Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 13
سُوْرَۃ سَبَأ: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۂ سبا کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟
Answer
اس سورت میں قومِ سبا کا ذکر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۂ سبا رکھا گیا ہے۔
Q2 · 2 marks
سورۂ سبا کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
سورۂ سبا کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد کا بیان اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔
Q3 · 2 marks
سورۂ سبا کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
(i)محنت میں عظمت ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے لوہے کی زرہیں اور زنجیریں بناتے تھے (سورۂ سبا:11)۔
(ii)اللہ تعالیٰ کی ناشکری پر نعمت چھین لی جاتی ہے (سورۂ سبا:17-16)۔
Q4 · 3 marks
قومِ سبا کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
Answer
سورۂ سبا کا نام قومِ سبا کے نام پر ہے۔ قومِ سبا یمن میں آباد تھی۔ اللہ تعالیٰ نے انھیں ہر طرح کی خوش حالی سے نوازا تھا، لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی اور کفر و شرک کو فروغ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اور ان کی خوش حالی ایک قصۂ پارینہ بن کر رہ گئی۔
Q5 · 2 marks
سورۂ سبا مکی ہے یا مدنی نیز اس میں کتنی آیات ہیں؟
Answer
سورۂ سبا مکی سورت ہے۔ اس میں چون (54) آیات ہیں۔
Q6 · 2 marks
سورۂ سبا کا نام کس مناسبت سے رکھا گیا ہے؟
Answer
سورۂ سبا کا نام قومِ سبا کے نام پر ہے۔
Q7 · 2 marks
قومِ سبا کہاں آباد تھی؟
Answer
قومِ سبا یمن میں آباد تھی۔
Q8 · 2 marks
قومِ سبا نے کیا روش اختیار کی؟
Answer
قومِ سبا نے ناشکری کی روش اختیار کی اور کفر و شرک کو فروغ دیا۔
Q9 · 3 marks
قومِ سبا کیوں قصۂ پارینہ بن کر رہ گئی؟
Answer
قومِ سبا نے ناشکری کی روش اختیار کی اور کفر و شرک کو فروغ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اور ان کی خوش حالی ایک قصۂ پارینہ بن کر رہ گئی۔
Q10 · 2 marks
سورۂ سبا کے آغاز میں کس کا بیان ہے؟
Answer
سورۂ سبا کے آغاز میں عظمتِ باری تعالیٰ کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔
Q11 · 3 marks
حضرت سلیمان اور حضرت داؤد علیہما السلام کی دو خصوصیات تحریر کریں۔
Answer
سورۂ سبا میں حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے، جنھیں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان سلطنت، بے شمار نعمتیں اور بہت سے معجزے عطا فرمائے تھے۔ یہ انبیائے کرام علیہم السلام ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے اور اس کی فرماں برداری کرتے رہے۔
Q12 · 5 marks
سورۂ سبا میں کن دو مثالوں کا ذکر کیا گیا ہے؟ اور اس سے کیا سبق دیا گیا ہے؟
Answer
پہلی مثال: حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کی دی گئی ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان سلطنت، بے شمار نعمتیں اور بہت سے معجزے عطا کیے، یہ انبیائے کرام علیہم السلام ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر کرتے اور اس کی فرماں برداری کرتے رہے۔ دوسری مثال: قومِ سبا کی دی گئی ہے انھیں بھی نعمتیں عطا ہوئیں لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی جس کی وجہ سے دنیا میں بھی سخت عذاب کا شکار ہوئے اور آخرت کی سزا کے بھی حق دار بنے۔ سبق: ان دونوں مثالوں کا ذکر فرما کر سبق دیا گیا ہے کہ دنیا میں ملنے والے اقتدار یا خوش حالی میں مگن ہو کر اللہ تعالیٰ کو بھول جانا تباہی کو دعوت دیتا ہے۔
Q13 · 3 marks
سورۂ سبا کے آخر میں کس کا بیان ہے؟
Answer
سورت کے آخر میں رسالت کا ذکر اور آخرت پر ایمان لانے کا بیان ہے۔ نیز آخرت میں نافرمانوں کے برے انجام سے بھی ڈرایا گیا ہے۔
