تفصیلی سوالات

Long questions

9 questions · 39 min · 60 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 9, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 10 marks

    سورۃ الاحقاف پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ الاحقاف کا تعارف، مضامین اور اہم نکات لکھیے۔

    Show model answer

    تعارف۔ مکی/مدنی: سورۃ الاحقاف مکی سورت ہے۔ آیات: اس میں پینتیس (35) آیات ہیں۔ وجہ تسمیہ: احقاف کا معنی ہے: ریت کے ٹیلے۔ جس جگہ قوم عاد آباد تھی اسے احقاف کہا جاتا تھا، کیوں کہ وہاں ریت کے بہت سے ٹیلے تھے۔ سورۃ الاحقاف کی آیت اکیس (21) میں اس جگہ کا ذکر آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ الاحقاف رکھا گیا ہے۔ شان نزول: یہ سورت اس وقت نازل ہوئی جب جنات کی ایک جماعت نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تھا۔ یہ واقعہ ہجرت سے پہلے اس وقت پیش آیا جب آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے واپس تشریف لا رہے تھے اور نخلہ کے مقام پر فجر کی نماز میں قرآن مجید کی تلاوت فرما رہے تھے۔ خلاصہ: سورۃ الاحقاف کا خلاصہ ”توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دینا“ ہے۔ مضامین۔ شرک کی مذمت اور اعتراضات: سورۃ الاحقاف کے شروع میں شرک کی مذمت کی گئی ہے، پھر قرآن مجید، رسالت اور آخرت پر مشرکین کے اعتراضات کے جواب دیے گئے ہیں۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک: اس سورت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔ ماں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا کہ وہ اپنی اولاد کے لیے بہت سی مشقتیں برداشت کرتی ہے۔ اولاد کی بہترین خوبی: اولاد کے شکر گزار ہونے اور قناعت والی زندگی گزارنے کو ان کی بہترین خوبی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ جو لوگ اپنے والدین سے برا سلوک کرتے ہیں ان کے برے انجام سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ اوّلین حق: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی عبادت کے بعد والدین سے حسن سلوک کو سب سے اہم قرار دیا ہے۔ گویا حقوق العباد میں سب سے اوّلین حق والدین کا ہے۔ قوم عاد کا تذکرہ: تاریخ سے برے کردار کی مثال کے طور پر قوم عاد کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ قوم جزیرہ عرب کے جنوبی علاقے عمان کے قریب رہتی تھی۔ انھیں اپنی جسمانی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ حضرت ہود علیہ السلام نے اس قوم کو اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بننے کی دعوت دی لیکن انھوں نے انکار کیا۔ پھر یہ قوم اپنی جسمانی طاقت اور غرور کے ساتھ ہلاکت کا شکار ہو گئی۔ سورت کا اختتام/جنات کا واقعہ: سورۃ الاحقاف کے آخر میں جنات کا حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سن کر ایمان لانے کا واقعہ ہے اور آخرت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خصوصی تسلی اور حوصلہ افزائی: یہ سورت چوں کہ سفر طائف کے بعد نازل ہوئی تھی اس لیے اس میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو خصوصی تسلی سے نوازا گیا ہے اور آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو ثابت قدم رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنات کا اسلام قبول کرنا بھی درحقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی حوصلہ افزائی ہی کی ایک صورت تھی۔ علمی و عملی نکات۔ سورۃ الاحقاف کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں:

    (1)عقائد باطلہ کا رد: اللہ تعالیٰ کے سوا جن معبودوں کو لوگ پکارتے اور پوجا کرتے ہیں، وہ نہ تو ان کی پکار سن سکتے ہیں اور نہ قیامت تک ان کی پکار کا کوئی جواب دے سکتے ہیں۔ (سورۃ الاحقاف:5)۔

    (2)جھوٹے معبود: قیامت کے دن مشرکین کے بنائے گئے جھوٹے معبود ان کے دشمن ہوں گے۔ (سورۃ الاحقاف:6)۔

    (3)عذاب اور خوش خبری: قرآن مجید ظالموں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے خبردار کرتا ہے اور نیک لوگوں کو جنت اور اس کی نعمتوں کی خوش خبری دیتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:12-14)۔

    (4)والدین سے حسن سلوک: اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:15)۔

    (5)صاحب ایمان اور نیک اولاد: والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والی صاحب ایمان اور نیک اولاد کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا اور جنت عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الاحقاف:16)۔

    (6)کافروں کی نیکیوں کا بدلہ: اللہ تعالیٰ آخرت میں کافروں کی نیکیاں قبول نہیں فرمائے گا۔ ان کی نیکیوں کا بدلہ انھیں دنیا ہی میں مل جاتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:20)۔

    (7)جنات کا قبول اسلام: جب جنات نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تو نہ صرف وہ ایمان لے آئے بلکہ انھوں نے اپنی قوم کے پاس جا کر انھیں بھی ایمان لانے کی دعوت دی۔ (سورۃ الاحقاف:31)۔

    (8)شدت عذاب اور لوگوں کا رویہ: آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب کی شدت دیکھ کر لوگوں کو ایسا محسوس ہوگا کہ وہ دنیا میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے۔ (سورۃ الاحقاف:35)۔

  2. Question 2 · 5 marks

    سورۃ الاحقاف کا شان نزول تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    یہ سورت اس وقت نازل ہوئی جب جنات کی ایک جماعت نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تھا۔ یہ واقعہ ہجرت سے پہلے اس وقت پیش آیا جب آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے واپس تشریف لا رہے تھے اور نخلہ کے مقام پر فجر کی نماز میں قرآن مجید کی تلاوت فرما رہے تھے۔

