Parho

Class 9 Urdu · Chapter 2

نعت: questions and answers

Every short question, long question and MCQ on this chapter's free papers, each with its answer. Try one yourself first, then check.

35short questions
8long questions
0MCQs

Short questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    سینۂ شب تار الست سے کیا پھوٹا؟

    Answer

    سینۂ شب تار الست سے اس کائنات کا سب سے پہلا نور پھوٹا تھا۔ شاعر کے مطابق حضور ﷺ اس نور کی پہلی کرن ہیں۔

  2. Q2 · 2 marks

    شاعر کے نزدیک اس کائنات میں سب کچھ کس کے واسطے پیدا کیا گیا؟

    Answer

    شاعر کے نزدیک اس کائنات میں سب کچھ حضور نبی کریم ﷺ کے واسطے پیدا کیا گیا۔

  3. Q3 · 2 marks

    “جلتے ہیں جبریل کے پر جس مقام پر” کی وضاحت واقعۂ معراج کی روشنی میں کریں۔

    Answer

    جب رسالت مآب ﷺ معراج پر تشریف لے گئے تو جب ساتویں آسمان تک جبرائیل آپ ﷺ کو لے گئے اور سدرۃ المنتہیٰ کے مقام پر پہنچے تو کہنے لگے اے اللہ کے رسول ﷺ یہ میرا آخری مقام ہے اس سے آگے جاؤں گا تو میرے پر جل جائیں گے۔ چناں چہ وہاں سے جناب رسالت مآب ﷺ تنہا ہی سفر پر روانہ ہوئے۔

  4. Q4 · 2 marks

    شاعر کے نزدیک آپ ﷺ کے ہاتھوں نے کسے تھام لیا؟

    Answer

    شاعر کے نزدیک آپ ﷺ کے ہاتھوں نے گرتے ہوؤں کو تھام لیا۔

  5. Q5 · 2 marks

    شاعر کے نزدیک جس کی نظیر نہیں ملتی وہ کون سی ہستی ہے؟

    Answer

    شاعر کے نزدیک بے نظیر اور بے مثال ہستی نبی کریم ﷺ کی ہے۔

  6. Q6 · 2 marks

    شاعر نے “اے تاج دار یثرب و بطحا” کہہ کر کسے مخاطب کیا ہے؟

    Answer

    شاعر نے “اے تاج دار یثرب و بطحا” کہہ کر بلاشبہ نبی کریم ﷺ کو مخاطب کیا ہے۔

  7. Q7 · 2 marks

    اعراب لگا کر درست تلفظ واضح کریں۔ شب تار الست، غایت اولی، یثرب و بطحا، نور اولیں، رحمت دو جہاں

    Answer

    شَبِ تارِ اَلَسْت، غایَتِ اُولیٰ، یَثْرِب و بَطْحا، نُورِ اُوْلَیں، رَحْمَتِ دو جَہاں۔

  8. Q8 · 2 marks

    شامل کتاب “نعت” میں قوافی اور ردیف کی نشان دہی کریں۔

    Answer

    نعت کے قوافی: تمنا، دنیا، اجالا، اولی، شناسا، بطحا، تنہا۔ نعت کی ردیف: تمھیں تو ہو۔

  9. Q9 · 2 marks

    صنف نظم “نعت” اور “منقبت” میں فرق واضح کریں۔

    Answer

    نعت سے مراد ایسی نظم ہے جس میں حضور ﷺ کی تعریف اور شان بیان کی جائے۔ منقبت میں اہل بیت، صحابہ کرام اور اولیا کے اوصاف بیان کیے جاتے ہیں۔

  10. Q10 · 2 marks

    مولانا ظفر علی خان کب اور کس شہر میں پیدا ہوئے؟

    Answer

    مولانا ظفر علی خان ۱۸۷۳ء کو سیالکوٹ شہر کے قریب گاؤں “کوٹ مہرتھ” میں پیدا ہوئے۔

  11. Q11 · 2 marks

    انہوں نے ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

    Answer

    انہوں نے ابتدائی تعلیم وزیرآباد سے اور میٹرک کا امتحان پٹیالہ سے پاس کیا۔ پھر ایف اے اور بی اے علی گڑھ سے کیا۔

