Parho

Class 9 Urdu · Chapter 11

بِھیڑیا: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

50short questions
6long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    درختوں کے نیچے کھڑے کیا غرا رہے تھے؟

    Answer

    درختوں کے نیچے بھیڑیے کھڑے غرا رہے تھے۔

  2. Q2 · 2 marks

    اس کہانی میں بلند درخت کس بات کی علامت ہے؟

    Answer

    مایوسی کے گھپ اندھیرے میں بلند درخت اس بات کی علامت ہے کہ میں محفوظ ہوں اور بھیڑیا میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

  3. Q3 · 2 marks

    جب گھنے درختوں میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے تو مصنف کو کیا پتا چلتا ہے؟

    Answer

    جب مصنف کو گھنے درختوں میں کسی اور کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے تو پہلے وہ ڈر جاتا ہے پھر اسے پتا چلتا ہے کہ کوئی اور بھی اپنے بھیڑیے کے ڈر سے چھپا ہوا ہے۔

  4. Q4 · 2 marks

    اس کہانی میں بھیڑیا کس بات کی علامت ہے؟

    Answer

    اس کہانی میں بھیڑیا خوف کی علامت ہے۔

  5. Q5 · 2 marks

    میرا ساتھی اپنے بھیڑیے کو کس چیز سے ہلاک کرتا ہے؟

    Answer

    میرا ساتھی اپنے بھیڑیے کو درخت سے توڑی ہوئی چھوٹی سی شاخ سے مارتا ہے جس سے بھیڑیا نیچے گر کر مر جاتا ہے۔

  6. Q6 · 2 marks

    درست بیان کے آگے (✓) اور غلط کے آگے (×) کا نشان لگائیں۔ جب میں اردگرد دیکھتا ہوں میرے چاروں طرف بے شمار پودے ہیں۔

    Answer

    درست (✓)

  7. Q7 · 2 marks

    درست بیان کے آگے (✓) اور غلط کے آگے (×) کا نشان لگائیں۔ میں بھیڑیے سے خوف زدہ ہوں اور وہ مجھ سے زیادہ طاقت ور ہے۔

    Answer

    درست (✓)

  8. Q8 · 2 marks

    درست بیان کے آگے (✓) اور غلط کے آگے (×) کا نشان لگائیں۔ اگر یہ درخت مجھے پناہ نہ دیتا تو بھیڑیا کب کا مجھے ہلاک کر چکا ہوتا۔

    Answer

    درست (✓)

  9. Q9 · 2 marks

    درست بیان کے آگے (✓) اور غلط کے آگے (×) کا نشان لگائیں۔ جوں ہی رات ہوتی ہے ایک عجیب سی راحت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    Answer

    غلط (×)

  10. Q10 · 2 marks

    درست بیان کے آگے (✓) اور غلط کے آگے (×) کا نشان لگائیں۔ ایک ایک انگ یوں دکھ رہا ہوتا ہے جیسے کسی نے لاٹھی سے مجھے مارا ہو۔

    Answer

    غلط (×)

  11. Q11 · 2 marks

    درست بیان کے آگے (✓) اور غلط کے آگے (×) کا نشان لگائیں۔ اس اجنبی نے درخت پر ایک اور شیر کے خوف سے پناہ لے رکھی ہے۔

    Answer

    غلط (×)

  12. Q12 · 2 marks

    درج ذیل جملے میں حرفِ تحسین، حرفِ نفرین، حرفِ ندا، حرفِ انبساط، حرفِ تاسف اور حرفِ تاکید کی نشان دہی کیجیے۔ سبحان اللہ! کیا خوب صورت وادی ہے۔

    Answer

    حرفِ تحسین

  13. Q13 · 2 marks

    درج ذیل جملے میں حرفِ تحسین، حرفِ نفرین، حرفِ ندا، حرفِ انبساط، حرفِ تاسف اور حرفِ تاکید کی نشان دہی کیجیے۔ توبہ توبہ! یہ تو عذاب الٰہی ہے۔

