قسم کے احکام و مسائل

Short questions

18 questions · 30 min · 36 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 18, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    قسم کا معنیٰ و مفہوم لکھیں۔

    Show model answer

    قسم کو قرآن و حدیث میں یمین کہا جاتا ہے، یمین کی جمع ایمان ہے۔ اصطلاحی مفہوم میں کسی مسلمان کا اللہ تعالیٰ کا نام لے کر پختہ عزم کرنا اور دوسرے شخص کو یقین دہانی کروانا یمین کہلاتا ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    قسم کی اقسام لکھیں۔

    Show model answer

    قسم کی تین اقسام ہیں: 1۔ یمین منعقدہ: مستقبل میں کسی کام کے حوالے سے قسم اٹھانا، اس کا کفارہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ 2۔ یمین غموس: ماضی کے کسی واقعے پر جھوٹی قسم اٹھانا، یہ گناہ کبیرہ ہے۔ 3۔ یمین لغو: روزمرہ گفتگو میں اپنے گمان کے مطابق صحیح قسم اٹھانا لیکن واقعہ اس طرح نہ ہونا، اس پر اللہ تعالیٰ نے درگزر فرمایا ہے۔

  3. Question 3 · 2 marks

    جھوٹی قسم کے کوئی سے دو نقصانات تحریر کریں۔

    Show model answer

    1۔ جھوٹی قسم گناہ کبیرہ اور انسانیت کو دھوکا دینا ہے۔ 2۔ جھوٹی قسم اٹھانے والے کی طرف اللہ تعالیٰ بروز قیامت نظر رحمت ہی نہیں فرمائے گا۔ (اس کے علاوہ جھوٹی قسم یا حلف انفرادی اور اجتماعی بربادی کا سبب بنتے ہیں۔)

  4. Question 4 · 2 marks

    قسم کے لیے قرآن و حدیث میں کون کون سے الفاظ استعمال ہوتے ہیں؟

    Show model answer

    قسم کو قرآن و حدیث میں یمین کہا جاتا ہے، یمین کی جمع ایمان ہے۔ قسم کے لیے یمین اور حلف کے الفاظ بھی استعمال ہوتے ہیں۔

  5. Question 5 · 2 marks

    بلا ضرورت قسم نہ اٹھانے کی تلقین کیوں کی گئی ہے؟

    Show model answer

    مسلمان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ جھوٹ نہیں بولتا بلکہ ہمیشہ سچ بولتا ہے۔ اس سے انسان کو معاشرے میں بلند مقام حاصل ہوتا ہے جس کے باعث لوگ اس کی بات پر یقین کرتے ہیں اور اسے اعتماد کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اس لیے بلا ضرورت قسم نہ اٹھائی جائے۔

More tests in حسنِ معاملات و معاشرت

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account