Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 16 · Test 3
تفصیلی سوالات
4 questions · 20 min · 27 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 10 marks
سورۃ الصافات پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ الصافات کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ الصافات مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ایک سو بیاسی (182) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: صافات کا معنی ہے: صف باندھ کر کھڑے ہونے والے فرشتے۔ سورۃ الصافات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے مختلف اوصاف بیان فرما کر کیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الصافات ہے۔ خلاصہ: سورۃ الصافات کا خلاصہ "توحید، رسالت اور آخرت کا بیان اور مشرکین کے غلط عقائد کا رد" ہے۔ مضامین۔ مشرکین کے غلط عقیدے کا رد: سورۃ الصافات میں مشرکین کے اس عقیدے کو غلط قرار دیا گیا ہے جس کی رو سے وہ کہا کرتے تھے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سورت کا آغاز فرشتوں کے اوصاف سے کیا گیا ہے۔ آخرت کے احوال: اس کے بعد اس سورت میں آخرت میں پیش آنے والے حالات کی منظر کشی فرمائی گئی ہے۔ کفار کو کفر کے ہولناک انجام سے ڈرایا گیا ہے اور انھیں متنبہ کیا گیا ہے کہ ان کی تمام تر مخالفت کے باوجود اس دنیا میں اسلام ہی غالب آ کر رہے گا۔ انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس سورت میں حضرت نوح، حضرت لوط، حضرت موسیٰ، حضرت الیاس اور حضرت یونس علیہم السلام کے واقعات مختصر انداز میں بیان کیے گئے ہیں، جب کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ قدرے تفصیل سے آیا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ: اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا جو حکم دیا تھا اور انھوں نے قربانی کے جس جذبے سے اس حکم کی تعمیل کی تھی، اس کا ذکر تفصیل سے اس سورت میں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کا بھی ذکر آیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں جنات اور فرشتوں کے اصل مقام کا بیان ہے۔ سورت کے اختتام پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے غالب آنے کی بشارت اور اللہ تعالیٰ کی عظمت کا بیان کیا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ سورۃ الصافات کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ فرشتوں کی خصوصیات یہ ہیں:
(1)فرشتوں کی خصوصیات: فرشتے اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی کرتے ہیں اور ہمیشہ اس کے احکام پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ (سورۃ الصافات:1-3)۔
(2)کفار سرداروں اور ان کے پیروکاروں کا جھگڑا: کفار سرداروں اور ان کی پیروی کرنے والے قیامت کے دن آپس میں جھگڑیں گے اور اپنی گمراہی کا الزام ایک دوسرے پر ڈالیں گے۔ (سورۃ الصافات:27-29)۔
(3)تباہی اور ہلاکت کا ذریعہ: برے لوگوں سے دوستیاں تباہی اور ہلاکت کا ذریعہ ہیں۔ اس لیے ہمیں برے لوگوں کی دوستی سے بچنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:50-57)۔
(4)آخرت کا انکار کرنے والوں کا انجام: مرنے کے بعد دوبارہ زندگی اور حساب کتاب کا انکار کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم میں ہوگا۔ (سورۃ الصافات:53-55)۔
(5)بہترین بدلہ: اللہ تعالیٰ صاحب ایمان اور نیک بندوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے۔ (سورۃ الصافات:79-81)۔
(6)جھوٹے معبودوں کی بے بسی کا بیان: بت اور جھوٹے معبود اپنے آپ کو نقصان سے نہیں بچا سکتے تو مشرکین کو کیا بچائیں گے۔ (سورۃ الصافات:85-98)۔
(7)محبوب ترین چیزوں کی قربانی: ہمیں اپنی محبوب ترین چیزوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں نثار کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:99-111)۔
(8)پریشانیاں اور مشکلات کا حل: اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور اس کے ذکر سے انسان کی پریشانیاں دور اور مشکلات حل ہوتی ہیں۔ (سورۃ الصافات:141-145)۔
(9)اللہ تعالیٰ کی مدد: اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں اور فرماں بردار بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا ان کی ضرور مدد فرماتا ہے۔ (سورۃ الصافات:171-172)۔
(10)سلامتی کا وعدہ: تمام انبیاء کرام علیہم السلام پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی کا وعدہ ہے۔ (سورۃ الصافات:181)۔
Question 2 · 6 marks
