Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 1 · Test 3
تفصیلی سوالات
8 questions · 35 min · 51 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 8, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
سورۃ طٰہٰ کی آیت نمبر 37-25 کا ترجمہ لکھیں۔ قَالَ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَ یَسِّرْ لِیْٓ اَمْرِیْ وَ احْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ وَ اجْعَلْ لِّیْ وَزِیْرًا مِّنْ اَہْلِیْ ہٰرُوْنَ اَخِیْ اشْدُدْ بِہٖۤ اَزْرِیْ وَ اَشْرِکْہُ فِیْٓ اَمْرِیْ کَیْ نُسَبِّحَکَ کَثِیْرًا وَّ نَذْکُرَکَ کَثِیْرًا اِنَّکَ کُنْتَ بِنَا بَصِیْرًا قَالَ قَدْ اُوْتِیْتَ سُؤْلَکَ یٰمُوْسٰی وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْکَ مَرَّۃً اُخْرٰۤی
Show model answerHide model answer
ترجمہ: (موسیٰ علیہ السلام نے) عرض کیا: اے میرے رب! میرے لیے میرا سینہ کھول دے۔ اور میرے لیے میرا کام آسان بنا دے۔ اور میری زبان کی گرہ کھول دے۔ تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں۔ اور میرا ایک وزیر (مدد گار) مقرر فرما دے میرے گھر والوں میں سے۔ (یعنی) میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو۔ اس سے میری قوت کو مضبوط فرما دے۔ اور اسے میرے کام میں شریک فرما دے۔ تاکہ (یک جان ہوکر) ہم کثرت سے تیری پاکی بیان کریں۔ اور کثرت سے تیرا ذکر کریں۔ بے شک تو ہمیں خوب دیکھنے والا ہے۔ (اللہ نے) فرمایا اے موسیٰ! تمھیں دے دیا گیا جو کچھ تم نے مانگا ہے۔ اور بے شک ہم نے تم پر احسان کیا تھا ایک بار اور بھی۔
Question 2 · 10 marks
سورۃ طٰہٰ کا تعارف اور مضامین تحریر کیجیے۔ ‘‘یا’’ سورۃ طٰہٰ کے بارے میں ایک مفصل مضمون تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: مکی/مدنی: سورۃ طٰہٰ مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ایک سو پینتیس (135) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ طٰہٰ ان سورتوں میں سے ہے جن کے نام حروف مقطعات پر رکھے گئے ہیں۔ اس سورت کا آغاز حروف مقطعات میں سے ‘‘طٰہٰ’’ سے ہوتا ہے اور اسی نسبت سے اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کا بیان: سورۃ طٰہٰ کے آٹھ میں سے پانچ رکوعوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی بیان فرمائی گئی ہے۔ نبی پاک خاتم النبیین ﷺ کا فرمان: جن سورتوں کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں ان میں سے ایک سورۃ طٰہٰ بھی ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب تفسیر القرآن:4739) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قبول اسلام: حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام لانے کے واقعے میں یہ تذکرہ ملتا ہے کہ جب وہ اپنی بہن کے گھر تشریف لے گئے اور انہوں نے اپنی بہن سے سورۃ طٰہٰ کی تلاوت سنی تو ان کے دل میں اسلام گھر کر گیا اور انہوں نے اسی وقت اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ خلاصہ: سورۃ طٰہٰ کا خلاصہ ‘‘حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تفصیلی تذکرہ اور پھر توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔ مضامین: حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ: سورۃ طٰہٰ کے آٹھ میں سے پانچ رکوعوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی بیان فرمائی گئی ہے۔ سورۃ طٰہٰ کے آخری تین رکوع: سورۃ طٰہٰ کے آخر کے تین رکوعوں میں توحید، رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرتوں اور صفات کا ذکر ہے۔ سورۃ طٰہٰ کے آخر میں اللہ کے قانون کا تذکرہ: سورۃ طٰہٰ کے آخر میں یہ سمجھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ وہ کسی قوم کو اس کے کفر اور انکار پر فوراً نہیں پکڑتا بلکہ مہلت دیتا ہے۔ اس لیے حق والوں کو صبر کے ساتھ دین کی دعوت کا کام کرتے رہنے چاہییں اور حق کا انکار کرنے والوں کے معاملے میں جلد بازی اور بے صبری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے مراحل: سورۃ طٰہٰ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی کے تین مراحل بیان کیے گئے ہیں: i۔ پیدائش سے مدین ہجرت فرمانے تک۔ ii۔ مدین سے صحرائے سینا کی طرف ہجرت۔ iii۔ صحرائے سینا ہجرت کے بعد سے وصال تک کا دور۔ علمی و عملی نکات: سورۃ طٰہٰ کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں: کامل علم: اللہ تعالیٰ کو ہر چیز کا مکمل علم ہے دنیا میں کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:8) ہدایت کی پیروی: دنیا اور آخرت کی سلامتی ان کے لیے ہے جو ہدایت کی پیروی کریں۔ (سورۃ طٰہٰ:47) نصیحت سے اعراض: نصیحت سے اعراض کرنے والے قیامت کے دن بہت پچھتائیں گے۔ (سورۃ طٰہٰ:100) اللہ تعالیٰ کا فیصلہ: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ہی فیصلہ فرمائے گا کہ کون سفارش کرے۔ (سورۃ طٰہٰ:109) علم میں اضافے کی دعا: ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنے علم میں اضافے کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:113) شیطان کا وسوسہ: شیطان ہمارا دشمن ہے جو وسوسہ ڈال کر ہم سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کروانا چاہتا ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:120) شرم و حیا کی فطرت: اللہ تعالیٰ نے انسان میں شرم و حیا کی فطرت رکھی ہے۔ ہمیں بے حیائی اور بے پردگی سے بچنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:121) قرآن مجید پر عمل نہ کرنے والوں کی حالت: قرآن مجید پر عمل نہ کرنے والوں کی دنیاوی زندگی تنگ کر دی جاتی ہے۔ یعنی ان کی دنیا ویران کر دی جاتی ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:124) سابقہ قوموں کے کھنڈرات: سابقہ قوموں کے کھنڈرات ہمارے لیے عبرت کے نشانات ہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:128) نماز کی ادائیگی: ہمیں نمازوں کو وقت کی پابندی کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔ (سورۃ طٰہٰ:130) دنیا کی نعمتیں: دنیا کی نعمتیں ہماری آزمائش اور امتحان کے لیے ہیں۔ (سورۃ طٰہٰ:131) سب سے بڑا معجزہ: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ قرآن مجید ہے۔ (سورۃ طٰہٰ:133) کام یاب اور ناکام: کون کام یاب ہے اور کون ناکام اس کا فیصلہ قیامت کے دن ہوگا۔ (سورۃ طٰہٰ:135)
Question 3 · 5 marks
سورۃ طٰہٰ کا تعارف لکھیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ)
Show model answerHide model answer
مکی/مدنی: سورۃ طٰہٰ مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ایک سو پینتیس (135) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ طٰہٰ ان سورتوں میں سے ہے جن کے نام حروف مقطعات پر رکھے گئے ہیں۔ اس سورت کا آغاز حروف مقطعات میں سے ‘‘طٰہٰ’’ سے ہوتا ہے اور اسی نسبت سے اس سورت کا نام رکھا گیا ہے۔
Question 4 · 5 marks
سورۃ طٰہٰ کی فضیلت اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قبول اسلام کا واقعہ تفصیل سے لکھیے۔
Show model answerHide model answer
نبی پاک خاتم النبیین ﷺ کا فرمان: جن سورتوں کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں ان میں سے ایک سورۃ طٰہٰ بھی ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب تفسیر القرآن:4739) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قبول اسلام: حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اسلام لانے کے واقعے میں یہ تذکرہ ملتا ہے کہ جب وہ اپنی بہن کے گھر تشریف لے گئے اور انہوں نے اپنی بہن سے سورۃ طٰہٰ کی تلاوت سنی تو ان کے دل میں اسلام گھر کر گیا اور انہوں نے اسی وقت اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
Question 5 · 6 marks
سورۃ طٰہٰ کے مضامین کی وضاحت کیجیے۔
Show model answerHide model answer
حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تذکرہ: سورۃ طٰہٰ کے آٹھ میں سے پانچ رکوعوں میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زندگی بیان فرمائی گئی ہے۔ سورۃ طٰہٰ کے آخری تین رکوع: سورۃ طٰہٰ کے آخر کے تین رکوعوں میں توحید، رسالت اور آخرت کا بیان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عظیم قدرتوں اور صفات کا ذکر ہے۔ سورۃ طٰہٰ کے آخر میں اللہ کے قانون کا تذکرہ: سورۃ طٰہٰ کے آخر میں یہ سمجھایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قانون ہے کہ وہ کسی قوم کو اس کے کفر اور انکار پر فوراً نہیں پکڑتا بلکہ مہلت دیتا ہے۔ اس لیے حق والوں کو صبر کے ساتھ دین کی دعوت کا کام کرتے رہنے چاہییں اور حق کا انکار کرنے والوں کے معاملے میں جلد بازی اور بے صبری کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
More tests in سُوْرَۃ طٰہٰ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.