حقوق العباد (ہمسایوں کے حقوق)

Long questions

4 questions · 20 min · 20 marks

Want to try first? Take the free Islamiyat test: Test 1: قرآن مجید، تعارف، حفاظت اور تدوین

Sample questions with answers

The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 5 marks

    قرآن و سنت کی روشنی میں ہمسایوں کے حقوق واضح کریں۔

    Show model answer

    حقوق العباد سے مراد بندوں کے حقوق ہیں۔ حقوق العباد میں والدین، بہن بھائیوں، عزیز و اقارب، اساتذہ کرام اور غیر مسلموں کے حقوق کے ساتھ ساتھ ہمسایوں کے حقوق بھی بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ قرآن مجید نے متعدد مقامات پر ہمسایوں کے حقوق کا تذکرہ قرابت داروں کے ساتھ کیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور رشتے داروں کے ساتھ اور یتیموں اور مسکینوں اور رشتے دار پڑوسی اور اجنبی پڑوسی اور پاس بیٹھنے والے اور مسافروں کے ساتھ۔ (النساء:

    36)قرآن مجید کی اس آیت کے مطابق پڑوسی کی تین قسمیں ہیں: رشتہ دار پڑوسی، قریب رہنے والا پڑوسی اور تھوڑی دیر کا پڑوسی۔ نبی کریم نے ہمسائے کے حقوق کی ادائی کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا: اللہ کی قسم وہ ایمان والا نہیں۔ عرض کیا گیا: کون؟ فرمایا: وہ جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔ (صحیح بخاری: 6016) جبریل علیہ السلام پڑوسی کے حق میں اتنی وصیت کرتے رہے کہ مجھے خیال گزرا کہ شاید پڑوسی کو وراثت میں شریک نہ کر دیں۔ (صحیح بخاری: 6015) آپ نے منع فرمایا کہ کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹی وغیرہ گاڑنے سے روکے۔ (صحیح بخاری: 5627) آداب: پڑوسیوں کو سلام میں پہل کریں، بیمار ہوں تو عیادت کریں، مصیبت میں غم خواری کریں، خوشی اور جنازے میں شرکت کریں، مالی مدد کریں، عیب چھپائیں، گھر کے راستے کو تنگ نہ کریں، ان کی اولاد سے نرمی سے بات کریں، ان کی غیر موجودگی میں ان کے گھر کی حفاظت کریں اور ان کی راہ نمائی کریں۔ پڑوسی کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف کو برداشت کرنا بھی حق پڑوس میں شامل ہے۔ ہمسایوں کے حقوق ادا کرنے سے معاشرے میں جانثاری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں، جب کہ حقوق ادا نہ کرنے سے معاشرتی انتشار، بدنامی، اللہ کی ناراضی اور جنت میں داخلے سے محرومی جیسے نقصانات ہوتے ہیں۔

  2. Question 2 · 5 marks

    ہمسایوں کے حقوق کی اہمیت و فضیلت قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کریں۔

    Show model answer

    قرآن مجید نے متعدد مقامات پر ہمسایوں کے حقوق کا تذکرہ قرابت داروں کے ساتھ کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو اور رشتے داروں کے ساتھ اور یتیموں اور مسکینوں اور رشتے دار پڑوسی اور اجنبی پڑوسی اور پاس بیٹھنے والے اور مسافروں کے ساتھ۔ (النساء:

    36)قرآن مجید کی اس آیت کے مطابق پڑوسی کی تین قسمیں ہیں: رشتہ دار پڑوسی، قریب رہنے والا پڑوسی اور تھوڑی دیر کا پڑوسی۔ نبی کریم نے ہمسائے کے حقوق کی ادائی کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم وہ ایمان والا نہیں۔ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کون؟ فرمایا: وہ جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔ (صحیح بخاری: 6016) اسلام کی نظر میں ہمسایے میں صرف ساتھ رہنے والے لوگ شامل نہیں بلکہ ایک محلے میں رہنے والے، کاروباری شراکت دار، ہم سفر، ہم جماعت اور ایک دفتر یا ادارے میں اکٹھے کام کرنے والے تمام افراد ہمسائیگی کے دائرے میں شامل ہیں۔ نبی کریم نے ہمسائے کے حقوق کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جبریل علیہ السلام مجھے اس طرح بار بار پڑوسی کے حق میں وصیت کرتے رہے کہ مجھے خیال گزرا کہ شاید پڑوسی کو وراثت میں شریک نہ کر دیں۔ (صحیح بخاری: 6015) نبی کریم نے اس بات سے منع فرمایا کہ کوئی شخص اپنے پڑوسی کو اپنی دیوار میں کھونٹی وغیرہ گاڑنے سے روکے۔ (صحیح بخاری: 5627)