  12. Q12 · 2 marks

    مولوی سراج الدین ظفر علی خان کے کیا لگتے تھے؟

    Answer

    مولوی سراج الدین مولانا ظفر علی خان کے والد محترم تھے۔

  13. Q13 · 2 marks

    ان کے والد نے کون سا اخبار شروع کیا تھا؟

    Answer

    ان کے والد محترم نے ہفت روزہ اخبار “زمیندار” وزیر آباد سے نکالنا شروع کیا تھا۔

  14. Q14 · 2 marks

    مولانا ظفر علی خان کہاں سے ملازمت ترک کر کے کرم آباد آئے؟

    Answer

    مولانا ظفر علی خان حیدر آباد (دکن) سے ملازمت ترک کر کے اپنے آبائی گاؤں کرم آباد آ گئے۔

  15. Q15 · 2 marks

    گرتے ہوؤں کو کس نے سنبھالا؟

    Answer

    گرتے ہوؤں کو حضور ﷺ نے آ کر سنبھالا۔

  16. Q16 · 2 marks

    نعت کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    جس نظم میں حضور نبی کریم ﷺ کی تعریف و توصیف بیان کی جائے اسے نعت کہتے ہیں۔

  17. Q17 · 2 marks

    قافیہ کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    نظم یا غزل میں ہم آواز الفاظ کو قافیہ کہتے ہیں۔ یہ الفاظ شعر کے آخر میں آتے ہیں۔

  18. Q18 · 2 marks

    ردیف کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    شاعری میں جو الفاظ قافیے کے بعد بار بار آئیں انھیں ردیف کہتے ہیں۔

  19. Q19 · 2 marks

    شاعر کے دل کی تمنا کس کی وجہ سے زندہ ہے؟

    Answer

    شاعر کے دل کی تمنا حضور ﷺ جیسی مبارک ہستی کی وجہ سے زندہ ہے۔

  20. Q20 · 2 marks

    اللہ نے یہ جہاں کس کے لیے بنایا؟

    Answer

    اللہ نے یہ جہاں حضور نبی کریم ﷺ کے لیے تخلیق کیا۔

  21. Q21 · 2 marks

    مولانا ظفر علی خان کو کیا لقب ملا اور کس نے دیا؟

    Answer

    جب چاروں طرف مولانا ظفر علی خان کے اخبار “زمیندار” کا چرچا ہوا تو عوام نے انھیں “بابائے صحافت” کا لقب دیا۔

  22. Q22 · 2 marks

    جہاں جبریل کے پر جلتے ہیں وہاں سے آگے حضور ﷺ کس طرح گئے؟

    Answer

    جہاں جبریل کے پر جلتے ہیں وہاں سے آگے حضور ﷺ تنہا ہی سفر پر روانہ ہوئے۔

  23. Q23 · 2 marks

    اس جہان کا نور اولین کون ہے؟

    Answer

    اس جہان کے نور اولین بلاشبہ حضور ﷺ ہیں۔

  24. Q24 · 2 marks

    اچھی نعت کون لکھ سکتا ہے؟

    Answer

    جس بھی شاعر کے دل میں حضور ﷺ کی محبت کا جذبہ موج زن ہو صرف وہی اچھی نعت لکھ سکتا ہے۔

  25. Q25 · 2 marks

    وعدۂ الست کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    جب اللہ تعالیٰ نے سب روحوں کو ایک ہی دن پیدا کیا اور ان سب سے پوچھا گیا کہ تمھارا رب کون ہے؟ سب نے ایک ہی جواب دیا کہ یا اللہ بے شک آپ ہی ہمارے رب ہیں۔

  26. Q26 · 2 marks

    سب غایتوں کی غایت اولیٰ کون ہے؟

    Answer

    سب جہانوں کی غایت اولیٰ نبی کریم ﷺ ہیں۔

  27. Q27 · 2 marks

    مصرع اور شعر کسے کہتے ہیں؟

    Answer

    شعری اصطلاح میں آدھے شعر یا نصف بیت کو مصرع کہتے ہیں۔ دو مصرعے جو ایک وزن کے ہوں اور ایک خیال کو ظاہر کریں تو وہ شعر یا بیت ہے۔

