تفصیلی سوالات

Long questions

9 questions · 40 min · 57 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 10 marks

    سورۂ سبا پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۂ سبا کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔

    Show model answer

    تعارف۔ مکی/مدنی: سورۂ سبا مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں چون (54) آیات ہیں۔ قومِ سبا کا تعارف: سورۂ سبا کا نام قومِ سبا کے نام پر ہے۔ قومِ سبا یمن میں آباد تھی۔ اللہ تعالیٰ نے قومِ سبا کو ہر طرح کی خوش حالی سے نوازا تھا، لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی اور کفر و شرک کو فروغ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اور ان کی خوش حالی ایک قصۂ پارینہ بن کر رہ گئی۔ وجہ تسمیہ: اس سورت میں قومِ سبا کا ذکر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۂ سبا رکھا گیا ہے۔ خلاصہ: سورۂ سبا کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد کا بیان اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔ مضامین۔ عظمتِ باری تعالیٰ: سورۂ سبا کے آغاز میں عظمتِ باری تعالیٰ کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ: حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے، جنھیں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان سلطنت، بے شمار نعمتیں اور بہت سے معجزے عطا فرمائے تھے۔ یہ انبیائے کرام علیہم السلام ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے اور اس کی فرماں برداری کرتے رہے۔ قومِ سبا کا ذکر اور عذاب: قومِ سبا کا بھی ذکر ہے جنھیں نعمتیں عطا ہوئیں لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی، جس کی وجہ سے دنیا میں بھی سخت عذاب کا شکار ہوئے اور آخرت کی سزا کے بھی حق دار بنے۔ اہم سبق: ان دونوں کا ذکر فرما کر سبق دیا گیا ہے کہ دنیا میں ملنے والے اقتدار یا خوش حالی میں مگن ہو کر اللہ تعالیٰ کو بھول جانا تباہی کو دعوت دیتا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں رسالت کا ذکر اور آخرت پر ایمان لانے کا بیان ہے۔ نیز آخرت میں نافرمانوں کے برے انجام سے بھی ڈرایا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ کامل علم: اللہ تعالیٰ کائنات کے ایک ایک ذرّہ، اس سے بڑی یا اس سے چھوٹی ہر چیز کو جاننے والا ہے (سورۂ سبا:3)۔ محنت میں عظمت: محنت میں عظمت ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے لوہے کی زرہیں اور زنجیریں بناتے تھے (سورۂ سبا:11)۔ اللہ تعالیٰ کی ناشکری: اللہ تعالیٰ کی ناشکری پر نعمت چھین لی جاتی ہے (سورۂ سبا:17-16)۔ اعمال کی ذمہ داری: ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے۔ قیامت کے دن کسی شخص سے کسی دوسرے کے جرائم کے بارے میں باز پرس نہیں کی جائے گی (سورۂ سبا:25)۔ آخرت سے غفلت: انبیائے کرام علیہم السلام کا انکار کرنے والے اکثر لوگ خوش حال اور کھاتے پیتے تھے، جو دنیا کی نعمتوں میں کھو کر آخرت سے غافل ہو چکے تھے (سورۂ سبا:35-34)۔ مال و اولاد: مال و اولاد اللہ تعالیٰ کی رضا کی نشانی نہیں بلکہ دنیا کی زندگی کا امتحان ہیں (سورۂ سبا:37)۔ دین کا صحیح تصور: قرآن مجید کی واضح آیات انسان کو شرک سے روکتی ہیں اور دین کا صحیح تصور عطا کرتی ہیں (سورۂ سبا:43)۔ دین کی دعوت کا طریقہ: ہمیں اخلاص کے ساتھ بغیر کسی دنیاوی لالچ کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے دین کی طرف بلانا چاہیے (سورۂ سبا:47)۔ جھوٹے معبودوں کی بے بسی: جھوٹے معبود نہ کسی کو پہلی بار پیدا کر سکتے ہیں اور نہ دوسری بار پیدا کریں گے (سورۂ سبا:49)۔

