Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 11
سُوْرَۃ لُقْمَان: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
سورۃ لقمٰن کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Answer
اس سورت میں چوں کہ حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو نصیحتوں کا تذکرہ ہے، اس لیے اس سورت کا نام سورۃ لقمٰن رکھا گیا ہے۔
Q2 · 2 marks
حضرت لقمان کون تھے؟
Answer
حضرت لقمان اہل عرب میں ایک بڑے عقل مند اور دانش ور کی حیثیت سے مشہور تھے۔
Q3 · 2 marks
سورۃ لقمٰن کا خلاصہ لکھیے۔
Answer
سورۃ لقمٰن کا خلاصہ ''توحید کے دلائل، کردار سازی اور آخرت کی یاد دہانی'' ہے۔
Q4 · 2 marks
سورۃ لقمٰن کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Answer
(i)حکمت و دانائی کا تقاضا ہے کہ سب سے بڑے محسن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے (سورۃ لقمٰن:12)۔
(ii)شرک سب سے بڑا ظلم ہے (سورۃ لقمٰن:13)۔
Q5 · 2 marks
سورۃ لقمٰن مکی ہے یا مدنی نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟
Answer
سورۃ لقمٰن مکی سورت ہے۔ اس میں چونتیس (34) آیات ہیں۔
Q6 · 2 marks
سورۃ لقمٰن کب نازل ہوئی؟
Answer
سورۃ لقمٰن مکی دور میں اس وقت نازل ہوئی جب کفار مکہ کی مخالفت اپنے عروج پر تھی۔
Q7 · 3 marks
کفار مکہ کس طرح اسلام کی نشر و اشاعت روکنے کی کوشش کرتے تھے؟
Answer
کفار مکہ مختلف حیلوں، بہانوں اور پرتشدد کارروائیوں سے اسلام کی نشر و اشاعت کا راستہ روکنے کی کوششیں کر رہے تھے۔
Q8 · 2 marks
سورۃ لقمٰن میں حضرت لقمان کا کس کو نصیحت کا تذکرہ ہے؟
Answer
اس سورت میں حضرت لقمان کا اپنے بیٹے کو نصیحت کا تذکرہ ہے۔
Q9 · 2 marks
اہل عرب کس کی حکیمانہ باتوں کو وزن دیتے تھے؟
Answer
اہل عرب حضرت لقمان کی حکیمانہ باتوں کو بہت وزن دیتے تھے۔
Q10 · 2 marks
حضرت لقمان اہل عرب میں کس کی حیثیت سے مشہور تھے؟
Answer
حضرت لقمان اہل عرب میں ایک بڑے عقل مند اور دانش ور کی حیثیت سے مشہور تھے۔
Q11 · 3 marks
سورۃ لقمٰن میں کس کی وضاحت کی گئی ہے؟
Answer
قرآن مجید نے اس سورت میں یہ واضح فرمایا ہے کہ حضرت لقمان جیسے حکیم اور دانش ور جن کی عقل و حکمت کا اہل عرب بھی لوہا مانتے تھے، وہ بھی توحید کے قائل تھے۔
Q12 · 3 marks
حضرت لقمان نے شرک کو کیا قرار دیا تھا؟
Answer
حضرت لقمان نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ماننے کو ''ظلم عظیم''، یعنی ''بہت بڑا ظلم قرار'' دیا تھا اور اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ تم کبھی شرک نہ کرنا۔
Q13 · 2 marks
سورۃ لقمٰن کے آغاز میں کس کے اوصاف بیان ہوئے ہیں؟
Answer
سورۃ لقمٰن کے شروع میں قرآن مجید سے فائدہ اٹھانے والوں کے اوصاف بیان کیے گئے ہیں۔
Q14 · 5 marks
حضرت لقمان نے اپنے بیٹے کو کیا نصیحتیں کیں؟ مختصر بیان کریں۔
Answer
حضرت لقمان نے اپنے بیٹے سے کہا: اے میرے بیٹے!
