Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 16 · Test 2
مختصر سوالات
23 questions · 45 min · 63 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 23, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
سورۃ الصافات کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟
Show model answerHide model answer
صافات کا معنی ہے: صف باندھ کر کھڑے ہونے والے فرشتے۔ سورۃ الصافات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے مختلف اوصاف بیان فرما کر کیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الصافات ہے۔
Question 2 · 2 marks
سورۃ الصافات کا خلاصہ لکھیے۔
Show model answerHide model answer
سورۃ الصافات کا خلاصہ "توحید، رسالت اور آخرت کا بیان اور مشرکین کے غلط عقائد کا رد" ہے۔
Question 3 · 3 marks
سورۃ الصافات میں بیان کردہ دو اہم نکات تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
i۔ تمام انبیاء کرام علیہم السلام پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی کا وعدہ ہے۔ (سورۃ الصافات:181) ii۔ اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور اس کے ذکر سے انسان کی پریشانیاں دور اور مشکلات حل ہوتی ہیں۔ (سورۃ الصافات:141-145)
Question 4 · 4 marks
سورۃ الصافات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ذکر کس طور پر آیا ہے؟
Show model answerHide model answer
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ قدرے تفصیل سے آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا جو حکم دیا تھا اور انھوں نے قربانی کے جس جذبے سے اس حکم کی تعمیل کی تھی، اس کا ذکر تفصیل سے اس سورت میں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کا بھی ذکر آیا ہے۔
Question 5 · 2 marks
سورۃ الصافات مکی ہے یا مدنی نیز اس میں کتنی آیات ہیں؟
Show model answerHide model answer
سورۃ الصافات مکی سورت ہے۔ اس میں ایک سو بیاسی (182) آیات ہیں۔
More tests in سُوْرَۃ الصَّافَّات
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.