Q14 · 2 marks
سورۂ سبا کی روشنی میں ''محنت میں عظمت ہے'' کی کوئی ایک مثال دیں۔
Answer
محنت میں عظمت ہے۔ انبیائے کرام علیہم السلام بھی اپنے ہاتھ سے محنت کرتے تھے، مثلاً حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے لوہے کی زرہیں اور زنجیریں بناتے تھے۔
Q15 · 2 marks
حضرت داؤد علیہ السلام کی دو خصوصیات تحریر کریں۔
Answer
(i)محنت میں عظمت ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے لوہے کی زرہیں اور زنجیریں بناتے تھے۔
(ii)پرندے اور پہاڑ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ان کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے۔
Q16 · 2 marks
سورۂ سبا میں اللہ تعالیٰ کی وسعتِ علم کو کیسے بیان کیا گیا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کائنات کے ایک ایک ذرّہ، اس سے بڑی یا اس سے چھوٹی ہر چیز کو جاننے والا ہے (سورۂ سبا:3)۔
Q17 · 2 marks
سورۂ سبا میں اعمال کی ذمہ داری کے حوالے سے کیا بیان ہوا ہے؟
Answer
ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے۔ قیامت کے دن کسی شخص سے کسی دوسرے کے جرائم کے بارے میں باز پرس نہیں کی جائے گی (سورۂ سبا:25)۔
Q18 · 3 marks
کن لوگوں نے انبیائے کرام علیہم السلام کا انکار کیا اور کیوں؟
Answer
انبیائے کرام علیہم السلام کا انکار کرنے والے اکثر لوگ خوش حال اور کھاتے پیتے لوگ تھے، جو دنیا کی نعمتوں میں کھو کر آخرت سے غافل ہو چکے تھے (سورۂ سبا:34-35)۔
Q19 · 2 marks
سورۂ سبا میں کس کو دنیا کی زندگی کا امتحان قرار دیا گیا ہے؟
Answer
سورۂ سبا کے مطابق مال و اولاد اللہ تعالیٰ کی رضا کی نشانی نہیں بلکہ دنیا کی زندگی کا امتحان ہیں (سورۂ سبا:37)۔
Q20 · 2 marks
سورۂ سبا کے مطابق کیا چیز دین کا صحیح تصور بیان کرتی ہے؟
Answer
قرآن مجید کی واضح آیات انسان کو شرک سے روکتی ہیں اور دین کا صحیح تصور عطا کرتی ہیں (سورۂ سبا:43)۔
Q21 · 2 marks
سورۂ سبا کی رو سے دین کی دعوت کیسے دینی چاہیے؟
Answer
ہمیں اخلاص کے ساتھ بغیر کسی دنیاوی لالچ کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے دین کی طرف بلانا چاہیے (سورۂ سبا:47)۔
Q22 · 2 marks
سورۂ سبا میں جھوٹے معبودوں کو کیسے رد کیا گیا ہے؟
Answer
جھوٹے معبود نہ کسی کو پہلی بار پیدا کر سکتے ہیں اور نہ دوسری بار پیدا کریں گے (سورۂ سبا:49)۔
Q23 · 2 marks
سورۂ سبا کے مطابق اللہ تعالیٰ کی رضا کی نشانی کیا نہیں ہے؟
Answer
مال و اولاد اللہ تعالیٰ کی رضا کی نشانی نہیں ہیں، بلکہ دنیا کی زندگی کا امتحان ہیں۔
Q24 · 2 marks
سورۂ سبا کے مضامین میں سے کوئی سے دو تحریر کریں۔
Answer
(i)سورۂ سبا میں حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر کیا گیا جنھیں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان سلطنت، بے شمار نعمتیں اور بہت سے معجزے دیے اور وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے تھے۔
(ii)قومِ سبا کا ذکر کیا گیا ہے، جس نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری کی اور عذاب کا شکار ہوئی۔
Q25 · 2 marks
اللہ تعالیٰ کی ناشکری کا نتیجہ کیا ہے؟
Answer
اللہ تعالیٰ کی ناشکری پر نعمت چھین لی جاتی ہے (سورۂ سبا:17-16)۔
Q26 · 2 marks
دنیا میں ملنے والے اقتدار یا خوش حالی کے بارے میں سورۂ سبا کیا سبق دیتی ہے؟
Answer
دنیا میں ملنے والے اقتدار یا خوش حالی میں مگن ہو کر اللہ تعالیٰ کو بھول جانا تباہی کو دعوت دیتا ہے۔
Q27 · 4 marks
سورۂ سبا کے علمی و عملی نکات کے عنوانات لکھیے۔
Answer
سورۂ سبا کے علمی و عملی نکات کے عنوانات یہ ہیں:
(i)کامل علم (ii) محنت میں عظمت (iii) اللہ تعالیٰ کی ناشکری (iv) اعمال کی ذمہ داری (v) آخرت سے غفلت (vi) مال و اولاد (vii) دین کا صحیح تصور (viii) دین کی دعوت کا طریقہ (ix) جھوٹے معبودوں کی بے بسی۔
