Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 15 · Test 3
تفصیلی سوالات
4 questions · 20 min · 27 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 10 marks
سورۃ یٰس پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ یٰس کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ یٰس مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں تراسی (83) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ یٰس کا آغاز حروف مقطعات میں سے "یٰس" سے ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ یٰس ہے۔ سورۃ یٰس کی فضیلت: سورۃ یٰس بہت فضیلت والی سورت ہے۔ اسے قرآن مجید کا دل قرار دیا گیا ہے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے مرنے والوں کے پاس سورۃ یٰس پڑھنے کی ترغیب فرمائی ہے۔ (سنن ابوداؤد:3121)۔ سابقہ گناہوں کی بخشش: ایک روایت کے مطابق جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سورۃ یٰس پڑھتا ہے اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ (صحیح ابن حبان:2574)۔ قرآن کا دل: ایک روایت کے مطابق ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن مجید کا دل سورۃ یٰس ہے۔ (جامع ترمذی:2887)۔ سورۃ یٰس پڑھنے کا ثواب: نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے سورۃ یٰس کو پڑھا، اللہ تعالیٰ اسے دس مرتبہ قرآن مجید پڑھنے کا اجر عطا فرمائے گا۔" (جامع ترمذی:2887)۔ خلاصہ: سورۃ یٰس کا خلاصہ "جامع اور بلیغ انداز میں توحید، رسالت اور آخرت کا بیان" ہے۔ مضامین۔ ایمان کا بیان: سورۃ یٰس میں ایمان کا بیان ہے۔ اسی وجہ سے اسے مرنے والوں کے پاس پڑھنے کی تعلیم دی گئی ہے، تا کہ ان کے سامنے ایمان کا بیان تازہ ہو جائے اور ان کا خاتمہ ایمان پر ہو سکے۔ سورۃ یٰس کا پہلا حصہ: سورۃ یٰس کے شروع کے حصے میں رسالت کا بیان ہے۔ اس سلسلے میں ایک ایسی قوم کا واقعہ ذکر فرمایا گیا ہے جس نے حق کی دعوت کو قبول نہ کیا بلکہ حق کے داعیوں کے ساتھ ظلم و بربریت کا معاملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں حق کے داعی کا انجام تو بہترین ہوا لیکن حق کا انکار کرنے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب کی پکڑ میں آ گئے۔ سورۃ یٰس کا دوسرا حصہ: سورۃ یٰس کے دوسرے حصے میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، نعمتوں اور اس کی قدرتوں کا بیان ہے۔ سورج، چاند، ستاروں اور کائنات کے اس شاندار نظام کو اللہ تعالیٰ کی قدرت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔ سورۃ یٰس کا آخری حصہ: سورۃ یٰس کے آخری حصے میں قیامت کے حالات، نافرمانوں اور فرمانبرداروں کے انجام اور قیام کے واقع ہونے پر دلائل دیے گئے ہیں۔ علمی و عملی نکات۔ سورۃ یٰس کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں:
(1)اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم پر اس لیے نازل فرمایا تا کہ آپ غفلت میں پڑے لوگوں کو خبردار کر سکیں۔ (سورۃ یٰس:2-6)۔
(2)قرآن مجید سے وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو نصیحت پر عمل کرنے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے ہوتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:11)۔
(3)اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے سورج کا مقررہ راستے پر چلنا اور چاند کا منزلیں طے کرنا بھی شامل ہے۔ انہی کے ذریعے ہم تاریخ اور دنوں کا اندازہ بھی لگاتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:38-39)۔
(4)آخرت میں کامیاب ہونے والے جنت کی گھنی چھاؤں میں تختوں پر آرام کریں گے اور انھیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام کہا جائے گا۔ (سورۃ یٰس:55-58)۔
(5)قرآن مجید شاعری نہیں ہے بلکہ ایک واضح نصیحت ہے تا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ذریعے لوگوں کو خبردار کریں۔ (سورۃ یٰس:69-70)۔
(6)مویشی اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہیں جن پر ہم سواری کرتے ہیں، ان کا گوشت کھاتے اور دودھ پیتے ہیں۔ ان کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں۔ (سورۃ یٰس:72-73)۔