  28. Q28 · 2 marks

    مولانا ظفر علی خان کی شخصیت کے مختلف پہلو بیان کریں۔

    Answer

    مولانا ظفر علی خان بیک وقت ایک قادر الکلام شاعر، شعلہ بیان مقرر، صاحب طرز انشا پرداز، بے باک صحافی، بہترین مترجم اور ایک دلیر سیاست دان ہونے کی حیرت انگیز مثال تھے۔

  29. Q29 · 2 marks

    مولانا ظفر علی خان کی نعت گوئی کی خصوصیات بیان کریں۔

    Answer

    مولانا کی اکثر شاعری ہنگامی صورت حال کا تقاضا تھی مگر انھوں نے حمد و نعت میں وہ مقام پیدا کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کی نعت گوئی خلوص، عقیدت، جدت طبع اور قدرت بیان کا حسین امتزاج ہے۔

  30. Q30 · 2 marks

    مولانا ظفر علی خان کی سیاسی اور ہنگامی شاعری کے علاوہ ان کی کس خوبی کا ذکر کیا گیا ہے؟

    Answer

    سیاسی اور ہنگامی شاعری کے علاوہ مولانا ظفر علی خان فی البدیہ شعر کہنے پر حیرت انگیز قدرت رکھتے تھے۔

  31. Q31 · 2 marks

    شعر کی تشریح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

    Answer

    شعر میں بیان کی ہوئی باتوں کی وضاحت کی جائے۔ اگر شعر میں کوئی محاورہ یا ترکیب یا تلمیح ہو تو اسے کھول کر بیان کیا جائے۔ تشریح میں کوئی قول یا اسی مفہوم کا کوئی اور شعر بھی لکھا جا سکتا ہے۔

  32. Q32 · 2 marks

    مولانا ظفر علی خان کے دادا کا نام کیا تھا اور کرم آباد کس کے نام سے منسوب ہے؟

    Answer

    مولانا ظفر علی خان کے دادا کا نام چودھری کرم الٰہی تھا۔ گاؤں کرم آباد بھی انھی کے نام سے منسوب ہے۔

  33. Q33 · 2 marks

    حضور ﷺ نے گرتی ہوئی قوم کو کس طرح سہارا دیا؟

    Answer

    حضور ﷺ نے جہالت کی پستیوں میں گری ہوئی قوم کو سہارا دیا۔ آپ ﷺ نے یتیموں، بے کسوں اور بیواؤں کی مدد فرمائی۔ عرب کے جاہل معاشرے میں لڑکیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا مگر آپ ﷺ نے عورتوں کو عزت اور حقوق دلوائے۔

  34. Q34 · 2 marks

    طائف کے واقعے میں حضور ﷺ نے اپنے ستانے والوں کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

    Answer

    جب آپ ﷺ حق کا پیغام لے کر طائف گئے تو وہاں کے لوگوں نے بدسلوکی کی حتیٰ کہ پتھر مارے اور آپ ﷺ کا لہو نکل آیا۔ مگر آپ ﷺ نے ان کے حق میں بد دعا نہیں کی بلکہ انھیں معاف فرما دیا۔

  35. Q35 · 2 marks

    حضور ﷺ نے ایمان کے لیے اپنی محبت کے بارے میں کیا فرمایا؟

    Answer

    حضور ﷺ نے فرمایا کہ جب تک تمھارے دل میں میری محبت تمھاری جان، مال، آبرو، اولاد اور والدین سے بڑھ کر نہ ہو تم مومن نہیں ہو سکتے۔

Long questions with answers

  1. Q1 · 2 marks

    اشعار کی تشریح... دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمھیں تو ہو ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمھیں تو ہو

