Parho

Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 16

سُوْرَۃ الصَّافَّات: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

23short questions
4long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    سورۃ الصافات کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟

    Answer

    صافات کا معنی ہے: صف باندھ کر کھڑے ہونے والے فرشتے۔ سورۃ الصافات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے مختلف اوصاف بیان فرما کر کیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الصافات ہے۔

  2. Q2 · 2 marks

    سورۃ الصافات کا خلاصہ لکھیے۔

    Answer

    سورۃ الصافات کا خلاصہ "توحید، رسالت اور آخرت کا بیان اور مشرکین کے غلط عقائد کا رد" ہے۔

  3. Q3 · 3 marks

    سورۃ الصافات میں بیان کردہ دو اہم نکات تحریر کیجیے۔

    Answer

    i۔ تمام انبیاء کرام علیہم السلام پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی کا وعدہ ہے۔ (سورۃ الصافات:181) ii۔ اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور اس کے ذکر سے انسان کی پریشانیاں دور اور مشکلات حل ہوتی ہیں۔ (سورۃ الصافات:141-145)

  4. Q4 · 4 marks

    سورۃ الصافات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ذکر کس طور پر آیا ہے؟

    Answer

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ قدرے تفصیل سے آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا جو حکم دیا تھا اور انھوں نے قربانی کے جس جذبے سے اس حکم کی تعمیل کی تھی، اس کا ذکر تفصیل سے اس سورت میں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کا بھی ذکر آیا ہے۔

  5. Q5 · 2 marks

    سورۃ الصافات مکی ہے یا مدنی نیز اس میں کتنی آیات ہیں؟

    Answer

    سورۃ الصافات مکی سورت ہے۔ اس میں ایک سو بیاسی (182) آیات ہیں۔

  6. Q6 · 2 marks

    سورۃ الصافات کے آغاز میں کس کے اوصاف بیان ہوئے ہیں؟

    Answer

    سورۃ الصافات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے مختلف اوصاف بیان فرما کر کیا ہے۔

  7. Q7 · 3 marks

    سورۃ الصافات میں مشرکین کے کس عقیدے کا رد کیا گیا؟

    Answer

    سورۃ الصافات میں مشرکین کے اس عقیدے کو غلط قرار دیا گیا ہے جس کی رو سے وہ کہا کرتے تھے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں ہیں۔

  8. Q8 · 4 marks

    سورۃ الصافات میں آخرت میں پیش آنے والے حالات کی کیسے منظر کشی کی گئی ہے؟

    Answer

    سورۃ الصافات میں آخرت میں پیش آنے والے حالات کی منظر کشی فرمائی گئی ہے۔ کفار کو کفر کے ہولناک انجام سے ڈرایا گیا ہے اور ان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ان کی تمام تر مخالفت کے باوجود اس دنیا میں اسلام ہی غالب آ کر رہے گا۔

  9. Q9 · 4 marks

    سورۃ الصافات میں کن انبیاء کرام علیہم السلام کا ذکر بیان کیا گیا ہے؟

    Answer

    سورۃ الصافات میں حضرت نوح، حضرت لوط، حضرت موسیٰ، حضرت الیاس اور حضرت یونس علیہم السلام کے واقعات مختصر انداز میں بیان کیے گئے ہیں۔ جب کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ قدرے تفصیل سے آیا ہے۔

  10. Q10 · 4 marks

    سورۃ الصافات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے اسماعیل علیہ السلام اور حضرت اسحاق علیہ السلام کا ذکر کیسے بیان ہوا ہے؟

    Answer

    حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا جو حکم دیا تھا اور انھوں نے قربانی کے جس جذبے سے اس حکم کی تعمیل کی تھی، اس کا ذکر تفصیل سے اس سورت میں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کا بھی ذکر آیا ہے۔

  11. Q11 · 2 marks

    سورۃ الصافات کے آخر میں کن کا اصل مقام بیان ہوا ہے؟

    Answer

    سورت کے آخر میں جنات اور فرشتوں کے اصل مقام کا بیان ہے۔

  12. Q12 · 2 marks

    سورۃ الصافات میں فرشتوں کے کیا اوصاف بیان ہوئے ہیں؟

    Answer

    فرشتے اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی کرتے ہیں اور ہمیشہ اس کے احکام پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔

