Parho

Class 9 Urdu · Chapter 10

لڑی میں پروئے ہوئے منظر: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

52short questions
6long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    مصنف کو (دور سے) وادیِ پشاور کیسی نظر آ رہی تھی؟

    Answer

    مصنف کو دور سے پشاور کی وادی نہایت سرسبز نظر آ رہی تھی۔

  2. Q2 · 2 marks

    محمود غزنوی نے راجا جے پال کو کس جگہ شکست دی تھی؟

    Answer

    محمود غزنوی نے راجا جے پال کو ہنڈ کے مقام پر شکست دی۔

  3. Q3 · 2 marks

    اٹک کا قلعہ کس دریا کے کنارے بنایا گیا تھا؟

    Answer

    اٹک کا قلعہ دریائے سندھ کے کنارے پر بنایا گیا ہے۔

  4. Q4 · 2 marks

    وہ کون سا بادشاہ تھا جسے جگہوں کے نام رکھنے کا بہت شوق تھا؟

    Answer

    مغل بادشاہ اکبر کو مختلف مقامات اور جگہوں کے نام رکھنے کا بڑا شوق تھا۔

  5. Q5 · 2 marks

    مؤرخین کے نزدیک لاہور سے کابل جانے والی شاہراہ پر حسین ترین منزل کون سی ہے؟

    Answer

    مؤرخین کے نزدیک لاہور سے کابل جانے والی شاہراہ پر حسین ترین منزل حسن ابدال ہے۔

  6. Q6 · 2 marks

    فورٹ منرو کہاں واقع ہے اور اس کی وجہ شہرت کیا ہے؟

    Answer

    فورٹ منرو پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں واقع ہے۔ یہ ایک پہاڑی مقام ہے اور اپنی خوب صورتی کی وجہ سے مشہور ہے۔

  7. Q7 · 2 marks

    فورٹ منرو کا موسم کیسا ہے؟

    Answer

    فورٹ منرو چوں کہ سطح سمندر سے بہت بلند مقام ہے اس لیے اس کا موسم ٹھنڈا ہے۔

  8. Q8 · 2 marks

    فورٹ منرو کی تاریخی حیثیت کا پس منظر کیا ہے؟

    Answer

    ماضی میں یہ علاقہ برطانوی فوج کے لیے ایک دفاعی چوکی کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔

  9. Q9 · 2 marks

    فورٹ منرو اپنی ثقافت اور دست کاریوں کے حوالے سے کیسی شہرت رکھتا ہے؟

    Answer

    فورٹ منرو کی مخصوص ثقافت اور روایتی طرز زندگی لوگوں میں مقبول ہے۔ مقامی دست کاریوں کی دکانیں بھی سیاحوں کی توجہ اپنی طرف کھینچتی ہیں۔

  10. Q10 · 2 marks

    اس عبارت کا مناسب عنوان تجویز کریں۔

    Answer

    فورٹ منرو ایک حسین پہاڑی مقام۔

  11. Q11 · 2 marks

    رضا علی عابدی کب اور کہاں پیدا ہوئے؟

    Answer

    رضا علی عابدی 30 نومبر 1935ء کو گاؤں روڑکی ضلع ہری دوار (اترکھنڈ انڈیا) میں پیدا ہوئے۔

  12. Q12 · 2 marks

    رضا علی عابدی کے والد کا تعلق بھارت کے کس مشہور شہر سے تھا؟

    Answer

    رضا علی عابدی کے والد کا تعلق بھارت کے مشہور شہر لکھنؤ سے تھا۔

  13. Q13 · 2 marks

    رضا علی عابدی نے باقاعدہ خبرنگاری کب شروع کی؟

    Answer

    رضا علی عابدی طالب علمی کے دور ہی سے خبرنگاری کے فن سے واقف ہو گئے تھے۔ 1965ء کی جنگ کے دنوں میں وہ عملی طور پر روزنامہ حریت سے منسلک ہو گئے۔

  14. Q14 · 2 marks

    رضا علی عابدی نے انگریزی خبر کا ترجمہ پہلی مرتبہ کس عمر میں کیا؟

    Answer

    رضا علی عابدی نے بیس سال کی عمر میں پہلی بار انگریزی خبر کا ترجمہ کیا۔

  15. Q15 · 2 marks

    رضا علی عابدی نے 1965ء کی جنگ کی رپورٹنگ کس اخبار میں کی؟

    Answer

    رضا علی عابدی نے 1965ء کی جنگ کی رپورٹنگ روزنامہ حریت میں کی۔

  16. Q16 · 2 marks

    رضا علی عابدی بی بی سی کے ادارے سے کب منسلک ہوئے؟

    Answer

    رضا علی عابدی 1972ء میں بی بی سی کے ادارے سے منسلک ہوئے۔

  17. Q17 · 2 marks

    رضا علی عابدی کو کون سی زبانوں پر عبور حاصل تھا؟

    Answer

    رضا علی عابدی کو اردو، سندھی، عربی، فارسی اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

