرآن مجید میں پچھلی نافرمان قوموں کا ذکر ہمیں اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے (سورۃ الروم:9-10)۔ آخرت کی دلیل: جو اللہ تعالیٰ بارش برسا کر مردہ زمین کو زندہ کر سکتا ہے وہی اللہ تعالیٰ مردہ انسان کو بھی زندہ کر سکتا ہے (سورۃ الروم:19-25-50)۔ میاں بیوی کا باہمی رشتہ: میاں بیوی کا رشتہ باہمی محبت اور ایک دوسرے سے راحت پانے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:21)۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ: رشتہ داروں، مسکینوں اور مسافروں کے ساتھ حسن سلوک کرنا اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا ذریعہ ہے (سورۃ الروم:38)۔ سود اور زکوٰۃ: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سود سے مال گھٹتا ہے اور زکوٰۃ سے مال بڑھتا ہے (سورۃ الروم:39)۔ بُرے اعمال کا نتیجہ: خشکی اور تری میں فساد برپا ہونا انسانوں کے برے اعمال کا نتیجہ ہے (سورۃ الروم:41)۔
More tests in سُوْرَۃ الرُّوْم
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.