گواہی کے احکام و مسائل

Short questions

17 questions · 35 min · 34 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 5 of 17, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    قرآن و سنت کی روشنی میں گواہی کی فرضیت و اہمیت بیان کریں۔

    Show model answer

    اسلام میں شہادت امانت کی طرح ہے، جس طرح باقی امانتیں پوری کرنا لازم ہے بالکل اسی طرح گواہی دینا بھی امانت ہے جو ادا کرنا نہایت ضروری ہے۔ جب گواہی دینے والا کوئی اور نہ ہو اور معاملہ دو گواہوں کو معلوم ہو تو گواہی دینا فرض ہو جاتا ہے۔ قرآن مجید میں ہے: جب بھی گواہوں کو بلایا جائے تو وہ انکار نہ کریں۔ (البقرۃ: 282) نبی کریم کے ارشاد کے مطابق دعوے دار کے ذمے گواہ ہیں۔ (جامع ترمذی: 1341)

  2. Question 2 · 2 marks

    عینی شہادت اور سمعی شہادت کی وضاحت کریں۔

    Show model answer

    گواہی دینا بعض اوقات آنکھوں دیکھا واقعہ بیان کرنا ہوتا ہے جسے عینی شہادت کہتے ہیں۔ بعض اوقات گواہ کسی چیز کو سن کر شہادت دیتا ہے اسے سمعی شہادت کہتے ہیں۔

  3. Question 3 · 2 marks

    جھوٹی گواہی دینے اور گواہی چھپانے کی وعید بیان کریں۔

    Show model answer

    جھوٹی گواہی دینے کے بارے میں رسول اکرم کا ارشاد ہے کہ جھوٹی گواہی بتوں کی پوجا کے برابر ہے، یعنی جھوٹی گواہی کو شرک کے برابر قرار دیا گیا۔ گواہی چھپانے کے بارے میں فرمایا: اور گواہی کو مت چھپاؤ اور جس کسی نے اسے چھپایا تو بے شک اس کا دل گناہ گار ہے اور جو کچھ تم لوگ کرتے ہو اللہ اس سے خوب جاننے والا ہے۔ (البقرۃ: 283)

  4. Question 4 · 2 marks

    سچی اور جھوٹی گواہی کے کوئی سے دو اثرات تحریر کریں۔

    Show model answer

    سچی گواہی کے اثرات: 1۔ معاشرے میں امن قائم ہوتا ہے۔ 2۔ بھائی چارے کے جذبات فروغ پاتے ہیں اور ایثار کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ جھوٹی گواہی کے اثرات: 1۔ اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے۔ 2۔ دشمنیاں فروغ پاتی ہیں اور معاشرہ بدامنی اور ظلم کا شکار ہو جاتا ہے۔

  5. Question 5 · 2 marks

    شہادت کا مطلب کیا ہے؟

    Show model answer

    شہادت کا مطلب کسی چیز یا معاملے کو اپنے علم کے مطابق ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے واضح کرنا ہے تاکہ حق دار کو اس کا حق مل سکے۔ گواہی کے لیے قرآن و سنت میں شہادت کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔

More tests in حسنِ معاملات و معاشرت

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account