Class 9 Urdu · Chapter 9
ابتدائی حساب: questions and answers
Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.
Short questions with answers
Q1 · 2 marks
مصنف کے مطابق جمع کے قاعدے پر عمل کرنا آسان کیوں نہیں ہے؟
Answer
مصنف کے مطابق جمع کے قاعدے پر عمل کرنا آسان نہیں ہے کیوں کہ کچھ جمع نہیں ہو پاتا اور سب کچھ خرچ ہو جاتا ہے۔
Q2 · 2 marks
تقسیم کرنے کا طریقہ کب آسان ہوتا ہے؟
Answer
جب حقوق صرف اور صرف اپنے پاس رکھے جائیں فرائض دوسروں میں بانٹ دیے جائیں اس سے تقسیم کرنے کا طریقہ آسان ہو جاتا ہے۔ چور آپس میں مال بانٹ لیتے ہیں اور اہل کار رشوت بانٹ لیتے ہیں۔
Q3 · 2 marks
مصنف کی طالب علمی کے زمانے میں الجبرے کا خاص مصرف کیا تھا؟
Answer
مصنف کے نزدیک الجبرا کا ان کی طالب علمی کے زمانے میں کوئی خاص مصرف تو نہیں تھا البتہ اسے اسکول کے طلبہ کو فیل کرنے کا کام ضرور لیا جاتا تھا۔
Q4 · 2 marks
مستطیل کے چار کی بجائے پانچ ضلعے کر دینے سے مصنف کیا مراد لیتے ہیں؟
Answer
مصنف دراصل طنز کی گہری چوٹ لگاتے ہوئے لکھتے ہیں کہ چوں کہ ہم نے مغربی پاکستان کے ضلعوں میں تو رد و بدل کر دیا تو ہمیں مستطیل کے ضلعوں میں رد و بدل کرتے ہوئے کیوں مشکل پیش آتی ہے۔
Q5 · 2 marks
مصنف کے نزدیک خط کی کتنی قسمیں ہیں اور وہ کون کون سی ہیں؟
Answer
مصنف کے نزدیک خط کی بہت سی قسمیں ہیں جو خط مستقیم، خط منحنی، خط تقدیر، خط بیرنگ، خط شکستہ اور خط استوا ہیں۔
Q6 · 2 marks
مصنف نے دائرے کے گول ہونے کی کیا وجہ لکھی؟
Answer
مصنف نے دائرے کے گول ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی بلکہ کہا ہے کہ تقریباً سبھی دائرے گول ہی ہوتے ہیں۔ شاید یہ پرانے زمانے سے چلا آ رہا ہے کہ دائرہ گول ہے۔
Q7 · 2 marks
عبارت: بچت کرنا ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ اپنی آمدنی یا پیسوں کا کچھ حصہ خرچ کیے بغیر محفوظ رکھتے ہیں تاکہ اسے مستقبل میں کسی ضروری کام یا مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ یہ پیسے جمع کرنے کی عادت آپ کو غیر متوقع حالات جیسے کہ ہنگامی اخراجات یا بڑی خریداریوں کے لیے مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ بچت کا مقصد صرف پیسے محفوظ کرنا نہیں ہوتا بلکہ یہ مستقبل کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ بچت کرنے سے مالیاتی آزادی اور استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے آپ زندگی میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کام یاب ہو جاتے ہیں۔ سوال: بچت کرنے سے کیا مراد ہے؟
Answer
بچت کرنے سے مراد ہے کہ اپنی آمدنی یا پیسوں کا حصہ خرچ کیے بغیر جمع کرنا تاکہ مشکل وقت میں کام آئیں۔
Q8 · 2 marks
عبارت: بچت کرنا ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ اپنی آمدنی یا پیسوں کا کچھ حصہ خرچ کیے بغیر محفوظ رکھتے ہیں تاکہ اسے مستقبل میں کسی ضروری کام یا مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ یہ پیسے جمع کرنے کی عادت آپ کو غیر متوقع حالات جیسے کہ ہنگامی اخراجات یا بڑی خریداریوں کے لیے مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ بچت کا مقصد صرف پیسے محفوظ کرنا نہیں ہوتا بلکہ یہ مستقبل کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ بچت کرنے سے مالیاتی آزادی اور استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے آپ زندگی میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کام یاب ہو جاتے ہیں۔ سوال: بچت کرنے کے کیا فائدے ہیں؟