    Answer

    حرفِ نفرین

  14. Q14 · 2 marks

    درج ذیل جملے میں حرفِ تحسین، حرفِ نفرین، حرفِ ندا، حرفِ انبساط، حرفِ تاسف اور حرفِ تاکید کی نشان دہی کیجیے۔ ابی حضرت! میری بات بھی سن لیں۔

    Answer

    حرفِ ندا

  15. Q15 · 2 marks

    درج ذیل جملے میں حرفِ تحسین، حرفِ نفرین، حرفِ ندا، حرفِ انبساط، حرفِ تاسف اور حرفِ تاکید کی نشان دہی کیجیے۔ ماشاء اللہ! کیا زبردست گھر بنایا ہے۔

    Answer

    حرفِ تحسین

  16. Q16 · 2 marks

    درج ذیل جملے میں حرفِ تحسین، حرفِ نفرین، حرفِ ندا، حرفِ انبساط، حرفِ تاسف اور حرفِ تاکید کی نشان دہی کیجیے۔ افسوس صد افسوس! میری ٹانگ ٹوٹ گئی۔

    Answer

    حرفِ تاسف

  17. Q17 · 2 marks

    درج ذیل جملے میں حرفِ تحسین، حرفِ نفرین، حرفِ ندا، حرفِ انبساط، حرفِ تاسف اور حرفِ تاکید کی نشان دہی کیجیے۔ مجھے اس چیز کی مطلق کوئی ضرورت نہیں۔

    Answer

    حرفِ تاکید

  18. Q18 · 2 marks

    اعراب کی مدد سے درست تلفظ واضح کریں۔ آسائش، مجرم، بے سود، غرانا، پھندا، جلاد، مسکن

    Answer

    آسائِش۔ مُجرِم۔ بے سُود۔ غُرّانا۔ پھَندا۔ جَلّاد۔ مَسکَن۔

  19. Q19 · 2 marks

    ان الفاظ کے مترادف لکھیں۔ اذیت، درخت، خواہش، ہلاک کرنا، جرأت، چابک، خوف زدہ، خاموش، غصہ، خوف ناک

    Answer

    اذیت: تکلیف۔ درخت: شجر۔ خواہش: تمنا۔ ہلاک کرنا: مار دینا۔ جرأت: ہمت۔ چابک: پھرتیلا۔ خوف زدہ: دہشت زدہ۔ خاموش: چپ۔ غصہ: ناراضی۔ خوف ناک: ڈراؤنا۔

  20. Q20 · 2 marks

    ان الفاظ کے متضاد لکھیں۔ اترنا، کم بخت، آزادی، طاقت ور، اونچا، حاضر، عالم، آسان، زندگی، تھوڑا

    Answer

    اترنا: چڑھنا۔ کم بخت: خوش بخت۔ آزادی: غلامی۔ طاقت ور: کمزور۔ اونچا: نیچا۔ حاضر: غیر حاضر۔ عالم: جاہل۔ آسان: مشکل۔ زندگی: موت۔ تھوڑا: بہت۔

  21. Q21 · 5 marks

    درج ذیل انگریزی اقتباس کے اصل معانی و مفہوم اور مقاصد کو برقرار رکھتے ہوئے اردو میں ترجمہ کریں۔ Wolves are found in a variety of habitates, ranging from the frozen Arctic regions to the dense forests of North America, and even into deserts and grasslands. They are highly adaptable animals, able to survive in diverse climate zones. In their natural habitat, wolves play a critical role as apex predators. Despite their critical ecological role, wolves face numerous threats from human activities, including habitat distruction, hunting, and conflicts with livestock farming. Conservation efforts are essential to protect these magnificent creatures and ensure that they continue to roam the wild landscapes they call home.