(۱)کبھی شرک مت کرنا۔
(۲)نماز قائم کرتے رہنا۔
(۳)خود عمل کرتے ہوئے دوسروں کو بھی اچھے کام کا حکم دینا اور برے کام سے منع کرنا۔
(۴)اگر کوئی مصیبت آ جائے تو اس پر صبر کرنا۔
(۵)لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا۔
(۶)زمین پر اکڑ اکڑ کر مت چلنا بلکہ زندگی کے دوسرے معاملات کی طرح چلتے ہوئے بھی میانہ روی اختیار کرنا۔
(۷)جیسے چال ڈھال میں میانہ روی اختیار رکھنا اسی طرح بولنے میں بھی میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی آواز کو دھیما رکھنا۔
Q15 · 2 marks
سورۃ لقمٰن میں کن چیزوں کو دلائل سے ثابت کیا گیا ہے؟
Answer
سورۃ لقمٰن میں اللہ تعالیٰ کی توحید، قدرت اور صفات کو دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔
Q16 · 2 marks
سورۃ لقمٰن کے اختتام میں کس کا بیان ہے؟
Answer
سورت کے آخر میں اللہ تعالیٰ کے علم کی وسعت کا بیان ہے۔
Q17 · 3 marks
سورۃ لقمٰن کے مطابق ہمیں کس کی پیروی کا حکم دیا گیا ہے؟
Answer
سورۃ لقمٰن میں حکم دیا گیا ہے کہ ہمیں اپنے باپ دادا کی اندھی پیروی کے بجائے اس شخص کی پیروی کرنی چاہیے جو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والا ہو۔
Q18 · 3 marks
سورۃ لقمٰن کے مطابق حکمت و دانائی کے دو تقاضے لکھیں۔
Answer
(i)حکمت و دانائی کا تقاضا یہ ہے کہ سب سے بڑے محسن کا شکر ادا کیا جائے۔
(ii)حکمت و دانائی کا تقاضا یہ ہے کہ اللہ سے تعلق قائم کیا جائے، بھلائی کا حکم دیا جائے، برائی سے منع کیا جائے اور جو مصائب آئیں ان پر صبر کیا جائے۔
Q19 · 2 marks
سورۃ لقمٰن کے مطابق ہمیں کیسا رویہ اختیار کرنا چاہیے؟
Answer
سورۃ لقمٰن کے مطابق ہمیں عاجزی اور انکساری اختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، کیوں کہ تکبر اور شیخی بگھارنے سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔
Q20 · 2 marks
سورۃ لقمٰن کی رو سے تمام معاملات میں کیا اختیار کرنا چاہیے؟
Answer
ہمیں اپنی زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے۔
Q21 · 2 marks
سورۃ لقمٰن کے کوئی سے دو مضامین لکھیں۔
Answer
(i)سورۃ لقمٰن میں قرآن مجید سے فائدہ اٹھانے والوں کے اوصاف بیان ہوئے ہیں۔
(ii)حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو نصیحتوں کا تذکرہ ہے۔
Q22 · 2 marks
قیامت کے دن انسان کے اعمال کے بارے میں سورۃ لقمٰن کیا بتاتی ہے؟
Answer
انسان کا ہر عمل محفوظ ہے اور قیامت کے دن ان کا نتیجہ نکل کر آئے گا (سورۃ لقمٰن:16)۔
Q23 · 2 marks
سورۃ لقمٰن کے مطابق سب سے بڑا ظلم کیا ہے؟
Answer
شرک سب سے بڑا ظلم ہے (سورۃ لقمٰن:13)۔
Q24 · 3 marks
سورۃ لقمٰن کے علمی و عملی نکات کے عنوانات لکھیے۔
Answer
سورۃ لقمٰن کے علمی و عملی نکات کے عنوانات یہ ہیں:
(i)حکمت و دانائی کا تقاضا (ii) بڑا ظلم (iii) باپ دادا کی اندھی پیروی (iv) قیامت کے دن کے نتائج (v) عاجزی اور انکساری (vi) میانہ روی کا حکم۔
Q25 · 3 marks
حضرت لقمان کی نصیحتوں میں چال ڈھال اور بولنے کے بارے میں کیا نصیحت ہے؟
Answer
زمین پر اکڑ اکڑ کر مت چلنا بلکہ زندگی کے دوسرے معاملات کی طرح چلتے ہوئے بھی میانہ روی اختیار کرنا۔ جیسے چال ڈھال میں میانہ روی اختیار رکھنا اسی طرح بولنے میں بھی میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی آواز کو دھیما رکھنا۔