Answer
بچت کرنے سے پیسوں کو مستقبل میں بوقت ضرورت استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
Q9 · 2 marks
عبارت: بچت کرنا ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ اپنی آمدنی یا پیسوں کا کچھ حصہ خرچ کیے بغیر محفوظ رکھتے ہیں تاکہ اسے مستقبل میں کسی ضروری کام یا مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ یہ پیسے جمع کرنے کی عادت آپ کو غیر متوقع حالات جیسے کہ ہنگامی اخراجات یا بڑی خریداریوں کے لیے مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ بچت کا مقصد صرف پیسے محفوظ کرنا نہیں ہوتا بلکہ یہ مستقبل کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ بچت کرنے سے مالیاتی آزادی اور استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے آپ زندگی میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کام یاب ہو جاتے ہیں۔ سوال: کیا بچت کرنے کا مقصد محض اپنی رقم محفوظ کرنا ہے؟
Answer
بچت کرنے کا مقصد صرف اپنا پیسہ محفوظ کرنا نہیں بلکہ اس سے مستقبل کی خواہشات کو پورا کرنا اور منصوبہ بندی کا ذریعہ بنانا ہے۔
Q10 · 2 marks
عبارت: بچت کرنا ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ اپنی آمدنی یا پیسوں کا کچھ حصہ خرچ کیے بغیر محفوظ رکھتے ہیں تاکہ اسے مستقبل میں کسی ضروری کام یا مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ یہ پیسے جمع کرنے کی عادت آپ کو غیر متوقع حالات جیسے کہ ہنگامی اخراجات یا بڑی خریداریوں کے لیے مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ بچت کا مقصد صرف پیسے محفوظ کرنا نہیں ہوتا بلکہ یہ مستقبل کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ بچت کرنے سے مالیاتی آزادی اور استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے آپ زندگی میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کام یاب ہو جاتے ہیں۔ سوال: بچت سے کس طرح مالیاتی آزادی اور خود مختاری حاصل کی جا سکتی ہے؟
Answer
بچت کرنے سے انسان مالیاتی آزادی حاصل کرتا ہے اور آنے والے مشکل دنوں کا استحکام بھی پا لیتا ہے۔
Q11 · 2 marks
عبارت: بچت کرنا ایک ایسا عمل ہے جس میں آپ اپنی آمدنی یا پیسوں کا کچھ حصہ خرچ کیے بغیر محفوظ رکھتے ہیں تاکہ اسے مستقبل میں کسی ضروری کام یا مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ یہ پیسے جمع کرنے کی عادت آپ کو غیر متوقع حالات جیسے کہ ہنگامی اخراجات یا بڑی خریداریوں کے لیے مالی تحفظ فراہم کرتی ہے۔ بچت کا مقصد صرف پیسے محفوظ کرنا نہیں ہوتا بلکہ یہ مستقبل کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ بچت کرنے سے مالیاتی آزادی اور استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے جس سے آپ زندگی میں اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کام یاب ہو جاتے ہیں۔ سوال: اس عبارت کا موزوں عنوان تجویز کریں۔
Answer
عنوان: بچت ایک استحکام
Q12 · 2 marks
