تفصیلی سوالات

Long questions

7 questions · 15 min · 49 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 7, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    سورۃ الانبیاء کی آیت نمبر 35-30 کا ترجمہ لکھیں۔ اَوَلَمْ یَرَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ کَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنٰہُمَا ؕ وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ کُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ ؕ اَفَلَا یُؤْمِنُوْنَ ۝ وَ جَعَلْنَا فِی الْاَرْضِ رَوَاسِیَ اَنْ تَمِیْدَ بِہِمْ ۪ وَ جَعَلْنَا فِیْہَا فِجَاجًا سُبُلًا لَّعَلَّہُمْ یَہْتَدُوْنَ ۝ وَ جَعَلْنَا السَّمَآءَ سَقْفًا مَّحْفُوْظًا ۚ وَّ ہُمْ عَنْ اٰیٰتِہَا مُعْرِضُوْنَ ۝ وَ ہُوَ الَّذِیْ خَلَقَ الَّیْلَ وَ النَّہَارَ وَ الشَّمْسَ وَ الْقَمَرَ ؕ کُلٌّ فِیْ فَلَکٍ یَّسْبَحُوْنَ ۝ وَ مَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّنْ قَبْلِکَ الْخُلْدَ ؕ اَفَا۠ئِنْ مِّتَّ فَہُمُ الْخٰلِدُوْنَ ۝ کُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَۃُ الْمَوْتِ ؕ وَ نَبْلُوْکُمْ بِالشَّرِّ وَ الْخَیْرِ فِتْنَۃً ؕ وَ اِلَیْنَا تُرْجَعُوْنَ ۝

    Show model answer

    ترجمہ: کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں (پانی برسنے اور سبزہ اگنے سے) بند تھے پھر ہم نے ان دونوں کو کھول دیا اور ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز کو بنایا تو کیا یہ ایمان نہیں لاتے۔ اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے کہ وہ انھیں لے کر ہلنے نہ لگے اور ہم نے اس میں کشادہ راستے بنا دیے تا کہ وہ راستہ پائیں۔ اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنا دیا اور وہ اس (آسمان) کی نشانیوں سے منھ موڑے ہوئے ہیں۔ اور وہی ہے جس نے بنائے رات اور دن اور سورج اور چاند (یہ) سب اپنے مدار میں تیر رہے ہیں۔ اور ہم نے آپ سے پہلے بھی کسی انسان کو ابدی زندگی نہیں دی تو اگر آپ انتقال فرما جائیں تو کیا یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں۔ ہر جان کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم تمھیں برائی اور بھلائی میں آزمائش کے لیے مبتلا کرتے ہیں اور تم ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

  2. Question 2 · 10 marks

    سورۃ الانبیاء پر ایک مفصل نوٹ تحریر کریں۔ ‘‘یا’’ سورۃ الانبیاء کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔

    Show model answer

    تعارف: مکی/مدنی: سورۃ الانبیاء مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ایک سو بارہ (112) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ الانبیاء میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام کی نبوت کا حوالہ دے کر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی نبوت کو ثابت فرمایا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الانبیاء ہے۔ فضیلت: سورۃ الانبیاء ان سورتوں میں سے ہے جن کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ (صحیح بخاری:4731) خلاصہ: دوسری مکی سورتوں کی طرح سورۃ الانبیاء کا خلاصہ بھی ‘‘توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔ مضامین: سورۃ الانبیاء کا نزول: سورۃ الانبیاء اس وقت نازل ہوئی جب مشرکین مکہ مسلمانوں پر طرح طرح کے ستم ڈھا رہے تھے۔ توحید باری تعالیٰ کے دلائل: سورۃ الانبیاء میں توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ سورت کا درمیانی حصہ: سورت کے درمیانی حصے میں انبیاء کرام علیہم السلام اور حضرت مریم علیہا السلام کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔ مشرکین کے اعتراضات: قرآن مجید اور رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھر پور جواب دیا گیا ہے۔ سورۃ الانبیاء کے آخر کا بیان: سورۃ الانبیاء کے آخر میں آخرت پر ایمان لانے کا ذکر ہے۔ قیامت کے قریب آنے اور دیگر احوال قیامت کا بیان ہے۔ ثابت قدمی اور اخلاص: اس حقیقت کا ذکر ہے کہ ثابت قدمی اور اخلاص کے ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے والوں کے لیے کامیابی ہے۔ ایسے لوگوں کو آخرت میں کوئی خوف نہ ہوگا۔ سراپا رحمت: ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے سراپا رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ علمی و عملی نکات: قیامت کا وقت: قیامت کا وقت قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے غافل ہو کر زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔ (سورۃ الانبیاء:1) اہل علم: جو بات ہم نہیں جانتے وہ ہمیں اہل علم سے پوچھ لینی چاہیے۔ (سورۃ الانبیاء:7) دنیا کا مقصد: اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا محض کھیل تماشے کے لیے نہیں بلکہ با مقصد طور پر پیدا فرمائی ہے۔ (سورۃ الانبیاء:16-17) حق اور باطل: اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق کو باطل سے ٹکرا کر باطل کا سر کچل دیتا ہے۔ (سورۃ الانبیاء:18) زمین و آسمان کا فساد: اس کائنات میں اگر ایک سے زیادہ خدا ہوتے تو زمین اور آسمان میں فساد برپا ہو جاتا۔ (سورۃ الانبیاء:22) اعمال کی جواب دہی: ہر شخص اپنے اعمال کا اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہے۔ (سورۃ الانبیاء:23) مشکلات میں دعا: ہمیں مشکلات میں اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے کہ وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔ (سورۃ الانبیاء:83) اہم بات: حضرت آدم علیہ السلام کا لقب صفی اللہ ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا لقب خلیل اللہ ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا لقب کلیم اللہ ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا لقب روح اللہ ہے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول ہیں۔ حدیث نبوی: تمھارا اپنے مسلمان بھائی کے لیے مسکرانا بھی صدقہ ہے۔ (سنن ترمذی:1956)

