Class 9 Urdu · Chapter 18 · Test 2
مختصر سوالات
27 questions · 45 min · 54 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 27, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
«غم ہے یا خوشی» شاعر نے ہر حال میں زندگی کو کیسے قرار دیا ہے؟
Show model answerHide model answer
شاعر نے ہر حال میں اپنے محبوب ہی کو اپنی زندگی قرار دیا ہے۔ چاہے زندگی میں خوشی ہو یا غم وہ اپنے محبوب کو ہی خوشی سمجھتا ہے۔
Question 2 · 2 marks
شاعر نے آفتوں کے دور میں چین کی گھڑی کسے کہا ہے؟
Show model answerHide model answer
شاعر نے اپنے محبوب کو ہی آفتوں اور مصیبتوں کے پر ہجوم دور میں چین اور سکھ کی گھڑی قرار دیا ہے۔
Question 3 · 2 marks
شاعر نے اپنے آپ کو خزاں کی شام کیوں کہا ہے؟
Show model answerHide model answer
شاعر نے اپنی زندگی کی تنہائی کو خزاں کی شام سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی زندگی میں بھی صرف تنہائی اور اداسی ہے۔
Question 4 · 2 marks
شاعر نے اپنے محبوب کو دوستوں کے درمیان وجہ دوستی کیوں قرار دیا ہے؟
Show model answerHide model answer
شاعر چوں کہ اپنے محبوب کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے اس کی گلیوں کے پھیرے لگاتا تھا اس لیے وہاں اس نے لوگوں سے دوستی کر لی اس لیے وہ اپنے محبوب کو اس دوستی کی وجہ قرار دیتا ہے۔
Question 5 · 2 marks
شاعر نے اس دیار میں اپنے آپ کو اجنبی کیوں کہا ہے؟
Show model answerHide model answer
شاعر نے محبوب سے جدائی اور بے وفائی کی وجہ سے اپنے آپ کو اس شہر میں اجنبی قرار دیا ہے۔ اس کو لگتا ہے کہ اب اس شہر میں وہ تنہا ہو گیا ہے۔
More tests in غم ہے یا خوشی ہے تو
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.