Long questions with answers
Q1 · 10 marks
سورۃ لقمٰن پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۃ لقمٰن کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ لقمٰن مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں چونتیس (34) آیات ہیں۔ وجہ نزول/زمانہ نزول: سورۃ لقمٰن مکی دور میں اس وقت نازل ہوئی جب کفار مکہ کی مخالفت اپنے عروج پر تھی۔ وہ مختلف حیلوں، بہانوں اور پرتشدد کارروائیوں سے اسلام کی نشر و اشاعت کا راستہ روکنے کی کوششیں کر رہے تھے۔ وجہ تسمیہ: اس سورت میں چوں کہ حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو نصیحتوں کا تذکرہ ہے، اس لیے اس سورت کا نام سورۃ لقمٰن رکھا گیا۔ اہل عرب کے دانش ور و حکیم: حضرت لقمان اہل عرب میں ایک بڑے عقل مند اور دانش ور کی حیثیت سے مشہور تھے۔ یہاں تک کہ اکثر شاعروں نے اپنے اشعار میں حضرت لقمان کی حکیمانہ حیثیت کا تذکرہ کیا ہے۔ قرآن مجید میں حضرت لقمان کا تذکرہ: قرآن مجید نے اس سورت میں یہ واضح فرمایا ہے کہ حضرت لقمان جیسے حکیم اور دانش ور جن کی عقل و حکمت کا تم بھی لوہا مانتے ہو، وہ بھی توحید کے قائل تھے۔ ظلم عظیم: انھوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک ماننے کو ظلم عظیم یعنی بہت بڑا ظلم قرار دیا تھا اور اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ تم کبھی شرک مت کرنا۔ خلاصہ: سورۃ لقمٰن کا خلاصہ ''توحید کے دلائل، کردار سازی اور آخرت کی یاد دہانی'' ہے۔ مضامین۔ سورۃ لقمٰن کی ابتدا: سورۃ لقمٰن کے شروع میں قرآن مجید سے فائدہ اٹھانے والوں کے اوصاف بیان کیے گئے ہیں۔ حضرت لقمان کی نصیحتیں: سورۃ لقمٰن میں حضرت لقمان کی وہ نصیحتیں ہیں جو انھوں نے اپنے بیٹے کو فرمائیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے سے کہا: اے میرے پیارے بیٹے! کبھی شرک مت کرنا، نماز قائم کرتے رہنا۔ خود عمل کرتے ہوئے دوسروں کو بھی اچھے کام کا حکم دینا اور برے کام سے منع کرنا۔ اگر کوئی مصیبت آ جائے تو اس پر صبر کرنا۔ لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا۔ زمین پر اکڑ اکڑ کر مت چلنا بلکہ زندگی کے دوسرے معاملات کی طرح چلتے ہوئے بھی میانہ روی اختیار کرنا۔ جیسے چال ڈھال میں میانہ روی اختیار رکھنا اسی طرح بولنے میں بھی میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی آواز کو دھیما رکھنا۔ بنیادی عقائد و دلائل: سورۃ لقمٰن میں اللہ تعالیٰ کی توحید، قدرت اور صفات کو دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں اللہ تعالیٰ کے علم کی وسعت کا بیان ہے۔ علمی و عملی نکات۔ حکمت و دانائی کا تقاضا: حکمت و دانائی کا تقاضا ہے کہ سب سے بڑے محسن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے (سورۃ لقمٰن:12)۔ حکمت و دانائی کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کیا جائے، بھلائی کا حکم دیا جائے، برائی سے منع کیا جائے اور جو مصائب آئیں ان پر صبر کیا جائے (سورۃ لقمٰن:17)۔ بڑا ظلم: شرک سب سے بڑا ظلم ہے (سورۃ لقمٰن:13)۔ باپ دادا کی اندھی پیروی: ہمیں اپنے باپ دادا کی اندھی پیروی کے بجائے اس شخص کی پیروی کرنی چاہیے جو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والا ہو (سورۃ لقمٰن:15)۔ قیامت کے دن کے نتائج: انسان کا ہر عمل محفوظ ہے اور قیامت کے دن ان کا نتیجہ نکل کر آئے گا (سورۃ لقمٰن:16)۔ عاجزی اور انکساری: ہمیں عاجزی اور انکساری اختیار کرنی چاہیے، کیوں کہ تکبر اور شیخی بگھارنے سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے (سورۃ لقمٰن:18)۔ میانہ روی کا حکم: ہمیں اپنی زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے (سورۃ لقمٰن:19)۔