  13. Q13 · 3 marks

    قیامت کے دن سرداران کفار اور ان کے پیروکاروں کا رویہ کیا ہوگا؟

    Answer

    کفار سرداروں اور ان کی پیروی کرنے والے قیامت کے دن آپس میں جھگڑیں گے اور اپنی گمراہی کا الزام ایک دوسرے پر ڈالیں گے۔

  14. Q14 · 3 marks

    سورۃ الصافات کی روشنی میں برے لوگوں سے دوستی سے کیوں بچنا چاہیے؟

    Answer

    برے لوگوں سے دوستیاں تباہی اور ہلاکت کا ذریعہ ہیں۔ اس لیے ہمیں برے لوگوں کی دوستی سے بچنا چاہیے۔

  15. Q15 · 2 marks

    سورۃ الصافات کے مطابق اللہ تعالیٰ کن لوگوں کو بہترین بدلہ عطا فرمائے گا؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ صاحب ایمان اور نیک بندوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے۔

  16. Q16 · 3 marks

    سورۃ الصافات کی روشنی میں انسان کی پریشانیاں اور مشکلات کا حل کیسے ممکن ہے؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور اس کے ذکر سے انسان کی پریشانیاں دور اور مشکلات حل ہوتی ہیں۔

  17. Q17 · 2 marks

    کس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی کا وعدہ ہے؟

    Answer

    تمام انبیاء کرام علیہم السلام پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی کا وعدہ ہے۔

  18. Q18 · 3 marks

    سورۃ الصافات کے آخر میں کس کا بیان ہے؟

    Answer

    سورۃ الصافات کے اختتام پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے غالب آنے کی بشارت اور اللہ تعالیٰ کی عظمت کو بیان کیا گیا ہے۔

  19. Q19 · 2 marks

    سورۃ الصافات کی رو سے ہمیں اپنی کون سی چیز اللہ تعالیٰ کی راہ میں نثار کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے؟

    Answer

    سورۃ الصافات کی رو سے ہمیں اپنی محبوب ترین چیزوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں نثار کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:99-111)

  20. Q20 · 2 marks

    سورۃ الصافات کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔

    Answer

    i۔ اس سورت میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ تفصیل سے آیا ہے۔ ii۔ اس سورت میں جنات اور فرشتوں کے اصل مقام کا بیان ہے۔

  21. Q21 · 3 marks

    سورۃ الصافات میں جھوٹے معبودوں کی بے بسی کا بیان کیسے ہوا ہے؟

    Answer

    بت اور جھوٹے معبود اپنے آپ کو نقصان سے نہیں بچا سکتے تو مشرکین کو کیا بچائیں گے۔ (سورۃ الصافات:85-98)

  22. Q22 · 3 marks

    اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں اور فرماں بردار بندوں کے ساتھ کیا معاملہ فرماتا ہے؟

    Answer

    اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں اور فرماں بردار بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا ان کی ضرور مدد فرماتا ہے۔ (سورۃ الصافات:171-172)

  23. Q23 · 3 marks

    آخرت کا انکار کرنے والوں کا انجام کیا ہوگا؟

    Answer

    مرنے کے بعد دوبارہ زندگی اور حساب کتاب کا انکار کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم میں ہوگا۔ (سورۃ الصافات:53-55)

Long questions with answers

  1. Q1 · 10 marks

    سورۃ الصافات پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ الصافات کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔

    Answer

    تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ الصافات مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ایک سو بیاسی (182) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: صافات کا معنی ہے: صف باندھ کر کھڑے ہونے والے فرشتے۔ سورۃ الصافات کا آغاز اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے مختلف اوصاف بیان فرما کر کیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الصافات ہے۔ خلاصہ: سورۃ الصافات کا خلاصہ "توحید، رسالت اور آخرت کا بیان اور مشرکین کے غلط عقائد کا رد" ہے۔ مضامین۔ مشرکین کے غلط عقیدے کا رد: سورۃ الصافات میں مشرکین کے اس عقیدے کو غلط قرار دیا گیا ہے جس کی رو سے وہ کہا کرتے تھے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سورت کا آغاز فرشتوں کے اوصاف سے کیا گیا ہے۔ آخرت کے احوال: اس کے بعد اس سورت میں آخرت میں پیش آنے والے حالات کی منظر کشی فرمائی گئی ہے۔ کفار کو کفر کے ہولناک انجام سے ڈرایا گیا ہے اور انھیں متنبہ کیا گیا ہے کہ ان کی تمام تر مخالفت کے باوجود اس دنیا میں اسلام ہی غالب آ کر رہے گا۔ انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس سورت میں حضرت نوح، حضرت لوط، حضرت موسیٰ، حضرت الیاس اور حضرت یونس علیہم السلام کے واقعات مختصر انداز میں بیان کیے گئے ہیں، جب کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ قدرے تفصیل سے آیا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ: اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا جو حکم دیا تھا اور انھوں نے قربانی کے جس جذبے سے اس حکم کی تعمیل کی تھی، اس کا ذکر تفصیل سے اس سورت میں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کا بھی ذکر آیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں جنات اور فرشتوں کے اصل مقام کا بیان ہے۔ سورت کے اختتام پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے غالب آنے کی بشارت اور اللہ تعالیٰ کی عظمت کا بیان کیا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ سورۃ الصافات کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ فرشتوں کی خصوصیات یہ ہیں:

    (1)فرشتوں کی خصوصیات: فرشتے اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی کرتے ہیں اور ہمیشہ اس کے احکام پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ (سورۃ الصافات:1-3)۔

    (2)کفار سرداروں اور ان کے پیروکاروں کا جھگڑا: کفار سرداروں اور ان کی پیروی کرنے والے قیامت کے دن آپس میں جھگڑیں گے اور اپنی گمراہی کا الزام ایک دوسرے پر ڈالیں گے۔ (سورۃ الصافات:27-29)۔

    (3)تباہی اور ہلاکت کا ذریعہ: برے لوگوں سے دوستیاں تباہی اور ہلاکت کا ذریعہ ہیں۔ اس لیے ہمیں برے لوگوں کی دوستی سے بچنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:50-57)۔

    (4)آخرت کا انکار کرنے والوں کا انجام: مرنے کے بعد دوبارہ زندگی اور حساب کتاب کا انکار کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم میں ہوگا۔ (سورۃ الصافات:53-55)۔

    (5)بہترین بدلہ: اللہ تعالیٰ صاحب ایمان اور نیک بندوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے۔ (سورۃ الصافات:79-81)۔

    (6)جھوٹے معبودوں کی بے بسی کا بیان: بت اور جھوٹے معبود اپنے آپ کو نقصان سے نہیں بچا سکتے تو مشرکین کو کیا بچائیں گے۔ (سورۃ الصافات:85-98)۔

    (7)محبوب ترین چیزوں کی قربانی: ہمیں اپنی محبوب ترین چیزوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں نثار کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:99-111)۔

    (8)پریشانیاں اور مشکلات کا حل: اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور اس کے ذکر سے انسان کی پریشانیاں دور اور مشکلات حل ہوتی ہیں۔ (سورۃ الصافات:141-145)۔

    (9)اللہ تعالیٰ کی مدد: اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں اور فرماں بردار بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا ان کی ضرور مدد فرماتا ہے۔ (سورۃ الصافات:171-172)۔

    (10)سلامتی کا وعدہ: تمام انبیاء کرام علیہم السلام پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی کا وعدہ ہے۔ (سورۃ الصافات:181)۔

