حقوق العباد (ہمسایوں کے حقوق)

Short questions

17 questions · 35 min · 34 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 17, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    ہمسایوں کے دو حقوق بیان کریں۔

    Show model answer

    1۔ پڑوسیوں کے ساتھ سلام میں پہل کریں اور جب وہ بیمار ہوں تو ان کی عیادت کریں۔ 2۔ مصیبت کے وقت ان کی غم خواری کریں اور مالی ضرورت کے وقت ان کی مالی مدد کریں۔ (اس کے علاوہ ان کے عیبوں کو چھپائیں اور ان کے گھر کے راستے کو تنگ نہ کریں۔)

  2. Question 2 · 2 marks

    ہمسایوں کے حقوق ادا کرنے کے دو معاشرتی اثرات تحریر کریں۔

    Show model answer

    1۔ معاشرے میں جانثاری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ 2۔ لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے ہیں، خوشی و غم میں شریک ہوتے ہیں اور جانی و مالی سطح پر ہر جائز کام میں تعاون کرتے ہیں جس سے معاشرہ انسانی ہمدردی اور تعاون کی مثال پیش کرتا ہے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    ہمسایوں کے ساتھ بدسلوکی کے کوئی سے دو دنیوی و اخروی نقصانات تحریر کریں۔

    Show model answer

    دنیوی نقصانات: 1۔ معاشرتی انتشار پھیلتا ہے اور امن و امان کا فقدان ہوتا ہے۔ 2۔ حقوق ادا نہ کرنے والا شخص معاشرے میں بدنام ہو جاتا ہے، لوگوں کی حمایت سے محروم ہو جاتا ہے۔ اخروی نقصانات: 1۔ اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب بنتا ہے۔ 2۔ ایسا شخص جنت میں داخلے سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں۔

  4. Question 4 · 2 marks

    حقوق العباد سے کیا مراد ہے؟

    Show model answer

    حقوق العباد سے مراد بندوں کے حقوق ہیں۔ معاشرتی اور اجتماعی زندگی میں ہر انسان دوسرے انسان کا محتاج ہوتا ہے، کیوں کہ انسان اپنی بنیادی ضروریات اکیلا پوری نہیں کر سکتا، لہٰذا اسے بعض ذمہ داریاں ادا کرنے سے کچھ حقوق حاصل ہوتے ہیں۔

  5. Question 5 · 2 marks

    قرآن و سنت کی تعلیمات میں معاشرے کی ترقی کا دارومدار کس بات پر ہے؟

    Show model answer

    قرآن و سنت کی تعلیمات میں معاشرے کی ترقی کا دارومدار اس بات پر ہے کہ انسان خیر اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کے مددگار بنیں، ان کی ہمدردی، ایثار اور خیر خواہی پر مبنی ہو۔

More tests in حسنِ معاملات و معاشرت

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account