تفصیلی سوالات

Long questions

4 questions · 20 min · 23 marks

Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات

Sample questions with answers

The first 4 of 4, each with a model answer. Try writing yours first.

  1. Question 1 · 8 marks

    سورۃ القصص پر ایک مفصل مضمون تحریر کیجیے۔ یا سورۃ القصص کا تعارف، مضامین اور اہم نکات تحریر کریں۔

    Show model answer

    تعارف — مکی/مدنی: سورۃ القصص مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں اٹھاسی (88) آیات ہیں۔ | آخری مکی سورت: سورۃ القصص مکہ مکرمہ میں نازل ہونے والی آخری سورت ہے، کیوں کہ اس کی آیت 85 اس وقت نازل ہوئی تھی جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ ہجرت کی غرض سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو چکے تھے۔ | وجہ تسمیہ: اس سورت کی آیت پچیس (25) میں القصص کا لفظ آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ القصص رکھا گیا ہے۔ | خلاصہ: سورۃ القصص کا خلاصہ “حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کر کے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی رسالت اور آپ کی دعوت کی سچائی کو ثابت کرنا” ہے۔ | مضامین — پہلے پانچ رکوع: سورۃ القصص کے پہلے پانچ رکوعوں میں بہت تفصیل کے ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تفصیلی ذکر کی وجہ: قرآن مجید میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام میں سب سے زیادہ تفصیل کے ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر آیا ہے، کیوں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حالاتِ زندگی کی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے ساتھ کئی چیزوں میں مشابہت ہے۔ قارون کا عبرت ناک واقعہ: سورۃ القصص میں بنی اسرائیل کے ایک شخص قارون کا عبرت ناک واقعہ بیان کیا گیا ہے اس نے آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دی اور اپنی قوم کی بجائے فرعون کی خدمت کی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسے درست راستے پر آنے کی دعوت دی لیکن وہ نہ مانا۔ یہ شخص اپنے پاس موجود مال و دولت کو اپنی ذاتی محنت اور اپنے علم کا نتیجہ قرار دیتا تھا اور اللہ تعالیٰ کے احسان اور نعمت کا انکار کرتا تھا۔ نتیجتاً قارون اپنے مال و اسباب کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔ سورت کا اختتام/امت کو تلقین: سورت کے اختتام پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی امت کو خصوصیت کے ساتھ یہ تلقین کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔ | علمی و عملی نکات — ظالم لوگوں کی حکومت: ظالم لوگ لوگوں کو تقسیم کر کے ان پر حکومت کرتے ہیں۔ (سورۃ القصص:4) ہدایت کی دعا: ہدایت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہدایت کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ (سورۃ القصص:56) خاص نعمتیں: حکمت و دانائی اور علم اللہ تعالیٰ کی خاص نعمتیں ہیں جو خاص بندوں کو عطا ہوتی ہیں۔ (سورۃ القصص:14) دنیا اور آخرت کی نعمتیں: دنیا کی نعمتیں اور ساز و سامان آخرت کی بہترین اور ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتوں کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ہیں۔ (سورۃ القصص:60) رات اور دن کی تخلیق: اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے دن اپنا فضل یعنی رزق تلاش کرنے اور رات آرام کرنے کے لیے بنائی ہے۔ (سورۃ القصص:73) اللہ تعالیٰ کا فضل: ہمیں اپنے علم اور صلاحیتوں پر اترانا نہیں چاہیے کیوں کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ (سورۃ القصص:78) ہلاکت اور بربادی کا سبب: اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کے کمایا ہوا مال ہلاکت اور بربادی کا سبب بنتا ہے۔ (سورۃ القصص:81) آخرت کا گھر: آخرت کا گھر ان پرہیز گاروں کے لیے ہے جو زمین میں نہ بڑائی چاہتے ہوں اور نہ فساد۔ (سورۃ القصص:83) ذاتِ باری تعالیٰ: اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے۔ ہمیں شرک سے بچنا چاہیے اور صرف اسی کی عبادت کرنی چاہیے۔ (سورۃ القصص:88)