  2. Question 2 · 5 marks

    سورۂ سبا کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، قومِ سبا کا تعارف، وجہ تسمیہ اور خلاصہ)

    Show model answer

    مکی/مدنی: سورۂ سبا مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں چون (54) آیات ہیں۔ قومِ سبا کا تعارف: سورۂ سبا کا نام قومِ سبا کے نام پر ہے۔ قومِ سبا یمن میں آباد تھی۔ اللہ تعالیٰ نے قومِ سبا کو ہر طرح کی خوش حالی سے نوازا تھا، لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی اور کفر و شرک کو فروغ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اور ان کی خوش حالی ایک قصۂ پارینہ بن کر رہ گئی۔ وجہ تسمیہ: اس سورت میں قومِ سبا کا ذکر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۂ سبا رکھا گیا ہے۔ خلاصہ: سورۂ سبا کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد کا بیان اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔

  3. Question 3 · 5 marks

    قومِ سبا کا تعارف، ان کی ناشکری اور انجام تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Show model answer

    قومِ سبا کا تعارف: سورۂ سبا کا نام قومِ سبا کے نام پر ہے۔ قومِ سبا یمن میں آباد تھی۔ اللہ تعالیٰ نے قومِ سبا کو ہر طرح کی خوش حالی سے نوازا تھا، لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی اور کفر و شرک کو فروغ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اور ان کی خوش حالی ایک قصۂ پارینہ بن کر رہ گئی۔ قومِ سبا کا ذکر اور عذاب: قومِ سبا کا بھی ذکر ہے جنھیں نعمتیں عطا ہوئیں لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی، جس کی وجہ سے دنیا میں بھی سخت عذاب کا شکار ہوئے اور آخرت کی سزا کے بھی حق دار بنے۔ علمی نکتہ: اللہ تعالیٰ کی ناشکری پر نعمت چھین لی جاتی ہے (سورۂ سبا:17-16)۔

  4. Question 4 · 6 marks

    سورۂ سبا کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔

    Show model answer

    عظمتِ باری تعالیٰ: سورۂ سبا کے آغاز میں عظمتِ باری تعالیٰ کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ: حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے، جنھیں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان سلطنت، بے شمار نعمتیں اور بہت سے معجزے عطا فرمائے تھے۔ یہ انبیائے کرام علیہم السلام ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے اور اس کی فرماں برداری کرتے رہے۔ قومِ سبا کا ذکر اور عذاب: قومِ سبا کا بھی ذکر ہے جنھیں نعمتیں عطا ہوئیں لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی، جس کی وجہ سے دنیا میں بھی سخت عذاب کا شکار ہوئے اور آخرت کی سزا کے بھی حق دار بنے۔ اہم سبق: ان دونوں کا ذکر فرما کر سبق دیا گیا ہے کہ دنیا میں ملنے والے اقتدار یا خوش حالی میں مگن ہو کر اللہ تعالیٰ کو بھول جانا تباہی کو دعوت دیتا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں رسالت کا ذکر اور آخرت پر ایمان لانے کا بیان ہے۔ نیز آخرت میں نافرمانوں کے برے انجام سے بھی ڈرایا گیا ہے۔

  5. Question 5 · 6 marks

    سورۂ سبا میں حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کے تذکرے اور ان کی خصوصیات کو تفصیل سے بیان کیجیے۔

    Show model answer

    حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے، جنھیں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان سلطنت، بے شمار نعمتیں اور بہت سے معجزے عطا فرمائے تھے۔ یہ انبیائے کرام علیہم السلام ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے اور اس کی فرماں برداری کرتے رہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام کی خصوصیات: محنت میں عظمت ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے لوہے کی زرہیں اور زنجیریں بناتے تھے (سورۂ سبا:11)۔ پرندے اور پہاڑ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ان کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے۔ اہم سبق: دنیا میں ملنے والے اقتدار یا خوش حالی میں مگن ہو کر اللہ تعالیٰ کو بھول جانا تباہی کو دعوت دیتا ہے۔

More tests in سُوْرَۃ سَبَأ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account