ابن انشا کی شہرت کی وجہ کیا ہے؟
Answer
ابن انشا شاعر، مزاح نگار اور کالم نگار کی حیثیت سے بے پناہ شہرت رکھتے ہیں۔
Q13 · 2 marks
ابن انشا کب اور کہاں پیدا ہوئے؟
Answer
ابن انشا ۱۹۲۷ء کو ضلع جالندھر کی تحصیل پھلور کے ایک چھوٹے سے گاؤں «تھلہ» میں پیدا ہوئے۔
Q14 · 2 marks
ابن انشا نے اپنی ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
Answer
آپ نے میٹرک لدھیانہ سے کیا۔ اس کے بعد پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے پنجاب یونی ورسٹی سے بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں حاصل کیں۔
Q15 · 2 marks
ابن انشا کن مشہور اداروں سے وابستہ رہے؟
Answer
ابن انشا ریڈیو پاکستان، پاکستان نیشنل سنٹر اور عالمی ادارہ یونیسکو سے وابستہ رہے۔
Q16 · 2 marks
کیا آپ ابن انشا کے سفرناموں کے نام بتا سکتے ہیں؟
Answer
جی ہاں! ابن انشا کے مشہور سفر نامے «چلتے ہو تو چین کو چلیے»، «دنیا گول ہے» اور «ابن بطوطہ کے تعاقب میں» شامل ہیں۔
Q17 · 2 marks
ابن انشا کے مطابق حساب کے کون کون سے بڑے قاعدے ہیں؟
Answer
ابن انشا کے مطابق حساب کے چار بڑے قاعدے جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم ہیں۔
Q18 · 2 marks
جمع کے قاعدے پر عمل کرنا کن دنوں میں مشکل ہوتا ہے؟
Answer
مہنگائی کے دنوں میں جمع کے قاعدے پر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے کیوں کہ جمع کچھ نہیں ہوتا سب خرچ ہو جاتا ہے۔
Q19 · 2 marks
ابن انشا نے حاصل جمع کس قاعدے میں سب سے زیادہ بتایا اور کیوں؟
Answer
ابن انشا نے حاصل جمع سب سے زیادہ رشوت کے قاعدے میں بتایا۔ ان کے نزدیک رشوت کے قاعدے سے حاصل جمع زیادہ ہوتا ہے۔ دوسرے زبانی جمع خرچ سے ملکی مسائل حل ہوتے ہیں۔
Q20 · 2 marks
زیادہ تفریق کس قسم کے لوگ کرتے ہیں؟
Answer
زیادہ سے زیادہ تفریق وہی لوگ کرتے ہیں جو زیادہ جمع کر لیتے ہیں۔
Q21 · 2 marks
تفریق کا کیا مطلب ہے؟
Answer
تفریق کا مطلب ہے منہا کرنا یعنی ایک عدد میں سے دوسرے عدد کو نکالنا۔
Q22 · 2 marks
تفریق کا قاعدہ عام لوگوں کو کیوں پسند نہیں آتا؟
Answer
عام لوگ تفریق کے قاعدے کو اس لیے پسند نہیں کرتے کیوں کہ حاصل تفریق کچھ نہیں ملتا۔
Q23 · 2 marks
اس سبق میں مصنف نے ضرب کی کون کون سی قسموں کا ذکر کیا ہے؟
Answer
ابن انشا نے ضرب خفیف، ضرب شدید اور ضرب کاری وغیرہ جیسی مختلف اقسام بتائی ہیں۔
Q24 · 2 marks
ابن انشا کے نزدیک سب سے زیادہ جھگڑے کس قاعدے پر ہوتے ہیں؟
Answer
ابن انشا کے نزدیک سب سے زیادہ جھگڑے تقسیم کے قاعدے پر ہوتے ہیں۔
Q25 · 2 marks
ابتدائی حساب اور الجبرا میں کیا فرق ہے؟
Answer
ابتدائی حساب اعداد کا کھیل ہے جب کہ الجبرا حروف کا کھیل ہے۔
Q26 · 2 marks
ابن انشا کے زمانہ طالب علمی میں الجبرے کے مضمون کا مصرف کیا تھا؟
Answer
مصنف کے زمانہ طالب علمی میں الجبرا کا کوئی خاص مصرف تو تھا نہیں بس اسے صرف طالب علموں کو فیل کرنے کے لیے پڑھایا جاتا تھا۔
Q27 · 2 marks
ابن انشا نے کن انسانی رشتوں میں الجبرا کا شائبہ محسوس کیا؟
Answer
ابن انشا کو بعض رشتوں میں بھی الجبرا کا شائبہ ہوتا ہے جیسے مدر ان لا، فادر ان لا وغیرہ۔
Q28 · 2 marks
جیومیٹری کی بنیادی چیزیں کون کون سی ہیں؟
Answer
جیومیٹری کی بنیادی چیزیں خط، نقطہ، دائرہ اور مثلث وغیرہ ہیں۔