  18. Q18 · 2 marks

    رضا علی عابدی کی کتنی کتابیں شائع ہو چکی ہیں؟

    Answer

    رضا علی عابدی کی تیس سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

  19. Q19 · 2 marks

    جرنیلی سڑک دوسرے کس نام سے زیادہ مشہور ہے؟

    Answer

    جرنیلی سڑک کا دوسرا مشہور نام جی ٹی روڈ ہے۔

  20. Q20 · 2 marks

    جرنیلی سڑک کس نے بنوائی تھی؟

    Answer

    یہ سڑک شیر شاہ سوری نے بنوائی تھی۔

  21. Q21 · 2 marks

    رضا علی عابدی نے جرنیلی سڑک کی تاریخ و تہذیب تحقیق میں کتنا عرصہ محنت کی؟

    Answer

    رضا علی عابدی نے اس کی تحقیق کے لیے ایک ماہ اس پر گزارا اور سخت محنت سے اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں۔

  22. Q22 · 2 marks

    «لڑی میں پروئے ہوئے منظر» سے کیا مراد ہے؟

    Answer

    لڑی سے مراد جرنیلی سڑک ہے جو سارے مناظر کو ایک کے بعد دوسرے منظر میں پروتی چلی جاتی ہے۔

  23. Q23 · 2 marks

    مصنف نے اپنا سفر پاکستان کے کس شہر سے شروع کیا؟

    Answer

    مصنف نے اپنا سفر پاکستان کے تاریخی شہر پشاور سے شروع کیا۔

  24. Q24 · 2 marks

    قلعہ بالاحصار سے نیچے لگے پتھر پر کیا لکھا ہوا تھا؟

    Answer

    قلعہ بالاحصار کے نیچے ایک پتھر پر «شاہراہ پاکستان» لکھا ہوا تھا اور کسی وزیر کا نام بھی لکھا ہوا تھا۔

  25. Q25 · 2 marks

    نوشہرہ کس نے آباد کیا تھا؟

    Answer

    مصنف کے مطابق نوشہرہ شاید اکبر نے آباد کیا ہوگا۔ یہاں ایک سرائے بھی تھی جہاں بادشاہ جہانگیر ٹھہرا تھا۔

  26. Q26 · 2 marks

    ان قلعوں اور سراؤں کی اب کیا حالت بن چکی ہے؟

    Answer

    اب وہ تمام قلعے اور سرائیں گزرے ہوئے وقت کے قافلوں کی دھول بن چکے ہیں۔

  27. Q27 · 2 marks

    سکھوں نے پشاور پر کب قبضہ کیا تھا؟

    Answer

    1833ء کی جنگ میں سکھوں نے پشاور پر قبضہ کیا تھا۔

  28. Q28 · 2 marks

    1833ء کی جنگ کے آخری معرکے کے بارے میں اس سبق میں کیا ذکر ملتا ہے؟

    Answer

    آخری معرکے میں صرف دو سو یوسف زئی رہ گئے۔ تھوڑی دیر کی لڑائی میں وہ بھی ختم ہو گئے۔

