Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 12 · Test 3
تفصیلی سوالات
8 questions · 35 min · 50 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 8, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 10 marks
سورۃ السجدہ پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا: سورۃ السجدہ کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔
Show model answerHide model answer
تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ السجدہ مکی سورت ہے۔ آیات: اس کی تیس (30) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ السجدہ کی آیت پندرہ (15) آیت سجدہ ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ السجدہ ہے۔ فضیلت: سورۃ السجدہ سے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو خاص محبت تھی۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ خاتم النبیین ﷺ رات کو اس وقت تک نہ سوتے جب تک سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک کی تلاوت نہ فرما لیتے (الجامع الصغیر:6903)۔ صبح کی نماز (فجر) میں تلاوت: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں اکثر سورۃ السجدہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے (صحیح بخاری:1068)۔ سورت کے مختلف نام: اس سورت کا نام ''تنزیل السجدہ'' اور ''الٓمٓ السجدہ'' بھی بیان کیا گیا ہے۔ خلاصہ: سورۃ السجدہ کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔ مضامین۔ قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت: سورۃ السجدہ میں قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔ توحید اور آخرت پر دلائل: سورۃ السجدہ میں توحید اور آخرت کے دلائل بیان کیے گئے ہیں۔ منکرین قیامت کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ رجوع الٰہی: اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔ آخرت کا انجام: قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کا کیا انجام ہونے والا ہے اس سورت میں وضاحت سے بتا دیا گیا ہے۔ علمی و عملی نکات۔ قرآن مجید کی وجہ نزول: قرآن مجید اس لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آخرت کے بارے میں خبردار کیا جائے اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی جائے (سورۃ السجدہ:3)۔ تمام معاملات کا انتظام: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو پیدا کیا اور وہی اس کائنات کے تمام معاملات کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے (سورۃ السجدہ:4-5)۔ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھول جانا: جو شخص دنیا میں مگن ہو کر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھلا دیتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بھی اسے جہنم میں ڈال کر فراموش کر دے گا (سورۃ السجدہ:14)۔ فرماں بردار اور نافرمان: اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے (سورۃ السجدہ:19-20)۔ عذاب سے پہلے خبردار: اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں (سورۃ السجدہ:21)۔ لوگوں کا رہنما: صبر کرنے والوں اور اللہ تعالیٰ کی آیات پر یقین رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ لوگوں کا رہنما بناتا ہے (سورۃ السجدہ:24)۔
Question 2 · 6 marks
سورۃ السجدہ کا تعارف تحریر کیجیے۔ (مکی/مدنی، آیات، وجہ تسمیہ، فضیلت، صبح کی نماز میں تلاوت، سورت کے مختلف نام اور خلاصہ)
Show model answerHide model answer
مکی/مدنی: سورۃ السجدہ مکی سورت ہے۔ آیات: اس کی تیس (30) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: سورۃ السجدہ کی آیت پندرہ (15) آیت سجدہ ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ السجدہ ہے۔ فضیلت: سورۃ السجدہ سے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو خاص محبت تھی۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ خاتم النبیین ﷺ رات کو اس وقت تک نہ سوتے جب تک سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک کی تلاوت نہ فرما لیتے (الجامع الصغیر:6903)۔ صبح کی نماز (فجر) میں تلاوت: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں اکثر سورۃ السجدہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے (صحیح بخاری:1068)۔ سورت کے مختلف نام: اس سورت کا نام ''تنزیل السجدہ'' اور ''الٓمٓ السجدہ'' بھی بیان کیا گیا ہے۔ خلاصہ: سورۃ السجدہ کا خلاصہ ''اسلام کے بنیادی عقائد توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور کفار کے اعتراضات کا جواب'' ہے۔
Question 3 · 5 marks
سورۃ السجدہ کی فضیلت تفصیل سے بیان کیجیے۔
Show model answerHide model answer
سورۃ السجدہ سے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کو خاص محبت تھی۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ خاتم النبیین ﷺ رات کو اس وقت تک نہ سوتے جب تک سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک کی تلاوت نہ فرما لیتے (الجامع الصغیر:6903)۔ صبح کی نماز (فجر) میں تلاوت: حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ جمعہ کے دن نماز فجر کی پہلی رکعت میں اکثر سورۃ السجدہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے (صحیح بخاری:1068)۔
Question 4 · 6 marks
سورۃ السجدہ کے مضامین تفصیل سے تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت: سورۃ السجدہ میں قرآن مجید پر ایمان لانے کی دعوت دی گئی ہے۔ توحید اور آخرت پر دلائل: سورۃ السجدہ میں توحید اور آخرت کے دلائل بیان کیے گئے ہیں۔ منکرین قیامت کے اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے۔ رجوع الٰہی: اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔ آخرت کا انجام: قیامت کے دن اچھے اور برے لوگوں کا کیا انجام ہونے والا ہے اس سورت میں وضاحت سے بتا دیا گیا ہے۔
Question 5 · 8 marks
سورۃ السجدہ کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، تفصیل سے لکھیے۔
Show model answerHide model answer
قرآن مجید کی وجہ نزول: قرآن مجید اس لیے نازل کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو آخرت کے بارے میں خبردار کیا جائے اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت دی جائے (سورۃ السجدہ:3)۔ تمام معاملات کا انتظام: اللہ تعالیٰ نے اس کائنات کو پیدا کیا اور وہی اس کائنات کے تمام معاملات کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے (سورۃ السجدہ:4-5)۔ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھول جانا: جو شخص دنیا میں مگن ہو کر قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے ملاقات کو بھلا دیتا ہے تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بھی اسے جہنم میں ڈال کر فراموش کر دے گا (سورۃ السجدہ:14)۔ فرماں بردار اور نافرمان: اللہ تعالیٰ کی فرماں برداری کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کرنے والے برابر نہیں ہو سکتے (سورۃ السجدہ:19-20)۔ عذاب سے پہلے خبردار: اللہ تعالیٰ نافرمانوں پر بڑے عذاب سے پہلے چھوٹے چھوٹے عذاب بھیجتا ہے تاکہ وہ گناہوں سے باز آ جائیں (سورۃ السجدہ:21)۔ لوگوں کا رہنما: صبر کرنے والوں اور اللہ تعالیٰ کی آیات پر یقین رکھنے والوں کو اللہ تعالیٰ لوگوں کا رہنما بناتا ہے (سورۃ السجدہ:24)۔
More tests in سُوْرَۃ السَّجْدَۃ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.