Q2 · 5 marks
سورۃ لقمٰن کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ نزول/زمانہ نزول اور وجہ تسمیہ)
Answer
مکی/مدنی: سورۃ لقمٰن مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں چونتیس (34) آیات ہیں۔ وجہ نزول/زمانہ نزول: سورۃ لقمٰن مکی دور میں اس وقت نازل ہوئی جب کفار مکہ کی مخالفت اپنے عروج پر تھی۔ وہ مختلف حیلوں، بہانوں اور پرتشدد کارروائیوں سے اسلام کی نشر و اشاعت کا راستہ روکنے کی کوششیں کر رہے تھے۔ وجہ تسمیہ: اس سورت میں چوں کہ حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو نصیحتوں کا تذکرہ ہے، اس لیے اس سورت کا نام سورۃ لقمٰن رکھا گیا۔
Q3 · 6 marks
اہل عرب کے دانش ور و حکیم، قرآن مجید میں حضرت لقمان کا تذکرہ اور ظلم عظیم کے عنوانات کے تحت حضرت لقمان کا تعارف بیان کیجیے۔
Answer
اہل عرب کے دانش ور و حکیم: حضرت لقمان اہل عرب میں ایک بڑے عقل مند اور دانش ور کی حیثیت سے مشہور تھے۔ یہاں تک کہ اکثر شاعروں نے اپنے اشعار میں حضرت لقمان کی حکیمانہ حیثیت کا تذکرہ کیا ہے۔ اہل عرب حضرت لقمان کی حکیمانہ باتوں کو بہت وزن دیتے تھے۔ قرآن مجید میں حضرت لقمان کا تذکرہ: قرآن مجید نے اس سورت میں یہ واضح فرمایا ہے کہ حضرت لقمان جیسے حکیم اور دانش ور جن کی عقل و حکمت کا تم بھی لوہا مانتے ہو، وہ بھی توحید کے قائل تھے۔ ظلم عظیم: انھوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک ماننے کو ظلم عظیم یعنی بہت بڑا ظلم قرار دیا تھا اور اپنے بیٹے کو نصیحت کی تھی کہ تم کبھی شرک مت کرنا۔
Q4 · 6 marks
سورۃ لقمٰن کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔
Answer
سورۃ لقمٰن کی ابتدا: سورۃ لقمٰن کے شروع میں قرآن مجید سے فائدہ اٹھانے والوں کے اوصاف بیان کیے گئے ہیں۔ حضرت لقمان کی نصیحتیں: سورۃ لقمٰن میں حضرت لقمان کی وہ نصیحتیں ہیں جو انھوں نے اپنے بیٹے کو فرمائیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے سے کہا: اے میرے پیارے بیٹے! کبھی شرک مت کرنا، نماز قائم کرتے رہنا۔ خود عمل کرتے ہوئے دوسروں کو بھی اچھے کام کا حکم دینا اور برے کام سے منع کرنا۔ اگر کوئی مصیبت آ جائے تو اس پر صبر کرنا۔ لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا۔ زمین پر اکڑ اکڑ کر مت چلنا بلکہ زندگی کے دوسرے معاملات کی طرح چلتے ہوئے بھی میانہ روی اختیار کرنا۔ جیسے چال ڈھال میں میانہ روی اختیار رکھنا اسی طرح بولنے میں بھی میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی آواز کو دھیما رکھنا۔ بنیادی عقائد و دلائل: سورۃ لقمٰن میں اللہ تعالیٰ کی توحید، قدرت اور صفات کو دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں اللہ تعالیٰ کے علم کی وسعت کا بیان ہے۔
Q5 · 8 marks
سورۃ لقمٰن میں حضرت لقمان نے اپنے بیٹے کو جو نصیحتیں کیں، تفصیل سے بیان کیجیے۔
Answer
سورۃ لقمٰن میں حضرت لقمان کی وہ نصیحتیں ہیں جو انھوں نے اپنے بیٹے کو فرمائیں۔ انھوں نے اپنے بیٹے سے کہا: اے میرے پیارے بیٹے!