Q29 · 2 marks
خط مستقیم اور خط منحنی میں کیا فرق ہے؟
Answer
خط مستقیم بالکل سیدھا ہوتا ہے جب کہ خط منحنی ٹیڑھا ہوتا ہے۔
Q30 · 2 marks
خط بیرنگ سے کیا مطلب ہے؟
Answer
خط بیرنگ کا مطلب ہے ایسا خط جس پر بھیجنے والے ٹکٹ نہیں لگاتے ہمیں دگنے پیسے دینے پڑتے ہیں۔ دراصل یہ خط عام روٹین سے تیز تر ہو جاتا تھا۔
Q31 · 2 marks
مصنف کے نزدیک خط استوا کس لیے ہوتا ہے؟
Answer
مصنف کے نزدیک خط استوا اس لیے ہوتا ہے کہ کہیں تو دن رات برابر ہوں۔ کہیں تو برابری نظر آئے۔
Q32 · 2 marks
«تفریق» کے قاعدے نے کس طرح ہمارے معاشرے میں تفریق پیدا کی ہے؟
Answer
تفریق کے قاعدے نے ہمارے معاشرے کو صوبائیت، لسانیت اور مذہب کے حوالے سے تفریق کیا ہے۔
Q33 · 2 marks
تعزیرات پاکستان سے ضرب کا کیا تعلق ہے؟
Answer
ضرب کا تعزیرات پاکستان سے گہرا تعلق ہے۔ ضرب کے قاعدے پر عمل کرنے سے پہلے تعزیرات پاکستان پڑھ لینی چاہیے تاکہ انجام کا اندازہ ہو سکے۔
Q34 · 2 marks
علم بیان کسے کہتے ہیں؟ اس کی کتنی قسمیں ہیں؟
Answer
تحریر و تقریر کی خوبیوں کے ذکر اور ان کی بحث کو علم بیان کہتے ہیں۔ علم بیان کی چار قسمیں ہیں: تشبیہ، استعارہ، مجاز مرسل اور کنایہ۔
Long questions with answers
Q1 · 5 marks
ابن انشا کے حالات زندگی اور ادبی خدمات تحریر کریں۔
Answer
ابن انشا کا اصل نام شیر محمد خان ہے مگر قلمی نام ابن انشا کے نام سے مشہور ہوئے۔ وہ ۱۹۲۷ء میں ضلع جالندھر کی تحصیل پھلور کے ایک چھوٹے سے گاؤں «تھلہ» میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد کھیتی باڑی کیا کرتے تھے۔ لدھیانہ سے میٹرک پاس کیا۔ مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے مگر تنگ دستی کی وجہ سے حاصل نہ کر سکے اور ملازمت کر لی لیکن ساتھ ساتھ پرائیویٹ طور پر تعلیم بھی جاری رکھی اور ۱۹۴۶ء میں پنجاب یونی ورسٹی سے بی اے کیا۔ قیام پاکستان کے بعد ہجرت کر کے لاہور آ گئے اور ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو گئے۔ وہاں سے اپنی محنت اور خداداد صلاحیتوں کی بنا پر ترقی کرتے ہوئے سرکاری ادارے «پاکستان نیشنل سنٹر» کے سربراہ اور یونیسکو کے پاکستان آفس کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ یونیسکو سے وابستگی کی وجہ سے انہیں مشرق و مغرب کے مختلف ممالک کے سفر کرنے کے مواقع ملے جس کے نتیجے میں اردو میں شگفتہ سفرناموں کا خوش گوار اضافہ ہوا۔ ان کے سفرناموں میں «آوارہ گرد کی ڈائری»، «دنیا گول ہے»، «ابن بطوطہ کے تعاقب میں»، «چلتے ہو تو چین کو چلیے» اور «نگری نگری پھرا مسافر» شامل ہیں۔ «اردو کی آخری کتاب» میں ہمیں طنز و مزاح کے اعلیٰ نمونے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ شامل کتاب سبق «ابتدائی حساب» ان کی اسی کتاب سے ماخوذ ہے۔ ان کا انتقال ۱۹۷۸ء میں ہوا۔
Q2 · 5 marks
سبق «ابتدائی حساب» کا مرکزی خیال تحریر کریں۔
Answer
نصاب میں شامل سبق میں ابن انشا نے ریاضی کے مضمون کو لے کر معاشرے میں پروان چڑھتے لسانی تعصب، سماجی اونچ نیچ، دولت کی ناجائز تقسیم اور معاشی بحران کو ابتدائی حساب کے اصولوں میں بے نقاب کیا ہے۔ مصنف نے جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم کے ساتھ ساتھ الجبرا اور جیومیٹری کے قاعدوں کے ذریعے معاشرے پر گہرا طنز کیا ہے۔