  2. Question 2 · 5 marks

    سورۃ القصص کا تعارف تحریر کریں۔

    Show model answer

    مکی/مدنی: سورۃ القصص مکی سورت ہے۔ | آیات: اس میں اٹھاسی (88) آیات ہیں۔ | آخری مکی سورت: سورۃ القصص مکہ مکرمہ میں نازل ہونے والی آخری سورت ہے، کیوں کہ اس کی آیت 85 اس وقت نازل ہوئی تھی جب حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ ہجرت کی غرض سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہو چکے تھے۔ | وجہ تسمیہ: اس سورت کی آیت پچیس (25) میں القصص کا لفظ آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ القصص رکھا گیا ہے۔ | خلاصہ: سورۃ القصص کا خلاصہ “حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کر کے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی رسالت اور آپ کی دعوت کی سچائی کو ثابت کرنا” ہے۔

  3. Question 3 · 5 marks

    سورۃ القصص کے مضامین تحریر کریں۔

    Show model answer

    پہلے پانچ رکوع: سورۃ القصص کے پہلے پانچ رکوعوں میں بہت تفصیل کے ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ | حضرت موسیٰ علیہ السلام کے تفصیلی ذکر کی وجہ: قرآن مجید میں پچھلے انبیاء کرام علیہم السلام میں سب سے زیادہ تفصیل کے ساتھ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر آیا ہے، کیوں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے حالاتِ زندگی کی حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے ساتھ کئی چیزوں میں مشابہت ہے۔ | قارون کا عبرت ناک واقعہ: سورۃ القصص میں بنی اسرائیل کے ایک شخص قارون کا عبرت ناک واقعہ بیان کیا گیا ہے اس نے آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دی اور اپنی قوم کی بجائے فرعون کی خدمت کی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسے درست راستے پر آنے کی دعوت دی لیکن وہ نہ مانا۔ یہ شخص اپنے پاس موجود مال و دولت کو اپنی ذاتی محنت اور اپنے علم کا نتیجہ قرار دیتا تھا اور اللہ تعالیٰ کے احسان اور نعمت کا انکار کرتا تھا۔ نتیجتاً قارون اپنے مال و اسباب کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔ | سورت کا اختتام/امت کو تلقین: سورت کے اختتام پر حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی امت کو خصوصیت کے ساتھ یہ تلقین کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کریں۔

  4. Question 4 · 5 marks

    سورۃ القصص کے مطالعہ سے جو اہم علمی و عملی نکات معلوم ہوتے ہیں، ان میں سے چند تحریر کریں۔

    Show model answer

    ظالم لوگوں کی حکومت: ظالم لوگ لوگوں کو تقسیم کر کے ان پر حکومت کرتے ہیں۔ (سورۃ القصص:4) | ہدایت کی دعا: ہدایت صرف اللہ تعالیٰ کی توفیق سے حاصل ہوتی ہے۔ اس لیے ہمیں اللہ تعالیٰ سے ہدایت کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ (سورۃ القصص:56) | خاص نعمتیں: حکمت و دانائی اور علم اللہ تعالیٰ کی خاص نعمتیں ہیں جو خاص بندوں کو عطا ہوتی ہیں۔ (سورۃ القصص:14) | دنیا اور آخرت کی نعمتیں: دنیا کی نعمتیں اور ساز و سامان آخرت کی بہترین اور ہمیشہ باقی رہنے والی نعمتوں کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی ہیں۔ (سورۃ القصص:60) | رات اور دن کی تخلیق: اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے دن اپنا فضل یعنی رزق تلاش کرنے اور رات آرام کرنے کے لیے بنائی ہے۔ (سورۃ القصص:73) | اللہ تعالیٰ کا فضل: ہمیں اپنے علم اور صلاحیتوں پر اترانا نہیں چاہیے کیوں کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ (سورۃ القصص:78) | ہلاکت اور بربادی کا سبب: اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کے کمایا ہوا مال ہلاکت اور بربادی کا سبب بنتا ہے۔ (سورۃ القصص:81) | آخرت کا گھر: آخرت کا گھر ان پرہیز گاروں کے لیے ہے جو زمین میں نہ بڑائی چاہتے ہوں اور نہ فساد۔ (سورۃ القصص:83) | ذاتِ باری تعالیٰ: اللہ تعالیٰ کی ذات کے سوا ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے۔ ہمیں شرک سے بچنا چاہیے اور صرف اسی کی عبادت کرنی چاہیے۔ (سورۃ القصص:88)

More tests in سُوْرَۃ الْقَصَص

Practise with a free account

Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.

Create free account