(۱)کبھی شرک مت کرنا۔
(۲)نماز قائم کرتے رہنا۔
(۳)خود عمل کرتے ہوئے دوسروں کو بھی اچھے کام کا حکم دینا اور برے کام سے منع کرنا۔
(۴)اگر کوئی مصیبت آ جائے تو اس پر صبر کرنا۔
(۵)لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنا۔
(۶)زمین پر اکڑ اکڑ کر مت چلنا بلکہ زندگی کے دوسرے معاملات کی طرح چلتے ہوئے بھی میانہ روی اختیار کرنا۔
(۷)جیسے چال ڈھال میں میانہ روی اختیار رکھنا اسی طرح بولنے میں بھی میانہ روی اختیار کرنا اور اپنی آواز کو دھیما رکھنا۔
Q6 · 8 marks
سورۃ لقمٰن کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، تفصیل سے لکھیے۔
Answer
حکمت و دانائی کا تقاضا: حکمت و دانائی کا تقاضا ہے کہ سب سے بڑے محسن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے (سورۃ لقمٰن:12)۔ حکمت و دانائی کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کیا جائے، بھلائی کا حکم دیا جائے، برائی سے منع کیا جائے اور جو مصائب آئیں ان پر صبر کیا جائے (سورۃ لقمٰن:17)۔ بڑا ظلم: شرک سب سے بڑا ظلم ہے (سورۃ لقمٰن:13)۔ باپ دادا کی اندھی پیروی: ہمیں اپنے باپ دادا کی اندھی پیروی کے بجائے اس شخص کی پیروی کرنی چاہیے جو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والا ہو (سورۃ لقمٰن:15)۔ قیامت کے دن کے نتائج: انسان کا ہر عمل محفوظ ہے اور قیامت کے دن ان کا نتیجہ نکل کر آئے گا (سورۃ لقمٰن:16)۔ عاجزی اور انکساری: ہمیں عاجزی اور انکساری اختیار کرنی چاہیے، کیوں کہ تکبر اور شیخی بگھارنے سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے (سورۃ لقمٰن:18)۔ میانہ روی کا حکم: ہمیں اپنی زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے (سورۃ لقمٰن:19)۔
Q7 · 5 marks
سورۃ لقمٰن کی روشنی میں توحید کے دلائل، شرک کے ظلم عظیم ہونے، باپ دادا کی اندھی پیروی اور قیامت کے دن کے نتائج کو بیان کیجیے۔
Answer
بنیادی عقائد و دلائل: سورۃ لقمٰن میں اللہ تعالیٰ کی توحید، قدرت اور صفات کو دلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔ ظلم عظیم: حضرت لقمان نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی شریک ماننے کو ظلم عظیم یعنی بہت بڑا ظلم قرار دیا تھا (سورۃ لقمٰن:13)۔ باپ دادا کی اندھی پیروی: ہمیں اپنے باپ دادا کی اندھی پیروی کے بجائے اس شخص کی پیروی کرنی چاہیے جو اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والا ہو (سورۃ لقمٰن:15)۔ قیامت کے دن کے نتائج: انسان کا ہر عمل محفوظ ہے اور قیامت کے دن ان کا نتیجہ نکل کر آئے گا (سورۃ لقمٰن:16)۔ سورت کا اختتام: سورت کے آخر میں اللہ تعالیٰ کے علم کی وسعت کا بیان ہے۔
Q8 · 5 marks
سورۃ لقمٰن کی روشنی میں حکمت و دانائی کے تقاضے، عاجزی اور انکساری اور میانہ روی کے حکم کو بیان کیجیے۔
Answer
حکمت و دانائی کا تقاضا: حکمت و دانائی کا تقاضا ہے کہ سب سے بڑے محسن اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے (سورۃ لقمٰن:12)۔ حکمت و دانائی کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کیا جائے، بھلائی کا حکم دیا جائے، برائی سے منع کیا جائے اور جو مصائب آئیں ان پر صبر کیا جائے (سورۃ لقمٰن:17)۔ عاجزی اور انکساری: ہمیں عاجزی اور انکساری اختیار کرنی چاہیے، کیوں کہ تکبر اور شیخی بگھارنے سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے (سورۃ لقمٰن:18)۔ میانہ روی کا حکم: ہمیں اپنی زندگی کے تمام معاملات میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے (سورۃ لقمٰن:19)۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.