  29. Q29 · 2 marks

    مشہور عالم پانینی کون تھا؟

    Answer

    پانینی سنسکرت قواعد کا بانی اور قدیم عالم تھا۔ وہ لاہور میں پیدا ہوا تھا۔

  30. Q30 · 2 marks

    گندھارا کا پایہ تخت کہاں واقع تھا؟

    Answer

    گندھارا کا پایہ تخت گاؤں ہند تھا۔

  31. Q31 · 2 marks

    چنگیز خان کہاں سے واپس مڑا تھا؟

    Answer

    چنگیز خان ہند کے پاس دریا کا پاٹ دیکھ کر واپس مڑ گیا تھا۔

  32. Q32 · 2 marks

    محمود غزنوی نے پنجاب میں کسے شکست دی تھی؟

    Answer

    محمود غزنوی نے پنجاب کے راجا جے پال کو شکست دی تھی۔

  33. Q33 · 2 marks

    مؤرخین نے ہندوستان کا دروازہ کسے کہا ہے؟

    Answer

    مؤرخین نے ہندوستان کا دروازہ ہند کو کہا ہے۔ اس کا پرانا نام ہنڈ تھا۔

  34. Q34 · 2 marks

    قلعہ اٹک کس نے بنوایا تھا؟

    Answer

    قلعہ اٹک اکبر نے بنوایا تھا۔ اسے اٹک بنارس بھی کہتے ہیں۔

  35. Q35 · 2 marks

    شیر شاہ سوری کی مملکت کہاں سے کہاں تک پھیلی ہوئی تھی؟

    Answer

    شیر شاہ سوری کی مملکت پنجاب سے بہار تک پھیلی ہوئی تھی۔

  36. Q36 · 2 marks

    اکبر کس کے نقش قدم پر چلتا رہا؟

    Answer

    اکبر شیر شاہ سوری کے نقش قدم پر چلتا رہا۔ اس کے شروع کیے ہوئے کاموں کو اکبر نے آگے بڑھایا۔

  37. Q37 · 2 marks

    قلعہ اٹک کے قریب کشتیاں چلانے کے لیے ملاح کہاں سے لائے گئے تھے؟

    Answer

    کشتیاں چلانے کے لیے ملاح بنارس سے لائے گئے تھے۔

  38. Q38 · 2 marks

    بنارسی ملاحوں کو شہر میں دیے گئے محلے کا کیا نام تھا؟

    Answer

    جس محلے میں ملاح رہتے تھے اس کا نام ملاحی ٹولہ پڑ گیا۔ یہ محلہ اسی نام سے مشہور ہے۔

  39. Q39 · 2 marks

    غیر ملکی اشیا کی خریداری کا مرکز کون سا شہر تھا؟

    Answer

    غیر ملکی اشیا کی خریداری کا مرکز لنڈی کوتل شہر تھا۔

  40. Q40 · 2 marks

    مصنف نے کسٹم والوں پر کس طرح طنز کی ہے؟

    Answer

    مصنف کے مطابق کسٹم والے صرف چھوٹی موٹی چیزیں لانے والوں کو پکڑتے ہیں۔ بڑے لوگ آسانی سے بڑی بڑی چیزیں لے کر نکل جاتے ہیں۔

  41. Q41 · 2 marks

    کسٹم والوں نے مصنف کی گاڑی کس وقت روکی تھی؟

    Answer

    انھوں نے مئی کی گرمی میں دوپہر کے وقت روکی تھی جب کہ مسافر روزے سے تھے۔

  42. Q42 · 2 marks

    حسن ابدال کی معروف جگہوں کے نام بتائیں۔

    Answer

    حسن ابدال میں سکھوں کا گردوارہ پنجہ صاحب ہے۔ دوسری طرف بابا ولی قندھاری کی چلہ گاہ ہے۔ کشمیر کی طرف جانے والی سڑک پر اکبر کی بیٹی لالہ رخ کی قبر ہے۔

  43. Q43 · 2 marks

    مشہور قلعہ اٹک کے معمار کون تھے؟

    Answer

    مشہور قلعہ اٹک کے معمار خواجہ شمس الدین خوافی تھے۔

  44. Q44 · 2 marks

    حسن ابدال کی بڑی سی چٹان کے بارے میں سکھوں کا کیا عقیدہ ہے؟

    Answer

    سکھوں کا عقیدہ ہے کہ اس چٹان کو بابا ولی قندھاری نے پہاڑی سے نیچے لڑھکایا تھا۔ نیچے سے بابا گرو نانک نے اسے اپنے پنجے سے روک لیا۔ ان کا عقیدہ ہے کہ اب تک اس پر بابا گرو نانک کے پنجے کا نشان موجود ہے۔

  45. Q45 · 2 marks

    مغلوں کی سب سے بڑی باؤلی کہاں موجود ہے؟

    Answer

    مغلوں کی سب سے بڑی باؤلی واہ چھاؤنی میں ہے۔

  46. Q46 · 2 marks

    شہر سرائے کالا کی پہچان کیا ہے؟

    Answer

    شہر سرائے کالا کی پہچان وہاں کی مخصوص کونڈیاں ہیں۔ یہ کالے پتھر کی بنی ہوتی ہیں اور ان کے کناروں پر بیل بوٹے بنے ہوتے ہیں۔ ان کو رکھنے کا انداز بھی بہت نرالا ہے۔

