مختصر سوالات (حصہ اول)

Short questions

25 questions · 50 min · 50 marks

Want to try first? Take the free Pakistan Studies test: نظریہ کی تعریف، ماخذ اور نظریہ پاکستان کا مفہوم

Sample questions with answers

The first 5 of 25, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    محلِ وقوع کی تعریف کریں۔

    Show model answer

    محلِ وقوع سے مراد کسی ملک کی عرض بلد اور طول بلد کے لحاظ سے جگہ اور اس کے ہمسایہ ممالک کے حوالے سے پوزیشن ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیا میں 23.5 سے 37 درجے عرض بلد شمالی اور 61 سے 77 درجے طول بلد مشرقی کے درمیان واقع ہے۔ شمال مشرق میں چین، مغرب میں افغانستان اور ایران، مشرق میں بھارت اور جنوب میں بحیرۂ عرب واقع ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    پاکستان میں پائے جانے والے تین گلیشیئرز کے نام لکھیں۔

    Show model answer

    سیاچن گلیشیئر، بالتورو گلیشیئر، بتورا گلیشیئر، بیافو گلیشیئر اور ہسپر گلیشیئر۔ (ان میں سے کوئی سے تین۔)

  3. Question 3 · 2 marks

    دریائے سندھ کے دو مغربی معاون دریاؤں کے نام لکھیں۔

    Show model answer

    دریائے کابل، دریائے سوات، دریائے کنڑ، دریائے کرم، دریائے ٹوچی، دریائے گومل، دریائے شیوک، دریائے شگر اور دریائے گلگت۔ (ان میں سے کوئی سے دو۔)

  4. Question 4 · 2 marks

    غیر دوامی نہروں سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    برسات کے موسم میں جب دریاؤں میں پانی کافی مقدار میں ہوتا ہے تو یہ نہریں چلتی ہیں اور خریف کی فصل کے لیے پانی فراہم کرتی ہیں۔ دوامی نہروں کی طرح ان کے بھی ہیڈورکس ہوتے ہیں جن کے ذریعے پانی کو کم و بیش کیا جا سکتا ہے۔ انہیں ششماہی نہریں بھی کہتے ہیں۔

  5. Question 5 · 2 marks

    کوہستان نمک کہاں واقع ہے؟

    Show model answer

    کوہستان نمک سطحِ مرتفع پوٹھوار کے جنوب میں واقع ہے۔ اس کے مشرق میں دریائے جہلم ہے۔ اس کی اوسط بلندی قریباً 700 میٹر ہے لیکن سکیسر کے مقام پر قریباً 1500 میٹر ہو جاتی ہے۔

More tests in زمین اور ماحول

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account