Q3 · 5 marks
سبق «ابتدائی حساب» کا خلاصہ اپنے الفاظ میں لکھیں۔
Answer
ابن انشا کی مشہور کتاب «اردو کی آخری کتاب» سے یہ سبق لیا گیا ہے۔ بظاہر یہ سبق ہمیں حساب، الجبرا اور جیومیٹری کے قاعدے سکھانے کی کوشش کرتا ہے مگر اس میں بہت مزاحیہ انداز میں معاشرے پر تنقید کی گئی ہے۔ مصنف کے مطابق حساب کے چار بڑے قاعدے ہیں: جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم۔ جمع کے قاعدے پر عمل مشکل ہے کیوں کہ مہنگائی میں سب کچھ خرچ ہو جاتا ہے اور رشوت کے بازار میں حاصل جمع زیادہ ہو جاتا ہے۔ زبانی جمع خرچ ملکی مسائل حل کرنے کے کام آتا ہے۔ تفریق کا مطلب منہا کرنا ہے یعنی صوبائی، لسانی اور مذہبی بنیادوں پر لوگوں میں فرق پیدا کرنا۔ ضرب کی بہت سی قسمیں ہیں جیسے ضرب خفیف، ضرب شدید اور ضرب کاری، اور اس سے پہلے تعزیرات پاکستان پڑھ لینی چاہیے۔ تقسیم کا مطلب بانٹنا ہے جس میں حقوق اپنے پاس رکھے جاتے ہیں اور فرائض دوسروں کو بانٹ دیے جاتے ہیں۔ سب سے زیادہ جھگڑے اسی پر ہوتے ہیں۔ الجبرا حروف کا کھیل ہے جو طالب علموں کو فیل کرنے کے لیے پڑھایا جاتا ہے۔ جیومیٹری لکیروں کا کھیل ہے جس میں زاویہ، مثلث، مستطیل اور خط کی قسموں پر مزاحیہ انداز میں طنز کیا گیا ہے۔
Q4 · 5 marks
سرگرمی: ایک فہرست بنائیں جس میں مصنف کے بیان کردہ تمام قاعدوں کی ایک ایک سطری مزاحیہ تفصیل لکھیں۔
Answer
جمع: جس میں حاصل جمع زیادہ سے زیادہ آئے مگر مہنگائی میں کچھ جمع نہیں ہوتا اور رشوت کے بازار میں حاصل جمع بڑھ جاتا ہے۔ تفریق: ایک عدد میں سے دوسرے کو نکال دینا یعنی لوگوں میں فرق پیدا کر دینا جس کا حاصل ہاتھ ملنا ہے۔ ضرب: ضرب خفیف، ضرب شدید اور ضرب کاری مگر آدمی کو آدمی سے ضرب دیں تو حاصل ضرب بھی آدمی ہی ہے۔ تقسیم: حقوق اپنے پاس رکھو اور فرائض دوسروں میں بانٹ دو اور جھگڑے اسی پر ہوتے ہیں۔ الجبرا: حروف کا کھیل جو طالب علموں کو فیل کرنے کے لیے پڑھایا جاتا ہے۔ جیومیٹری: لکیروں کا کھیل جس کے ماہر لکیر کے فقیر ہیں۔
Q5 · 5 marks
مزاحیہ ادب کے بارے میں اشاراتِ تدریس کی روشنی میں وضاحت کریں۔
Answer
مزاحیہ ادب اپنے ظاہری رویوں میں سنجیدہ ادب سے قطعاً مختلف چیز ہے۔ مزاح کے لیے کوئی خاص صنف مخصوص نہیں بلکہ یہ کسی بھی صنف کی صورت میں لکھا جا سکتا ہے۔ اس سبق میں ریاضی کے جن جن قاعدوں کا تذکرہ آیا ہے ان کی اصل صورت حال سے بھی طلبہ کو آگاہ کیا جائے۔ طلبہ کو «اردو کی پہلی کتاب» از مولانا محمد حسین آزاد کے بارے میں بتایا جائے تاکہ وہ مصنف کی مزاحیہ تحریر سے محظوظ ہو سکیں۔
Q6 · 10 marks
درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ تفریق: میں پنجابی ہوں تو سندھی نہیں ہے۔ میں بنگالی ہوں تو بنگالی نہیں ہے۔ میں مسلمان ہوں تو مسلمان نہیں ہے۔ اس کو تفریق پیدا کرنا کہتے ہیں۔ حساب کا یہ قاعدہ بھی قدیم زمانے سے چلا آ رہا ہے۔ تفریق کا ایک مطلب ہے منہا کرنا یعنی نکالنا ایک عدد میں سے دوسرے عدد کو۔ بعض عدد خود نکل جاتے ہیں۔ بعضوں کو زبردستی نکالنا پڑتا ہے۔ فتوے دے کر نکالنا پڑتا ہے۔ ایک اور بات یاد رکھیے۔ جو لوگ زیادہ جمع کر لیتے ہیں وہی زیادہ تفریق بھی کرتے ہیں۔ انسانوں اور انسانوں میں۔ مسلمانوں اور مسلمانوں میں۔ عام لوگ تفریق کے قاعدے کو پسند نہیں کرتے کیوں کہ حاصل تفریق کچھ نہیں آتا۔ آدمی ہاتھ ملتا رہ جاتا ہے۔