سورۃ الصافات کے مضامین تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
مشرکین کے غلط عقیدے کا رد: سورۃ الصافات میں مشرکین کے اس عقیدے کو غلط قرار دیا گیا ہے جس کی رو سے وہ کہا کرتے تھے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سورت کا آغاز فرشتوں کے اوصاف سے کیا گیا ہے۔ آخرت کے احوال: اس کے بعد اس سورت میں آخرت میں پیش آنے والے حالات کی منظر کشی فرمائی گئی ہے۔ کفار کو کفر کے ہولناک انجام سے ڈرایا گیا ہے اور انھیں متنبہ کیا گیا ہے کہ ان کی تمام تر مخالفت کے باوجود اس دنیا میں اسلام ہی غالب آ کر رہے گا۔ انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس سورت میں حضرت نوح، حضرت لوط، حضرت موسیٰ، حضرت الیاس اور حضرت یونس علیہم السلام کے واقعات مختصر انداز میں بیان کیے گئے ہیں، جب کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ قدرے تفصیل سے آیا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ: اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا جو حکم دیا تھا اور انھوں نے قربانی کے جس جذبے سے اس حکم کی تعمیل کی تھی، اس کا ذکر تفصیل سے اس سورت میں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کا بھی ذکر آیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں جنات اور فرشتوں کے اصل مقام کا بیان ہے۔ سورت کے اختتام پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے غالب آنے کی بشارت اور اللہ تعالیٰ کی عظمت کا بیان کیا گیا ہے۔
Question 3 · 6 marks
سورۃ الصافات کے علمی و عملی نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
سورۃ الصافات کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ فرشتوں کی خصوصیات یہ ہیں:
(1)فرشتے اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی کرتے ہیں اور ہمیشہ اس کے احکام پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ (سورۃ الصافات:1-3)۔
(2)کفار سرداروں اور ان کی پیروی کرنے والے قیامت کے دن آپس میں جھگڑیں گے اور اپنی گمراہی کا الزام ایک دوسرے پر ڈالیں گے۔ (سورۃ الصافات:27-29)۔
(3)برے لوگوں سے دوستیاں تباہی اور ہلاکت کا ذریعہ ہیں۔ اس لیے ہمیں برے لوگوں کی دوستی سے بچنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:50-57)۔
(4)مرنے کے بعد دوبارہ زندگی اور حساب کتاب کا انکار کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم میں ہوگا۔ (سورۃ الصافات:53-55)۔
(5)اللہ تعالیٰ صاحب ایمان اور نیک بندوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے۔ (سورۃ الصافات:79-81)۔
(6)بت اور جھوٹے معبود اپنے آپ کو نقصان سے نہیں بچا سکتے تو مشرکین کو کیا بچائیں گے۔ (سورۃ الصافات:85-98)۔
(7)ہمیں اپنی محبوب ترین چیزوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں نثار کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:99-111)۔
(8)اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور اس کے ذکر سے انسان کی پریشانیاں دور اور مشکلات حل ہوتی ہیں۔ (سورۃ الصافات:141-145)۔
(9)اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں اور فرماں بردار بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا ان کی ضرور مدد فرماتا ہے۔ (سورۃ الصافات:171-172)۔
(10)تمام انبیاء کرام علیہم السلام پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی کا وعدہ ہے۔ (سورۃ الصافات:181)۔
Question 4 · 5 marks
سورۃ الصافات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے تذکرے کی تفصیل بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
سورۃ الصافات میں انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے۔ حضرت نوح، حضرت لوط، حضرت موسیٰ، حضرت الیاس اور حضرت یونس علیہم السلام کے واقعات مختصر انداز میں بیان کیے گئے ہیں، جب کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ قدرے تفصیل سے آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا جو حکم دیا تھا اور انھوں نے قربانی کے جس جذبے سے اس حکم کی تعمیل کی تھی، اس کا ذکر تفصیل سے اس سورت میں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کا بھی ذکر آیا ہے۔ اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں اپنی محبوب ترین چیزوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں نثار کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:99-111)
More tests in سُوْرَۃ الصَّافَّات
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.