    Answer

    یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا پہلا شعر ہے۔ تمنا کا مطلب خواہش اور آرزو ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ یا رسول اللہ ﷺ! ہمارے دلوں میں سب سے بڑی خواہش آپ ﷺ کی ذات با برکت سے محبت ہے۔ آپ ﷺ کی محبت و اطاعت ہی سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ جب تک میری محبت تمھارے دل میں جان، مال، آبرو، اولاد اور والدین سے بڑھ کر نہ ہو تم مومن نہیں ہو سکتے۔ ہم جس دنیا میں بس رہے ہیں یعنی آباد ہیں وہ دنیا بھی آپ ﷺ کے دم قدم سے آباد ہے۔ رسالت مآب ﷺ سے محبت ہی اللہ تعالیٰ سے محبت ہے۔ اگر دل میں خلوص اور تابعداری نہ ہو تو وہ دل زندہ نہیں بلکہ مردہ ہے۔

  2. Q2 · 2 marks

    اشعار کی تشریح... پھوٹا جو سینۂ شب تار الست سے اس نور اولیں کا اجالا تمھیں تو ہو

    Answer

    یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا دوسرا شعر ہے۔ شب تار کا مطلب تاریک رات ہے اور نور اولیں کا مطلب پہلا نور ہے۔ الست قرآن کی وہ آیت ہے جس میں روز ازل اللہ تعالیٰ نے سب روحوں سے پوچھا تھا کہ کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں۔ شاعر عالم ارواح میں انسانوں کے اللہ کی الوہیت، ربوبیت اور توحید کے اقرار کا ذکر کرتا ہے۔ سب سے پہلا نور جو الست کی تاریکی سے پھوٹا آپ ﷺ اس نور کی پہلی کرن ہیں۔ حدیث میں ہے کہ آپ ﷺ اس وقت بھی نبی تھے۔ اللہ نے پہلے ایک نور پیدا کیا پھر فرشتے اور روحیں ایک ہی روز پیدا کیں اور ان سے پوچھا کہ کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں۔ سب نے جواب دیا کہ ہاں کیوں نہیں آپ ہی ہمارے رب ہیں۔

  3. Q3 · 2 marks

    اشعار کی تشریح... سب کچھ تمھارے واسطے پیدا کیا گیا سب غایتوں کی غایت اولیٰ تمھیں تو ہو

    Answer

    یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا تیسرا شعر ہے۔ غایت کا مطلب مقصد ہے اور غایت اولیٰ سے مراد سب مقصدوں کا سب سے بڑا مقصد ہے۔ اس کائنات کی ہر شے اللہ نے اپنے محبوب نبی ﷺ کے لیے پیدا کی۔ اللہ کے نزدیک اس خوب صورت کائنات اور دنیا کی تخلیق کا مقصد آپ ﷺ کی ذات گرامی کی تخلیق تھا۔ شاعر کہتا ہے کہ دنیا کے بنانے کے ہر مقصد کا مقصود آپ ﷺ کی ہستی ہے۔ اگر آپ ﷺ کی ذات نہ ہوتی تو نہ اس دنیا کے رنگ ہوتے اور نہ گل و گلزار۔ آپ ﷺ کا وجود ہی کائنات کی وجہ تخلیق ہے۔

  4. Q4 · 2 marks

    اشعار کی تشریح... جلتے ہیں جبریل کے پر جس مقام پر اس کی حقیقتوں کے شناسا تمھیں تو ہو

    Answer

    یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا چوتھا شعر ہے۔ شناسا کا مطلب واقف ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ جب رسالت مآب ﷺ معراج پر تشریف لے گئے تو جس مقام پر حضرت جبریل کے پر بھی جلنے لگتے ہیں اس جگہ اور اس کی حقیقتوں سے آپ ﷺ واقف ہیں۔ جب ساتویں آسمان تک جبریل آپ ﷺ کو لے گئے اور سدرۃ المنتہیٰ کے مقام پر پہنچے تو کہنے لگے: اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ میرا آخری مقام ہے۔ اس سے آگے جاؤں گا تو میرے پر جل جائیں گے۔ چناں چہ وہاں سے جناب رسالت مآب ﷺ تنہا ہی سفر پر روانہ ہوئے۔ یوں شاعر نے آپ ﷺ کے بلند مقام کو بیان کیا ہے۔

  5. Q5 · 2 marks

    اشعار کی تشریح... گرتے ہوؤں کو تھام لیا جس کے ہاتھ نے اے تاج دار یثرب و بطحا تمھیں تو ہو