Answer
سبق کا عنوان: ابتدائی حساب مصنف کا نام: ابن انشا خط کشیدہ الفاظ کے معانی: تفریق: ایک عدد سے دوسرے عدد کو نکالنا۔ منہا کرنا: کوتاہی کرنا، نکال دینا، کم کرنا۔ فتوے: شرعی مفتی کے فیصلے۔ تشریح: اس پیراگراف میں مصنف نے حساب کے قاعدے تفریق کو بنیاد بنا کر معاشرے میں پائی جانے والی تفریق پر طنز کیا ہے۔ تفریق کا مطلب ایک عدد سے دوسرے عدد کو نکالنا ہے۔ مصنف کہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں کبھی صوبے کے نام پر کبھی زبان اور کبھی مذہب کے نام پر لوگوں میں فرق پیدا کر دیا جاتا ہے۔ جیسے کچھ عدد خود نکل جاتے ہیں ویسے کچھ لوگ خود الگ ہو جاتے ہیں اور بعض کو فتوے دے کر جماعت سے نکالنا پڑتا ہے۔ مصنف یہ بھی بتاتے ہیں کہ جو لوگ زیادہ جمع کر لیتے ہیں یعنی طاقت اور دولت والے وہی تفریق بھی کرتے ہیں۔ عام لوگ اس قاعدے کو پسند نہیں کرتے کیوں کہ اس میں ان کے ہاتھ کچھ نہیں آتا اور وہ ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔ ہماری زندگی میں بھی اکثر طاقت ور لوگ کمزور کا حق چھین لیتے ہیں۔
Q7 · 10 marks
درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ تقسیم: یہ حساب کا بڑا ضروری قاعدہ ہے۔ سب سے زیادہ جھگڑے اسی پر ہوتے ہیں۔ تقسیم کا مطلب ہے بانٹنا۔ اندھوں کا آپس میں ریوڑیاں بانٹنا۔ بندر کا بلیوں میں روٹی بانٹنا۔ چوروں کا آپس میں مال بانٹنا۔ اہل کاروں کا آپس میں رشوت بانٹنا۔ دال تک جوتیوں میں بانٹ کر کھانی چاہیے۔ تقسیم کا طریقہ کچھ مشکل نہیں ہے۔ حقوق اپنے پاس رکھیے، فرائض دوسروں میں بانٹ دیجیے۔ روپیہ پیسا اپنے کیسے میں ڈال لیجیے، قناعت کی تلقین دوسروں کو کیجیے۔
Answer
سبق کا عنوان: ابتدائی حساب مصنف کا نام: ابن انشا خط کشیدہ الفاظ کے معانی: حقوق: حق کی جمع۔ فرائض: فرض کی جمع۔ کیسے: جیب۔ قناعت: تھوڑی سی چیز پر خوش ہونا۔ تلقین: نصیحت، تاکید۔ تشریح: ابن انشا نے تقسیم کو حساب کا بڑا ضروری قاعدہ کہا ہے کیوں کہ سب سے زیادہ جھگڑے اسی پر ہوتے ہیں۔ تقسیم کا مطلب بانٹنا ہے۔ مصنف مثالیں دیتا ہے کہ اندھے آپس میں ریوڑیاں بانٹتے ہیں، بندر بلیوں میں روٹی بانٹتا ہے، چور آپس میں مال اور اہل کار آپس میں رشوت بانٹ لیتے ہیں۔ طنز یہ ہے کہ لوگ اپنے حقوق اپنے پاس رکھتے ہیں اور فرائض دوسروں کو بانٹ دیتے ہیں۔ روپیہ پیسا اپنی جیب میں ڈالتے ہیں اور قناعت کی نصیحت دوسروں کو کرتے ہیں۔ ابن انشا معاشرے کی ناہمواریوں پر گہرا طنز کرتے ہیں۔ یہ قاعدہ محاوروں میں بھی استعمال ہوتا ہے جیسے اندھوں کا ریوڑیاں بانٹنا۔
Q8 · 10 marks
درج ذیل پیراگراف کی تشریح کریں۔ جیومیٹری لکیروں کا کھیل ہے۔ علمائے جیومیٹری کو ہم لکیر کے فقیر کہہ سکتے ہیں۔ دنیا نے اتنی ترقی کر لی ہر چیز بشمول سائنس اور مہنگائی کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن جیومیٹری والوں کے ہاں اب تک زاویہ قائمہ ۹۰ درجہ ہوتا ہے اور مثلث کے اندرونی زاویوں کا مجموعہ ۱۸۰ درجے ہے۔ امریکہ اور روس ہر معاملے میں لڑتے ہیں اس معاملے میں ملی بھگت ہے۔ ہم اپنے ملک میں اپنی پسند کا نظام لائیں گے تو اپنی اسمبلی میں ایک قانون بنوائیں گے۔ مستطیل بھی پرانے زمانے میں جیسی چورس تھی ویسی آج بھی ہے۔ گول کرنا بڑی بات ہے کسی کو توفیق تک نہ ہوئی کہ اس کے چار کی جگہ پانچ یا چھ ضلعے کر دیں۔ ایک آدھ فالتو رہے تو اچھا ہی ہے۔ مغربی پاکستان کے ضلعوں میں ہم ردوبدل کر سکتے ہیں تو مستطیل کے ضلعوں میں کیوں نہیں کر سکتے۔