    Answer

    بھیڑیے مختلف مسکنوں میں پائے جاتے ہیں جو منجمد قطب شمالی کے علاقوں سے لے کر شمالی امریکا کے گھنے جنگلات اور حتیٰ کہ صحراؤں اور گھاس کے میدانوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ نہایت ڈھل جانے والے جانور ہیں جو مختلف موسمی علاقوں میں زندہ رہ سکتے ہیں۔ اپنے قدرتی مسکن میں بھیڑیے اعلیٰ شکاری کی حیثیت سے ماحولیاتی نظام میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس اہم کردار کے باوجود انھیں انسانی سرگرمیوں سے کئی خطرات لاحق ہیں جن میں مسکن کی تباہی، شکار اور مویشی بانی کے ساتھ تصادم شامل ہیں۔ ان شان دار مخلوقات کی حفاظت کے لیے تحفظ کی کوششیں ضروری ہیں تاکہ وہ اپنے گھر کہلانے والے جنگلی علاقوں میں گھومتے رہیں۔

  22. Q22 · 2 marks

    فاروق سرور کب اور کہاں پیدا ہوئے؟

    Answer

    فاروق سرور 25 مئی 1963ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔

  23. Q23 · 2 marks

    فاروق سرور کس پیشے سے منسلک تھے؟

    Answer

    فاروق سرور وکالت کے پیشے سے منسلک تھے۔

  24. Q24 · 2 marks

    فاروق سرور کو کہانیاں لکھنے کا شوق کس عمر سے تھا؟

    Answer

    انھیں کہانیاں لکھنے کا شوق بچپن ہی سے تھا۔

  25. Q25 · 2 marks

    اب تک فاروق سرور کی کتابیں کتنی چھپ چکی ہیں؟

    Answer

    فاروق سرور کی اب تک سترہ کتابیں چھپ چکی ہیں۔

  26. Q26 · 2 marks

    فاروق سرور کتنی اصناف پر عبور رکھتے ہیں؟

    Answer

    انھیں افسانہ نگاری، ناول نگاری، کالم نگاری اور ترجمہ نگاری پر بھی عبور حاصل ہے۔ اس کے علاوہ وہ ریڈیو اور ٹی وی ڈراموں کے اداکار بھی ہیں۔

  27. Q27 · 2 marks

    بھیڑیا اس افسانے میں کس چیز کی علامت ہے؟

    Answer

    بھیڑیا خوف کی علامت ہے۔ دراصل مصنف اس ظالم اور طاقت ور طبقے پر طنز کرتا ہے جو لوگوں پر مسلسل ظلم کرتا ہے۔

  28. Q28 · 2 marks

    بھیڑیا کس انداز میں ان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتا ہے؟

    Answer

    بھیڑیے پر جنون طاری ہوتا ہے تو وہ درخت کے تنے پر دانت مارتا اور نیچے خوف ناک انداز میں غراتا ہے۔

  29. Q29 · 2 marks

    مصنف نے اپنے مسکن کو جادو کا درخت کیوں کہا؟

    Answer

    اس درخت پر اسے بنیادی ضروریات زندگی سب حاصل ہوتی ہیں اس لیے اس نے اس درخت کو جادو کا درخت کہا ہے۔

  30. Q30 · 2 marks

    افسانے کا مرکزی کردار ہر چیز کے ہوتے ہوئے بھی بے چین کیوں تھا؟

    Answer

    ہر چیز کے ہوتے ہوئے بھی وہ مسلسل کسی نہ کسی خوف میں مبتلا رہتا تھا۔ اسے آزادی حاصل نہیں تھی اس لیے وہ ہر وقت بے چین رہتا تھا۔

  31. Q31 · 2 marks

    ایک روز صبح اس جنگل میں اس آدمی کو کیا آواز سنائی دیتی ہے؟

    Answer

    ایک صبح آنکھ کھلتے ہی اسے درخت کے گھنے پتوں کی سرسراہٹ سنائی دیتی ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ ایک اور آدمی پناہ لیے ہوئے ہے۔