  3. Question 3 · 8 marks

    سورۃ الاحقاف کے مضامین تفصیل سے بیان کریں۔

    Show model answer

    شرک کی مذمت اور اعتراضات: سورۃ الاحقاف کے شروع میں شرک کی مذمت کی گئی ہے، پھر قرآن مجید، رسالت اور آخرت پر مشرکین کے اعتراضات کے جواب دیے گئے ہیں۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک: اس سورت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔ ماں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا کہ وہ اپنی اولاد کے لیے بہت سی مشقتیں برداشت کرتی ہے۔ اولاد کی بہترین خوبی: اولاد کے شکر گزار ہونے اور قناعت والی زندگی گزارنے کو ان کی بہترین خوبی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ جو لوگ اپنے والدین سے برا سلوک کرتے ہیں ان کے برے انجام سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ اوّلین حق: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی عبادت کے بعد والدین سے حسن سلوک کو سب سے اہم قرار دیا ہے۔ گویا حقوق العباد میں سب سے اوّلین حق والدین کا ہے۔ قوم عاد کا تذکرہ: تاریخ سے برے کردار کی مثال کے طور پر قوم عاد کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ قوم جزیرہ عرب کے جنوبی علاقے عمان کے قریب رہتی تھی۔ انھیں اپنی جسمانی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ حضرت ہود علیہ السلام نے اس قوم کو اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بننے کی دعوت دی لیکن انھوں نے انکار کیا۔ پھر یہ قوم اپنی جسمانی طاقت اور غرور کے ساتھ ہلاکت کا شکار ہو گئی۔ سورت کا اختتام/جنات کا واقعہ: سورۃ الاحقاف کے آخر میں جنات کا حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سن کر ایمان لانے کا واقعہ ہے اور آخرت کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ خصوصی تسلی اور حوصلہ افزائی: یہ سورت چوں کہ سفر طائف کے بعد نازل ہوئی تھی اس لیے اس میں حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو خصوصی تسلی سے نوازا گیا ہے اور آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو ثابت قدم رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جنات کا اسلام قبول کرنا بھی درحقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی حوصلہ افزائی ہی کی ایک صورت تھی۔

  4. Question 4 · 8 marks

    سورۃ الاحقاف کے علمی و عملی نکات تحریر کریں۔

    Show model answer

    سورۃ الاحقاف کا مطالعہ کرنے سے جو علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں:

    (1)عقائد باطلہ کا رد: اللہ تعالیٰ کے سوا جن معبودوں کو لوگ پکارتے اور پوجا کرتے ہیں، وہ نہ تو ان کی پکار سن سکتے ہیں اور نہ قیامت تک ان کی پکار کا کوئی جواب دے سکتے ہیں۔ (سورۃ الاحقاف:5)۔

    (2)جھوٹے معبود: قیامت کے دن مشرکین کے بنائے گئے جھوٹے معبود ان کے دشمن ہوں گے۔ (سورۃ الاحقاف:6)۔

    (3)عذاب اور خوش خبری: قرآن مجید ظالموں کو اللہ تعالیٰ کے عذاب سے خبردار کرتا ہے اور نیک لوگوں کو جنت اور اس کی نعمتوں کی خوش خبری دیتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:12-14)۔

    (4)والدین سے حسن سلوک: اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:15)۔

    (5)صاحب ایمان اور نیک اولاد: والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والی صاحب ایمان اور نیک اولاد کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا اور جنت عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الاحقاف:16)۔

    (6)کافروں کی نیکیوں کا بدلہ: اللہ تعالیٰ آخرت میں کافروں کی نیکیاں قبول نہیں فرمائے گا۔ ان کی نیکیوں کا بدلہ انھیں دنیا ہی میں مل جاتا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:20)۔

    (7)جنات کا قبول اسلام: جب جنات نے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید سنا تو نہ صرف وہ ایمان لے آئے بلکہ انھوں نے اپنی قوم کے پاس جا کر انھیں بھی ایمان لانے کی دعوت دی۔ (سورۃ الاحقاف:31)۔

    (8)شدت عذاب اور لوگوں کا رویہ: آخرت میں اللہ تعالیٰ کے عذاب کی شدت دیکھ کر لوگوں کو ایسا محسوس ہوگا کہ وہ دنیا میں ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے۔ (سورۃ الاحقاف:35)۔

  5. Question 5 · 6 marks

    سورۃ الاحقاف کی روشنی میں والدین کے ساتھ حسن سلوک پر نوٹ لکھیں۔

    Show model answer

    والدین کے ساتھ حسن سلوک: اس سورت میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی گئی ہے۔ ماں کا خاص طور پر ذکر کیا گیا کہ وہ اپنی اولاد کے لیے بہت سی مشقتیں برداشت کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:15)۔ اولاد کی بہترین خوبی: اولاد کے شکر گزار ہونے اور قناعت والی زندگی گزارنے کو ان کی بہترین خوبی کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ جو لوگ اپنے والدین سے برا سلوک کرتے ہیں ان کے برے انجام سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ اوّلین حق: اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی عبادت کے بعد والدین سے حسن سلوک کو سب سے اہم قرار دیا ہے۔ گویا حقوق العباد میں سب سے اوّلین حق والدین کا ہے۔ صاحب ایمان اور نیک اولاد: والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والی صاحب ایمان اور نیک اولاد کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا اور جنت عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الاحقاف:16)۔

More tests in سُوْرَۃ الْاَحْقَاف

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account