Answer
سبق کا عنوان: ابتدائی حساب مصنف کا نام: ابن انشا خط کشیدہ الفاظ کے معانی: لکیر کا فقیر: پرانی رسم کا پابند۔ ملی بھگت: سازش، گٹھ جوڑ۔ فالتو: بے کار چیز۔ تشریح: جیومیٹری یوں تو حساب کی ایک شاخ ہے مگر دراصل یہ لکیروں کا کھیل ہے اور اس کے پرانے عالم بھی لکیروں کے فقیر ہیں۔ دنیا میں ترقی کے باوجود جیومیٹری والے آج بھی ۹۰ درجے پر ہی زاویہ قائمہ بناتے ہیں اور مثلث کے اندرونی زاویوں کا مجموعہ ۱۸۰ تک ہی رہتا ہے۔ امریکہ اور روس ہر معاملے میں جھگڑتے رہتے ہیں لیکن اس معاملے میں ان کا گٹھ جوڑ ہے۔ مصنف طنز کرتے ہیں کہ اگر ہم اپنی اسمبلی میں نیا قانون بنائیں تو زاویوں میں تبدیلی کروا دیں گے۔ مستطیل کی شکل آج بھی ویسی ہی ہے جیسی پرانے وقتوں میں تھی۔ کسی نے اس کے چار کی جگہ پانچ یا چھ ضلعے بنانے کی ہمت نہ کی۔ جب ہم نے مغربی پاکستان کے ضلعوں میں تبدیلی کر لی تو مستطیل کے ضلعوں میں کیوں نہیں کر سکتے۔ مصنف نے اس طرح بدلتے ہوئے ملکی حالات پر گہرا طنز کیا ہے۔
Q9 · 6 marks
سبق «ابتدائی حساب» کے متن کے حوالے سے دیے ہوئے جملوں میں خالی جگہیں پُر کریں۔ (الف) قاعدہ وہی اچھا ہے جس میں ______ زیادہ آئے۔ (ب) بعض عدد خود نکل جاتے ہیں بعضوں کو ______ نکالنا پڑتا ہے۔ (ج) علامہ اقبال ______ ان کے علاوہ ہے۔ (د) چوں کہ طالب علم اس سے گھبراتے ہیں اور یہ جبراً پڑھایا جاتا ہے اس لیے ______ کہلاتا ہے۔ (ہ) علمائے ______ کو ہم لکیر کے فقیر کہہ سکتے ہیں۔ (و) یہ اس لیے ہوتا ہے کہ کہیں تو دنیا میں دن رات ______ ہوں کہیں تو مساوات نظر آئے۔
Answer
(الف)حاصل جمع
(ب)زبردستی
(ج)ضرب کلیم
(د)الجبرا
(ہ) جیومیٹری
(و) برابر
Q10 · 4 marks
ان مثالوں میں سے تشبیہ اور استعارہ الگ الگ کیجیے۔ (الف) یہ خربوزہ شہد کی طرح میٹھا ہے۔ (ب) بچے کے گال گلاب کے پھول کی مانند نرم و نازک تھے۔ (ج) شیر کے آتے ہی رن کانپ اٹھا۔ (د) میرے چاند تو کہاں ہے؟
Answer
تشبیہ:
1۔
(الف)یہ خربوزہ شہد کی طرح میٹھا ہے۔
2۔
(ب)بچے کے گال گلاب کے پھول کی مانند نرم و نازک تھے۔
استعارہ:
1۔
(ج)شیر کے آتے ہی رن کانپ اٹھا۔
2۔
(د)میرے چاند تو کہاں ہے؟
Q11 · 5 marks
درج ذیل جملوں میں رموز اوقاف کی علامتوں:سکتہ، وقفہ، رابطہ، تفصیلیہ اور ختمہ کا استعمال کریں۔ (الف) آج موسم بڑا خوش گوار ہے (ب) قائد اعظم کا فرمان اتحاد تنظیم اور یقین محکم ہمارے لیے آج بھی مشعل راہ ہے (ج) ورزش کے فائدے حسب ذیل ہیں (د) جاپان چین سنگاپور جنوبی کوریا اور فلپائن کا شمار ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے (ہ) آنا تو خفا آنا جانا تو رلا جانا
Answer
(الف)آج موسم بڑا خوش گوار ہے۔
(ب)قائد اعظمؒ کا فرمان: اتحاد، تنظیم اور یقین محکم ہمارے لیے آج بھی مشعل راہ ہے۔
(ج)ورزش کے فائدے حسب ذیل ہیں:-
(د)جاپان، چین، سنگاپور، جنوبی کوریا اور فلپائن کا شمار ایشیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا ہے۔
(ہ) آنا تو خفا آنا، جانا تو رلا جانا۔
Q12 · 3 marks
اعراب کی مدد سے تلفظ واضح کریں: تفریق، تقسیم، الجبرا، مثلث، منحنی، بندی۔
