Class 9 Urdu · Chapter 6 · Test 2
Short Questions
49 questions · 50 min · 98 marks
Want to try first? Take the free Urdu test: معروضی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 49, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
نام دیو۔ مالی کا تعلق کس ذات سے تھا؟
Show model answerHide model answer
نام دیو۔ مالی کا تعلق ہندوؤں کی ایک بہت نیچ ذات ڈھیڑ سے تھا۔
Question 2 · 2 marks
نام دیو کو اپنے پودوں سے کس حد تک لگاؤ تھا؟
Show model answerHide model answer
نام دیو کو اپنے لگائے ہوئے پودوں سے بہت محبت تھی۔ وہ ایک ایک پودے کی دیکھ بھال کرتا۔ پودوں کے پاس بیٹھتا ان کو پیار کرتا اور ان سے باتیں کرتا۔ چوں کہ اس کی کوئی اولاد نہ تھی وہ اپنے پودوں کی نگہداشت اپنے بچوں کی طرح کرتا۔
Question 3 · 2 marks
نام دیو کا اگر کوئی پودا بیمار پڑ جاتا تو وہ اس کے لیے کیا کیا جتن کرتا تھا؟
Show model answerHide model answer
نام دیو مالی کا اگر کوئی پودا بیمار پڑ جاتا تو وہ بے حد فکر مند ہو جاتا۔ باغ کے داروغہ سے کہہ کر دوائی منگواتا اور پودے کی دل و جان سے سیوا کرتا۔ ہزار ہا جتن کر کے پودے کو بچا لیتا حتیٰ کہ قحط کے دنوں میں بھی دور دور سے پانی لا کر پودوں کو دیتا۔ کسی مہربان ڈاکٹر کی طرح نام دیو اپنے پودوں کی دیکھ بھال کرتا۔
Question 4 · 2 marks
نام دیو کی موت کیسے واقع ہوئی؟
Show model answerHide model answer
ایک دن باغ میں نام دیو اور دوسرے مالی کام کر رہے تھے کہ شہد کی مکھیوں کی یورش ہوئی۔ باقی سب مالی ڈر سے بھاگ کر چھپ گئے مگر نام دیو اپنے کام میں اتنا مگن تھا کہ اسے خبر ہی نہ ہوئی کہ قضا اس کے سر پر منڈلا رہی ہے۔ مکھیوں کے جھلڑ نے اسے اتنا خوف ناک کاٹا کہ وہ بے دم ہو گیا۔ آخر اسی میں اس نے جان دے دی۔
Question 5 · 2 marks
نیکی اور بڑائی کا معیار کیا ہے؟
Show model answerHide model answer
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان میں بے شمار صلاحیتیں رکھی ہیں۔ اپنی ان خوبیوں کو درجہ کمال تک پہنچانے میں نیکی اور بڑائی کا ہاتھ ہوتا ہے۔ نیکی اس وقت تک نیکی رہتی ہے جب تک آدمی کو یہ نہ معلوم ہو کہ وہ کوئی نیک کام کر رہا ہے۔ جہاں اس نے یہ سمجھنا شروع کیا کہ وہ کوئی نیک کام کر رہا ہے تو وہ نیکی، نیکی نہیں رہتی بلکہ بڑائی بن جاتی ہے۔
More tests in نام دیو مالی
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.