  3. Question 3 · 5 marks

    ہمسایوں کے حقوق و آداب تفصیل سے لکھیں۔

    Show model answer

    ہمسایوں کے حقوق و آداب یہ ہیں: 1۔ پڑوسیوں کے ساتھ سلام میں پہل کریں۔ 2۔ جب وہ بیمار ہوں تو ان کی عیادت کریں۔ 3۔ مصیبت کے وقت ان کی غم خواری کریں۔ 4۔ ان کی خوشی میں شرکت کریں۔ 5۔ ان کے جنازے میں شرکت کریں۔ 6۔ مالی ضرورت کے وقت ان کی مالی مدد کریں۔ 7۔ ان کے عیبوں کو چھپائیں۔ 8۔ ان کے گھر کے راستے کو تنگ نہ کریں۔ 9۔ ان کی اولاد کے ساتھ نرمی سے گفتگو کریں۔ 10۔ پڑوسیوں کی غیر موجودگی میں ان کے گھر کی حفاظت کرنے میں غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔ 11۔ دین و دنیا کے جس معاملے میں انھیں راہ نمائی کی ضرورت ہو تو اس میں ان کی راہ نمائی کریں۔ حق پڑوس یہ نہیں کہ پڑوسی کو تکلیف پہنچانے سے اجتناب کیا جائے، بلکہ پڑوسی کی طرف سے پہنچنے والی تکلیف کو برداشت کرنا بھی پڑوسی کے حق میں شامل ہے۔

  4. Question 4 · 5 marks

    ہمسایوں کے حقوق ادا کرنے کے معاشرتی اثرات اور حقوق ادا نہ کرنے کے دنیوی و اخروی نقصانات بیان کریں۔

    Show model answer

    معاشرتی اثرات: ہمسایوں کے حقوق کا سب سے بڑا معاشرتی اثر یہ ہے کہ معاشرے میں جانثاری کے جذبات پیدا ہوتے ہیں۔ ہمسایوں کے ساتھ حسن سلوک کا معاشرتی اثر ہی ہے کہ لوگ ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹتے ہیں، خوشی اور غم میں شریک ہوتے ہیں اور جانی اور مالی سطح پر ہر جائز کام میں تعاون کرتے ہیں، جس کی وجہ سے معاشرہ انسانی ہمدردی اور تعاون کی مثال پیش کر رہا ہوتا ہے۔ افراد اور معاشرہ ریاست کی ترقی میں ممد و معاون ثابت ہو رہے ہوتے ہیں، یہی ہمدردیاں اور حسن سلوک کسی ریاست کو کامیاب بناتے ہیں۔ دنیوی نقصانات: ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنے سے ہمیں دنیا و آخرت میں مختلف نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنے سے معاشرتی انتشار پھیلتا ہے، امن و امان کا فقدان ہوتا ہے۔ حقوق ادا نہ کرنے والا شخص معاشرے میں بدنام ہو جاتا ہے، لوگوں کی حمایت سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کا روحانی سکون تباہ ہو جاتا ہے۔ اخروی نقصانات: ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنا اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب بنتا ہے، گناہوں کا باعث بنتا ہے۔ ہمسایوں کے حقوق ادا نہ کرنے والا شخص جنت میں داخلے سے محروم ہو جاتا ہے اور اس کے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکامات کی روشنی میں ہمسایوں کے حقوق ادا کریں تاکہ ہم دنیوی اور اخروی زندگی میں کامیاب ہو سکیں اور ہمارا معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

More tests in حسنِ معاملات و معاشرت

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account