    Answer

    یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا پانچواں شعر ہے۔ تھام لیا کا مطلب سہارا دیا ہے۔ تاج دار کا مطلب بادشاہ، یثرب مدینے کا پرانا نام اور بطحا مکہ کی وادی ہے۔ حضور ﷺ نے جہالت کی پستیوں میں گری ہوئی قوم کو سہارا دیا۔ آپ ﷺ نے یتیموں، بے کسوں اور بیواؤں کی مدد فرمائی۔ عرب کے جاہل معاشرے میں لڑکیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا مگر آپ ﷺ نے عورتوں کو عزت اور حقوق دلوائے۔ شاعر کہتا ہے کہ اے مکہ اور مدینہ کے تاج دار! اگر آپ ﷺ نہ ہوتے تو فقیروں اور یتیموں کو کون پوچھتا۔ آپ ﷺ نے آ کر اندھیرے مٹا دیے اور چاروں طرف روشنی کا نور پھیل گیا۔

  6. Q6 · 2 marks

    اشعار کی تشریح... دنیا میں رحمت دو جہاں اور کون ہے جس کی نہیں نظیر وہ تنہا تمھیں تو ہو

    Answer

    یہ شعر مولانا ظفر علی خان کی نعت کا چھٹا شعر ہے۔ رحمت دو جہاں کا مطلب دو جہانوں کے لیے رحمت ہے اور اس سے مراد نبی کریم ﷺ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو دو جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ قرآن میں ہے کہ ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔ شاعر کہتا ہے کہ دنیا اور آخرت دونوں کے لیے صرف آپ ﷺ کی ذات ہی رحمت کہلائی۔ جب آپ ﷺ حق کا پیغام لے کر طائف گئے تو لوگوں نے بدسلوکی کی حتیٰ کہ پتھر مارے اور آپ ﷺ کا لہو نکل آیا۔ مگر آپ ﷺ نے ان کے حق میں بد دعا نہیں کی بلکہ انھیں معاف فرما دیا۔ اتنے کرم کی مثال کسی اور ہستی سے نہیں ملتی۔

  7. Q7 · 5 marks

    نعت کا خلاصہ لکھیں۔

    Answer

    شاعر رسول اللہ ﷺ سے مخاطب ہو کر کہتا ہے کہ ہمارے دل کی سب سے بڑی تمنا آپ ﷺ کی محبت ہے اور اسی سے دل زندہ ہے۔ سب سے پہلا نور جو عالم ارواح میں الست کی تاریکی سے پھوٹا آپ ﷺ ہی کا نور تھا۔ اللہ تعالیٰ نے کائنات کی ہر شے آپ ﷺ کے لیے پیدا کی اور آپ ﷺ ہی سب غایتوں کی غایت اولیٰ ہیں۔ معراج میں جہاں جبریل کے پر جلتے ہیں وہاں سے آپ ﷺ تنہا آگے گئے۔ آپ ﷺ نے گرے ہوؤں، یتیموں اور بے کسوں کو سہارا دیا۔ آپ ﷺ ہی دونوں جہانوں کے لیے رحمت ہیں اور آپ ﷺ کی کوئی نظیر نہیں۔

  8. Q8 · 5 marks

    شامل کتاب “نعت” کا مرکزی خیال لکھیں۔

    Answer

    اس نعت کا مرکزی خیال یہ ہے کہ حضور ﷺ اس کائنات کا نور اولیں ہیں اور جہانوں کی تخلیق کی وجہ ہیں۔ آپ ﷺ نے سوئی ہوئی قوم کو جگایا اور بے کسوں، یتیموں اور گرے ہوؤں کو سہارا دیا۔ آپ ﷺ کی ذات بے مثال اور بے نظیر ہے اور آپ ﷺ ہی صرف اور صرف رحمۃ للعالمین ہیں۔ مسلمان کے دل کی سب سے بڑی تمنا آپ ﷺ کی محبت ہے اور اسی محبت اور اطاعت سے دل زندہ رہتا ہے اور آپ ﷺ کا وجود دونوں جہانوں کے لیے رحمت ہے۔

Test yourself on this chapter

Timed chapter tests, marked the moment you finish.

See the chapter tests

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account