  2. Q2 · 6 marks

    سورۃ الصافات کے مضامین تفصیل سے بیان کریں۔

    Answer

    مشرکین کے غلط عقیدے کا رد: سورۃ الصافات میں مشرکین کے اس عقیدے کو غلط قرار دیا گیا ہے جس کی رو سے وہ کہا کرتے تھے کہ فرشتے اللہ تعالیٰ کی بیٹیاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس سورت کا آغاز فرشتوں کے اوصاف سے کیا گیا ہے۔ آخرت کے احوال: اس کے بعد اس سورت میں آخرت میں پیش آنے والے حالات کی منظر کشی فرمائی گئی ہے۔ کفار کو کفر کے ہولناک انجام سے ڈرایا گیا ہے اور انھیں متنبہ کیا گیا ہے کہ ان کی تمام تر مخالفت کے باوجود اس دنیا میں اسلام ہی غالب آ کر رہے گا۔ انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس سورت میں حضرت نوح، حضرت لوط، حضرت موسیٰ، حضرت الیاس اور حضرت یونس علیہم السلام کے واقعات مختصر انداز میں بیان کیے گئے ہیں، جب کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ قدرے تفصیل سے آیا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ: اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا جو حکم دیا تھا اور انھوں نے قربانی کے جس جذبے سے اس حکم کی تعمیل کی تھی، اس کا ذکر تفصیل سے اس سورت میں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کا بھی ذکر آیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں جنات اور فرشتوں کے اصل مقام کا بیان ہے۔ سورت کے اختتام پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے غالب آنے کی بشارت اور اللہ تعالیٰ کی عظمت کا بیان کیا گیا ہے۔

  3. Q3 · 6 marks

    سورۃ الصافات کے علمی و عملی نکات تحریر کریں۔

    Answer

    سورۃ الصافات کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ فرشتوں کی خصوصیات یہ ہیں:

    (1)فرشتے اللہ تعالیٰ کے لیے عاجزی کرتے ہیں اور ہمیشہ اس کے احکام پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔ (سورۃ الصافات:1-3)۔

    (2)کفار سرداروں اور ان کی پیروی کرنے والے قیامت کے دن آپس میں جھگڑیں گے اور اپنی گمراہی کا الزام ایک دوسرے پر ڈالیں گے۔ (سورۃ الصافات:27-29)۔

    (3)برے لوگوں سے دوستیاں تباہی اور ہلاکت کا ذریعہ ہیں۔ اس لیے ہمیں برے لوگوں کی دوستی سے بچنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:50-57)۔

    (4)مرنے کے بعد دوبارہ زندگی اور حساب کتاب کا انکار کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم میں ہوگا۔ (سورۃ الصافات:53-55)۔

    (5)اللہ تعالیٰ صاحب ایمان اور نیک بندوں کو دنیا اور آخرت دونوں میں بہترین بدلہ عطا فرماتا ہے۔ (سورۃ الصافات:79-81)۔

    (6)بت اور جھوٹے معبود اپنے آپ کو نقصان سے نہیں بچا سکتے تو مشرکین کو کیا بچائیں گے۔ (سورۃ الصافات:85-98)۔

    (7)ہمیں اپنی محبوب ترین چیزوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں نثار کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:99-111)۔

    (8)اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور اس کے ذکر سے انسان کی پریشانیاں دور اور مشکلات حل ہوتی ہیں۔ (سورۃ الصافات:141-145)۔

    (9)اللہ تعالیٰ اپنے رسولوں اور فرماں بردار بندوں کو اکیلا نہیں چھوڑتا ان کی ضرور مدد فرماتا ہے۔ (سورۃ الصافات:171-172)۔

    (10)تمام انبیاء کرام علیہم السلام پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلامتی کا وعدہ ہے۔ (سورۃ الصافات:181)۔

  4. Q4 · 5 marks

    سورۃ الصافات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے تذکرے کی تفصیل بیان کریں۔

    Answer

    سورۃ الصافات میں انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے۔ حضرت نوح، حضرت لوط، حضرت موسیٰ، حضرت الیاس اور حضرت یونس علیہم السلام کے واقعات مختصر انداز میں بیان کیے گئے ہیں، جب کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا تذکرہ قدرے تفصیل سے آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ذبح کرنے کا جو حکم دیا تھا اور انھوں نے قربانی کے جس جذبے سے اس حکم کی تعمیل کی تھی، اس کا ذکر تفصیل سے اس سورت میں کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دوسرے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام کا بھی ذکر آیا ہے۔ اس سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ہمیں اپنی محبوب ترین چیزوں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں نثار کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ (سورۃ الصافات:99-111)

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account