تفصیلی سوالات

Long questions

9 questions · 30 min · 61 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    دی گئی آیات کا بامحاورہ ترجمہ لکھیں۔ (سورۃ مریم کی آیت نمبر 30-36 کا ترجمہ) قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰہِ ؕ اٰتٰىنِیَ الْکِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّا ۝ وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَکًا اَیْنَ مَا کُنْتُ ۪ وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوۃِ وَ الزَّکٰوۃِ مَا دُمْتُ حَیًّا ۝ وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا ۝ وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا ۝ ذٰلِکَ عِیْسَی ابْنُ مَرْیَمَ ۚ قَوْلَ الْحَقِّ الَّذِیْ فِیْہِ یَمْتَرُوْنَ ۝ مَا کَانَ لِلّٰہِ اَنْ یَّتَّخِذَ مِنْ وَّلَدٍ ۙ سُبْحٰنَہٗ ؕ اِذَا قَضٰۤی اَمْرًا فَاِنَّمَا یَقُوْلُ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ ۝ وَ اِنَّ اللّٰہَ رَبِّیْ وَ رَبُّکُمْ فَاعْبُدُوْہُ ؕ ہٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِیْمٌ ۝

    Show model answer

    ترجمہ: وہ (بچہ) بول اٹھا بے شک میں اللہ کا بندہ ہوں، اس نے مجھے کتاب عطا فرمائی ہے اور مجھے نبی بنایا ہے۔ اور مجھے بابرکت بنایا جہاں بھی میں ہوں اور مجھے نماز اور زکوٰۃ کا حکم فرمایا جب تک میں زندہ رہوں۔ اور اپنی والدہ کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا (بنایا ہے) اور اس نے مجھے سرکش (و) نا فرمان نہیں بنایا۔ اور سلامتی ہے مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن میں وفات پاؤں گا اور جس دن زندہ کر کے اٹھایا جاؤں گا۔ یہ مریم (علیہا السلام) کے بیٹے عیسیٰ (علیہ السلام) ہیں۔ یہی سچی بات ہے، جس میں لوگ شک کرتے ہیں۔ اللہ کی یہ شان نہیں کہ وہ کسی کو اپنا بیٹا بنائے وہ پاک ہے، اس جب وہ کسی چیز کا ارادہ فرماتا ہے تو اس سے یہی فرماتا ہے کہ ہو جا تو وہ ہو جاتی ہے۔ اور بے شک اللہ میرا اور تمھارا رب ہے تو اسی کی عبادت کرو یہ سیدھا راستہ ہے۔

  2. Question 2 · 10 marks

    سورۃ مریم پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ (یا) سورۃ مریم کا تعارف، مضامین اور علمی و عملی نکات تحریر کیجیے۔

    Show model answer

    تعارف: مکی/مدنی: سورۃ مریم مکی سورت ہے۔ آیات: اس سورت میں اٹھانوے (98) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: چوں کہ سورۃ مریم میں حضرت مریم علیہا السلام کا تفصیلی تذکرہ ہے اس لیے اس کا نام سورۃ مریم رکھا گیا۔ زمانہ نزول: سورۃ مریم اس زمانے میں نازل ہوئی جب مشرکین مکہ مسلمانوں پر ظلم کر رہے تھے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دیا۔ ہجرت حبشہ کا تعارف: حبشہ، بر اعظم افریقہ کا ایک ملک تھا۔ جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو وہاں ایک عیسائی حکمران تھا، جس کا لقب نجاشی تھا۔ نجاشی بہت رحم دل اور عادل بادشاہ تھا، وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا تھا۔ نجاشی کا اصل نام ‘‘اصحمہ’’ ہے۔ خلاصہ: سورۃ مریم کا خلاصہ ‘‘توحید، رسالت اور آخرت کا بیان’’ ہے۔ مضامین: اللہ تعالیٰ کی وحدانیت: سورۃ مریم میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا بیان ہے، یعنی اللہ تعالیٰ واحد ہے، اس کا کوئی بیٹا اور شریک نہیں۔ انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ: پھر انبیاء کرام علیہم السلام کا تذکرہ ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کسی نبی کی معجزانہ پیدائش اس کو اللہ یا اللہ کا بیٹا نہیں بناتی۔ معجزانہ تخلیق: اس سورت میں حضرت مریم علیہا السلام کا تذکرہ ہے اور پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی معجزانہ تخلیق کا تفصیلی ذکر ہے۔ قیامت کے احوال: آخر میں تین رکوعوں میں قیامت کے احوال کا بیان ہے۔ اس دن اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کو مہمان بنا کر لایا جائے گا، جب کہ مجرموں کو پیاسے جانوروں کی طرح ہانک کر دوزخ کی طرف لے جایا جائے گا۔ علمی و عملی نکات: سورۃ مریم کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں: اللہ کی رحمت اور قدرت: اللہ تعالیٰ کی رحمت اور قدرت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ ہر حال میں اس سے دعا مانگتے رہیں۔ (سورۃ مریم:04) توحید کی دعوت: تمام انبیاء کرام علیہم السلام نے اپنی قوموں کو ایک اللہ کی عبادت کرنے کی دعوت دی۔ (سورۃ مریم:35-36) حاجات کی دعا: ہمیں اپنی تمام حاجات کے لیے صرف اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے۔ (سورۃ مریم:48) نبی کی معجزانہ پیدائش: کسی نبی کی معجزانہ پیدائش انھیں اللہ یا اللہ کا بیٹا نہیں بناتی، بلکہ یہ ان کی عظمت کو بیان کرتی ہے۔ (سورۃ مریم:35) والدین سے حسن سلوک: ہمیں اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کرنا چاہیے کیوں کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام کا طریقہ ہے۔ (سورۃ مریم:14) بڑوں کو نیکی کی دعوت: ہمیں اپنے بڑوں کو نہایت ادب اور احترام سے نیکی کی دعوت دینی چاہیے اور انھیں برائی سے منع کرنا چاہیے۔ (سورۃ مریم:42-45) وعدہ پورا کرنا: ہمیں وعدہ پورا کرنا چاہیے کیوں کہ یہ انبیاء کرام علیہم السلام اور نیک لوگوں کی صفت ہے۔ (سورۃ مریم:54) قرآن مجید میں غور و فکر: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی زبان یعنی عربی زبان میں آسان فرما دیا ہے۔ ہمیں بھی عربی زبان سیکھ کر قرآن مجید میں غور و فکر کرنا چاہیے۔ (سورۃ مریم:97) حدیث نبوی: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: ‘‘ماں کی گود میں جن بچوں نے بات کی، ان میں سے ایک حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں۔’’ (صحیح بخاری:3436) نیز آپ خاتم النبیین ﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا حلیہ مبارک بیان کرتے ہوئے فرمایا: ‘‘ان کا قد درمیانہ اور رنگ سرخ و سفید تھا۔ وہ ایسے لگتے تھے، جیسے ابھی غسل خانے سے باہر آئے ہوں۔’’ (صحیح بخاری:3437)

