مختصر سوالات

Short questions

23 questions · 45 min · 51 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 23, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟

    Show model answer

    سورۃ السجدہ کی آیت پندرہ (15) آیت سجدہ ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ السجدہ ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کی ایک فضیلت تحریر کیجیے۔

    Show model answer

    حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں اکثر سورۃ السجدہ تلاوت فرمایا کرتے تھے (صحیح بخاری:1068)۔

  3. Question 3 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کا خلاصہ لکھیے۔

    Show model answer

    سورۃ السجدہ کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔

  4. Question 4 · 2 marks

    سورۃ السجدہ کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔

    Show model answer

    (i)قرآن مجید اس لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آخرت کے بارے میں خبردار کیا جائے اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی جائے (سورۃ السجدہ:3)۔

    (ii)اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں (سورۃ السجدہ:21)۔

  5. Question 5 · 2 marks

    سورۃ السجدہ مکی ہے یا مدنی نیز اس میں کتنی آیات ہیں؟

    Show model answer

    سورۃ السجدہ مکی سورت ہے۔ اس میں تیس (30) آیات ہیں۔

More tests in سُوْرَۃ السَّجْدَۃ

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account