Answer
تَفْرِیق، تَقْسِیم، اَلْجَبْرَا، مُثَلَّث، مُنْحَنِی، بَنْدِی
Q13 · 5 marks
تشبیہ کی تعریف کریں اور اس کے ارکان مثال کے ساتھ لکھیں۔
Answer
جب کسی چیز کو مشترک صفت کی بنا پر اس کی کیفیت اور صورت حال کو مزید تاثیر بنانے کے لیے کسی دوسری چیز کے مانند قرار دیا جائے تو اسے تشبیہ کہتے ہیں۔ جس چیز کو تشبیہ دیں اسے مشبہ، جس چیز کے ساتھ تشبیہ دیں اسے مشبہ بہ، وہ صفت جس کی بنیاد پر تشبیہ دی جائے اسے وجہ شبہ اور وہ کلمہ یا حرف جو مشبہ اور مشبہ بہ کو ملائے اسے حرف تشبیہ کہتے ہیں۔
ارکان تشبیہ: تشبیہ کے چار ارکان ہوتے ہیں: مشبہ، مشبہ بہ، وجہ شبہ اور حرف تشبیہ۔
مثال: یہ کاغذ دودھ کی طرح سفید ہے۔ اس جملے میں «کاغذ» مشبہ ہے، «دودھ» مشبہ بہ ہے، «سفید» وجہ شبہ ہے اور «کی طرح» حرف تشبیہ ہے۔
Q14 · 5 marks
استعارہ کی تعریف کریں اور اس کے ارکان مثال کے ساتھ لکھیں۔
Answer
جب ہم کسی لفظ کو حقیقی معنوں کے بجائے مجازی معنوں میں اس طرح استعمال کریں کہ اس کے حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہ کا تعلق ہو تو اسے اصطلاح میں استعارہ کہتے ہیں۔
ارکان استعارہ: استعارے کے تین ارکان ہوتے ہیں: مستعارلہ (جس کے لیے استعارہ لیا جائے)، مستعار منہ (جس سے استعارہ لیا جائے) اور وجہ جامع (مشترک صفت)۔
مثال: «ایک بلبل کہ ہے محو ترنم اب تک» علامہ اقبالؒ کے اس مصرعے میں بلبل کا لفظ استعارہ ہے جو علامہ اقبالؒ نے اپنی ذات کے لیے استعمال کیا ہے۔ «علامہ اقبال» (جن کا ذکر نہیں) مستعارلہ ہے، «بلبل» مستعار منہ ہے اور «ترنم» کا لفظ وجہ جامع ہے۔
Q15 · 5 marks
رموز اوقاف سے کیا مراد ہے؟ سکتہ، وقفہ، رابطہ، تفصیلیہ اور ختمہ کی وضاحت مثالوں کے ساتھ کریں۔
Answer
رموز اوقاف سے مراد وہ علامتیں ہیں جو تحریر میں ایک جملے یا کسی جملے کے ایک حصے کو دوسرے حصوں سے علیحدہ کریں۔ سکتہ (،): اسے وقف خفیف بھی کہا جاتا ہے۔ جہاں یہ علامت آئے وہاں پڑھنے والے کو بغیر سانس توڑے بالکل ذرا سی دیر کے لیے ٹھہرنا چاہیے۔ جیسے: لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ملتان اور سرگودھا پنجاب کے بڑے بڑے شہر ہیں۔ وقفہ (؛): اسے نصف وقف بھی کہا جاتا ہے۔ یہ علامت سکتے سے ذرا زیادہ دیر ٹھہراؤ کے لیے آتی ہے۔ جب ایک طویل جملے میں چھوٹے چھوٹے جملے آئیں یا کسی جملے کے مختلف اجزا پر زور دینا مقصود ہو۔ جیسے: جو کرے گا سو بھرے گا؛ جو بوئے گا سو کاٹے گا۔ رابطہ (:): اس علامت کا ٹھہراؤ، جسے وقف لازم بھی کہا جاتا ہے، وقفے سے قدرے زیادہ ہوتا ہے اور وہاں کیا جاتا ہے جہاں وقف کرنا لازم ہو بصورت دیگر عبارت کے غلط ملط ہونے کا احتمال ہو۔ جیسے: ماں نے بیٹے سے کہا: «بیٹا! محنت کرو محنت کا اجر ضرور ملتا ہے۔» تفصیلیہ (:-): اس علامت کا استعمال جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے وہاں کیا جاتا ہے جہاں کسی بات کی تفصیل بیان کی جائے۔ ختمہ (۔): اس علامت کو انگریزی میں فل سٹاپ کہتے ہیں۔ یہ جملے کے خاتمے پر لگائی جاتی ہے لیکن جہاں سکتہ، وقفہ، وقف لازم یا تفصیلیہ کا محل ہو وہاں ختمے کا استعمال ہرگز درست نہیں۔ جیسے: دنیا دار العمل ہے۔
Test yourself on this chapter
Timed chapter tests, marked the moment you finish.
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.