  47. Q47 · 2 marks

    اکبر نے مرگلہ پہاڑی پر سڑک کیوں بنوائی تھی؟

    Answer

    اکبر نے یہ سڑک اس لیے بنوائی تھی کہ کابل پر حملے کے وقت بھاری فوج آسانی سے پہاڑی پر چڑھائی کر سکے۔

  48. Q48 · 2 marks

    ڈاکٹر اجمل کی گلی کہاں واقع ہے؟

    Answer

    ڈاکٹر اجمل کی گلی مری روڈ پر کمپنی باغ کے سامنے ہے۔

  49. Q49 · 2 marks

    مصنف نے کیا دعا مانگی ہے؟

    Answer

    مصنف نے یہ دعا مانگی ہے کہ کھیلتے ہوئے بچوں کے ملے ہوئے ہاتھ کبھی نہ چھوٹیں۔ ہمسائیگی کے رشتے قائم رہیں۔ گلیاں یوں ہی شاد رہیں اور ان میں کھیلنے والے بچے یوں ہی ان کی رونق بڑھاتے رہیں۔

  50. Q50 · 2 marks

    جرنیلی سڑک کے بارے میں شیر شاہ سوری کے کارنامے بیان کریں۔

    Answer

    شیر شاہ سوری نے جرنیلی سڑک تعمیر کروائی جو کابل سے بنگلہ دیش تک جاتی تھی۔ اس پر جگہ جگہ سرائے، لنگر خانے اور مسجدیں تعمیر کی گئیں۔

  51. Q51 · 2 marks

    وادیِ پشاور کے بارے میں مصنف نے کن خیالات کا اظہار کیا ہے؟

    Answer

    مصنف کے مطابق وادیِ پشاور بہت سرسبز تھی۔ لشکروں کے آنے جانے کے باوجود اس کی زمین ہری بھری ہے۔ بہرحال اس میں موجود سرائے اور قلعے وقت کی دھول میں گم ہو گئے ہیں۔

  52. Q52 · 2 marks

    لنڈی کوتل شہر کیوں مشہور ہے؟

    Answer

    لنڈی کوتل سے چوں کہ غیر ملکی کپڑا، بلیڈ، صابن اور سگریٹ آسانی سے مل جاتے تھے اس لیے وہ مشہور ہے۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 5 marks

    سبق «لڑی میں پروئے ہوئے منظر» کا خلاصہ تحریر کریں۔

    Answer

    یہ سبق مشہور مصنف رضا علی عابدی کے سفرنامے «جرنیلی سڑک» سے لیا گیا ہے۔ مصنف نے اس سڑک پر پشاور سے سفر شروع کیا۔ قلعہ بالاحصار سے نیچے آئے تو ایک پتھر پر «شاہراہ پاکستان» لکھا ہوا تھا اور کسی وزیر کا نام بھی کندہ تھا۔ وادیِ پشاور بہت سرسبز نظر آ رہی تھی۔ رمضان کا مہینہ ہونے کی وجہ سے چائے خانے بند تھے۔ آگے چلتے ہوئے دریائے کابل آ گیا جو نوشہرہ کے قریب پہنچنے کی پہچان تھی۔ مصنف نے بتایا کہ نوشہرہ شاید اکبر نے آباد کیا ہوگا۔ راستے میں پانینی، گندھارا کے پایہ تخت ہنڈ، چنگیز خان اور محمود غزنوی اور راجا جے پال کا ذکر آتا ہے۔ اٹک کا قلعہ اکبر نے بنوایا۔ اکبر کو جگہوں کے نام رکھنے کا شوق تھا اس لیے واہ، اٹک اور خیر آباد کے نام پڑے۔ بنارس سے آئے ملاحوں کا محلہ ملاحی ٹولہ کہلایا۔ حسن ابدال میں سکھوں کا گردوارہ پنجہ صاحب اور بابا ولی قندھاری کی چلہ گاہ ہے۔ سرائے کالا اپنی کونڈیوں سے پہچانا جاتا ہے۔ آخر میں مصنف کہتا ہے کہ یہ سڑک حیرت، عبرت، معاشرت اور تاریخ کی لڑی ہے جس میں منظر بدلتے ہیں مگر لڑی نہیں بدلتی۔