(7)اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔ وہ جیسے ہی کسی کام کا حکم فرماتا ہے وہ کام فوراً ہو جاتا ہے۔ (سورۃ یٰس:82)۔
Question 2 · 5 marks
سورۃ یٰس کی فضیلت تفصیل سے تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
سورۃ یٰس بہت فضیلت والی سورت ہے۔ اسے قرآن مجید کا دل قرار دیا گیا ہے۔ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے مرنے والوں کے پاس سورۃ یٰس پڑھنے کی ترغیب فرمائی ہے۔ (سنن ابوداؤد:3121)۔ ایک روایت کے مطابق جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے سورۃ یٰس پڑھتا ہے اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ (صحیح ابن حبان:2574)۔ ایک روایت کے مطابق ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن مجید کا دل سورۃ یٰس ہے۔ (جامع ترمذی:2887)۔ نبی کریم خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے سورۃ یٰس کو پڑھا، اللہ تعالیٰ اسے دس مرتبہ قرآن مجید پڑھنے کا اجر عطا فرمائے گا۔" (جامع ترمذی:2887)
Question 3 · 6 marks
سورۃ یٰس کے مضامین کو تینوں حصوں کے مطابق تفصیل سے بیان کریں۔
Show model answerHide model answer
ایمان کا بیان: سورۃ یٰس میں ایمان کا بیان ہے۔ اسی وجہ سے اسے مرنے والوں کے پاس پڑھنے کی تعلیم دی گئی ہے، تا کہ ان کے سامنے ایمان کا بیان تازہ ہو جائے اور ان کا خاتمہ ایمان پر ہو سکے۔ سورۃ یٰس کا پہلا حصہ: سورۃ یٰس کے شروع کے حصے میں رسالت کا بیان ہے۔ اس سلسلے میں ایک ایسی قوم کا واقعہ ذکر فرمایا گیا ہے جس نے حق کی دعوت کو قبول نہ کیا بلکہ حق کے داعیوں کے ساتھ ظلم و بربریت کا معاملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں حق کے داعی کا انجام تو بہترین ہوا لیکن حق کا انکار کرنے والے اللہ تعالیٰ کے عذاب کی پکڑ میں آ گئے۔ سورۃ یٰس کا دوسرا حصہ: سورۃ یٰس کے دوسرے حصے میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت، نعمتوں اور اس کی قدرتوں کا بیان ہے۔ سورج، چاند، ستاروں اور کائنات کے اس شاندار نظام کو اللہ تعالیٰ کی قدرت کا مظہر قرار دیا گیا ہے۔ سورۃ یٰس کا آخری حصہ: سورۃ یٰس کے آخری حصے میں قیامت کے حالات، نافرمانوں اور فرمانبرداروں کے انجام اور قیام کے واقع ہونے پر دلائل دیے گئے ہیں۔
Question 4 · 6 marks
سورۃ یٰس کے علمی و عملی نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
سورۃ یٰس کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں:
(1)اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم پر اس لیے نازل فرمایا تا کہ آپ غفلت میں پڑے لوگوں کو خبردار کر سکیں۔ (سورۃ یٰس:2-6)۔
(2)قرآن مجید سے وہی لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو نصیحت پر عمل کرنے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والے ہوتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:11)۔
(3)اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے سورج کا مقررہ راستے پر چلنا اور چاند کا منزلیں طے کرنا بھی شامل ہے۔ انہی کے ذریعے ہم تاریخ اور دنوں کا اندازہ بھی لگاتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:38-39)۔
(4)آخرت میں کامیاب ہونے والے جنت کی گھنی چھاؤں میں تختوں پر آرام کریں گے اور انھیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے سلام کہا جائے گا۔ (سورۃ یٰس:55-58)۔
(5)قرآن مجید شاعری نہیں ہے بلکہ ایک واضح نصیحت ہے تا کہ حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ذریعے لوگوں کو خبردار کریں۔ (سورۃ یٰس:69-70)۔
(6)مویشی اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہیں جن پر ہم سواری کرتے ہیں، ان کا گوشت کھاتے اور دودھ پیتے ہیں۔ ان کے اور بھی بہت سے فائدے ہیں۔ (سورۃ یٰس:72-73)۔
(7)اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی مشکل نہیں ہے۔ وہ جیسے ہی کسی کام کا حکم فرماتا ہے وہ کام فوراً ہو جاتا ہے۔ (سورۃ یٰس:82)۔
More tests in سُوْرَۃ یٰسٓ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.