تفصیلی سوالات

Long questions

4 questions · 20 min · 23 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions with answers

The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    سورۃ الشعراء پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ الشعراء کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔

    Show model answer

    تعارف — مکی/مدنی: سورۃ الشعراء مکی سورت ہے۔ | آیات: اس کی آیات کی تعداد دو سو ستائیس (227) ہے۔ | سورۃ الشعراء کی خصوصیت: سورۃ الشعراء کی خصوصیت یہ ہے کہ آیات کے لحاظ سے طویل ترین مکی سورت ہے۔ | وجہ تسمیہ: سورت کے آخر میں اچھے اور برے شاعروں کی نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الشعراء ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الشعراء کا خلاصہ “سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کے ذریعے مسلمانوں کو تسلی دینا” ہے۔ | مضامین — سورۃ الشعراء کا آغاز: سورۃ الشعراء کا آغاز حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تسلی دینے سے ہوتا ہے پھر سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کا اپنی اپنی قوموں کو حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی دعوت دینے کا ذکر ہے۔ دعوت قبول کرنے اور نہ کرنے والوں کا انجام: اس مبارک دعوت کو قبول کر لینے والوں کے نجات پانے اور نافرمانوں پر دنیا میں بھی عذاب اتارے جانے کا ذکر ہے۔ نبی کریم خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو تسلی: ان واقعات کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو تسلی دی گئی ہے کہ ایک دن ایمان والے ہی کامیاب ہوں گے۔ دردناک عذاب: مشرکین مکہ اور دوسرے نافرمانوں کو متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ نافرمان قوموں کے دردناک انجام سے خبردار ہو کر اپنی اصلاح کر لیں۔ قرآن مجید کے فضائل اور حقانیت: قرآن مجید کے فضائل اور حقانیت کا بیان ہے کہ اس کتاب کو عربی زبان میں تمام جہانوں کے پروردگار نے حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کے قلب مبارک پر اتارا ہے۔ شاعروں کی صفات: سورت کے آخر میں شاعروں کی عمومی کمزوریوں کو بیان کرتے ہوئے اچھے شعراء کی صفات بھی بیان کی گئی ہیں۔ | علمی و عملی نکات — روشن کتاب: قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک روشن کتاب ہے جس میں زندگی گزارنے کے واضح اصول موجود ہیں۔ (سورۃ الشعراء:4) عربی زبان: ہمیں عربی زبان سیکھنی چاہیے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو عربی زبان میں نازل فرمایا ہے۔ (سورۃ الشعراء:194) سنتِ رسول: ہمیں اپنے رشتہ داروں کو شرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے باز رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کیوں کہ یہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا طریقہ ہے۔ (سورۃ الشعراء:214) شفقت اور تواضع: ہمیں ایمان والوں سے بہت شفقت اور تواضع سے پیش آنا چاہیے۔ (سورۃ الشعراء:215) شیطان کے ساتھی: شیطان جھوٹے اور گناہ گار لوگوں کا ساتھی ہے۔ (سورۃ الشعراء:221-223) گم راہ لوگ: جھوٹے شاعروں کی پیروی کرنے والے عموماً گم راہ لوگ ہوتے ہیں۔ (سورۃ الشعراء:224) اچھے شاعروں/شعراء کی صفات: ایمان لانا، نیک عمل کرنا، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور ظالموں کو جواب دینا اچھے شاعروں کی صفات ہیں۔ (سورۃ الشعراء:227) حدیثِ نبوی: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: “بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں۔” (جامع ترمذی:2845)

  2. Question 2 · 5 marks

    سورۃ الشعراء کا تعارف تحریر کریں۔

    Show model answer

    مکی/مدنی: سورۃ الشعراء مکی سورت ہے۔ | آیات: اس کی آیات کی تعداد دو سو ستائیس (227) ہے۔ | سورۃ الشعراء کی خصوصیت: سورۃ الشعراء کی خصوصیت یہ ہے کہ آیات کے لحاظ سے طویل ترین مکی سورت ہے۔ | وجہ تسمیہ: سورت کے آخر میں اچھے اور برے شاعروں کی نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الشعراء ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الشعراء کا خلاصہ “سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کے ذریعے مسلمانوں کو تسلی دینا” ہے۔

  3. Question 3 · 5 marks

    سورۃ الشعراء کے مضامین تحریر کریں۔

    Show model answer

    سورۃ الشعراء کا آغاز: سورۃ الشعراء کا آغاز حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تسلی دینے سے ہوتا ہے پھر سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کا اپنی اپنی قوموں کو حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کی دعوت دینے کا ذکر ہے۔ | دعوت قبول کرنے اور نہ کرنے والوں کا انجام: اس مبارک دعوت کو قبول کر لینے والوں کے نجات پانے اور نافرمانوں پر دنیا میں بھی عذاب اتارے جانے کا ذکر ہے۔ | نبی کریم خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو تسلی: ان واقعات کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو تسلی دی گئی ہے کہ ایک دن ایمان والے ہی کامیاب ہوں گے۔ | دردناک عذاب: مشرکین مکہ اور دوسرے نافرمانوں کو متوجہ کیا گیا ہے کہ وہ نافرمان قوموں کے دردناک انجام سے خبردار ہو کر اپنی اصلاح کر لیں۔ | قرآن مجید کے فضائل اور حقانیت: قرآن مجید کے فضائل اور حقانیت کا بیان ہے کہ اس کتاب کو عربی زبان میں تمام جہانوں کے پروردگار نے حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کے قلب مبارک پر اتارا ہے۔ | شاعروں کی صفات: سورت کے آخر میں شاعروں کی عمومی کمزوریوں کو بیان کرتے ہوئے اچھے شعراء کی صفات بھی بیان کی گئی ہیں۔

  4. Question 4 · 5 marks

    سورۃ الشعراء کے مطالعہ سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے چند تحریر کریں۔

    Show model answer

    روشن کتاب: قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک روشن کتاب ہے جس میں زندگی گزارنے کے واضح اصول موجود ہیں۔ (سورۃ الشعراء:4) | عربی زبان: ہمیں عربی زبان سیکھنی چاہیے کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو عربی زبان میں نازل فرمایا ہے۔ (سورۃ الشعراء:194) | سنتِ رسول: ہمیں اپنے رشتہ داروں کو شرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے باز رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے کیوں کہ یہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا طریقہ ہے۔ (سورۃ الشعراء:214) | شفقت اور تواضع: ہمیں ایمان والوں سے بہت شفقت اور تواضع سے پیش آنا چاہیے۔ (سورۃ الشعراء:215) | شیطان کے ساتھی: شیطان جھوٹے اور گناہ گار لوگوں کا ساتھی ہے۔ (سورۃ الشعراء:221-223) | گم راہ لوگ: جھوٹے شاعروں کی پیروی کرنے والے عموماً گم راہ لوگ ہوتے ہیں۔ (سورۃ الشعراء:224) | اچھے شاعروں/شعراء کی صفات: ایمان لانا، نیک عمل کرنا، اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا اور ظالموں کو جواب دینا اچھے شاعروں کی صفات ہیں۔ (سورۃ الشعراء:227) | حدیثِ نبوی: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: “بعض اشعار میں حکمت و دانائی کی باتیں ہوتی ہیں۔” (جامع ترمذی:2845)

More tests in سُوْرَۃ الشُّعَرَاء

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account