  3. Question 3 · 5 marks

    سورۃ مریم کا تعارف لکھیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، زمانہ نزول)

    Show model answer

    مکی/مدنی: سورۃ مریم مکی سورت ہے۔ آیات: اس سورت میں اٹھانوے (98) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: چوں کہ سورۃ مریم میں حضرت مریم علیہا السلام کا تفصیلی تذکرہ ہے اس لیے اس کا نام سورۃ مریم رکھا گیا۔ زمانہ نزول: سورۃ مریم اس زمانے میں نازل ہوئی جب مشرکین مکہ مسلمانوں پر ظلم کر رہے تھے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کا حکم دیا۔

  4. Question 4 · 6 marks

    ہجرت حبشہ کا تعارف، اسباب، شرکاء اور وقت تفصیل سے لکھیے۔

    Show model answer

    ہجرت حبشہ کا تعارف: حبشہ، بر اعظم افریقہ کا ایک ملک تھا۔ جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے نبوت کا اعلان فرمایا تو وہاں ایک عیسائی حکمران تھا، جس کا لقب نجاشی تھا۔ نجاشی بہت رحم دل اور عادل بادشاہ تھا، وہ کسی پر ظلم نہیں کرتا تھا۔ نجاشی کا اصل نام ‘‘اصحمہ’’ ہے۔ قریش مکہ کا ظلم و ستم: مکہ مکرمہ میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم پر قریش کا ظلم حد سے گزر گیا تھا۔ اس موقع پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ نے محسوس کیا کہ ایسے سخت حالات میں مسلمانوں کے لیے زندگی بسر کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ آپ خاتم النبیین ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے مسلمانوں کو حبشہ کی طرف ہجرت کرنے کی اجازت دے دی۔ نبوت کا پانچواں سال اور ہجرت حبشہ: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی اجازت سے گیارہ مردوں اور چار خواتین نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ ہجرت کرنے والوں میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زوجہ محترمہ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی تھیں۔ یہ حبشہ کی طرف پہلی ہجرت تھی۔ یہ نبوت کا پانچواں سال تھا۔

  5. Question 5 · 6 marks

    ہجرت حبشہ کے بعد کفار مکہ کا ردعمل اور نجاشی کا فیصلہ تفصیل سے لکھیے۔

    Show model answer

    کفار مکہ کا ردعمل: مسلمان امن کی تلاش میں حبشہ پہنچے لیکن مکہ مکرمہ کے کافروں سے یہ بات برداشت نہ ہوئی۔ وہ چاہتے تھے کہ مسلمان کہیں بھی چین اور سکون سے نہ رہیں۔ انہوں نے تحفے دے کر اپنے کچھ لوگوں کو نجاشی کے پاس بھیجا۔ ان لوگوں نے وہاں قیمتی تحفے پیش کیے اور نجاشی سے کہا کہ ہمارے علاقے سے چند نا سمجھ لوگ بھاگ کر یہاں آ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے باپ دادا کا دین چھوڑ کر نیا دین اختیار کر لیا ہے۔ وہ آپ کے دین کے بھی خلاف ہیں۔ آپ ان کو ہمارے حوالے کر دیں۔ یہ بات سن کر نجاشی نے مسلمانوں کو دربار میں بلایا اور ان سے کچھ سوالات کیے۔ نجاشی کے سوالات کے جواب میں حضرت جعفر بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نجاشی کے دربار میں بڑی پر اثر تقریر کی۔ نجاشی کا فیصلہ اور قبول اسلام: نجاشی نے مسلمانوں کو واپس کرنے سے انکار کر دیا۔ اس طرح مکہ والوں کا یہ وفد نا کام واپس ہوا اور مسلمان وہاں امن و سکون سے رہنے لگے۔ حبشہ کے لوگ مسلمانوں کی پاک زندگی سے بہت متاثر ہوئے۔ کئی لوگ ان کی دعوت سے مسلمان ہو گئے۔ مسلمان ہونے والوں میں حبشہ کے بادشاہ نجاشی بھی تھے۔

More tests in سُوْرَۃ مَرْیَم

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account