  2. Q2 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ یہیں وہ بڑی سی چٹان ہے جس کے بارے میں سکھوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اسے بابا ولی قندھاری نے پہاڑی کے اوپر سے لڑھکایا تھا اور نیچے بابا گرو نانک نے اپنے پنجے سے اسے روک لیا تھا۔ چٹان پر نانک کے پنجے کا نشان بن گیا تھا جو آج تک موجود ہے۔ تاریخ کا حساب رکھنے والے کہتے ہیں کہ جب بابا گرو نانک پشاور جاتے ہوئے حسن ابدال آئے تھے، بابا ولی قندھاری اس سے بہت پہلے نہ صرف حسن ابدال سے بلکہ اس عالم فانی سے کوچ کر چکے تھے۔ پرانی کتابوں میں لکھا ہے کہ پانچوں انگلیوں کا یہ نشان حسن ابدال والوں نے تراشا تھا۔

    Answer

    سبق کا عنوان (1): لڑی میں پروئے ہوئے منظر مصنف کا نام (1): رضا علی عابدی خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): چٹان: بھاری پتھر کا پہاڑ۔ عقیدہ: یقین۔ عالم فانی: ختم ہونے والی دنیا۔ تراشا: کھودا۔ تشریح (5): مصنف نے حسن ابدال کی بڑی چٹان کا ذکر کیا ہے۔ سکھوں کا عقیدہ ہے کہ بابا ولی قندھاری نے اسے پہاڑی سے لڑھکایا اور بابا گرو نانک نے پنجے سے روک لیا اس لیے اس پر پنجے کا نشان بن گیا۔ مصنف تاریخ کی روشنی میں بتاتا ہے کہ بابا گرو نانک کے آنے سے بہت پہلے بابا ولی قندھاری وفات پا چکے تھے۔ پرانی کتابوں کے مطابق یہ نشان حسن ابدال کے لوگوں نے خود تراشا تھا۔ یوں مصنف عقیدے اور تاریخی حقیقت کا فرق سامنے رکھتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں بھی ایسی بہت سی روایتیں ہیں جنھیں لوگ عقیدت سے مانتے ہیں مگر تحقیق کچھ اور بتاتی ہے اس لیے ہر بات کو پرکھ کر ماننا چاہیے۔

  3. Q3 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ آپ اس پر چلیں اور شعور کی آنکھیں کھلی رہیں تو جتنے اور جیسے منظر اس راہ میں آتے ہیں شاید ہی کہیں آتے ہوں۔ آپ چلتے جاتے ہیں اور ایک نہایت آباد سرزمین کی معاشرت، معیشت اور تاریخ آپ کے ساتھ چلتی ہے۔ کہیں حیرت آپ کے قدم سے قدم ملا کر چلنے لگتی ہے اور کہیں عبرت۔ منظر بدلتے جاتے ہیں مگر وہ لڑی نہیں بدلتی جس میں وہ سارے کے سارے پروئے ہوئے ہیں۔

    Answer

    سبق کا عنوان (1): لڑی میں پروئے ہوئے منظر مصنف کا نام (1): رضا علی عابدی خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): شعور: سمجھ بوجھ۔ معاشرت: مل جل کر رہنا۔ حیرت: حیرانی۔ عبرت: سبق سیکھنا۔ تشریح (5): مصنف کہتا ہے کہ جرنیلی سڑک پر سمجھ بوجھ کے ساتھ سفر کیا جائے تو اتنے اور ایسے منظر نظر آتے ہیں جو شاید ہی کہیں اور ملیں۔ مسافر کے ساتھ اس سرزمین کی معاشرت، معیشت اور تاریخ بھی چلتی ہے۔ کہیں منظر دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے اور کہیں پرانی عمارتوں اور اجڑی سراؤں کو دیکھ کر عبرت ملتی ہے۔ مناظر بدلتے رہتے ہیں مگر سڑک وہ لڑی ہے جو سب کو ایک ساتھ پروئے رکھتی ہے۔ جیسے ہم کسی شہر میں پرانی عمارت دیکھ کر اس کے بنانے والوں کا زمانہ سوچنے لگتے ہیں۔

  4. Q4 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ جب میں اس سڑک پر پشاور سے چلا تو قلعہ بالاحصار کے نیچے ایک پتھر پر «شاہراہ پاکستان» لکھا تھا اور اس پر کسی وزیر کا نام بھی کندہ تھا۔ وادیِ پشاور بہت سرسبز نظر آ رہی تھی۔ رمضان کا مہینہ تھا اس لیے چائے خانے بند پڑے تھے۔

