مختصر سوالات

Short questions

34 questions · 60 min · 100 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions with answers

The first 5 of 34, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 3 marks

    سورۃ الاحقاف کا یہ نام کیوں رکھا گیا؟

    Show model answer

    احقاف کا معنی ہے: ریت کے ٹیلے۔ جس جگہ قوم عاد آباد تھی اسے احقاف کہا جاتا تھا کیوں کہ وہاں ریت کے بہت سے ٹیلے تھے۔ سورۃ الاحقاف کی آیت اکیس (21) میں اس جگہ کا ذکر آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ الاحقاف رکھا گیا ہے۔

  2. Question 2 · 2 marks

    سورۃ الاحقاف کا خلاصہ لکھیے۔

    Show model answer

    سورۃ الاحقاف کا خلاصہ ”توحید، رسالت اور آخرت کا اثبات اور حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کو تسلی دینا“ ہے۔

  3. Question 3 · 3 marks

    سورۃ الاحقاف کے علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔

    Show model answer

    i۔ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ (سورۃ الاحقاف:15) ii۔ والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والی صاحب ایمان اور نیک اولاد کو اللہ تعالیٰ بخش دے گا اور جنت عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الاحقاف:16)

  4. Question 4 · 5 marks

    قوم عاد کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

    Show model answer

    تاریخ میں سورۃ الاحقاف میں برے کردار کی مثال کے طور پر قوم عاد کا ذکر کیا گیا ہے۔ یہ قوم جزیرہ عرب کے جنوبی علاقے عمان کے قریب رہتی تھی۔ انھیں اپنی جسمانی طاقت پر بہت گھمنڈ تھا۔ حضرت ہود علیہ السلام نے اس قوم کو اللہ تعالیٰ کا فرماں بردار بننے کی دعوت دی لیکن انھوں نے انکار کیا۔ پھر یہ قوم اپنی جسمانی طاقت اور غرور کے ساتھ ہلاکت کا شکار ہو گئی۔

  5. Question 5 · 2 marks

    سورۃ الاحقاف مکی ہے یا مدنی نیز اس میں کتنی آیات ہیں؟

    Show model answer

    سورۃ الاحقاف مکی سورت ہے۔ اس میں پینتیس (35) آیات ہیں۔

More tests in سُوْرَۃ الْاَحْقَاف

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account