  3. Question 3 · 6 marks

    سورۃ الانبیاء کا تعارف لکھیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، فضیلت، خلاصہ)

    Show model answer

    مکی/مدنی: سورۃ الانبیاء مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں ایک سو بارہ (112) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ الانبیاء میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام کی نبوت کا حوالہ دے کر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی نبوت کو ثابت فرمایا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ الانبیاء ہے۔ فضیلت: سورۃ الانبیاء ان سورتوں میں سے ہے جن کے بارے میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا کہ یہ میرا قدیم مال اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ (صحیح بخاری:4731) خلاصہ: دوسری مکی سورتوں کی طرح سورۃ الانبیاء کا خلاصہ بھی ‘‘توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔

  4. Question 4 · 7 marks

    سورۃ الانبیاء کے مضامین کی وضاحت کیجیے۔

    Show model answer

    سورۃ الانبیاء کا نزول: سورۃ الانبیاء اس وقت نازل ہوئی جب مشرکین مکہ مسلمانوں پر طرح طرح کے ستم ڈھا رہے تھے۔ توحید باری تعالیٰ کے دلائل: سورۃ الانبیاء میں توحید باری تعالیٰ کے دلائل دیے گئے ہیں۔ سورت کا درمیانی حصہ: سورت کے درمیانی حصے میں انبیاء کرام علیہم السلام اور حضرت مریم علیہا السلام کا تذکرہ فرمایا گیا ہے۔ مشرکین کے اعتراضات: قرآن مجید اور رسالت پر مشرکین کے اعتراضات کا بھر پور جواب دیا گیا ہے۔ سورۃ الانبیاء کے آخر کا بیان: سورۃ الانبیاء کے آخر میں آخرت پر ایمان لانے کا ذکر ہے۔ قیامت کے قریب آنے اور دیگر احوال قیامت کا بیان ہے۔ ثابت قدمی اور اخلاص: اس حقیقت کا ذکر ہے کہ ثابت قدمی اور اخلاص کے ساتھ نیکی کی راہ پر چلنے والوں کے لیے کامیابی ہے۔ ایسے لوگوں کو آخرت میں کوئی خوف نہ ہوگا۔ سراپا رحمت: ساتھ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ سرور کائنات حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے سراپا رحمت بنا کر بھیجا گیا۔

  5. Question 5 · 8 marks

    سورۃ الانبیاء کے علمی و عملی نکات حوالوں کے ساتھ تفصیل سے لکھیے۔

    Show model answer

    سورۃ الانبیاء کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں چند یہ ہیں: قیامت کا وقت: قیامت کا وقت قریب سے قریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے غافل ہو کر زندگی نہیں گزارنی چاہیے۔ (سورۃ الانبیاء:1) اہل علم: جو بات ہم نہیں جانتے وہ ہمیں اہل علم سے پوچھ لینی چاہیے۔ (سورۃ الانبیاء:7) دنیا کا مقصد: اللہ تعالیٰ نے یہ دنیا محض کھیل تماشے کے لیے نہیں بلکہ با مقصد طور پر پیدا فرمائی ہے۔ (سورۃ الانبیاء:16-17) حق اور باطل: اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق کو باطل سے ٹکرا کر باطل کا سر کچل دیتا ہے۔ (سورۃ الانبیاء:18) زمین و آسمان کا فساد: اس کائنات میں اگر ایک سے زیادہ خدا ہوتے تو زمین اور آسمان میں فساد برپا ہو جاتا۔ (سورۃ الانبیاء:22) اعمال کی جواب دہی: ہر شخص اپنے اعمال کا اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب دہ ہے۔ (سورۃ الانبیاء:23) مشکلات میں دعا: ہمیں مشکلات میں اللہ تعالیٰ کو پکارنا چاہیے کہ وہ سب سے بڑھ کر رحم فرمانے والا ہے۔ (سورۃ الانبیاء:83)

More tests in سُوْرَۃ الْاَنْبِیَاء

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account