  32. Q32 · 2 marks

    آسائشوں کے ہونے کے باوجود دونوں آدمی خوش کیوں نہیں تھے؟

    Answer

    آسائشوں کے ہونے کے باوجود وہ دونوں جبر اور اکتاہٹ کا شکار تھے اس لیے وہ خوش نہیں تھے۔

  33. Q33 · 2 marks

    درخت پر بیٹھے آدمی بھیڑیے کی کس بات پر حیران تھے؟

    Answer

    وہ لوگ بھیڑیوں کی باہمی لاتعلقی پر حیران تھے کیوں کہ وہ دونوں ایک دوسرے سے اجنبی رہتے تھے۔

  34. Q34 · 2 marks

    بھیڑیے کے بارے میں سوچ کر آدمی کو کیا محسوس ہوتا ہے؟

    Answer

    بھیڑیے کے بارے میں سوچ کر خوف کے مارے اس آدمی کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔

  35. Q35 · 2 marks

    بھیڑیے کا مرکزی کردار درخت سے نیچے کیوں نہیں کود سکتا؟

    Answer

    وہ شخص اپنے آرام اور بزدلی کی وجہ سے نیچے نہیں کود سکتا اور اپنی جگہ پر بیٹھا رہتا ہے۔

  36. Q36 · 2 marks

    کیا دوسرے بھیڑیے کا پہلے آدمی سے تعلق ہوتا ہے یا نہیں؟

    Answer

    نہیں! دوسرے بھیڑیے کا پہلے والے آدمی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

  37. Q37 · 2 marks

    کیا ظلم کو صرف اور صرف بد دعاؤں سے روکا جا سکتا ہے؟

    Answer

    ہرگز نہیں! یہ قدرت کا اصول ہے کہ ظلم صرف زور بازو سے روکا جا سکتا ہے۔

  38. Q38 · 2 marks

    درخت پر بیٹھا دوسرا شخص بالآخر اپنے خوف سے کیسے چھٹکارا حاصل کرتا ہے؟

    Answer

    درخت پر بیٹھا شخص بالآخر ہمت کر کے درخت سے نیچے کود جاتا ہے۔

  39. Q39 · 2 marks

    درخت کی پتلی چھوٹی سی شاخ کس چیز کی علامت ہے؟

    Answer

    درخت کی پتلی اور چھوٹی سی شاخ دراصل ہمت اور دلیری کی علامت ہے۔

  40. Q40 · 2 marks

    اس شاخ سے مرکزی کردار کیا کام لیتا ہے؟

    Answer

    مرکزی کردار ہمت جٹا کر اس شاخ سے آخر کار بھیڑیے کو مار گراتا ہے۔

  41. Q41 · 2 marks

    مرکزی کردار کس چیز کے لیے تڑپ رہا تھا؟

    Answer

    مرکزی کردار زندگی میں آزادی کے لیے تڑپ رہا تھا۔

  42. Q42 · 2 marks

    مرکزی کردار کا ساتھی اپنے خوف پر قابو پانے کے لیے کیا نصیحت کرتا ہے؟

    Answer

    مرکزی کردار کا ساتھی نصیحت کرتا ہے کہ تم درخت سے نیچے اترو۔ وہ کہتا ہے کہ بھیڑیا بہت کمزور ہے تم آسانی سے اسے ہلاک کر دو گے۔

  43. Q43 · 2 marks

    بھیڑیا معمولی سی شاخ سے کیوں کر مر جاتا ہے؟

    Answer

    بھیڑیا معمولی سی شاخ سے اس لیے مر جاتا ہے کہ حقیقت میں وہ بہت کمزور ہوتا ہے جو بے وجہ ہی اس آدمی کے حواسوں پر سوار رہتا ہے۔

  44. Q44 · 2 marks

    افسانہ «بھیڑیا» کا مرکزی خیال بیان کریں۔

    Answer

    «بھیڑیا» ایک علامتی کہانی ہے جس میں مصنف نے بتایا ہے کہ ہر انسان اپنے خوف کے ایک ان دیکھے خول میں بند ہے۔ اگر انسان تھوڑی ہمت کرے تو وہ سسٹم اور معاشرے میں پنپتے ہوئے جھوٹ کے خلاف کھڑا ہو سکتا ہے۔ ناحق وہ اپنے اندر خوف کو کھلا کھلا کر پالتا رہتا ہے۔