Q28 · 3 marks
سورۂ سبا کے مضامین کے عنوانات لکھیے۔
Answer
سورۂ سبا کے مضامین کے عنوانات یہ ہیں:
(i)عظمتِ باری تعالیٰ (ii) حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ (iii) قومِ سبا کا ذکر اور عذاب (iv) اہم سبق (v) سورت کا اختتام۔
Long questions with answers
Q1 · 10 marks
سورۂ سبا پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۂ سبا کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۂ سبا مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں چون (54) آیات ہیں۔ قومِ سبا کا تعارف: سورۂ سبا کا نام قومِ سبا کے نام پر ہے۔ قومِ سبا یمن میں آباد تھی۔ اللہ تعالیٰ نے قومِ سبا کو ہر طرح کی خوش حالی سے نوازا تھا، لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی اور کفر و شرک کو فروغ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اور ان کی خوش حالی ایک قصۂ پارینہ بن کر رہ گئی۔ وجہ تسمیہ: اس سورت میں قومِ سبا کا ذکر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۂ سبا رکھا گیا ہے۔ خلاصہ: سورۂ سبا کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد کا بیان اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔ مضامین۔ عظمتِ باری تعالیٰ: سورۂ سبا کے آغاز میں عظمتِ باری تعالیٰ کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ: حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے، جنھیں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان سلطنت، بے شمار نعمتیں اور بہت سے معجزے عطا فرمائے تھے۔ یہ انبیائے کرام علیہم السلام ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے اور اس کی فرماں برداری کرتے رہے۔ قومِ سبا کا ذکر اور عذاب: قومِ سبا کا بھی ذکر ہے جنھیں نعمتیں عطا ہوئیں لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی، جس کی وجہ سے دنیا میں بھی سخت عذاب کا شکار ہوئے اور آخرت کی سزا کے بھی حق دار بنے۔ اہم سبق: ان دونوں کا ذکر فرما کر سبق دیا گیا ہے کہ دنیا میں ملنے والے اقتدار یا خوش حالی میں مگن ہو کر اللہ تعالیٰ کو بھول جانا تباہی کو دعوت دیتا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں رسالت کا ذکر اور آخرت پر ایمان لانے کا بیان ہے۔ نیز آخرت میں نافرمانوں کے برے انجام سے بھی ڈرایا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ کامل علم: اللہ تعالیٰ کائنات کے ایک ایک ذرّہ، اس سے بڑی یا اس سے چھوٹی ہر چیز کو جاننے والا ہے (سورۂ سبا:3)۔ محنت میں عظمت: محنت میں عظمت ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے لوہے کی زرہیں اور زنجیریں بناتے تھے (سورۂ سبا:11)۔ اللہ تعالیٰ کی ناشکری: اللہ تعالیٰ کی ناشکری پر نعمت چھین لی جاتی ہے (سورۂ سبا:17-16)۔ اعمال کی ذمہ داری: ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے۔ قیامت کے دن کسی شخص سے کسی دوسرے کے جرائم کے بارے میں باز پرس نہیں کی جائے گی (سورۂ سبا:25)۔ آخرت سے غفلت: انبیائے کرام علیہم السلام کا انکار کرنے والے اکثر لوگ خوش حال اور کھاتے پیتے تھے، جو دنیا کی نعمتوں میں کھو کر آخرت سے غافل ہو چکے تھے (سورۂ سبا:35-34)۔ مال و اولاد: مال و اولاد اللہ تعالیٰ کی رضا کی نشانی نہیں بلکہ دنیا کی زندگی کا امتحان ہیں (سورۂ سبا:37)۔ دین کا صحیح تصور: قرآن مجید کی واضح آیات انسان کو شرک سے روکتی ہیں اور دین کا صحیح تصور عطا کرتی ہیں (سورۂ سبا:43)۔ دین کی دعوت کا طریقہ: ہمیں اخلاص کے ساتھ بغیر کسی دنیاوی لالچ کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے دین کی طرف بلانا چاہیے (سورۂ سبا:47)۔ جھوٹے معبودوں کی بے بسی: جھوٹے معبود نہ کسی کو پہلی بار پیدا کر سکتے ہیں اور نہ دوسری بار پیدا کریں گے (سورۂ سبا:49)۔
