کثیر الانتخابی سوالات

MCQs

31 questions · 25 min · 31 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions

The first 5 of 31. Try each one, then tap to see the answer.

  1. Question 1

    حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ رات کو سوتے ہوئے تلاوت فرماتے:

    • Aسورۃ القصص کی
    • Bسورۃ آل عمران کی
    • Cسورۃ البقرہ کی
    • Dسورۃ السجدہ کی
    Show answer

    Answer: D

    آپ ﷺ رات کو اس وقت تک نہ سوتے جب تک سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک کی تلاوت نہ فرما لیتے۔

  2. Question 2

    اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے بھیجتا ہے:

    • Aمن و سلویٰ
    • Bراحت
    • Cچھوٹے عذاب
    • Dشادمانی
    Show answer

    Answer: C

    اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں (سورۃ السجدہ:21)۔

  3. Question 3

    صبر کرنے والوں اور اللہ تعالیٰ کی آیات پر یقین رکھنے والوں کو بنایا جاتا ہے:

    • Aفرشتہ
    • Bصاحب ثروت
    • Cصابر
    • Dرہنما
    Show answer

    Answer: D

    صبر کرنے والوں اور اللہ تعالیٰ کی آیات پر یقین رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ لوگوں کا رہنما بناتا ہے (سورۃ السجدہ:24)۔

  4. Question 4

    سنت نبوی کے مطابق جمعہ کے دن سورۃ السجدہ پڑھنی چاہیے:

    • Aفجر کی نماز میں
    • Bجمعہ کی نماز میں
    • Cمغرب کی نماز میں
    • Dعشاء کی نماز میں
    Show answer

    Answer: A

    آپ ﷺ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں اکثر سورۃ السجدہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے (صحیح بخاری:1068)۔

  5. Question 5

    اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کرنے والے اور نافرمانی کرنے والے نہیں ہو سکتے:

    • Aنرم دل
    • Bبرابر
    • Cکامیاب
    • Dناکام
    Show answer

    Answer: B

    اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے (سورۃ السجدہ:19-20)۔

More tests in سُوْرَۃ السَّجْدَۃ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account