  45. Q45 · 2 marks

    حروفِ تحسین کسے کہتے ہیں؟ مثالیں دیں۔

    Answer

    وہ حروف ہیں جو تحسین و آفرین اور تعریف و توصیف کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلاً شاباش، واہ واہ، سبحان اللہ، مرحبا، آفرین۔

  46. Q46 · 2 marks

    حروفِ نفرین کسے کہتے ہیں؟ مثالیں دیں۔

    Answer

    وہ حروف جو نفرت، حقارت یا ملامت کے جذبات کے اظہار کے موقع پر کہے جاتے ہیں۔ مثلاً توبہ توبہ، لعنت، ہزار لعنت، تھو، اخ تھو، تف، پھٹکار۔

  47. Q47 · 2 marks

    حروفِ ندا کسے کہتے ہیں؟ مثالیں دیں۔

    Answer

    وہ حروف ہیں جو کسی کو ندا یا آواز دینے یا پکارنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ مثلاً اے دوست! یا رب! ارے لڑکے! اے بھائی! اجی حضرت!

  48. Q48 · 2 marks

    حروفِ انبساط کسے کہتے ہیں؟ مثالیں دیں۔

    Answer

    وہ حروف ہیں جو خوشی اور مسرت کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلاً واہ واہ، آہا ہا، اوہو، اخاہ، ماشاء اللہ، خوب۔

  49. Q49 · 2 marks

    حروفِ تاسف کسے کہتے ہیں؟ مثالیں دیں۔

    Answer

    وہ حروف ہیں جو افسوس اور غم کے موقع پر بولے جاتے ہیں۔ مثلاً ہائے ہائے، ہے ہے، ہیہات، حیف، صد حیف، افسوس، صد افسوس۔

  50. Q50 · 2 marks

    حروفِ تاکید کسے کہتے ہیں؟ مثالیں دیں۔

    Answer

    وہ حروف جو کلام میں تاکید اور زور پیدا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ مثلاً ہرگز، ضرور، مطلق، بالکل، زنہار، سراسر۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 5 marks

    سبق «بھیڑیا» کا خلاصہ تحریر کریں۔

    Answer

    افسانہ «بھیڑیا» فاروق سرور کا لکھا ہوا ایک علامتی افسانہ ہے۔ اس میں ایک شخص بتاتا ہے کہ وہ ایک جادو کے درخت پر رہتا ہے۔ وہ جو بھی خواہش کرتا ہے وہ فوراً پوری ہو جاتی ہے۔ نرم بستر، ٹی وی اور کھانا سب کچھ اسے وہیں مل جاتا ہے۔ مگر درخت کے نیچے ایک بھیڑیا کھڑا غراتا رہتا ہے جس کے خوف سے وہ نیچے نہیں اترتا۔ اسے آزادی چاہیے مگر آزادی قربانی مانگتی ہے اور وہ بھیڑیے سے ڈرتا ہے۔ ایک صبح اسے پتا چلتا ہے کہ ساتھ والے درخت پر بھی ایک شخص اپنے بھیڑیے کے ڈر سے پناہ لیے ہوئے ہے۔ دونوں آسائشوں کے باوجود جبر اور اکتاہٹ کا شکار ہیں۔ آخر ایک دن ساتھی ہمت کر کے درخت کی چھوٹی سی شاخ توڑتا ہے اور نیچے اتر کر بھیڑیے کو مار دیتا ہے۔ وہ آزاد ہو جاتا ہے اور مصنف کو بھی کہتا ہے کہ بھیڑیا صرف تمہارے اندر کا ایک خوف ہے۔ مصنف بھی ہمت کر کے اپنے بھیڑیے کو مار دیتا ہے اور آزادی کی خوشی میں ناچتا ہے۔ آخر میں وہ ان لوگوں پر ہنستا ہے جو ناحق اپنے بھیڑیوں سے ڈر رہے ہیں۔

