Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 9 · Test 3
تفصیلی سوالات
4 questions · 15 min · 24 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
سورۃ العنکبوت پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ العنکبوت کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف — مکی/مدنی: سورۃ العنکبوت مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں انہتر (69) آیات ہیں۔ | وجہ تسمیہ: عنکبوت کا معنی ہے: مکڑی۔ اس سورت کی آیت اکتالیس (41) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مشرکین کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے مکڑی کے جالے پر بھروسا کر رکھا ہو۔ اسی لیے اس سورت کا نام سورۃ العنکبوت ہے۔ | خلاصہ: سورۃ العنکبوت کا خلاصہ “کفار کا ظلم سہنے والے مظلوم مسلمانوں کو تسلی دینا” ہے۔ | مضامین — زمانہ نزول: سورۃ العنکبوت اس زمانے میں نازل ہوئی جب مشرکینِ مکہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کی شدید ترین مخالفت کر رہے تھے۔ اعلیٰ صفات اور پاکیزہ و بلند کردار: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ شروع سے ہی اپنی قوم میں اعلیٰ صفات اور پاکیزہ و بلند کردار کی وجہ سے نہایت مقبول تھے۔ توحید کی دعوت: جب آپ خاتم النبیین ﷺ نے لوگوں کو ایک اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی دعوت دی تو قوم آپ کی مخالف ہو گئی۔ قوم کا طرزِ عمل/رویہ: انھوں نے آپ ﷺ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں گھڑنا شروع کر دیں۔ قوم کے رویے کا دکھ: اپنی قوم کی باتیں سن کر آپ ﷺ کو بے حد رنج ہوتا، کیوں کہ آپ ﷺ کو امید تھی کہ آپ ﷺ کی قوم اس راہِ حق میں آپ ﷺ کا ساتھ دے گی۔ صبر کی تلقین: آپ ﷺ کو اپنی قوم کے رویے کا دکھ تھا، اس پر اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس سورت میں صبر کرنے کی تلقین فرمائی اور آپ ﷺ کو تسلی دی۔ مشرکین کا ظلم اور زیادتیاں: مشرکین نے نہ صرف حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات مبارکہ کو نشانہ بنایا بلکہ دوسرے مسلمان بھی ان کی زیادتیوں سے محفوظ نہ تھے۔ مسلمانوں کو صبر کرنے کی ہدایت: ظلم اور تشدد کے اس دور میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی ہدایت، ان کی تسلی اور حوصلہ افزائی کے لیے سورۃ العنکبوت نازل فرمائی جس میں مسلمانوں کو صبر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس سورت میں کئی انبیاء کرام علیہم السلام کی زندگی کو بطور مثال پیش کیا گیا ہے۔ حضرت نوح علیہ السلام کی ساڑھے نو سو سال کی ثابت قدمی، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی لازوال قربانیاں، حضرت لوط علیہ السلام کا قوم کی مخالفت پر صبر، حضرت شعیب علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اپنی اپنی قوموں سے کش مکش کا ذکر فرما کر مسلمانوں کے حوصلے بلند کیے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کی ہدایت: مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ظلم و ستم کے اس دور میں قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام، نماز کا اہتمام اور کثرت سے اللہ کا ذکر کر کے اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں۔ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جدوجہد کرنے کی ہدایت: سورت کے آخر میں مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں جدوجہد کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے لیے بہت سی راہیں کھول دیتا ہے۔ | علمی و عملی نکات — زبانی ایمان کا دعویٰ: ہمیں یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ صرف زبانی ایمان کا دعویٰ کرنے پر ہم چھوڑ دیے جائیں گے بلکہ اللہ تعالیٰ ہمیں آزمائے گا اور سچے اور جھوٹے لوگوں کو الگ الگ کر کے رہے گا۔ (سورۃ العنکبوت:2-3) دین کی راہ میں جدوجہد: جو دین کے کام کے لیے جدوجہد کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے یعنی اجر و ثواب کے لیے کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو ہماری عبادت کی کوئی حاجت نہیں۔ (سورۃ العنکبوت:6) شرک کرنے کی مثال: شرک کرنے والے کی مثال ایسی ہے جیسے کسی مکڑی کے جالے کو اپنا سہارا بنایا ہوا۔ (سورۃ العنکبوت:41) اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے ہجرت: اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے ہجرت کرنا ایک بڑی نیکی ہے۔ (سورۃ العنکبوت:56) اللہ تعالیٰ سے رزق کی امید: اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کا رازق ہے، چناںچہ ہمیں رزق کے حوالے سے اللہ تعالیٰ سے ہی امید رکھنی چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:60) دعا اور شکر: ہمیں مشکل میں اللہ تعالیٰ کو ہی پکارنا چاہیے اور مشکل سے نکلنے پر اللہ کا ہی شکر ادا کرنا چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:65)
Question 2 · 5 marks
سورۃ العنکبوت کا تعارف تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