Q2 · 5 marks
سورۂ سبا کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، قومِ سبا کا تعارف، وجہ تسمیہ اور خلاصہ)
Answer
مکی/مدنی: سورۂ سبا مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں چون (54) آیات ہیں۔ قومِ سبا کا تعارف: سورۂ سبا کا نام قومِ سبا کے نام پر ہے۔ قومِ سبا یمن میں آباد تھی۔ اللہ تعالیٰ نے قومِ سبا کو ہر طرح کی خوش حالی سے نوازا تھا، لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی اور کفر و شرک کو فروغ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اور ان کی خوش حالی ایک قصۂ پارینہ بن کر رہ گئی۔ وجہ تسمیہ: اس سورت میں قومِ سبا کا ذکر ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۂ سبا رکھا گیا ہے۔ خلاصہ: سورۂ سبا کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد کا بیان اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔
Q3 · 5 marks
قومِ سبا کا تعارف، ان کی ناشکری اور انجام تفصیل سے بیان کیجیے۔
Answer
قومِ سبا کا تعارف: سورۂ سبا کا نام قومِ سبا کے نام پر ہے۔ قومِ سبا یمن میں آباد تھی۔ اللہ تعالیٰ نے قومِ سبا کو ہر طرح کی خوش حالی سے نوازا تھا، لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی اور کفر و شرک کو فروغ دیا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب آیا اور ان کی خوش حالی ایک قصۂ پارینہ بن کر رہ گئی۔ قومِ سبا کا ذکر اور عذاب: قومِ سبا کا بھی ذکر ہے جنھیں نعمتیں عطا ہوئیں لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی، جس کی وجہ سے دنیا میں بھی سخت عذاب کا شکار ہوئے اور آخرت کی سزا کے بھی حق دار بنے۔ علمی نکتہ: اللہ تعالیٰ کی ناشکری پر نعمت چھین لی جاتی ہے (سورۂ سبا:17-16)۔
Q4 · 6 marks
سورۂ سبا کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔
Answer
عظمتِ باری تعالیٰ: سورۂ سبا کے آغاز میں عظمتِ باری تعالیٰ کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ اور آخرت کے بارے میں مشرکین کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کا تذکرہ: حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے، جنھیں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان سلطنت، بے شمار نعمتیں اور بہت سے معجزے عطا فرمائے تھے۔ یہ انبیائے کرام علیہم السلام ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے اور اس کی فرماں برداری کرتے رہے۔ قومِ سبا کا ذکر اور عذاب: قومِ سبا کا بھی ذکر ہے جنھیں نعمتیں عطا ہوئیں لیکن انھوں نے ناشکری کی روش اختیار کی، جس کی وجہ سے دنیا میں بھی سخت عذاب کا شکار ہوئے اور آخرت کی سزا کے بھی حق دار بنے۔ اہم سبق: ان دونوں کا ذکر فرما کر سبق دیا گیا ہے کہ دنیا میں ملنے والے اقتدار یا خوش حالی میں مگن ہو کر اللہ تعالیٰ کو بھول جانا تباہی کو دعوت دیتا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں رسالت کا ذکر اور آخرت پر ایمان لانے کا بیان ہے۔ نیز آخرت میں نافرمانوں کے برے انجام سے بھی ڈرایا گیا ہے۔
Q5 · 6 marks
سورۂ سبا میں حضرت داؤد علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کے تذکرے اور ان کی خصوصیات کو تفصیل سے بیان کیجیے۔
Answer
حضرت داؤد علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے، جنھیں اللہ تعالیٰ نے عظیم الشان سلطنت، بے شمار نعمتیں اور بہت سے معجزے عطا فرمائے تھے۔ یہ انبیائے کرام علیہم السلام ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے اور اس کی فرماں برداری کرتے رہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام کی خصوصیات: محنت میں عظمت ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے لوہے کی زرہیں اور زنجیریں بناتے تھے (سورۂ سبا:11)۔ پرندے اور پہاڑ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ان کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے۔ اہم سبق: دنیا میں ملنے والے اقتدار یا خوش حالی میں مگن ہو کر اللہ تعالیٰ کو بھول جانا تباہی کو دعوت دیتا ہے۔