  2. Q2 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ جس درخت پر میرا مسکن ہے۔ یہ ایک عجیب سا درخت ہے بلکہ ایک جادو کا درخت ہے۔ میں یہاں جو بھی خواہش کرتا ہوں وہ فوراً پوری ہو جاتی ہے۔ اگر نرم اور گرم بستر کے بارے میں سوچوں تو وہ میرے قریب بچھ جاتا ہے۔ اگر میں ٹی وی دیکھنا چاہوں تو میرے سامنے ایک شان دار ٹی وی سیٹ آ جاتا ہے جس کے اسٹیریو اسپیکرز ہوتے ہیں اور جو دنیا کا ہر اسٹیشن پکڑ سکتا ہے۔ اگر کبھی کھانے کے لیے میرا جی چاہے تو وہ فوراً حاضر ہوتا ہے۔ یہاں سب کچھ ہے ہر طرح کی آسائشیں ہیں۔ لیکن جس چیز کی کمی ہے اور جس چیز کے لیے میں تڑپ رہا ہوں وہ ہے آزادی۔ لیکن یہ آزادی مجھ سے قربانی کا تقاضا کرتی ہے اور قربانی یہ ہے کہ مجھے نیچے اترنا پڑے گا اور بھیڑیے کو ہلاک کرنا ہوگا۔ لیکن مجھ میں اتنی جرأت نہیں۔ میں بھیڑیے سے خوف زدہ ہوں اور وہ مجھ سے زیادہ طاقت ور ہے۔

    Answer

    سبق کا عنوان (1): بھیڑیا مصنف کا نام (1): فاروق سرور خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): مسکن: رہنے کی جگہ۔ اسٹیریو اسپیکرز: دو اسپیکرز جن سے آواز پیدا ہوتی ہے۔ آسائشیں: آرام اور سہولتیں۔ تقاضا: طلب کرنا۔ جرأت: ہمت۔ تشریح (5): افسانے کا مرکزی کردار اپنے درخت کو جادو کا درخت کہتا ہے کیوں کہ وہاں اس کی ہر خواہش فوراً پوری ہو جاتی ہے۔ بستر ہو یا ٹی وی یا کھانا سب کچھ اسے وہیں مل جاتا ہے۔ مگر ایک چیز اسے حاصل نہیں اور وہ ہے آزادی۔ آزادی کے لیے اسے نیچے اتر کر بھیڑیے کا مقابلہ کرنا ہوگا مگر اس میں اتنی ہمت نہیں۔ وہ مانتا ہے کہ وہ ڈرتا ہے اور بھیڑیا اس سے زیادہ طاقت ور ہے۔ مصنف یہ بتانا چاہتا ہے کہ آرام اور سہولتیں آزادی کا بدل نہیں ہو سکتیں۔ ہماری زندگی میں بھی کچھ لوگ سہولتوں کے باوجود خوف کی وجہ سے سچ بولنے سے رکتے ہیں اور آزاد نہیں ہو پاتے۔

  3. Q3 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ ہم دونوں لوگ ہیں جو اپنے اپنے بھیڑیے سے خوف زدہ ہیں باوجود اس کے کہ درخت میں ہمارے لیے ہر طرح کی آسائشیں موجود ہیں لیکن ہم ان آسائشوں سے خوش نہیں۔ جبر اور اکتاہٹ کا احساس روز بروز ہمیں کھائے جا رہا ہے۔ اب تو ہمیں رات کو نیند بھی نہیں آتی۔ جوں ہی آنکھ لگتی ہے بھیڑیے کا خوف ناک چہرہ ہمیں دوبارہ جگا دیتا ہے۔ کم بخت اب ہمارے خوابوں میں بھی گھس گیا ہے یہ ہمیں یہاں سکون سے رہنے نہیں دیتا۔ ہم دونوں کے بھیڑیے اپنی اپنی جگہ خاموش بیٹھے رہتے ہیں لیکن کبھی کبھی ان دونوں پر ایسا جنون سوار ہو جاتا ہے کہ وہ درخت پر حملہ کر دیتے ہیں۔ اس کے موٹے تنے پر دانت اور پنجے گاڑ دیتے ہیں اور اس وقت خوف ناک غراہٹ ہوتی ہے۔