    Answer

    سبق کا عنوان (1): لڑی میں پروئے ہوئے منظر مصنف کا نام (1): رضا علی عابدی خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): قلعہ بالاحصار: پشاور کا قدیم قلعہ۔ شاہراہ پاکستان: پشاور سے آنے والی سڑک۔ کندہ: کھدا ہوا۔ سرسبز: ہرا بھرا۔ تشریح (5): مصنف نے اس اقتباس میں اپنے سفر کی ابتدا بیان کی ہے۔ وہ پشاور سے چلا تو قلعہ بالاحصار کے نیچے ایک پتھر پر شاہراہ پاکستان اور کسی وزیر کا نام لکھا نظر آیا۔ دور سے وادیِ پشاور نہایت ہری بھری دکھائی دے رہی تھی۔ رمضان کا مہینہ ہونے کی وجہ سے چائے خانے بند تھے۔ مصنف کی نظر چھوٹی چھوٹی باتوں پر رہتی ہے اور وہ ہر منظر کو سادہ انداز میں بیان کرتا ہے۔ ہمیں بھی سفر میں آنکھیں کھلی رکھنی چاہییں تاکہ ہر جگہ سے کچھ نہ کچھ سیکھ سکیں۔

  5. Q5 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ نوشہرہ خورد اور نوشہرہ کلاں دو گاؤں تھے۔ ایک سرائے بھی تھا جہاں بادشاہ جہانگیر ٹھہرا تھا۔ ایک قلعہ بھی تھا۔ اب ہم دریا کے ساتھ ایک چھوٹے سے گاؤں «لاہور» پہنچے جو آج بھی آباد ہے۔

    Answer

    سبق کا عنوان (1): لڑی میں پروئے ہوئے منظر مصنف کا نام (1): رضا علی عابدی خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): نوشہرہ خورد: ایک چھوٹا شہر۔ سرائے: جہاں مسافر ٹھہرتے ہیں۔ قلعہ: فوجی حفاظت کی مضبوط عمارت۔ تشریح (5): مصنف نوشہرہ کے علاقے کا ذکر کر رہا ہے جہاں دو گاؤں نوشہرہ خورد اور نوشہرہ کلاں تھے۔ وہیں ایک سرائے تھی جس میں بادشاہ جہانگیر نے قیام کیا تھا اور ایک قلعہ بھی تھا۔ پھر سفر آگے بڑھا تو دریا کے ساتھ گاؤں لاہور آیا جو آج بھی آباد ہے۔ مصنف کا کمال یہ ہے کہ وہ ہر بستی کے ساتھ اس کی تاریخ کا ذکر کرتا چلا جاتا ہے۔ آج بھی ہم کسی پرانے شہر سے گزریں تو اس کی عمارتیں ہمیں گزرے ہوئے زمانے کی یاد دلاتی ہیں۔

  6. Q6 · 10 marks

    درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ کہتے ہیں اٹک کا یہ نام اکبر بادشاہ نے رکھا تھا۔ اسے نام رکھنے کا بہت شوق تھا۔ وہ خوب صورت مقامات کا دل دادہ تھا۔ اسی طرح ایک خوب صورت مقام دیکھ کر اس کے منہ سے «واہ» نکلی تو اس کا نام «واہ» رکھ دیا۔ چلتے ہوئے دریائے سندھ کے کنارے اس کا قافلہ اٹک گیا تو اس کا نام «اٹک» رکھا۔ جب قافلہ خیر سے پار اتر گیا تو اس کا نام «خیر آباد» رکھا۔

    Answer

    سبق کا عنوان (1): لڑی میں پروئے ہوئے منظر مصنف کا نام (1): رضا علی عابدی خط کشیدہ الفاظ کے معانی (3): شوق: دل چسپی۔ مقامات: جگہیں۔ قافلہ: سفری گروہ۔ تشریح (5): مصنف نے بتایا ہے کہ اٹک، واہ اور خیر آباد کے نام بادشاہ اکبر نے رکھے۔ اسے جگہوں کے نام رکھنے کا بہت شوق تھا۔ ایک خوب صورت مقام دیکھ کر اس کے منہ سے «واہ» نکلی تو اس جگہ کا نام واہ رکھ دیا۔ دریائے سندھ کے کنارے قافلہ اٹک گیا تو جگہ کا نام اٹک پڑ گیا۔ قافلہ خیر سے پار اتر گیا تو اسے خیر آباد کہا گیا۔ یوں ہر نام کے پیچھے کوئی واقعہ ہے۔ ہمارے اپنے علاقوں کے ناموں کے پیچھے بھی کوئی نہ کوئی کہانی ہوتی ہے۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account