Class 9 Translation of the Holy Quran · Chapter 8 · Test 2
مختصر سوالات
21 questions · 40 min · 44 marks
Want to try first? Take the free Translation of the Holy Quran test: کثیر الانتخابی سوالات
Sample questions with answers
The first 5 of 21, each with a model answer. Try writing yours first.
Question 1 · 2 marks
سورۃ القصص کو یہ نام کیوں دیا گیا؟
Show model answerHide model answer
اس سورت کی آیت پچیس (25) میں القصص کا لفظ آیا ہے۔ اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ القصص رکھا گیا ہے۔
Question 2 · 2 marks
سورۃ القصص کا خلاصہ کیا ہے؟
Show model answerHide model answer
سورۃ القصص کا خلاصہ “حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کر کے حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبیین ﷺ کی رسالت اور آپ کی دعوت کی سچائی کو ثابت کرنا” ہے۔
Question 3 · 2 marks
سورۃ القصص کے اہم علمی و عملی نکات میں سے دو تحریر کیجیے۔
Show model answerHide model answer
i- ظالم لوگ لوگوں کو تقسیم کر کے ان پر حکومت کرتے ہیں۔ (سورۃ القصص:14) ii- ہمیں اپنے علم اور صلاحیتوں پر اترانا نہیں چاہیے کیوں کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ (سورۃ القصص:78)
Question 4 · 3 marks
قارون کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
Show model answerHide model answer
سورۃ القصص میں بنی اسرائیل کے ایک شخص قارون کا عبرت ناک واقعہ بیان کیا گیا ہے۔ اس نے آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دی اور اپنی قوم کی بجائے فرعون کی خدمت کی۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اسے درست راستے پر آنے کی دعوت دی لیکن وہ نہ مانا۔ یہ شخص اپنے پاس موجود مال و دولت کو اپنی ذاتی محنت اور اپنے علم کا نتیجہ قرار دیتا تھا اور اللہ تعالیٰ کے احسان اور نعمت کا انکار کرتا تھا۔ نتیجتاً قارون اپنے مال و اسباب کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔
Question 5 · 2 marks
سورۃ القصص مکی ہے یا مدنی؟ نیز اس کی کتنی آیات ہیں؟
Show model answerHide model answer
سورۃ القصص مکی سورت ہے، اس کی اٹھاسی (88) آیات ہیں۔
More tests in سُوْرَۃ الْقَصَص
Practise with a free account
Save your scores, see which chapters need work, and keep a notebook of every question you got wrong.