    Answer

    سبق کا عنوان (1): بھیڑیا مصنف کا نام (1): فاروق سرور خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): جبر: ظلم۔ اکتاہٹ: بے زاری۔ روز بروز: دن بدن۔ کم بخت: بری قسمت والا۔ جنون: دیوانگی۔ غراہٹ: جانوروں کی غرغر کی آوازیں۔ تشریح (5): اس پیراگراف میں مصنف بتاتا ہے کہ دونوں آدمی اپنے اپنے بھیڑیے سے ڈرتے ہیں۔ درخت پر ہر آسائش ہونے کے باوجود وہ خوش نہیں کیوں کہ ظلم اور بے زاری کا احساس انھیں اندر ہی اندر کھا رہا ہے۔ ڈر اتنا بڑھ گیا ہے کہ رات کو نیند بھی نہیں آتی اور بھیڑیا خوابوں میں بھی ڈراتا ہے۔ بھیڑیے عام طور پر خاموش بیٹھے رہتے ہیں مگر کبھی کبھی دیوانگی میں درخت کے تنے پر دانت اور پنجے مارتے اور غراتے ہیں۔ مصنف کا نکتہ یہ ہے کہ خوف انسان کا سکون چھین لیتا ہے۔ جیسے امتحان کا ڈر طالب علم کو آرام کی چیزوں کے باوجود بے چین رکھتا ہے۔

  4. Q4 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ اب میرا ذہن بالکل ماؤف ہے۔ میری آنکھیں بند ہیں اور میں پھانسی چڑھنے والے اس مجرم کی طرح موت کو خوش آمدید کہہ رہا ہوں جس کی گردن میں رسی کا پھندا ڈالا جا چکا ہے اور جو انتظار میں ہے کہ جلاد کب لیور کھینچے گا۔ میں اس وقت اگر کوئی آواز سن رہا ہوں تو وہ صرف میرے ساتھی کی ہے جو نیچے سے کہہ رہا ہے کہ اللہ کے واسطے نیچے اتر آؤ۔ تم بھیڑیے سے زیادہ طاقت ور ہو۔ بھیڑیا یوں ہی ایک خوف ہے۔ رائی کا پہاڑ ہے جسے تم ایک ہی ٹھوکر سے اپنے راستے سے ہٹا سکتے ہو۔

    Answer

    سبق کا عنوان (1): بھیڑیا مصنف کا نام (1): فاروق سرور خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): ماؤف: سوچنے سمجھنے کے قابل نہ رہنا۔ مجرم: جرم کرنے والا۔ پھندا: پھانسی کے لیے رسی کا گھیرا۔ جلاد: پھانسی دینے والا۔ رائی کا پہاڑ: جھوٹی بات کا بتنگڑ بنانا۔ تشریح (5): یہاں مرکزی کردار خوف کی انتہا پر ہے۔ اس کا ذہن کام نہیں کر رہا اور وہ خود کو ایسے مجرم کی طرح سمجھتا ہے جس کے گلے میں پھانسی کا پھندا پڑ چکا ہو اور وہ جلاد کا منتظر ہو۔ اسی وقت اسے اپنے ساتھی کی آواز آتی ہے کہ نیچے اتر آؤ کیوں کہ تم بھیڑیے سے زیادہ طاقت ور ہو۔ ساتھی کے مطابق بھیڑیا صرف ایک خوف ہے جسے رائی کا پہاڑ بنا لیا گیا ہے اور ایک ہی وار سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ مصنف کا پیغام یہ ہے کہ اصل رکاوٹ ہمارا اپنا خوف ہے۔ جیسے کئی بار طالب علم صرف ڈر کی وجہ سے کوشش ہی نہیں کرتا جب کہ مشکل اتنی بڑی نہیں ہوتی۔