مکی/مدنی: سورۃ العنکبوت مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں انہتر (69) آیات ہیں۔ | وجہ تسمیہ: عنکبوت کا معنی ہے: مکڑی۔ اس سورت کی آیت اکتالیس (41) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ مشرکین کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے مکڑی کے جالے پر بھروسا کر رکھا ہو۔ اسی لیے اس سورت کا نام سورۃ العنکبوت ہے۔ | خلاصہ: سورۃ العنکبوت کا خلاصہ “کفار کا ظلم سہنے والے مظلوم مسلمانوں کو تسلی دینا” ہے۔
Question 3 · 6 marks
سورۃ العنکبوت کے مضامین تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
زمانہ نزول: سورۃ العنکبوت اس زمانے میں نازل ہوئی جب مشرکینِ مکہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کی شدید ترین مخالفت کر رہے تھے۔ | اعلیٰ صفات اور پاکیزہ و بلند کردار: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ شروع سے ہی اپنی قوم میں اعلیٰ صفات اور پاکیزہ و بلند کردار کی وجہ سے نہایت مقبول تھے۔ | توحید کی دعوت: جب آپ خاتم النبیین ﷺ نے لوگوں کو ایک اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کی دعوت دی تو قوم آپ کی مخالف ہو گئی۔ | قوم کا طرزِ عمل/رویہ: انھوں نے آپ ﷺ کے بارے میں طرح طرح کی باتیں گھڑنا شروع کر دیں۔ | قوم کے رویے کا دکھ: اپنی قوم کی باتیں سن کر آپ ﷺ کو بے حد رنج ہوتا، کیوں کہ آپ ﷺ کو امید تھی کہ آپ ﷺ کی قوم اس راہِ حق میں آپ ﷺ کا ساتھ دے گی۔ | صبر کی تلقین: آپ ﷺ کو اپنی قوم کے رویے کا دکھ تھا، اس پر اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو اس سورت میں صبر کرنے کی تلقین فرمائی اور آپ ﷺ کو تسلی دی۔ | مشرکین کا ظلم اور زیادتیاں: مشرکین نے نہ صرف حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات مبارکہ کو نشانہ بنایا بلکہ دوسرے مسلمان بھی ان کی زیادتیوں سے محفوظ نہ تھے۔ | مسلمانوں کو صبر کرنے کی ہدایت: ظلم اور تشدد کے اس دور میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی ہدایت، ان کی تسلی اور حوصلہ افزائی کے لیے سورۃ العنکبوت نازل فرمائی جس میں مسلمانوں کو صبر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ | انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: اس سورت میں کئی انبیاء کرام علیہم السلام کی زندگی کو بطور مثال پیش کیا گیا ہے۔ حضرت نوح علیہ السلام کی ساڑھے نو سو سال کی ثابت قدمی، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی لازوال قربانیاں، حضرت لوط علیہ السلام کا قوم کی مخالفت پر صبر، حضرت شعیب علیہ السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی اپنی اپنی قوموں سے کش مکش کا ذکر فرما کر مسلمانوں کے حوصلے بلند کیے گئے ہیں۔ | اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے کی ہدایت: مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ظلم و ستم کے اس دور میں قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام، نماز کا اہتمام اور کثرت سے اللہ کا ذکر کر کے اللہ تعالیٰ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں۔ | اللہ تعالیٰ کی راہ میں جدوجہد کرنے کی ہدایت: سورت کے آخر میں مسلمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ اللہ کی راہ میں جدوجہد کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے لیے بہت سی راہیں کھول دیتا ہے۔
Question 4 · 5 marks
سورۃ العنکبوت کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی باتیں معلوم ہوتی ہیں، ان میں سے چند تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
زبانی ایمان کا دعویٰ: ہمیں یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ صرف زبانی ایمان کا دعویٰ کرنے پر ہم چھوڑ دیے جائیں گے بلکہ اللہ تعالیٰ ہمیں آزمائے گا اور سچے اور جھوٹے لوگوں کو الگ الگ کر کے رہے گا۔ (سورۃ العنکبوت:2-3) | دین کی راہ میں جدوجہد: جو دین کے کام کے لیے جدوجہد کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے یعنی اجر و ثواب کے لیے کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو ہماری عبادت کی کوئی حاجت نہیں۔ (سورۃ العنکبوت:6) | شرک کرنے کی مثال: شرک کرنے والے کی مثال ایسی ہے جیسے کسی مکڑی کے جالے کو اپنا سہارا بنایا ہوا۔ (سورۃ العنکبوت:41) | اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے ہجرت: اللہ تعالیٰ کے دین کے لیے ہجرت کرنا ایک بڑی نیکی ہے۔ (سورۃ العنکبوت:56) | اللہ تعالیٰ سے رزق کی امید: اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات کا رازق ہے، چناںچہ ہمیں رزق کے حوالے سے اللہ تعالیٰ سے ہی امید رکھنی چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:60) | دعا اور شکر: ہمیں مشکل میں اللہ تعالیٰ کو ہی پکارنا چاہیے اور مشکل سے نکلنے پر اللہ کا ہی شکر ادا کرنا چاہیے۔ (سورۃ العنکبوت:65)
More tests in سُوْرَۃ الْعَنْکَبُوْت
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.