Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 4 · Test 3
تفصیلی سوالات
6 questions · 30 min · 33 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 6, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 8 marks
سورۃ الحج پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ الحج کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: سورۃ الحج ایک منفرد سورت ہے، اس کا کچھ حصہ مدنی ہے اور کچھ مکی۔ | آیات: سورۃ الحج کی آیات کی تعداد اٹھہتر (78) ہے۔ | منفرد سورت: سورۃ الحج ایک منفرد سورت ہے، اس کا کچھ حصہ مدنی ہے اور کچھ مکی، اس سورت کا نزول مکہ مکرمہ میں ہجرت سے پہلے ہو چکا تھا جب کہ تکمیل ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں ہوئی۔ | وجہ تسمیہ: اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ حج حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے میں کس طرح شروع ہوا اور اس کے بنیادی ارکان کیا ہیں۔ اسی وجہ سے اس سورت کا نام سورۃ الحج ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الحج کا خلاصہ “قیامت کے احوال، حج و قربانی کا بیان اور جہاد کی اجازت” ہے۔ | قیامت کے احوال: سورۃ الحج کی ابتدا میں قیامت کے احوال کا بیان ہے۔ | مضامین:
(1)آخرت کے دن کا انجام: قیامت کے دن منافقین اور کافروں کے برے انجام اور مومنوں کے اچھے انجام کا ذکر ہے۔ پھر حج اور قربانی کے احکام کا بیان ہے۔ حج اور قربانی کی حقیقت سے آگاہ کیا گیا ہے۔
(2)جہاد کی اجازت اور شرک: مشرکوں کے خلاف جہاد کی اجازت دی گئی ہے اور شرک سے منع کیا گیا ہے۔
(3)مسلمانوں کے لیے خوش خبری: جہاد کی اجازت کو مسلمانوں کے لیے خوش خبری قرار دیا گیا کیوں کہ انھیں اب کافروں کے ظلم و ستم کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کو کہہ دیا گیا تھا۔ آنے والے حالات نے ثابت کیا کہ یہ اجازت واقعی ایک بڑی خوش خبری تھی۔ | سورت کا اختتام:
(1)ایمان لانے کی دعوت: سورۃ الحج کے آخر میں تمام انسانوں کو ایمان لانے کی بھرپور دعوت دی گئی ہے۔
(2)اللہ تعالیٰ کا انتخاب: اللہ تعالیٰ نے فرشتوں اور انسانوں میں سے جس کو چاہا پیغام پہنچانے کے لیے منتخب فرمایا۔
(3)ایمان والوں کو احکام: ایمان والوں کو عمل صالح کرنے اور امت کی ذمہ داری ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ | علمی و عملی نکات:
(1)قیامت کا دن ایک نہایت سخت اور ہولناک دن ہوگا جو لوگوں کے ہوش اڑا دے گا۔ (سورۃ الحج:1-2) (2) شیطان کی پیروی کرنے والے دنیا میں گمراہی اور آخرت میں عذاب میں ہوں گے۔ (سورۃ الحج:3-4) (3) شرک کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے۔ (سورۃ الحج:8-9-17) (4) منافقین اللہ تعالیٰ کی عبادت کنارے کنارے رہ کر کرتے ہیں اور دنیا کے فائدے پر خوش ہوتے ہیں اور نقصان پر دین سے دور ہو جاتے ہیں۔ (سورۃ الحج:11) (5) ساری کائنات اللہ کے حضور سجدہ ریز ہے۔ (سورۃ الحج:18) (6) اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرماتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے ہیں۔ (سورۃ الحج:46)
Question 2 · 5 marks
سورۃ الحج کا تعارف تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف: سورۃ الحج ایک منفرد سورت ہے، اس کا کچھ حصہ مدنی ہے اور کچھ مکی۔ | آیات: سورۃ الحج کی آیات کی تعداد اٹھہتر (78) ہے۔ | منفرد سورت: اس سورت کا نزول مکہ مکرمہ میں ہجرت سے پہلے ہو چکا تھا جب کہ تکمیل ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں ہوئی۔ | وجہ تسمیہ: اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ حج حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے میں کس طرح شروع ہوا اور اس کے بنیادی ارکان کیا ہیں۔ اسی وجہ سے اس سورت کا نام سورۃ الحج ہے۔ | خلاصہ: سورۃ الحج کا خلاصہ “قیامت کے احوال، حج و قربانی کا بیان اور جہاد کی اجازت” ہے۔ | قیامت کے احوال: سورۃ الحج کی ابتدا میں قیامت کے احوال کا بیان ہے۔
Question 3 · 5 marks
سورۃ الحج کے مضامین تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
آخرت کے دن کا انجام: قیامت کے دن منافقین اور کافروں کے برے انجام اور مومنوں کے اچھے انجام کا ذکر ہے۔ پھر حج اور قربانی کے احکام کا بیان ہے۔ حج اور قربانی کی حقیقت سے آگاہ کیا گیا ہے۔ | جہاد کی اجازت اور شرک: مشرکوں کے خلاف جہاد کی اجازت دی گئی ہے اور شرک سے منع کیا گیا ہے۔ | مسلمانوں کے لیے خوش خبری: جہاد کی اجازت کو مسلمانوں کے لیے خوش خبری قرار دیا گیا کیوں کہ انھیں اب کافروں کے ظلم و ستم کے خلاف طاقت کا استعمال کرنے کو کہہ دیا گیا تھا۔ آنے والے حالات نے ثابت کیا کہ یہ اجازت واقعی ایک بڑی خوش خبری تھی۔
Question 4 · 5 marks
سورۃ الحج کے اختتام پر بیان کیے گئے مضامین تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
ایمان لانے کی دعوت: سورۃ الحج کے آخر میں تمام انسانوں کو ایمان لانے کی بھرپور دعوت دی گئی ہے۔ | اللہ تعالیٰ کا انتخاب: اللہ تعالیٰ نے فرشتوں اور انسانوں میں سے جس کو چاہا پیغام پہنچانے کے لیے منتخب فرمایا۔ | ایمان والوں کو احکام: ایمان والوں کو عمل صالح کرنے اور امت کی ذمہ داری ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Question 5 · 5 marks
سورۃ الحج کے مطالعہ سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے چند تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
قیامت کا دن: قیامت کا دن ایک نہایت سخت اور ہولناک دن ہوگا جو لوگوں کے ہوش اڑا دے گا۔ (سورۃ الحج:1-2) | شیطان کی پیروی: شیطان کی پیروی کرنے والے دنیا میں گمراہی اور آخرت میں عذاب میں ہوں گے۔ (سورۃ الحج:3-4) | شرک کی دلیل: شرک کے لیے کوئی دلیل نہیں ہے۔ (سورۃ الحج:8-9-17) | منافقین کی عبادت کا طریقہ: منافقین اللہ تعالیٰ کی عبادت کنارے کنارے رہ کر کرتے ہیں اور دنیا کے فائدے پر خوش ہوتے ہیں اور نقصان پر دین سے دور ہو جاتے ہیں۔ (سورۃ الحج:11) | سجدہ ریزی: ساری کائنات اللہ کے حضور سجدہ ریز ہے۔ (سورۃ الحج:18) | اللہ کی مدد: اللہ تعالیٰ ان کی مدد فرماتا ہے جو اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد کرتے ہیں۔ (سورۃ الحج:46)
More tests in سُوْرَۃ الْحَجّ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.