Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 15 · Test 2
مختصر سوالات
24 questions · 50 min · 57 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 24, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
سورۃ یٰس کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟
Show model answerHide model answer
سورۃ یٰس کا آغاز حروف مقطعات میں سے "یٰس" سے ہوتا ہے۔ اسی مناسبت سے اس سورت کا نام سورۃ یٰس ہے۔
Question 2 · 2 marks
سورۃ یٰس کا خلاصہ لکھیے۔
Show model answerHide model answer
سورۃ یٰس کا خلاصہ "جامع اور بلیغ انداز میں توحید، رسالت اور آخرت کا بیان" ہے۔
Question 3 · 3 marks
سورۃ یٰس کے علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
i۔ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے سورج کا مقررہ راستے پر چلنا اور چاند کا منزلیں طے کرنا بھی شامل ہیں۔ انہی کے ذریعے ہم تاریخ اور دنوں کا اندازہ بھی لگاتے ہیں۔ (سورۃ یٰس:38-39)۔ ii۔ اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی کام مشکل نہیں ہے۔ وہ جیسے ہی کسی کام کا حکم فرماتا ہے وہ کام فوراً ہو جاتا ہے۔ (سورۃ یٰس:82)
Question 4 · 2 marks
سورۃ یٰس کی ایک فضیلت تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
ایک روایت کے مطابق ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن مجید کا دل سورۃ یٰس ہے۔ جس نے سورۃ یٰس کو پڑھا، اللہ تعالیٰ اسے دس مرتبہ قرآن مجید پڑھنے کا اجر عطا فرمائے گا۔ (جامع ترمذی:2887)
Question 5 · 2 marks
سورۃ یٰس مکی ہے یا مدنی نیز اس کی آیات کتنی ہیں؟
Show model answerHide model answer
سورۃ یٰس مکی سورت ہے۔ اس میں تراسی (83) آیات ہیں۔
More tests in سُوْرَۃ یٰسٓ
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.