  5. Q5 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ ایک صبح میری آنکھ کھلی تو دیکھا کہ درخت کے گھنے پتوں میں سرسراہٹ ہوئی۔ مجھے لگا کہ بھیڑیا آخر آ ہی پہنچا۔ غور کرنے پر معلوم پڑا کہ وہ بھی میرے ہی جیسا ایک شخص ہے اور اس نے بھی اپنے بھیڑیے کے ڈر سے درخت پر پناہ لے رکھی ہے۔ نیچے کھڑا بھیڑیا غرا رہا تھا۔

    Answer

    سبق کا عنوان (1): بھیڑیا مصنف کا نام (1): فاروق سرور خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): سرسراہٹ: پتوں کے ہلنے کی ہلکی آواز۔ پناہ: بچاؤ کی جگہ۔ غرانا: جانوروں کے غصے سے بولنے کی آواز۔ تشریح (5): مصنف نے ایک صبح پتوں کی سرسراہٹ سنی تو اسے لگا کہ بھیڑیا درخت تک آ پہنچا ہے۔ غور کرنے پر پتا چلا کہ ساتھ والے درخت پر بھی ایک آدمی ہے جو اپنے بھیڑیے کے خوف سے چھپا بیٹھا ہے۔ یوں مصنف کو احساس ہوتا ہے کہ وہ اکیلا نہیں ہے اور دوسرے لوگ بھی اپنے اپنے خوف کی قید میں ہیں۔ مصنف کہنا چاہتا ہے کہ ہر انسان کسی نہ کسی خوف میں مبتلا ہوتا ہے مگر وہ اسے دوسروں سے چھپاتا ہے۔ ہم اپنے ارد گرد کئی لوگوں کو دیکھتے ہیں جو ڈر کے باعث خاموش رہتے ہیں۔

  6. Q6 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ کچھ دیر کے بعد میں اپنے ساتھی کی طرف دیکھتا ہوں تو وہ وہاں نہیں ہوتا۔ میں پھر سے اردگرد دیکھتا ہوں تو دور دور تک درختوں کا ایک جنگل ہے۔ ہر درخت میں میری طرح کسی نہ کسی نے پناہ لے رکھی ہے اور اس کا بھیڑیا کھڑا اسے خوف زدہ کر رہا ہے۔ میں زور زور سے قہقہے لگا کر سادہ لوح لوگوں کی طرف بڑھتا ہوں جو ناحق اپنے بھیڑیوں سے خوف زدہ ہیں۔

    Answer

    سبق کا عنوان (1): بھیڑیا مصنف کا نام (1): فاروق سرور خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): قہقہے: زور کی ہنسی۔ سادہ لوح: بھولے بھالے۔ ناحق: بے وجہ۔ تشریح (5): افسانے کے آخر میں مصنف آزاد ہو چکا ہے۔ وہ دیکھتا ہے کہ اس کا ساتھی کہیں نہیں ہے اور دور دور تک درختوں کا جنگل ہے جس کے ہر درخت پر کوئی نہ کوئی اپنے بھیڑیے کے ڈر سے چھپا بیٹھا ہے۔ اب مصنف کو ان لوگوں پر ہنسی آتی ہے جو بلاوجہ اپنے خوف کے قیدی بنے ہوئے ہیں۔ وہ ان کی طرف بڑھتا ہے تاکہ انھیں بتائے کہ بھیڑیا صرف خوف ہے۔ مصنف کا پیغام ہے کہ جو ایک بار ہمت کر لے وہ دوسروں کو بھی راہ دکھا سکتا ہے۔ جیسے ایک بہادر شخص کو دیکھ کر دوسرے لوگ بھی ہمت پکڑ لیتے ہیں۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account