Q6 · 10 marks
سورۂ سبا کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، تفصیل سے لکھیے۔
Answer
کامل علم: اللہ تعالیٰ کائنات کے ایک ایک ذرّہ، اس سے بڑی یا اس سے چھوٹی ہر چیز کو جاننے والا ہے (سورۂ سبا:3)۔ محنت میں عظمت: محنت میں عظمت ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے لوہے کی زرہیں اور زنجیریں بناتے تھے (سورۂ سبا:11)۔ اللہ تعالیٰ کی ناشکری: اللہ تعالیٰ کی ناشکری پر نعمت چھین لی جاتی ہے (سورۂ سبا:17-16)۔ اعمال کی ذمہ داری: ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے۔ قیامت کے دن کسی شخص سے کسی دوسرے کے جرائم کے بارے میں باز پرس نہیں کی جائے گی (سورۂ سبا:25)۔ آخرت سے غفلت: انبیائے کرام علیہم السلام کا انکار کرنے والے اکثر لوگ خوش حال اور کھاتے پیتے تھے، جو دنیا کی نعمتوں میں کھو کر آخرت سے غافل ہو چکے تھے (سورۂ سبا:35-34)۔ مال و اولاد: مال و اولاد اللہ تعالیٰ کی رضا کی نشانی نہیں بلکہ دنیا کی زندگی کا امتحان ہیں (سورۂ سبا:37)۔ دین کا صحیح تصور: قرآن مجید کی واضح آیات انسان کو شرک سے روکتی ہیں اور دین کا صحیح تصور عطا کرتی ہیں (سورۂ سبا:43)۔ دین کی دعوت کا طریقہ: ہمیں اخلاص کے ساتھ بغیر کسی دنیاوی لالچ کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے دین کی طرف بلانا چاہیے (سورۂ سبا:47)۔ جھوٹے معبودوں کی بے بسی: جھوٹے معبود نہ کسی کو پہلی بار پیدا کر سکتے ہیں اور نہ دوسری بار پیدا کریں گے (سورۂ سبا:49)۔
Q7 · 5 marks
سورۂ سبا کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کے کامل علم، محنت میں عظمت اور اللہ تعالیٰ کی ناشکری کے نتیجے کو بیان کیجیے۔
Answer
کامل علم: اللہ تعالیٰ کائنات کے ایک ایک ذرّہ، اس سے بڑی یا اس سے چھوٹی ہر چیز کو جاننے والا ہے (سورۂ سبا:3)۔ محنت میں عظمت: محنت میں عظمت ہے۔ حضرت داؤد علیہ السلام اپنے ہاتھوں سے لوہے کی زرہیں اور زنجیریں بناتے تھے (سورۂ سبا:11)۔ اللہ تعالیٰ کی ناشکری: اللہ تعالیٰ کی ناشکری پر نعمت چھین لی جاتی ہے (سورۂ سبا:17-16)۔
Q8 · 5 marks
سورۂ سبا کی روشنی میں اعمال کی ذمہ داری، آخرت سے غفلت اور مال و اولاد کی حیثیت بیان کیجیے۔
Answer
اعمال کی ذمہ داری: ہر شخص اپنے اعمال کا خود ذمہ دار ہے۔ قیامت کے دن کسی شخص سے کسی دوسرے کے جرائم کے بارے میں باز پرس نہیں کی جائے گی (سورۂ سبا:25)۔ آخرت سے غفلت: انبیائے کرام علیہم السلام کا انکار کرنے والے اکثر لوگ خوش حال اور کھاتے پیتے تھے، جو دنیا کی نعمتوں میں کھو کر آخرت سے غافل ہو چکے تھے (سورۂ سبا:35-34)۔ مال و اولاد: مال و اولاد اللہ تعالیٰ کی رضا کی نشانی نہیں بلکہ دنیا کی زندگی کا امتحان ہیں (سورۂ سبا:37)۔
Q9 · 5 marks
سورۂ سبا کی روشنی میں دین کا صحیح تصور، دین کی دعوت کا طریقہ اور جھوٹے معبودوں کی بے بسی بیان کیجیے۔
Answer
دین کا صحیح تصور: قرآن مجید کی واضح آیات انسان کو شرک سے روکتی ہیں اور دین کا صحیح تصور عطا کرتی ہیں (سورۂ سبا:43)۔ دین کی دعوت کا طریقہ: ہمیں اخلاص کے ساتھ بغیر کسی دنیاوی لالچ کے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے دین کی طرف بلانا چاہیے (سورۂ سبا:47)۔ جھوٹے معبودوں کی بے بسی: جھوٹے معبود نہ کسی کو پہلی بار پیدا کر سکتے ہیں اور نہ دوسری بار پیدا کریں گے (سورۂ سبا:49)۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.